بائبل کی متضاد باتیں
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۵
دیبا چه تفسیر القرآن
ان حوالوں سے صاف ظاہر ہے کہ یشوع کی کتاب کو یشوع نے نہیں لکھا اور ایوب کی
کتاب کو ایوب نے نہیں لکھا بلکہ بعد کے لوگوں نے سنی سنائی باتوں کی بناء پر لکھ دی تھیں ۔ اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ بائبل کے انبیاء نے تو الہی کلام ایک جگہ جمع کر دیا تھا مگر بعد میں مٹ گیا اور
لوگوں نے اپنی یاد سے وہ کلام دوبارہ لکھا اور بہت سی باتیں اپنی طرف سے اس میں داخل
کردیں ۔
کیا اس قسم کی کتابیں جو نہ صرف تاریخی شواہد کی بناء پر بلکہ اپنی اندرونی شہادت کی بناء پر
بھی مجروح اور غیر یقینی ہیں اور ان میں غلط واقعات بھی بیان ہو گئے ہیں ، یہ ثابت نہیں کرتیں کہ بھی بیان ہو گئے ہیں ، ہ ثابت نہیں کرتیں کہ
دنیا کو موسی اور ان کے بعد آنے والے نبیوں کی کتابیں تسلی نہیں دے سکتی تھیں اس لئے اللہ تعالیٰ
نے ان کی حفاظت سے ہاتھ کھینچ لیا اور ایک ایسی کتاب کی امید دنیا کو لگا دی جو ہر قسم کی انسانی
دستبرد سے پاک اور محفوظ ہو؟ اگر موسی اور اس کے بعد آنے والے نبیوں کی کتابوں کے بگاڑ
کے بعد بھی خدا تعالیٰ کسی ایسے کلام کی بنیاد نہ رکھتا جو یقینی اور محفوظ ہوتا تو ہمیں ماننا پڑتا کہ
خدا تعالیٰ کو اپنے بندوں کی ہدایت اور راہنمائی کا کوئی فکر نہیں اور وہ ایمان کے بیج کو یقین اور
اطمینان کی زمین میں بونے کی بجائے شک و شبہ اور بے اطمینانی کی زمین میں ہونا چاہتا ہے اور
اسے اتنا اعتبار بھی بخشا نہیں چاہتا جتنا کفر کو حاصل ہے لیکن کیا ایسا ہو سکتا ہے؟ کیا یہ امر خدا تعالیٰ
کی شان کے شایاں ہے؟ اگر نہیں تو ہمیں یقیناً اُس کتاب کی تلاش کرنی پڑے گی جس نے
منسوخ ، محرف اور مبدل بائبل کی جگہ لی ۔
جو اس
بائبل کی متضاد باتیں بائل سے اور بھی ایسی اندورنی شہادتوں کا پتہ لگتا ہے جوا
بات پر روشنی ڈالتی ہیں کہ بائبل اپنی اصلی حالت میں محفوظ نہیں
ہے۔ مثلاً :
ا۔ تورات کی پہلی کتاب پیدائش میں لکھا ہے۔
تب خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت اور اپنی مانند بناویں ۵۵
آگے چل کر لکھا ہے :۔
دو لیکن نیک و بد کی پہچان کے درخت سے نہ کھانا ۔ ۵۶
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۶
دیبا چه تفسیر القرآن
اب ان دونوں حوالوں میں تطابق کی یہی صورت ہو سکتی ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ نیک و بد
کی پہچان خدا کو بھی نہیں کیونکہ آدم خدا کی مانند تھا اور خدا تعالیٰ کی صفات آدم میں پائی جاتی تھیں
