قرآن مجید کے سوا کسی نبی کی تعلیم سب قوموں کیلئے نہ تھی

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۷
دیبا چه تفسیر القرآن
نے ریگستان عرب کی بستی مکہ میں اپنا وہ آخری پیغام محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کیا
جس کی پہلی آیت یہ ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے یعنی وہ خدا تعالیٰ تمام تعریفوں
کا مستحق ہے جو ہر قوم اور ہر ملک کی یکساں ربوبیت کرنے والا ہے اور اس کی ربوبیت کا پہلو کسی
ایک قوم یا ایک ملک کے ساتھ مخصوص نہیں ہے اور جس پیغام کا خاتمہ ان آیات پر ہوتا ہے
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ الهِ النَّاسِ ۳۵ یعنی تو کہہ میں اُس
خدا کی پناہ طلب کرتا ہوں جو تمام بنی نوع انسان کا رب ہے، جو تمام بنی نوع انسان کا بادشاہ
ہے، جو تمام بنی نوع انسان کا معبود ہے، وہ شخص جس پر یہ کلام نازل ہوا وہ شخص یقینا آدم ثانی تھا
جس طرح آدم اول کے زمانہ میں ایک ہی کلام اور ایک ہی اُمت تھی اسی طرح اس کے زمانہ
میں بھی ایک ہی کلام اور ایک ہی اُمت ہوگئی ۔ پس اگر اس دنیا کا پیدا کرنے والا خدا ایک ہی
ہے اور اگر وہ تمام اقوام اور تمام ممالک کے ساتھ یکساں تعلق رکھتا ہے تو ضروری تھا کہ کسی وقت
تمام قو میں اور تمام افراد ایک نقطہ مرکزی کی طرف جھکتے یا ایک نقطہ پر جمع ہونے کا سامان ان
کے لئے پیدا کیا جاتا اور اس ضرورت کو صرف قرآن کریم پورا کرتا ہے ۔ قرآن کریم کے بغیر دنیا
کی روحانی پیدائش بالکل بیکار ہو جاتی ہے کیونکہ دنیا اگر روحانی طور پر ایک نقطہ پر جمع نہیں ہوتی
تو خدائے واحد کی واحدانیت کس طرح ثابت ہو سکتی ہے۔ شروع شروع میں دریاؤں کے کئی نالے
ہوتے ہیں مگر دریا آخر ایک بڑے وسیع رستہ میں اکٹھا ہو کر بہہ چلتا ہے تب اس کی شان وشوکت
ظاہر ہوتی ہے۔ موسی عیسی ، زرتشت ، کرشن اور دوسرے انبیاء کی تعلیمات پہاڑی نالے تھے۔
اپنی اپنی جگہ وہ بھی مفید کام کرتے رہے تھے مگر ان نالوں کا ایک دریا میں مل جانا خدا تعالیٰ کی
وحدانیت اور بنی نوع انسان کی انتہائی ترقی پر پہنچنے کے لئے نہایت ضروری تھا۔
قرآن مجید کے سواکسی نبی کی اگر قرآن اس غرض کو پورا نہیں کرتا تو کس نبی کی
کتاب اس غرض کو پورا کرتی ہے؟ کیا بائبل اس تعلیم سب قوموں کیلئے نہ تھی غرض کو پورا کرتی ہے جوخدا کو بنی اسرائیل کے۔
کے ساتھ
مخصوص کر دیتی ہے؟ کیا زرتشت کی کتاب اِس ضرورت کو پورا کرتی ہے جو خدا کے نور کو
ایرانیوں کے ساتھ وابستہ کر دیتی ہے؟ کیا وید اُس ضرورت کو پورا کرتے ہیں جو ویدوں کے

