مختلف کلچر بھی قوموں میں اختلاف کا موجب ہیں
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۴۳
دیبا چه تفسیر القرآن
مختلف فلسفوں نے انسانی دماغ کو خاص خاص راستوں پر چلایا ہے اور اس کے نتیجہ میں افکار نے
جو صورت اختیار کی ہے وہ اخلاق اور آرٹ کی نقل میں ایسی مخصوص نوعیتیں اختیار کر گئی ہے کہ
والا مختلف مذاہب کے سچے سچے پیروؤں کے اصول اخلاق اور آرٹ کے ظہور کو جدا جدا
دیکھنے
صورتوں میں دیکھتا ہے اور یہی چیز کلچر ہے۔
مختلف تو کلچر بھی قوموں میں کلچر بھی قوموں میں اختلاف کرنے کا موجب ہوتی
ہے۔ آج دنیا میں دہریت غالب ہے ۔ آج دنیا میں
اختلاف کا موجب ہیں وسعت خیالی کا دعوی کیا جاتا ہے۔ مگر باوجود اس کے
ایک عیسائی کہلانے والے دہریہ اور ایک متعصب عیسائی میں جس سہولت کے ساتھ جوڑ اور
اتفاق ہو جاتا ہے اس سہولت کے ساتھ اس عیسائی کہلانے والے دہر یہ کا مسلمان کہلانے والے
دہریہ سے یا ایک متعصب عیسائی کا ایک متعصب مسلمان سے اتفاق نہیں ہوتا ۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ موجودہ زمانہ کے اختلاف میں پولیٹیکل خیالات کا بھی جو کہ تمدن یعنی سویلیزیشن کا نتیجہ
ہیں بہت کچھ دخل ہے مگر کلچر کے اختلاف کا بھی اس سے کم دخل نہیں ۔ مسلمان خواہ یورپ کا رہنے
والا ہو جب اُسے ایشیائی مسلمان ملتا ہے تو جس طرح اس کے دل کی کلی کھل جاتی ہے اس طرح
یورپ کے عیسائی کے ساتھ ملنے سے نہیں کھلتی ۔ جس طرح یورپ کے ایک متعصب عیسائی کے
دل کی کلی امریکہ کے ایک دہر یہ عیسائی کے ساتھ مل کر کھل جاتی ہے اس طرح یورپ کے ایک
مسلمان کے ساتھ مل کر نہیں کھلتی ۔
کیا اس کی وجہ تعصب مذہب ہے؟ یقینا نہیں ۔ کیونکہ اگر تعصب مذہب اس کا باعث ہوتا تو
چاہئے تھا کہ یہ تعصب ایک عیسائی کو مسلمان کی نسبت ایک دہریہ کا زیادہ مخالف بنا تا لیکن ایسا
نہیں ہوتا۔ پس اصل وجہ یہی ہے کہ ایک عیسائی خواہ وہ دہر یہ ہو گیا ہو مگر اُس کی تہذیب یا کلچر
عیسائی ہے۔ اس کا فکر تو عیسائیت سے آزاد ہو گیا ہے مگر اُس کی طبیعت اور افعال عیسائیت کی
تہذیب سے آزاد نہیں ہوئے ۔ کیونکہ نسلوں کا اثر ایک دم مٹا یا نہیں جا سکتا ۔ ایک آرٹسٹ خواہ
دہر یہ ہو اس کی تصویریں ، اس کی میوزک اور اس کی تعمیر عیسائی کلچر سے جدا نہیں ہو سکتی اور اگر وہ
جدا ہو گی تو ایک بھونڈی سی چیز نظر آئے گی جیسے گلاب کے باغ میں کیکر کا درخت لگا دیا جائے ۔