تمدن و تہذب اور کلچر سے کیا مراد ہے؟

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۱
دیبا چه تفسیر القرآن
کہ
تمدن و تہذیب اور کلچر سے کیا مراد ہے؟ اس سوال کا جواب یہ ہے
سے کیا ہے سوال کیا کیا یہی ہے
کہ مختلف ممالک کی تہذیب
تمدن کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا پر تہذیب اور تمدن کے کئی دور آئے ہیں اور بعض اُن میں
سے اتنے شاندار گزرے ہیں کہ بادی النظر میں وہ دور ہمارے موجودہ دور کے بالکل مشابہ
معلوم م ہوتے ہوتے ہیں ۔ ۔ اگر اگر مکینیکل ملا ترقی کو الگ کر دیا جائے تو پُرانا دور تمدن موجودہ دور تمدن کے
بالکل مشابہہ معلوم ہوتا ہے ۔ اسی طرح پرانا دور تہذیب بھی موجودہ زمانہ کے دور تہذیب
کے بہت حد تک مشابہہ نظر آتا ہے ۔ مگر زیادہ غور سے دیکھا جائے تو دو فرق ہمیں نمایاں نظر آتے
ہیں لیکن پیشتر اس کے کہ میں ان امتیازوں کا ذکر کروں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ تمدن یعنی
سویلیزیشن اور تہذیب یعنی کلچر سے میری کیا مراد ہے۔ میرے نزدیک تمدن ایک خالص مادی
نقطۂ نگاہ ہے۔ مادی ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی اعمال میں جو یکسانیت اور سہولت پیدا ہو جاتی
ہے وہ میرے نزدیک تمدن کہلاتی ہے۔ انسانی اعمال کے نتیجہ میں جس قسم کی اور جس قدر
پیداوار دنیا میں ہو اُس کو ایک دوسری جگہ پہنچانے کے لئے نقل وحرکت کے جتنے ذرائع موجود
ہوں ، مال کو سہولت کے ساتھ ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کی طرف منتقل کرنے کے لئے جتنی
تدبیریں کی گئی ہوں، تعلیم جتنی رائج ہو ، صنعت و حرفت جتنی منظم کر لی گئی ہو، سائنس کی طرف
قوم میں جتنا میلان پایا جاتا ہو اور ملک میں امن کے قیام کے لئے جس حد تک فوجی تنظیم کی گئی
ہو ، یہ چیزیں لازمی طور پر انسان کے اعمال پر اثر ڈالتی ہیں اور ان میں جو ملک ترقی یافتہ ہواُس
کے افراد کی زندگی دوسری اقوام کے افراد کی زندگی سے نمایاں طور پر الگ نظر آتی ہے
اور میرے نزدیک اِسی کو تمدن یا سوی مدن یا سویلیزیشن کہتے ہیں ۔ ایک زراعتی طور پر غیر تعلیم : یافتہ ملک کے
لوگوں کی غذا یقیناً زراعتی طور پر زیادہ ترقی یافتہ ملک کی نسبت مختلف ہوگی ۔ زراعتی طور پر ترقی
یافتہ ملک طبی طور پر تجویز کردہ اور زبان کے ذائقہ کے مطابق خوراک استعمال کرے گا اور اس
کی خوراک میں بہتات ہو گی ۔ مگر زراعت میں غیر ترقی یافتہ ملک کے لوگوں کی خوراک میں نہ
طبی اصول مد نظر رکھے جاسکیں گے نہ ذائقہ کا سوال مد نظر ہوگا ۔ قدرت نے جو غذا ان کے ملک
میں پیدا کر دی ہے وہ اسی کے کھانے پر مجبور ہوں گے اور اس سے آگے ان کی نگاہ جاہی نہیں