اور سب سے بڑی صفت نیک و بد کی پہچان ہی ہے کیونکہ سب صفتیں اس کے ماتحت ہی آتی
ہیں ۔ اگر آدم کو نیک و بد کی پہچان نہ تھی تو کوئی اچھی صفت بھی بطور خلق کے اس کے اندر نہیں پائی
جاتی تھی کیونکہ نیک کام وہی ہوتا ہے جو ارادے اور علم کے ساتھ کیا جاتا ہے جس کام کے ساتھ
ارادہ اور علم نہ ہو وہ نیک نہیں کہلا سکتا۔ جب آدم کو نیک و بد کی پہچان ہی نہ تھی تو آدم اصول اخلاق
کے ماتحت نہ کسی بدی سے بچنے والا تھا اور نہ کسی نیکی کو بجالانے والا تھا۔ اسی طرح عملی طور پر
اسے اچھی اور بُری باتوں کی کوئی تمیز نہ تھی۔ کیا خدا تعالیٰ کا وجود بھی یہودی اور مسیحی مذہب کے
مطابق ایسا ہی ہے؟ کیا خدا کو اس بات کا کوئی علم نہیں کہ نیکی کیا چیز ہے اور بدی کیا چیز ہے؟ اگر
بدی اور نیکی کا اُس کو علم نہیں تو وہ نبیوں کو کیوں بھیجتا ہے؟ اور کیا خدا کی صفات نیکیوں کو قائم
کرنے والی اور بدیوں کو مٹانے والی نہیں ہیں؟ اگر اس سوال کو ہم نظر انداز بھی کر دیں کہ انسان
کی پیدائش کی غرض ہی نیک و بد کی پہچان ہے اور اگر یہ پہچان اسے حاصل نہ ہو تو اس کے وجود
کی کوئی ضرورت ہی نہیں ۔ پھر یہ دیکھنا چاہئے کہ بغیر نیک و بد کی پہچان کے آدم خدا کی مانند ہوکس
طرح گیا۔ اس پہچان کے بغیر وہ خدا کی مانند ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ اگر وہ خدا کی مانند تھا تو یہ غلط ہے
کہ اسے کہا گیا کہ تو نیک و بد کی پہچان کے درخت سے نہ کھانا۔ اور اگر یہ درست ہے کہ اسے کہا
گیا تھا کہ نیک و بد کی پہچان کے درخت سے نہ کھانا تو یہ غلط ہے کہ خدا نے اسے اپنی مانند بنایا۔
۲- پیدا
پیدائش باب ۲ ، آیت ۱۷ میں لکھا ہے :۔
وو
جس دن تو اس نیک و بد کی پہچان کے درخت سے کھائے گا تو ضرور
مرے گا۔
اسی طرح پیدائش باب ۲ آیت ۹ میں لکھا ہے :۔
اور باغ کے بیچوں بیچ حیات کے درخت اور نیک و بد کی پہچان کے درخت کو
زمین سے لگایا۔
اس آیت کے دو ہی معنی ہو سکتے ہیں یا تو یہ کہ ایک ہی درخت میں دائمی حیات بخشنے اور
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۷
دیبا چه تفسیر القرآن
نیک و بد کی پہچان دینے کی خاصیت تھی اور یا یہ کہ یہ دو درخت تھے ۔ ایک میں حیات بخشنے کی
طاقت تھی اور دوسرے میں نیک و بد کی پہچان دینے کی طاقت تھی ۔ اگر اس کے معنی یہ لئے
جائیں کہ یہ دو درخت نہیں تھے بلکہ ایک ہی درخت تھا تو پیدائش باب ۲ آیت ۱۷ کا حوالہ جو او پر
لکھا جا چکا ہے کہ :
جس دن تو اس سے کھائے گا مر جائے گا۔
غلط ہو جاتا ہے۔ کیونکہ آیت ۹ تو اُسے حیات کا درخت قرار دیتی ہے موت کا نہیں ۔ اور اگر یہ دو
