پاکیزہ زندگی

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۹
دیباچه تفسیر القرآن
ایک ہی ہے۔ اسرائیلیوں ، ہندوؤں ، چینیوں اور ایرانیوں کا خدا عربوں ، افغانوں ، یورپینوں،
منگولیوں اور سامی نسل کے لوگوں کے خدا سے کوئی مختلف خدا نہیں ۔ اس دنیا میں ایک قانون
جاری ہے۔ آسمان سے پاتال تک ایک ہی نظام کی کڑیاں ہمیں نظر آتی ہیں ۔ در حقیقت سائنس
کی بنیاد ہی اس بات پر ہے کہ تمام طبیعاتی اور میکینکل تغیرات ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں اور
یا تو بقول مادی علماء کے یہ ساری کائنات ایک قسم کی حرکت کا نتیجہ ہے اور یا پھر اس ساری
کا ئنات کو بنانے والا ایک ہی ہاتھ ہے۔ اس حقیقت کو مد نظر رکھنے کے بعد یہ سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا کہ اسرائیلیوں کا خدا کون ہے اور عربوں کا کا خدا کون ہے اور ہندوؤں کا خدا کون ہے؟
اور اگر خدا ایک ہے تو پھر یہ مختلف مذاہب کیوں پیدا ہوئے؟ کیا وہ مذاہب صرف
بنی نوع انسان کی دماغی اختراع سے تھے اس لئے ہر قوم نے اپنا اپنا خدا تجویز کر لیا ؟ اگر نہیں تو
پھر اس اختلاف کی وجہ کیا تھی ؟ اور کیا پھر اس اختلاف کا ہمیشہ کے لئے جاری رہنا دنیا کے لئے
مفید ہو سکتا تھا ؟
مختلف ادیان کے انسانی دماغ جہاں تک اس سوال کا تعلق ہے کہ کیا یہ
مذاہب بنی نوع انسان کی دماغی اختراع کا کی اختراع نہ ہونے کی نہ ہونے کی وجوہ نتیجہ ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ نہیں او
ہرگز نہیں اور اس کی وجوہ مندرجہ ذیل ہیں :۔
یہ اور
جو مذاہب دنیا میں قائم ہو گئے ہیں جب ہم ان کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہیں تو مندرجہ ذیل
امور ہمیں نظر آتے ہیں ۔
ا۔ تمام مذاہب کے بانی دنیوی طور پر کمزور اور نادار قسم کے آدمی تھے اور کوئی طاقت ان کو
حاصل نہ تھی مگر باوجود اس کے انہوں نے دنیا کے چھوٹے بڑوں کو مخاطب کیا اور وہ اور ان کے
اتباع نہایت ادنیٰ حالت سے نکل کر اعلیٰ حالت تک پہنچ گئے ۔ یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ کوئی
طاقتور ہستی ان کے پیچھے کام کر رہی تھی ۔
یا کیزہ زندگی ۲۔ تمام کے تمام بانیان مذاہب ایسے ہیں کہ ان کی دعوئی سے پہلے کی
زندگی
زندگی ان کے دشمنوں کے نزدیک بھی پاک تھی اب یہ کیونکر خیال کیا جا

