بائبل انسانی دست بُرد سے محفوظ نہیں ہے

انوارالعلوم (جلد 20)

دیا چه تفسیر القرآن
۴۹
انوار العلوم جلد ۲۰
جب اس نقطہ نگاہ سے ہم پہلا بائبل انسانی دست برد سے محفوظ نہیں ہے کر نے کا کتب کو دیکھتے ہیں تو وہ قطعی
طور پر ہمارے لئے تسلی کا موجب ثابت نہیں ہوتیں ۔ عہد نامہ قدیم کے ماننے والے اس کو
خدا تعالیٰ کی کتاب کہتے ہیں ، مسیحی بھی اسے خدائی کتاب قرار دیتے ہے ب قرار دیتے ہیں اور مسلمان بھی اسے خدا
ہی کی طرف سے نازل شدہ کتاب قرار دیتے ہیں لیکن خدا کی طرف سے نازل ہونا اور بات
ہے اور اُسی صورت میں آج تک موجود ہونا اور بات ۔ اور ان دونوں باتوں میں بڑا بھاری
فرق ہے۔ بیشک مذکورہ بالا تینوں قو میں اس بات پر متفق ہیں کہ عہد قدیم کے انبیاء سے خدا بولتا
تھا لیکن عقیدہ یہ تینوں قو میں اس بات پر متفق نہیں کہ موجوہ عہد نامہ قدیم وہی کلام ہے جوان
انبیاء پر نازل ہوا تھا اور نہ بیرونی اور نہ اندرونی شہادت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ موجودہ
عہد نامہ قدیم وہی کلام ہے جو بنی اسرائیل کے انبیاء پر نازل ہوا تھا ۔ اسرائیلی تاریخ اس بات
پر متفق ہے کہ نبو کد نضر کے زمانہ میں اسرائیلی صحف جلا دیئے گئے تھے اور برباد کر دیئے گئے تھے
اور دوبارہ انہیں عزرا نبی نے لکھا۔ چنانچہ عزرا کی نسبت یہودی کتب میں لکھا ہے :۔
شریعت بھلا دی گئی تھی مگر عزرا نے پھر اسے دوبارہ قائم کیا۔
``It was forgotten but Ezra restored it``
پھر لکھا ہے۔ عزرا نے تو رات کو دوبارہ زندہ کیا اور اس میں اشورین حروف داخل کئے ۔
``Ezra established the text of pentateuch, introducing
therein the Assyian of square characters``
اسی طرح لکھا ہے : ۔
” اس نے تو رات کے دوبارہ لکھنے کے وقت مسودے کے بعض لفظوں کی صحت کے متعلق
شبہ ظاہر کیا اور ان پر نشان لگا دیئے اور کہا کہ اگر ایلیا نبی اس عبارت کی تصدیق کرے تو یہ نشان
غلط قرار دیئے جائیں اور اگر ان مشکوک سمجھی ہوئی عبارتوں کو مشکوک قرار دے تو جن الفاظ پر
نشان لگا دیئے گئے ہیں اُنہیں آئندہ بائبل سے نکال دیا جائے ۔
``He showed his doubts concerning the correctness

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۰
دیبا چه تفسیر القرآن
of some words of the text by placing points over them۔
Should Elijah, Said he, approve the text, the points will be
disregarded, should he disapprove, the doubtful
words will be removed from the text۔
ان عبارات سے ظاہر ہوتا ہے کہ توریت جس شکل میں بھی اُس وقت موجود تھی خواہ وہ عزرا
کی لکھی ہوئی تھی خواہ پہلے سے کوئی نسخے موجود تھے وہ مشکوک تھی اور اس کی عبارتوں اور الفاظ کی
نسبت قطعی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اُسی طرح محفوظ ہیں
جس طرح نازل ہوئے تھے۔ عزرا کی لکھی ہوئی کتاب جو موجودہ بائبلوں میں سے خارج کر دی
گئی ہے اور جو در حقیقت موجودہ بائبلوں سے کم قابل اعتبار نہیں ہے اور جسے یونانی کی کتاب
عزرا کہا جاتا ہے پہلے زمانے میں عزرا اور نحمیاہ کی کتابوں سے بھی پہلے بائبل میں درج کی جاتی
تھی ۔ لیکن بعد کو جب اُس وقت کے پوپ نے جیروم سے جو عیسائیوں کا بہت بڑا پادری تھا
بائبل کی تدوین کرائی تو اس نے عزرا کو اس بناء پر بائبل میں سے نکال دینے کا فیصلہ کر دیا کہ اس
کا عبرانی نسخہ محفوظ نہیں ۔ اس کتاب کو بعض مصنف عزرا کی کتاب ثالث قرار دیتے ہیں اور
بعض ثانی قرار دیتے ہیں۔ اگر چہ یہ کتاب بائبل سے نکال دی گئی ہے لیکن پھر بھی اکثر حصہ
یہودیوں اور مسیحیوں کا اس کو عزرا کی کتاب قرار دیتا ہے اور اس کتاب کے چودھویں باب میں
لکھا ہے:
وو
دیکھو اے خدا میں جاؤں گا جیسا کہ تو نے مجھے حکم دیا تھا اور جو لوگ موجود ہیں
میں اُن کو فہمائش کروں گا ، لیکن جو لوگ بعد کو پیدا ہوں گے اُن کو کون فہمائش کرے گا۔
اس طرح دنیا تاریکی میں ہے اور جو لوگ اس میں رہتے ہیں بغیر روشنی کے ہیں کیونکہ
تیرا قانون جل گیا ۔ پس کوئی نہیں جانتا اُن چیزوں کو جو تو کرتا ہے اور ان کاموں کو جو
شروع ہونے والے ہیں لیکن اگر مجھ پر تیری مہربانی ہے تو تو روح القدس کو مجھ میں
بھیج اور میں لکھوں جو کچھ کہ دنیا میں ابتداء سے ہوا ہے اور جو کچھ تیرے قانون میں لکھا
تھا تا کہ تیری راہ کو پاویں اور وہ لوگ جو اخیر زمانہ میں ہوں گے زندہ رہیں ۔ اُس نے
مجھ کو یہ جواب دیا کہ جا اپنے راستہ سے لوگوں کو اکٹھا کر اور اُن سے کہہ وہ چالیس دن