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۸
دیبا چه تفسیر القرآن
سننے والے شو در کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالنے کا ارشاد کرتے ہیں؟ کیا بدھ اِس ضرورت
کو پورا کرتے ہیں جن کا ذہن ہندوستان کی چار دیواری سے باہر کبھی گیا ہی نہیں؟ ہاں ! کیا مسیح
کی تعلیم اس غرض کو پورا کرنے والی ہے جو خود کہتا ہے کہ :
دو
یہ مت خیال کرو کہ میں تو راہ یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے آیا ہوں ۔ میں
منسوخ کرنے نہیں بلکہ پوری کرنے آیا ہوں ۔ کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب
تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا جب
تک سب کچھ پورا نہ ہو ۔ 4 سے کچھ پورا نہ ہو اسے
اور موسی اور گزشتہ نبیوں نے عالمگیر مذہب کے متعلق جو کچھ خیالات ظاہر کئے ہیں وہ میں اوپر لکھ
ہی چکا ہوں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ عیسائیت نے ساری دنیا کو تبلیغ کی ہے مگر یہ تبلیغ مسیح کے
ذہن میں تو نہ تھی ۔ سوال اس کا نہیں کہ دنیا کیا کرتی ہے ۔ سوال اس بات کا ہے کہ بھیجنے والے
خدا کا منشاء کیا تھا اور اس منشاء کو سیح کے سوا کون ظاہر کر سکتا ہے۔ مسیح خود کہتا ہے کہ:۔
میں اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا
اور کہ:
گیا۔ ۳۷
ابن آدم آیا ہے کہ کھوئے ہوئے کو ڈھونڈ کے بچاوئے۔ ۳۸
پس مسیح کی تعلیم سوائے بنی اسرائیل کے اور کسی کے لئے نہ تھی۔ کہا جاتا ہے کہ مسیح نے
دوسری اقوام کی طرف جانے کی بھی ہدایت کی تھی جیسے کہ اُس نے کہا :۔
تم جا کر سب قوموں کو شاگرد کرو اور انہیں باپ ، بیٹے اور روح القدس کے
نام سے بپتسمہ دو ۔۳۹
مگر اس حوالہ سے یہ نتیجہ نکالنا کہ مسیح نے بنی اسرائیل کے سوا اور قوموں کی طرف بھی جانے کی
ہدایت کی تھی درست نہیں ۔ کیونکہ مسیح خود کہتا ہے کہ :۔
تم جو میرے پیچھے ہو لئے جب نئی خلقت میں ابن آدم جلال کے تخت پر بیٹھے گا تم
بھی بارہ تختوں پر بیٹھو گے اور اسرائیل کے بارہ گروہوں کی عدالت ہوگی۔ ۴۳۰

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۹
دیبا چه تفسیر القرآن
اس آیت سے ظاہر ہے کہ مسیح کی حکومت تا ابد بنی اسرائیل کے بارہ گروہوں پر ہے نہ کہ
دوسری قوموں پر ۔ اسی طرح مسیح کہتا ہے :۔
دو میں بنی اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں
بھیجا گیا ۔ اسے
پھر اس نے ہدایت کی طالب عورت کو جو کہ اسرائیلی نہ تھی بلکہ کنعان کی رہنے والی تھی ۔ کہا کہ:
مناسب نہیں کہ لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کے آگے پھینک دیویں، ۴۲ کہ
دو
پھر وہ کہتا ہے ۔
وو
غیر قوموں کی طرف نہ جانا اور سامریوں کے کسی شہر میں داخل نہ ہونا۔ بلکہ
پہلے بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جاؤ ۔ ۴۳
دو
یہ خیال نہ کیا جائے کہ اس جگہ پہلے" کا لفظ ہے اور مطلب یہ ہے کہ پہلے اسرائیلی شہروں
میں جاؤ اور پھر غیر اسرائیلی شہروں میں جانا کیونکہ اس جگہ خالی اسرائیلیوں کے شہروں میں پھرنا
مراد نہیں بلکہ اسرائیلیوں کو مسیحی بنانا مراد ہے اور مطلب یہ ہے کہ جب تک اسرائیلی مسیحی نہ ہو
جائیں کسی اور قوم کی طرف توجہ نہ کرنا اور خود مسیح نے واضح کر دیا ہے کہ یہ کام مسیح ثانی کی آمد تک
پورا نہ ہوگا ۔ چنانچہ اس باب کی آیت ۲۳ میں لکھا ہے :۔
وو
” جب وے تمہیں ایک شہر میں ستاویں تو دوسرے میں بھاگ جاؤ ۔ میں تم سے
سچ کہتا ہوں کہ تم اسرائیل کے سب شہروں میں نہ پھر چکو گے جب تک کہ ابن آدم نہ
آئے گا ۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلی آیت میں بنی اسرائیل کے شہروں میں پھر جانا مراد
نہیں کیونکہ یہ کام تو چند مہینوں میں ہو سکتا تھا بلکہ اس سے مراد بنی اسرائیل کا مسیحیت میں داخل
ہونا ہے اور مسیح فرماتے ہیں کہ اُن کی آمد ثانی تک یہ کام پورا نہیں ہوگا ۔ پس مسیح کی آمد ثانی
تک غیر قوموں کو مخاطب کرنے میں مسیحی لوگ حق بجانب نہیں بلکہ مسیح کی تعلیم کے خلاف چلنے
والے ہیں ۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح علیہ السلام کے حواری بھی غیر اقوام میں اناجیل کی منادی

آج 10 میں سے 10 باقی