بائبل کے ظالمانہ احکام
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۶۲
دیبا چه تفسیر القرآن
بائبل کے ظالمانہ احکام پھر صرف متضاد باتیں ہی نہیں ہمیں بائبل میں ظالمانہ احکام بھی نظر آتے ہیں جو ہرگز خدائے رحیم و کریم کی طرف منسوب
نہیں کئے جا سکتے ۔ مثلاً :
ا۔ خروج باب ۲۱ آیت ۲۰ ، ۲۱ میں لکھا ہے:۔
اگر کوئی اپنے غلام یا لونڈی کو لاٹھیاں مارے اور وہ مارکھاتی ہوئی مر جائے تو
اسے سزادی جائے ۔ لیکن اگر وہ ایک دن یا دو دن جئے تو اسے سزا نہ دی جائے اس
لئے کہ وہ اس کا مال ہے ۔“
اس تعلیم میں غلاموں کے لئے کتنی سختی ہے ۔ ایک ظالم اپنے غلام اور اپنی لونڈی کو لاٹھیوں
سے مارتا ہے اور اتنا مارتا ہے کہ وہ غلام یا لونڈی ایک دو دن کے بعد مر جائے لیکن بائبل کہتی ہے
اب وہ سزا کا مستحق نہیں کیونکہ غلام اور لونڈی اس کا مال ہیں ۔ کیا یہ تعلیم اس قابل تھی کہ ہمیشہ
کے لئے اسے قائم رکھا جاتا ؟ کیا یہ تعلیم ایسی نہ تھی کہ اس کی جگہ پر وہ تعلیم لائی جاتی جو غلام اور
لونڈیوں کے دستور مٹانے والی اور مالک کے ہاتھوں کو روکنے والی ہوتی ۔ یہ تعلیم اسلام ہی کے
ذریعہ دنیا کو حاصل ہوئی چنانچہ اسلام نے جہاں غلامی کو مٹانے کے لئے قانون پاس کئے وہاں
یہ اصول بھی مقرر کر دیا کہ جو غلام یا لونڈی لوگوں کے ہاتھ میں کسی وجہ سے باقی رہ گئے ہوں ان
کو ہرگز مارا پیٹا نہ جائے ۔ احادیث میں آتا ہے ایک دفعہ ابو مسعود انصاری اپنے غلام کو مار رہے
تھے کہ انہیں پیچھے سے آواز آئی ۔ اے مسعود ! جس قدر تجھ کو غلام پر مقدرت حاصل ہے اس کے
کہیں زیادہ خدا کو تجھ پر مقدرت حاصل ہے ۔ وہ کہتے ہیں میں نے مڑ کر دیکھا تو نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے تھے اس پر ڈر کے مارے میرے ہاتھ سے کوڑا گر پڑا اور میں
نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! یہ غلام خدا کے لئے آزاد ہے ۔ آپ نے فرمایا اگر تو اسے آزاد نہ کرتا تو
آگ تیرا منہ جھلستی ۔ ۵۷
اسی طرح ایک اور صحابی فرماتے ہیں ہم سات بھائی تھے اور ہمارے پاس ایک لونڈی تھی ۔
ہم میں سے چھوٹے بھائی نے اُس کے منہ پر تھپڑ مارا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ
اس لونڈی کو فوراً آزاد کر دیا جائے کیونکہ جو شخص اپنے غلام یا لونڈی کو مارتا ہے وہ اس کو رکھنے
انوار العلوم جلد ۲۰
کے قابل نہیں سمجھا جاتا ۔ ۵۸
۶۳
دیباچه تفسیر القرآن
خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا یہ حال تھا کہ جب آپ کی شادی کے موقع پر آپ کی
بیوی نے اپنا مال اور غلام آپ کی خدمت میں پیش کر دیئے ۔ تو آپ نے فرمایا میں کسی انسان کو
اپنا غلام رکھنے کے لئے تیار نہیں ہوں ۔ یہ کہہ کر آپ نے سب غلام آزاد کر دیئے اور ساری عمر
آپ نے کوئی غلام نہیں رکھا ۔
۲ - اخبار باب ۲۰ آیت ۲۷ میں لکھا ہے کہ:۔
وو
مرد یا عورت جس کا یار دیو ہے یا جادوگر ہے تو دونوں قتل کئے جاویں، چاہئے
کہ تم ان پر پتھراؤ کرو اور اُن کا خون اُنہی پر ہووے
اسی طرح خروج باب ۲۲ آیت ۱۸ میں لکھا ہے کہ :۔
تو جادوگروں کو جینے مت دے۔
وو
یہ کیسی خلاف عقل تعلیم ہے اور پھر ظالمانہ بھی ۔ اگر جادوگر سے مراد یہاں ہتھکنڈے
دکھانے والے لوگ ہیں تو وہ ایک معصوم پیشہ لوگ ہیں ۔ انسان کی مشوش زندگی میں کبھی کبھی ہنسی
اور مذاق کا وقت بھی آجاتا ہے۔ اُس وقت یہ لوگ اپنی دیرینہ مشقوں کے ذریعہ سے لوگوں کی
تو جہات کو زیادہ سنجیدہ مسائل سے اپنے ہتھکنڈوں کی طرف کھینچ لیتے ہیں ۔ اس بے ضرر پیشہ کو
قتل کا موجب قرار دینا انصاف کی تعلیم نہیں کہہ سکتے ۔ اور اگر جادوگر سے مراد وہ روایتی جادوگر
ہیں جو مرد کو بیل اور عورت کو چڑیا بنا دیتے ہیں تو یہ تعلیم نہ صرف احمقانہ ہے بلکہ ظالمانہ بھی ۔
کیونکہ ایسے جادو گر نہ کبھی ہوئے اور نہ کبھی ہوں گے اور کسی کی طرف ایسے جادو منسوب کر کے قتل
کر دینا ظالمانہ فعل ہے ۔
استثناء باب ۷ آیت ۲ میں لکھا ہے :۔
دو
جبکہ خدا وند تیرا خدا انہیں تیرے حوالہ کرے تو تو اُنہیں ماریو اور حرم
کیجیئو نہ تو ان سے کوئی عہد کریو اور نہ ان پر رحم کر یو“۔
ایک مغلوب دشمن کے متعلق یہ کیسی ظالمانہ تعلیم ہے۔ تمام دشمنوں کو قتل کر دینا، ان کے
ساتھ کسی قسم کا عہد نہ کرنا اور ہر قسم کے رحم سے انہیں محروم کر دینا یہ ظلم بادشاہوں کا فعل تو ہو سکتا ہے