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۱
دیبا چه تفسیر القرآن
تک تجھ کو نہ ڈھونڈیں۔ لیکن دیکھ تو بہت سے صندوق کے تختے تیار کر اور زاریا، ڈبریا،
سلیمیا ، ایکانس اور عازیل پانچوں کو جو بہت تیزی سے لکھنے والے ہیں اپنے ساتھ لے
اور یہاں آ اور میں تیرے دل میں سمجھ کی شمع روشن کروں گا جو نہ بجھے گی تا وقتیکہ وہ
چیزیں پوری نہ ہوں جو تو لکھنی شروع کرے گا“۔
اس باب کی آیت ۲۰ تا ۲۵ کے اصل الفاظ انگریزی زبان میں مندرجہ ذیل ہیں :۔
20۔ Behold, Lord, I will go, as Thou hast commanded
me, and reprove the people which are present but they that
shall be born afterward, who shall admonish Them? Thus
the world is set in darkness, and they That dwell therein
are without light۔
21۔ For Thy Iaw is burnt, therefore no man knoweth
the things that are done of the works that shall begin۔
22۔ But if I have found grace before thee۔ Send the
Holy Ghost into me۔ And I shall write all that hath been
done in the world since the beginning, which were written
in thy law that men may find Thy Path, and that they
which will live in the latter days may live۔
23۔ And He answered me, saying, Go thy way, gather
the people tohether, and say unto them, that they seek thee
not for forty days۔
24۔ But look thou prepare thee many box trees and
take with thee, sarea, Dabria, Selemia, Ecanus, and Asiel
these five which are ready to wrirte swiftly۔
25۔ And come hither, and I shall light a candle of
understanding in Thine heart which shall not be put out,
till the things be performed which thou shalt begin to
write۔

انوار العلوم جلد ۲۰
۵۲
دیبا چه تفسیر القرآن
غرض حضرت عزرا اور پانچ زودنویس چالیس روز تک دوسروں سے الگ تھلگ جا بیٹھے
اور الہامی تائید سے انہوں نے چالیس دن میں دوسو چار کتابیں لکھیں ۔ چنانچہ اس باب کی
چوالیسویں آیت میں لکھا ہے:۔
``44۔ In forty days they wrote two hundred and four
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ :۔
books۔۵۲
(الف) عزرا نبی کے وقت میں جو قریباً چار سو سال قبل مسیح تھا تو رات اور دیگر انبیاء کی کتابیں
جل گئی تھیں ۔
(ب) ان کا نسخہ اُس وقت موجود نہ تھا۔
(ج) عزرا نے دوبارہ وہ کتابیں لکھیں ۔
گویا یہ بتایا گیا ہے کہ وہ الہامی تھیں مگر مراد الہامی تائید ہے۔ یہ مراد نہیں کہ ان کا ایک
ایک نقطہ الہام تھا۔ کیونکہ یہودی تاریخ بتاتی ہے کہ خود عزرا نے بعض حصوں کے مشکوک ہونے کا
اعتراف کیا تھا اور ان کا فیصلہ ایلیا پر اُٹھا رکھا تھا۔ پس موجودہ تو رات وہ تو رات نہیں جو حضرت
موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی تھی بلکہ وہ تو رات ہے جو عز را نے اپنے حافظہ سے لکھی تھی اور جس
کے بعض حصوں کے متعلق خود عزرا کو بھی شبہ تھا بلکہ میں تو کہتا ہوں کہ یوں سمجھنا چاہئے کہ وہ یہ
تو رات بھی نہیں ہے جو عزرا نے لکھی تھی کیونکہ عزرا نے ۲۰۴ کتابیں لکھی تھیں مگر ۲۰۴ کتابیں
موجودہ بائبل میں ہمیں نہیں ملتیں ۔
عزرا کے حافظہ کے متعلق خود مسیحی مصنفوں کو بھی شبہات ہیں ۔ چنانچہ ریورنڈ آدم کلارک
بائبل کے مشہور مسیحی مفسر اپنی تفسیر مطبوعہ ۱۸۹۱ء کے صفحہ ۱۶۸ پر ا۔ تواریخ باب ۴ آیت ۷ کے
ماتحت لکھتے ہیں :
وو
اس جگہ غلطی سے عزرا نے بیٹے کی جگہ پوتا لکھ دیا ہے۔ ایسے اختلافوں میں
تطبیق بے فائدہ ہے۔
علمائے یہود کہتے ہیں کہ عزرا کو معلوم نہ تھا کہ بعض بعض کے بیٹے ہیں یا پوتے ۔ جب

آج 10 میں سے 10 باقی