اسلام کے سوا باقی سب مذاہب قومی مذہب تھے یونیورسل نہ تھے

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۶
دیبا چه تفسیر القرآن
میرے نزدیک ان چاروں سوالوں کا جواب ہی اس سوال کو حل کر دے گا کہ قرآن کریم
سے پہلے مختلف کتب اور مختلف مذاہب کی موجودگی میں قرآن کریم کی کیا ضرورت پیش آئی تھی ۔
پس میں ان چاروں سوالوں کو باری باری لے کر جواب دیتا ہوں ۔
پہلا سوال اور اس کا جواب پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ اختلاف مذاہب خود اس بات کی دلیل نہ تھا کہ ان سب مذاہب کے
مذاہب کو متحد کرنے
کے لئے کوئی اور مذہب آنا چاہئے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مذہب اول انسان کو خدا تعالیٰ سے
ملانے کے لئے آتا ہے اور دوسری غرض اس کی شفقت علی خلق اللہ کی تکمیل ہوتی ہے۔
اسلام کے سوا باقی سب مذاہب اسلام سے پہلے جتنے بھی ندام ں مذاہب دنیا میں
موجود تھے وہ سب ایک دوسرے سے قومی مذہب تھے یونیورسل نہ تھے مختلف بلکہ ایک دوسرے کو رڈ کرنے
والے تھے۔ بائبل دنیا کے خدا کو نہیں بلکہ بنی اسرائیل کے خدا کو پیش کرتی تھی ، چنانچہ اس میں
بار بار یہ ذکر آتا ہے کہ:
وو
خداوند بنی اسرائیل کا خدا مبارک ہے جس نے تجھے بھیجا ہے کہ تو آج کے دن
میرا استقبال کرے ۔“ سے
وو
خداوند بنی اسرائیل کا خدا مبارک ہے جس نے آج کے دن ایک آدمی ٹھہرایا
کہ میری ہی آنکھوں کے دیکھتے ہوئے تخت پر بیٹھے ۔
وو
وو
خداوند اسرائیل کا خدا وندا بدالا با دمبارک ہو۔“‘۵
خدا وند اسرائیل کا خدا مبارک ہو جس نے اپنے ہاتھ سے وہ کلام کہ جس کو
اپنے منہ سے میرے باپ داؤ د سے کہا تھا پورا کیا ۔
” خداوند خدا اسرائیل کا خدا جو اکیلا ہے عجائب کام کرتا ہے ۔‘کے
حضرت مسیح بھی اپنے آپ کو صرف بنی اسرائیل کی ہدایت کے لئے مبعوث قرار دیتے تھے
اور دوسری قوموں کے افراد کو دھتکار دیتے تھے ۔ چنانچہ انجیل میں لکھا ہے :۔
تب یسوع وہاں سے روانہ ہو کے صور اور صیدا کی اطراف میں گیا اور دیکھو

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۷
دیبا چه تفسیر القرآن
ایک کنعانی عورت وہاں کی سرزمین سے نکل کر اسے پکارتی ہوئی چلی آئی کہ اے
خداوند داؤد کے بیٹے ! مجھ پر رحم کر کہ میری بیٹی ایک دیو کے غلبہ سے بے حال ہے ۔
اس نے کچھ جواب نہ دیا۔ تب اس کے شاگردوں نے پاس آکر اس کی منت کی کہ
اسے رخصت کر ، کیونکہ وہ ہمارے پیچھے چلاتی ہے۔ اس نے جواب میں کہا میں
اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔ پھر وہ
آئی اور سجدہ کر کے کہا۔ اے خداوند ! میری مدد کر ۔ اس نے جواب دیا کہ مناسب
نہیں کہ لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو پھینک دیویں ۔
اسی طرح حضرت مسیح نے اپنے حواریوں کو یہ تعلیم دی کہ :۔
وو
وہ چیز جو پاک ہے کتوں کو مت دو اور اپنے موتی سؤروں کے آگے مت
پھینکو۔ ایسا نہ ہو کہ وے انہیں پامال کریں اور پھر کر تمہیں پھاڑیں ۔
ویدوں کے ماننے والوں میں وید اس حد تک ہندوستان کی اونچی ذاتوں کے ساتھ
مخصوص کر دیے گئے تھے کہ گوتم جو تمام ہند و قوم اور سناتن دھرم کا تسلیم شدہ شارح قانون ہے
لکھتا ہے کہ :
وو
شود را گر وید کو سن لے تو راجہ سیسے اور لاکھ سے اس کے کان بھر دے ۔
وید منتروں کا اچارن ) تلاوت ) کرنے پر اس کی زبان کٹوادے ۔ اور اگر وید کو پڑھ
لے تو اس کا جسم ہی کاٹ دے ۔“
اسی طرح خود وید میں غیر قوموں کے لئے جو تعلیم موجود ہے وہ نہایت ہی شدید اور سخت
ہے۔ رگوید میں ویدک دھرم کے مخالفین کو کتا قرار دیتے ہوئے یہ بددعا کی گئی ہے کہ:
” اے آگ دیوتا! تو ان بُرے کتوں ( مخالفین) کو دور لے جا کر باندھ
دے اے
اتھر و وید میں بھی یہ تعلیم دی گئی ہے کہ غیر ویدک دھرمی لوگوں کو جکڑ کر اُن کے گھروں کو
ٹوٹ لینا چاہئے ۔ چنانچہ لکھا ہے کہ :۔
اے ویدک دھر میں لو گوتم چیتے جیسے بن کر اپنے مخالفین کو باندھ لو اور پھر ان کے

آج 10 میں سے 10 باقی