الگ الگ درخت تھے تو پھر یہ دونوں آیتیں متضاد ہیں ۔ کیونکہ نیک و بد کی پہچان کے درخت
سے کھانے سے موت کا آنا لازمی نہ تھا اس لیے کہ اگر آدم حیات کے درخت سے کھا لیتے جیسا
کہ بائبل سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے کھایا تو نیک و بد کی پہچان کے درخت سے کھانے کے
با وجود اُن پر موت کیونکر آئی ؟ اگر ایک درخت کے کھانے سے موت لازماً آنی تھی تو دوسرے
درخت کا پھل کھانے سے حیات جاودانی مل جانی تھی ۔ ایسے شخص کا معاملہ تو کوئی عقل حل ہی
نہیں کر سکتی کہ ایک درخت اسے ہمیشہ کے لئے زندہ رکھنا چاہتا ہے اور دوسرا درخت اُسے مار
دینا چاہتا ہے ۔
بائبل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت آدم اور ان کی بیوی نے حیات کے درخت کا پھل کھایا
ہے کیونکہ پیدائش باب ۳ آیت ۲ ، ۳ میں لکھا ہے:۔
عورت نے سانپ سے کہا کہ باغ کے درختوں کا پھل ہم تو کھاتے ہیں مگر
اُس درخت کے پھل کو جو باغ کے بیچوں بیچ ہے خدا نے کہا کہ تم اُسے نہ کھانا اور نہ
اُسے چھونا ایسا نہ ہو کہ مر جاؤ“۔
ان آیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوائے نیک و بد پہچان کے درخت کے باقی سب درختوں کا پھل
آدم اور اس کی بیوی کھاتے تھے ۔ اگر بائبل کی یہ بات درست ہے تو آدم اور اس کی بیوی
حیات کے درخت کا پھل بھی کھاتے تھے اور جب وہ حیات کے درخت کا پھل بھی کھاتے تھے
تو اُن پر موت کس طرح آئی۔ لیکن عجیب بات ہے کہ باب ۳ کی آیت ۲۲ میں لکھا ہے کہ خدا نے
فرشتوں سے کہا:۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۸
دیبا چه تفسیر القرآن
ایسا نہ ہو کہ آدم اپنا ہاتھ بڑھائے اور حیات کے درخت سے بھی کچھ لے کر
کھائے اور ہمیشہ جیتا رہے“۔
یہ آیت بتاتی ہے کہ آدم نے حیات کے درخت سے کچھ نہ کھایا تھا ۔ اب ہم نہیں کہہ سکتے
کہ اس آیت کا مضمون درست ہے جو بتاتی ہے کہ آدم نے حیات کے درخت سے کچھ نہ کھایا تھا
یا اس باب کی آیت ۲ درست ہے جس میں آدم کی بیوی کا قول درج ہے کہ سوائے نیک و بد کی
پہچان کے درخت کے باقی سب درختوں کا پھل آدم اور حوا کھاتے تھے۔ اور آیا یہ بات درست
ہے کہ نیک و بد کی پہچان کے درخت کا پھل کھانے سے انسان ضرور مرتا ہے یا یہ بات درست
ہے کہ حیات کے درخت کا پھل کھانے سے انسان کبھی نہیں مرتا۔
یہ سب متضاد باتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کے کلام میں ایسی باتیں نہیں آسکتیں ۔ یقیناً یہ باتیں
مختلف مصنفین نے اپنے اپنے خیالات کے مطابق تو رات میں درج کر دیں اور چونکہ اُن مصنفین
