یہودی اور عیسائی کلچروں کے بعد ایک نئے کلچر کی ضرورت

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
لده
دیبا چه تفسیر القرآن
ایک لچکدار تعلیم کی ضرورت زندگی کی ہزاروں ضرورتوں کے متعلق قانون اخلاق کا وہ لچکدار فلسفہ جو ہر موقع اور ضرورت پر کام آ سکے
ان مذاہب میں مفقود ہے۔ ایک ٹھوس غیر لچکدار تعلیم نامکمل صورت میں تمدن کے متعلق پائی جاتی
ہے لیکن وسیع انسانی دنیا کی غیر لچکدار تعلیم رہنمائی نہیں کر سکتی ۔ انسان کو دوسرے حیوانات سے
یہی تو امتیاز حاصل ہے کہ سب کے سب انسان بظاہر ایک بھی ہیں اور سب کے سب ایک
دوسرے سے جدا بھی ہیں۔ دنیا کی تمام بھینسیں اور تمام شیر اور تمام چیتے اور تمام باز اور تمام
مچھلیاں غرض نباتات خواہ از قسم حیوانات ہوں یا جمادات ، خواہ حیوانات سمندری ہوں یا ہوائی
ہوں یا خشکی کے ہوں اُن کی شکلیں بھی ایک ہیں اور اُن کے دماغ بھی ایک ہیں ۔ اُن کی شکلیں
بھی ایک قسم کا قانون چاہتی ہیں اور اُن کے دماغ بھی ایک قسم کا قانون چاہتے ہیں لیکن انسان
اس بات میں منفرد ہے۔ تمام انسان ایک قسم کی شکل اور ایک قسم کے اعضاء لے کر پیدا ہوتے
ہیں لیکن اُن کے دماغی افکار ایک دوسرے سے اتنے جدا ہوتے ہیں کہ بسا اوقات بیوی مشرق
میں ہوتی ہے تو خاوند مغرب میں یا باپ مغرب میں ہوتا ہے تو بیٹا مشرق میں ۔ ایسی ہستیوں کو جمع
کرنے کے لئے یقیناً ایک لچکدار تعلیم کی ضرورت ہے جو اپنی لچک کے ساتھ اپنے قانون کی
شدت کا ازالہ کر دے اور ہر نوعیت کے خیالات کو ایک رسی میں باندھ دے۔
یہودی اور عیسائی کلچروں کے دنیا میں جوں جوں ترقی ہوتی چلی گئی ہے ہمیں
معلوم ہے کہ دنیا اس طرف آنے کی کوشش کرتی بعد ایک نئے کلچر کی ضرور کی ضرورت رہی ہے۔ موسی نے بنی اسرائیل کو ایک مذہب
بھی دیا اور ایک تمدن بھی دیا مگر غیر لچکدار تمدن انسانی فطرت کو تسلی نہ دے سکا۔ جو نہی بنی اسرائیل
کے دماغوں میں نئے افکار اور نئے خیالات اور نئی اُمنگیں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ایک نئے
آسمان میں اُڑ نا شروع کر دیا ، موسی کا تمدن ان سے بہت پیچھے رہ گیا۔ اس تمدن نے نئے زمانہ
کے اسرائیلیوں کو اچھا شہری نہیں بنایا بلکہ یا تو باغی بنا دیا یا منافق شہری بنا دیا۔ مسیح نے اس حالت
کو دیکھا تو پکار اُٹھا کہ شریعت لعنت ہے کیونکہ اُس نے دیکھ لیا کہ موسوی شریعت نے غیر لچکدار
ہونے کی وجہ سے انسانوں کو یا تو باغی بنا دیا یا منافق بنا دیا ۔ مگر یہ اُس وقت نہیں ہوا جب

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۶
دیبا چه تفسیر القرآن