انوار العلوم جلد ۲۰
لد
دیبا چه تفسیر القرآن
یہ
سکے گی ۔ اسی طرح ایک صنعت و حرفت میں پیچھے رہ جانے والا ملک صنعت و حرفت میں ترقی کر
جانے والے ملک کا مقابلہ لباس اور مکان اور مکان کے فرنیچر میں بھی نہیں کر سکتا ۔ مکانوں کی
حفاظت اور نگہداشت میں بھی نہیں کر سکتا کیونکہ اس ملک کے پاس اتنے کپڑے نہیں ہوں گے
کہ اُس کے ماہر اس فکر میں لگ جائیں کہ وہ کپڑے کس کس شکل میں استعمال کئے جائیں ۔
مختلف کوٹوں کی ساخت اور ان کے استعمال کے مواقع تو الگ رہے ان لوگوں کو تو کپڑے کی کمی
کی وجہ سے خود کوٹ کا بھی خیال نہیں آسکتا ۔ بلکہ وہ لوگ تو کرتے کو بھی ایک عیاشی سمجھیں گے ۔
بکر وٹے کے چمڑے کے بوٹ تو الگ رہے اُن لوگوں کے لئے تو بھینس کے صاف شدہ چمڑے
کے بوٹوں پر اصرار کرنا بھی ناممکن ہوگا۔ بلکہ ان کے لئے تو جوتی بھی ایک عیاشی کا خیال ہوگی
اور وہ یا تو ننگے پاؤں پھرنے کو زندگی کا ایک معمول سمجھیں گے یا بالوں والے چمڑے تسموں کے
ساتھ پیر میں باندھ کر یہ خیال کریں گے کہ ہم ایک نعمتِ عظمی کے مالک ہو گئے ہیں ۔ چونکہ میں
یہ مضمون ضمناً لکھ رہا ہوں اس کی تفصیلات بیان نہیں کرتا لیکن ایک ادنی تدبر سے یہ بات سمجھ میں
آسکتی ہے کہ زندگیوں کا یہ فرق محض زراعت، صنعت و حرفت ، سائنس اور تعلیم کے فرق کا نتیجہ
ہے۔ مگر فرق اتنا بڑا ہے کہ ایک قسم کی زندگی کے عادی لوگ دوسری قسم کی زندگی کے عادی
لوگوں کے ساتھ مل کر بیٹھنا بھی برداشت نہیں کر سکیں گے ۔ یہی چیز میرے نزدیک تمدن یعنی
سویلیزیشن کہلاتی ہے اور اس کے اختلافات پر دنیا کی صلح اور دنیا کی جنگ کا بہت کچھ انحصار
ہے۔ یہی تمدن آخرا مپیریل ازم اور خواہش عالمگیری انسان کے دل میں پیدا کرتا ہے۔
دوسری چیز تہذیب یعنی کلچر ہے اس کو تمدن سے وہی نسبت ہے جو روح کو جسم سے ہے۔
تمدن مادی ترقی کا نتیجہ ہے اور تہذیب دماغی ترقی کا نتیجہ ہے۔ تہذیب یعنی کلچر ان افکار اور اُن
خیالات کا نتیجہ ہے جو کسی قوم میں مذہب یا اخلاق کے اثر کے نیچے پیدا ہوتے ہیں ۔ مذہب ایک
بنیاد قائم کرتا ہے اور مذہب کے پیرو اس بنیاد پر ایک عمارت کھڑی کرتے ہیں ۔ خواہ وہ بنیاد
رکھنے والے کے خیالات سے۔ کتنے بھی دور چلے جائیں وہ بنیاد کو چھوڑ نہیں سکتے ۔ جس شخص نے
عمارت کی بنیاد رکھی ہو اُس کے نقشہ سے عمارت بنوانے والے کے نقشہ کو کتنا بھی اختلاف ہو پھر
بھی وہ بنیاد کے کونوں اور زاویوں سے آزاد نہیں ہو سکتا ۔ اسی طرح دنیا میں مختلف مذاہب اور

آج 10 میں سے 10 باقی