کے خیالات متضاد تھے اس لئے اُن کے پیش کردہ نظر یے بھی متضاد تھے ۔ اور جس کتاب میں
متضاد باتیں آجائیں جو ایک ہی وقت میں اور ایک ہی انسان میں کسی صورت میں جمع نہ ہو سکیں
اور وہ کتاب ان کو ایک ہی وقت اور ایک ہی انسان میں جمع کرتی ہو تو یقیناً وہ خدا کی کتاب تو
الگ رہی ایک عقلمند انسان کی کتاب بھی کہلانے کی مستحق نہیں ہو سکتی ۔ مگر موسیٰ علیہ السلام یقیناً خدا ۔
کے نبی تھے اور تو رات یقیناً خدا کی نازل کردہ کتاب تھی پس یہ اختلاف بعد میں پیدا ہوا ۔ نہ اس
اختلاف سے خدا تعالیٰ پر کوئی الزام آتا ہے اور نہ موسیٰ پر ۔ ہاں یہ ہم ضرور کہیں گے کہ خدا نے
جب بائبل کی جگہ ایک اور کتاب نازل کرنے کا فیصلہ کر لیا تو بائبل کی حفاظت سے اُس نے ہاتھ
کھینچ لیا اور وہ ایک محفوظ کتاب نہ رہی ۔
پیدائش باب ۲۲ آیت ۱۴ میں لکھا ہے:۔
وو
اور ابراہام نے اُس مقام کا نام ” یہوواہ یزی“ رکھا ۔ چنانچہ یہ آج تک کہا
جاتا ہے کہ خداوند کے پہاڑ پر دیکھا جائے گا“۔
لیکن خروج باب ۲ آیت ۲ ، ۳ میں لکھا ہے ۔
وو
پھر خدا نے موسیٰ کو فرمایا اور کہا میں خداوند ہوں ” یہوواہ۔ اور میں نے
انوار العلوم جلد ۲۰
۵۹
دیبا چه تفسیر القرآن
ابراہام اور اضحاق اور یعقوب پر خدا کے نام سے اپنے تئیں ظاہر کیا اور یہوواہ کے نام
سے اُن پر ظاہر نہ ہوا ہوا۔“ ۔“
اِن دونوں آیتوں کا تضاد ظاہر ہے۔ کتاب خروج کہتی ہے کہ یہوواہ کے نام سے پہلی بار
موسیٰ کو روشناس کیا گیا۔ اس سے پہلے کسی نبی کو خصوصاً ابراہیم ۔ اسحاق اور یعقوب پر خدا تعالیٰ
کا یہواہ نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن کتاب پیدائش کہتی ہے کہ ابراہیم پر بھی اس نام کو ظاہر کیا گیا تھا
اور اُس نے ایک پہاڑی کا نام ” یہوواہ بری“ رکھ دیا تھا۔
۴۔ گنتی باب ۳۳ آیت ۳۸ میں حضرت ہارون کے متعلق لکھا ہے:۔
ہارون کا ہن خداوند کے حکم کے مطابق کوہ طور پر گیا اور اس نے بنی اسرائیل
پائی۔
کے مصر سے نکلنے کے پیچھے چالیسویں برس کے پانچویں مہینے کی پہلی تاریخ وفات :
لیکن استثناء باب ۱۰ آیت ۶ میں لکھا ہے:۔
تب بنی اسرائیل نے بیراث بنی یقعان سے موسیرہ کو کوچ کیا۔ وہاں ہارون
کا انتقال ہوا اور وہیں گاڑا گیا۔
ایک ہی شخص دو جگہ وفات نہیں پا سکتا ۔ یقیناً یہ دو الگ الگ مؤرخوں کا کام ہے کہ اُنہوں
نے بائبل میں اپنی اپنی تحقیق کو خدا تعالیٰ کا الہام قرار دے کر شامل کر دیا ہے۔
۵۔ نمبر ا سموئیل باب ۱۶ آیت ۱۰ تا ۱۳ سے ظاہر ہے کہ داؤ دیسی کا آٹھواں بیٹا تھا۔ چنانچہ
لکھا ہے:۔
وو
یسی نے اپنے سات بیٹوں کو سموئیل کے سامنے نکالا اور سموئیل نے لیسی سے کہا