موسی دنیا میں آئے تھے بلکہ اُس کے صدیوں بعد ایسا ہوا ۔ موسوی تعلیم ایک بچے کا کوٹ تھا جو
جوان ہو جانے کی صورت میں بنی اسرائیل کے جسم پر درست نہیں آسکتا تھا۔ مسیح نے ان
مضحکہ خیز شکلوں کو دیکھا جو تنومند جوانوں کی شکل میں بچوں کے چھوٹے چھوٹے فراک پہنے پھر
رہے تھے اور مسیح کی فطرت نے اس سے بغاوت کی نہیں بلکہ مسیح کے دل میں خدا کی آواز گونجی
کہ ۔ دیکھو یہ لوگ اُس حالت سے آگے نکل چکے ہیں جس حالت میں موسوی تعلیم کا وہ نقشہ ان
کے لئے کافی ہو سکتا تھا جو بنی اسرائیل کے علماء نے موسی کے زمانہ میں کھینچا تھا۔ اب ان کے
لئے ایک نئے کوٹ کی ضرورت ہے مگر اس نے جو علاج ان کے لئے تجویز کیا یا زیادہ درست یہ
ہے کہ جو علاج صدیوں بعد کے عیسائیوں نے مسیح کے منہ سے بیان کیا یہ تھا کہ شریعت لعنت
ہے۔ وہ کھانا جو انسان معدہ کی طاقت کو نظر انداز کر کے کھاتا ہے یقیناً ایک لعنت ہوتا ہے ۔ مگر
اس قول سے بھی زیادہ اور کوئی احمقانہ قول نہیں کہ کھانا لعنت ہے۔ بچے کا کوٹ بڑے آدمی کے جسم
پر یقینا مضحکہ انگیز ہوتا ہے مگر بڑے کا کوٹ بچے کے جسم پر بھی تو مضحکہ انگیز ہوتا ہے ۔ ہم یہ تو کہہ
سکتے ہیں کہ بچے کا کوٹ بڑے انسان کے جسم پر مضحکہ انگیز ہے۔ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ بڑے
آدمی کا کوٹ بچے کے جسم پر مضحکہ انگیز ہے مگر کوٹ کو مضحکہ انگیز تو کوئی بیوقوف ہی کہے گا۔ پس
میرے نزدیک تو مسیح کی طرف اس قول کو منسوب کرنا ظلم ہے۔ یقیناً مسیح نے یوں کہا ہوگا کہ
موسوی
تعلیم کی موجودہ تشریح آجکل کے زمانہ کے لوگوں کے لئے لعنت ہے۔ اگر اس نے ایسا کہا
تو بالکل سچ کہا۔ مگر مسیح کے اتباع نے اس فاضلانہ قول کو ایک احمقانہ شکل دے دی ۔ مگر بہر حال
خواہ مسیح نے وہ کہا جو میں سمجھتا ہوں کہ اُس نے کہا تھا اور خواہ وہ کہا جو عیسائیوں کے علمائے سابق
نے غلطی سے سے سمجھا کہ اُس نے یہ کہا تھا۔ بہر حال یہ تو ثابت ہے کہ انسانی دماغ موسی کے زمانہ
سے ترقی کر کے آگے نکل چکا تھا اس کے لئے ایک نئی تعلیم کی ضرورت تھی ایک نئے اصول اخلاق
کی ضرورت تھی ۔ ایک نئے تمدن کی ضرورت تھی اور ایک نئی تہذیب کی ضرورت تھی لیکن جہاں
موسوی علماء نے انسان کی گردن میں رسہ لپیٹ کر اُس کو درخت کے ساتھ باندھ دیا تھا وہاں
عیسوی تعلیم نے انسان کو تمام اخلاقی اور مذہبی قیود اور پابندیوں سے آزاد کر کے حیوان بنا دیا۔
موسوی قانون نے یہودی دماغ کو اپنے زمانہ سے آگے بڑھنے سے روک دیا۔سوائے اس کے

انوار العلوم جلد ۲۰
۴۷
دیبا چه تفسیر القرآن