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۰
دیبا چه تفسیر القرآن
سکتا ہے کہ ایسے پاکیزہ لوگوں نے جو انسان تک پر جھوٹ نہیں بولتے تھے خدا تعالیٰ پر جھوٹ بولنا
شروع کر دیا۔
یقیناً ان کے دعوئی سے پہلے کی پاکیزہ زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے
دعوی میں سچے تھے ۔ قرآن کریم نے خاص طور پر اس دلیل کو لیا ہے اور فرماتا ہے ۔
فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرًا مِنْ قَبْلِهِ ، أَفَلَا تَعْقِلُونَ وا یعنی میں نے اپنی عمر تمہارے
اندر گزاری ہے اور تم نے میری زندگی کو دیکھا ہے اور گواہی دی ہے کہ میں جھوٹ بولنے
والا نہیں ہوں ۔ پھر تم کس طرح سمجھتے ہو کہ آج میں خدا تعالیٰ کی ذات پر افتراء کرنے لگ
گیا ہوں ۔
اسی طرح فرماتا ہے ۔
لَقَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ أَنْفُسِهِمْ ٢٠
اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر یہ بہت بڑا فضل اور انعام اور احسان کیا ہے کہ اس نے انہی میں سے
ایک رسول مبعوث فرمایا ہے یہی مضمون ذیل کی آیت میں بھی بیان کیا گیا ہے کہ
لَقَدْ جَاءَ كُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنْفُسِكُمْ ال یعنی تمہاری طرف تمہیں میں سے ایک رسول آیا ہے
یعنی کوئی ایسا شخص تمہارے سامنے رسالت کا دعویٰ نہیں کر رہا جس کے حالات زندگی سے تم
نا آشنا ہو بلکہ ایسا شخص مدعی ماموریت ہے جس کے حالات کو تم خوب جانتے ہو اور تمہیں معلوم
ہے کہ اس کی زندگی کیسی پاکیزہ گزری ہے۔
-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اللہ تعالیٰ نے اور انبیاء کے متعلق بھی
یہ حقیقت واضح فرمائی ہے کہ وہ اپنی قوم ہی میں سے مبعوث کئے گئے تھے ۔ اور اُس
قوم کے لوگ یہ عذر نہیں کر سکتے کہ ہم ان کے حالات سے واقف نہیں ۔ اللہ تعالیٰ
نے فرمایا ہے کہ جب دوزخی دوزخ میں ڈالے جائیں گے تو اُن سے کہا جائے گا
الَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَتْلُونَ عَلَيْكُمْ أَيْتِ رَبِّكُمْ وَيُنْذِرُونَكُمْ لِقَاء
يَوْمِكُمْ هذا ۲۲ یعنی کیا تمہارے پاس تمہیں میں سے وہ رسول نہیں آئے جو تم پر ہماری آیات
پڑھا کرتے تھے اور تمہیں اس دن کے عذاب سے ڈرایا کرتے تھے؟

انوار العلوم جلد ۲۰
اسی طرح فرماتا ہے ۔
۳۱
دیباچه تفسیر القرآن
يمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ الَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَقُضُونَ عَلَيْكُمْ أَيْتِي وَيُنْذِرُونَكُمْ
لقاء يَوْمِكُمْ هذا ۲۳ یعنی اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! کیا تمہارے پاس تمہیں میں سے
ایسے رسول نہیں آئے جو تمہیں ہمارے نشانات سے آگاہ کیا کرتے تھے اور اس دن کے عذاب
سے ڈرایا کرتے تھے؟
ایک اور جگہ فرماتا ہے ۔
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنَ الهِ غَيْرُهُ ۔
ہم نے ان لوگوں میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جس کی تعلیم یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کی ہی عبادت
کرو۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔
پھر فرماتا ہے و يَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِّنْ أَنْفُسِهِمْ ٢٥
یعنی قیامت کے دن ہم ہر قوم کے خلاف خود اُنہی میں سے ایک رسول کھڑا کریں گے اس جگہ
شہید سے مراد ہر وہ نبی ہے جو کسی قوم کی طرف مبعوث ہوا۔ یعنی قیامت کے دن وہ انبیاء اپنے
نمونہ کو پیش کریں گے کہ کلام الہی نے اُن پر کیا اثر کیا۔ اس طرح خدا تعالیٰ کفار کو شرمندہ کرے
گا کہ ہمارا یہ نبی تو اس کمال کو پہنچ گیا اور تم انکار کر کے تمام ترقیات سے محروم رہ گئے ۔ اس جگہ
تمام انبیاء کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ وہ من أَنْفُسِهِمْ تھے یعنی ہر وہ قوم جس کی طرف وہ
مبعوث کئے گئے ان میں سے ہر ایک کو جانتی تھی اور وہ ان لوگوں کی پاکیزگی اور طہارت
کی شاہد تھی ۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بھی کئی مقامات پر فرمایا ہے کہ
وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ٢٢ وَإِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا وَإِلَى مَدْيَنَ
أَخَاهُمْ شُعَيْبًا ۲ یعنی عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ھود کو مبعوث کیا اور ثمود کی طرف
ان کے بھائی صالح کو مبعوث کیا اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو مبعوث کیا ۔ گویا
ھود، صالح اور شعیب سب کے سب اپنی قوم کی نظروں میں ایسا مقام رکھتے تھے کہ وہ ان کے
حالات زندگی سے پوری طرح واقف تھے ۔
اسی طرح حضرت صالح کے متعلق آتا ہے کہ جب انہوں نے خدا تعالیٰ کے احکام بیان

آج 10 میں سے 10 باقی