کہ خدا نے ان کو نہیں چنا ہے ۔ پھر سموئیل نے یسی سے پوچھا کہ تیرے سب لڑکے یہی
ہیں ؟ اس نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا ہے وہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے ۔ سموئیل نے
لیسی سے کہا کہ اُسے بُلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آجائے ہم نہیں بیٹھیں گے۔ سو
وہ اُسے بلوا کر اندر لایا۔ وہ سرخ رنگ اور خوبصورت اور حسین تھا اور خداوند نے
فرمایا اُٹھ اور اُسے مسح کر کیونکہ وہ یہی ہے ۔ تب سموئیل نے تیل کا سینگ لیا اور اسے
اس کے بھائیوں کے درمیان مسح کیا اور خداوند کی روح اُس دن سے آگے داؤ د پر
انوار العلوم جلد ۲۰
۶۰
دیبا چه تفسیر القرآن
زور سے نازل ہوتی رہی ۔ پھر سموئیل اُٹھ کر رامہ کو چلا گیا۔
مگر نمبرا تو اریخ باب ۲ آیت ۱۳ تا ۱۵ میں لکھا ہے کہ داؤ دیسی کا ساتواں بیٹا تھا۔ چنانچہ
لکھا ہے:۔
” اور میسی سے اُس کا پلوٹھا الیاب پیدا ہوا اور ابینداب دوسرا اور سمع تیسرا،
نینیتل چوتھا ، روی پانچواں ، عوضم چھٹا ، داؤ دسا تواں“۔
یہ اختلاف بتاتا ہے کہ بائبل میں مختلف مورخوں نے اپنے اپنے خیالات داخل کر دیئے ہیں اور
یہ موجودہ حالت میں محفوظ آسمانی کتاب نہیں کہلا سکتی سکتی ۔ ۔
۔ نمبر ۲ سموئیل باب ۶ آیت ۲۳ میں لکھا ہے :۔
وو
سوساؤل کی بیٹی میکل مرتے دم تک بے اولا در ہی ۔“
مگر نمبر ۲ سموئیل باب ۲۱ آیت ۸ میں لکھا ہے:۔
66
اور ساؤل کی بیٹی میکل کے پانچوں بیٹوں کو جو برزلی محولاتی کے بیٹے
عددی ایل سے ہوئے تھے لے کر ان کو جبعونیوں کے حوالے کیا۔
ایک ہی کتاب میں ایک ہی جگہ اُسے بانجھ قرار دیا گیا ہے اور اُسی کتاب میں دوسری جگہ اس
کے پانچ بیٹے قرار دیئے گئے ہیں ۔
۷۔ نمبر ۲ تواریخ باب ۲۱ آیت ۱۹ ،۲۰ میں لکھا ہے کہ یہو رام بادشاہ ۳۲ سال کی عمر میں بادشاہ
ہوا اور آٹھ برس اُس نے بادشاہت کی اور پھر دو سال بادشاہت سے معزول ہو کر ایک سخت
بیماری کے اثر سے وفات پا گیا۔
گویا اس کی عمر ۴۲ سال کی تھی۔ لیکن اس کتاب کے باب ۲۲ آیت ۱ ۲ سے معلوم ہوتا ہے
که یروشلم کے باشندوں نے یہورام کے چھوٹے بیٹے اخز یاہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا کیونکہ اُس
انبوہ نے جو عربوں کے ساتھ چھاؤنی میں آیا تھا سب بڑے بیٹوں کو قتل کیا تھا سواخز یاہ بن یہورام
یہوواہ کا بادشاہ ہوا۔ اخزیاہ بیالیس برس کی عمر میں بادشاہ ہوا ۔
چونکہ اوپر کے حوالہ سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہو رام کی عمر اس کی وفات کے وقت ۴۲ سال