کہ وہ باغی ہو یا منافق ہوا اور عیسائی قانون نے انسان کو تمام اخلاقی ذمہ داریوں سے آزاد کر دیا
اور اس کے دماغ میں یہ بات ڈال دی کہ خدا کا قانون تیری اصلاح نہیں کر سکتا ۔ تب انسان
نے خدا ۔ کے کام کو اپنے ہاتھ میں لے لیا اور انسان نے اپنی نجات کے لئے اپنا رستہ آپ تلاش
کرنا شروع کر دیا اور دنیا نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ وہی مذہب جو نجات کے لئے خدا کی
راہنمائی کو ضروری قرار دیتا تھا اس نے اپنی ترقی کے لئے خدا کی راہنمائی کو غیر ضروری قرار
دے دیا۔ چونکہ ہمارے سامنے مختلف مذاہب میں سے مکمل کڑی صرف بنی اسرائیل کے مذہب
کی ہے اس لئے میں نے اس کی مثال پیش کی ہے کیونکہ مسلسل کڑیوں سے ہی ارتقاء کا مسئلہ نکالا
جا سکتا ہے اور اسرائیلی مذہب کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ انسانی دماغ پرانے زمانہ میں
ارتقاء کی منزلیں طے کرتا چلا جا رہا تھا۔ اسی طرح دنیا کی تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ انسانی
دماغ تمدن کے مختلف ادوار میں سے گزرتا چلا آیا ہے ، مگر پھر بھی اخوت انسانی کے نقطۂ مرکزی
تک وہ کبھی نہیں پہنچ سکا۔ پس یہ دونوں شہادتیں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ جس طرح انسانی
جسم نے پیدائش عالم کے ابتدائی دور میں ارتقاء کی منزلیں طے کی تھیں اسی طرح انسانی دماغ
بھی انسانی تاریخ کے ابتدائی ادوار میں ارتقاء کی منزلیں طے کرتا چلا آیا تھا لیکن اسلام سے پہلے
وہ کبھی بھی ارتقاء کی آخری منزل تک نہیں پہنچا۔ اپنی تمدنی ترقیوں کے ادوار میں وہ کبھی بھی قومی
اور نسلی امتیازوں سے بالا نہیں ہوا اور انسانی اخوت کا مسئلہ اُس کے ذہن میں نہیں آیا نہ اپنی
تہذیبی ترقی کے ادوار میں اُس نے شریعت اور قانون کے آخری نقطہ کو پایا۔ موسوی تعلیم نے
تمدن اور تہذیب کو جمع کرنے کی کوشش کی مگر ایک عرصہ کے بعد وہ ناکام ہوگئی کیونکہ اس کا فیصلہ
اس بارہ میں آخری فیصلہ نہ تھا۔ مسیح نے تبدیلی کرنی چاہی مگر وہ تبدیلی اس بغاوت کے طوفان کے
آگے خس و خاشاک کی طرح اُڑ گئی جو اُس وقت انسانوں کے دماغ میں پیدا ہو رہا تھا۔ مسیح کی
تعلیم کا صرف یہی حصہ باقی رہ گیا جو انجیل نے اس صورت میں پیش کیا ہے کہ شریعت ایک لعنت
ہے۔ حالانکہ ہر سمجھ دار انسان سمجھ سکتا ہے کہ یہ فقرہ اپنی موجودہ شکل میں خود ایک بہت بڑی لعنت
ہے جس نے انسان کو خدا تعالیٰ سے برگشتہ اور اس کی راہنمائی سے آزاد کر دیا ہے۔ پس ابھی
مقام ارتقاء باقی تھا۔ انسانی تہذیب اور تمدن کے سابق تغیرات اس بات کی طرف اشارہ کر رہے

آج 10 میں سے 10 باقی