کی تھی اس لئے اس دوسرے حوالے کی بناء پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہورام بادشاہ کا سب سے چھوٹا
انوار العلوم جلد ۲۰
۶۱
دیبا چه تفسیر القرآن
بیٹا اخر یاہ جب اپنے باپ کی وفات پر تخت پر بیٹھا تو اُس کی عمر بھی ۴۲ سال کی تھی ۔ گویا وہ اپنے
باپ کا ہم عمر تھا اور اس کے بڑے بھائی جن کو عربوں نے یہو رام کے خلاف لڑائی میں مار دیا تھا
وہ سب اپنے باپ سے بڑے تھے ۔ کیا کوئی معقول انسان اس قسم کی لغو باتوں کو تسلیم کر سکتا ہے؟
بیالیس سال کی عمر میں باپ مارا جاتا ہے اور اُس کا سب سے چھوٹا بیٹا اُسی عمر کا اس کے بعد
بادشاہ بن جاتا ہے!! یہ باتیں تو ایسی ہیں کہ کسی کمزور سے کمزور عقل والے انسان کی کتاب میں
بھی نہیں پائی جاتیں کجا یہ کہ خدا کی نازل کردہ کتاب میں پائی جائیں ۔ صاف ظاہر ہے کہ خدا
کے الہام میں یہ باتیں نہ تھیں ۔ نبیوں کے کلام میں یہ باتیں نہ تھیں ۔ کسی ایک آدمی نے بھی یہ
باتیں نہیں لکھیں ۔ بلکہ کئی آدمیوں نے اپنے اپنے خیالات لکھ دیئے ہیں ۔ کسی یہودی مؤرخ کا
یہ خیال تھا کہ یہو رام بیالیس سال کی عمر میں فوت ہوا اور اُس نے یہ بات لکھ دی ۔ کسی دوسرے
یہودی مورخ کا یہ خیال تھا کہ یہورام جب مرا اُس کی عمر سو سال تھی اور اُس وقت سب سے
چھوٹا بیٹا بیالیس سال کا تھا اُس نے یہ بات درج کر دی کہ جب یہو رام کا بیٹا تخت پر بیٹھا تو
بیالیس سال کا تھا۔ اب یہ باتیں بظاہر متضاد نظر آتی ہیں، لیکن اصل بات یہ ہے کہ جس نے
یہو رام کو۴۲ سال میں مارا ہے اُس کے خیال میں اخزیاہ کی عمر تخت نشینی کے وقت بیالیس نہیں تھی
بلکہ شاید ۱۴ ، ۱۵ سال ہو ۔ اور جس شخص نے یہ لکھ دیا کہ اخزیاہ کی عمر تخت نشینی کے وقت ۴۲ سال
تھی اُس کی تحقیق میں یہورام کی عمر اُس کی وفات کے وقت ۴۲ سال یقینا نہیں تھی لیکن سوال تو یہ
ہے کہ ایسی کتاب انسان کی روحانیت کو کیا فائدہ پہنچا سکتی ہے اور وہ کس طرح یقین اور ایمان
کے ساتھ اس کے مطالب پر غور کر سکتا ہے۔ اگر تو یہ کہا جاتا کہ تو رات مجموعہ ہے لاکھوں
یہودیوں کی تحقیقاتوں کا تو پھر بھی اس کتاب کی کچھ قیمت باقی رہ جاتی ۔ لیکن ایک طرف تو اس کو
خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والا کلام کہا جاتا ہے اور دوسری طرف وہ ہزاروں ہزار
افراد کی تحقیقاتوں کا مجموعہ نظر آتا ہے اور اس طرح ایک غلط نام دے دینے کی وجہ سے تھوڑی
بہت عظمت جو اِسے حاصل ہو سکتی تھی وہ بھی جاتی رہی ہے ۔ بھلا کون کہہ سکتا ہے کہ ایسی کتاب
دنیا کی راہنمائی کا موجب ہو سکتی ہے اور کون کہہ سکتا ہے کہ اس کتاب کے بعد کسی اور کتاب کے
آنے کی ضرورت نہیں تھی ۔