بائبل کی خلاف اخلاق باتیں
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۶۸
دیبا چه تفسیر القرآن
افسانہ میں مذکور ہوتی تو یہ اس کا ٹھیک مقالہ ہوتا ۔ مگر خدا کے کلام میں ایسی باتوں کا کیا دخل ۔
قرآن کریم نے کس صفائی کے ساتھ حقیقت کو بیان کر دیا ہے فرماتا ہے كَانَتْ مِنَ الْغَبِرِینَ ۔۶۲
لوط کی بیوی کھمبا و مبا کوئی نہیں بنی بلکہ اس نے لوط کے ساتھ جانا پسند نہ کیا کیونکہ وہ خدا کی محبت
پر اپنے رشتہ داروں کی محبت کو ترجیح دیتی تھی ۔ غرض ایسی بیسیوں باتیں ہیں جو ہیں تو موسی کے
زمانہ کی لیکن تو رات ان کو غلط بیان کرتی ہے ۔ مگر قرآن کریم نے دو ہزار سال کے بعد آ کر اُن
کی اصلاح کی ہے اور ایسی اصلاح کی ہے کہ عقل سلیم اُن کی سچائی تسلیم کرنے پر مجبور ہے ۔
بائبل کی خلاف اخلاق باتیں پھر بائبل میں بعض ایسی خلاف اخلاق باتیں بھی درج ہیں جن کی نسبت کوئی یہ یقین نہیں کر سکتا کہ وہ کی یہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے کہی گئی ہوں یا خدا کے نبیوں نے ایسا کام کیا ہوگا ۔
۱۔ پیدائش باب ۹ میں لکھا ہے کہ نوح نے انگور کا ایک باغ لگا یا اُس کی مے پی کر نشہ میں آیا اور
اپنے ڈیرے کے اندر اپنے آپ کو ننگا کیا اور اس کے بیٹے حام نے اُس کی عریانی کا تماشہ دیکھا
اور پھر جا کے اپنے بھائیوں کو خبر دی ۔ ۶۳ کیا کوئی عقل مند آدمی اس بات کو باور کر سکتا ہے کہ وہ
نوح جس کی نسبت آتا ہے :۔
نوح اپنے قرنوں میں صادق اور کامل تھا اور نوح خدا کے ساتھ چلتا تھا ۔
وہ ننگا ہو کر اپنے بچوں کے سامنے آجائے گا ؟ اور کیا یہ بات کوئی عقلمند انسان مان سکتا ہے کہ نوح
ننگا ہو اور بُرا بھلا حام کو کہا جائے ؟ ایک ننگے پر نظر ڈالنے والا انسان آخر اس کو ننگا نہیں تو اور کیا
دیکھے گا ۔ پس حام کا اس میں کیا قصور تھا کہ اُس نے نشہ سے چور اپنے باپ کو دیکھ لیا۔ مگر بائبل
کہتی ہے کہ نوح نے کہا:۔
کنعان ملعون ہو ۱۵۰
حالانکہ کنعان کا کوئی بھی قصور نہ تھا۔ دیکھنے والا کنعان کا باپ حام تھا۔ حام کے خلاف تو نوح
نے ایک لفظ بھی نہیں کہا مگر کنعان پر لعنت کر دی جس کا کوئی قصور نہ تھا۔ کیا اس لئے کہ حام اُس
کا بیٹا تھا اور کنعان اُس کا پوتا تھا ؟ پس اِس قسم کے اعمال نہایت ہی اخلاق سوز ہیں اور
خدا تعالیٰ کے ایک نبی کی طرف ایسی باتیں منسوب کرنا نہایت ہی شرمناک امر ہے ۔ ہر عقلمند
انوار العلوم جلد ۲۰
۶۹
دیباچہ تفسیر القرآن
سمجھ سکتا ہے کہ یہ باتیں یقیناً موسی سے خدا تعالیٰ نے نہیں کہیں نہ موسی نے اپنی کتاب میں لکھی
ہیں ۔ نبیوں کو چور اور بٹ مار کہنے والے یہودی علماء نے یہ باتیں اپنے گناہوں کو چھپانے
کے لئے موسی کے کلام میں داخل کر دیں اور اس بات کو ضروری بنا دیا کہ پھر خدا تعالیٰ ایک
کامل کتاب دنیا میں اُتارے جو اس قسم کی بیہودہ اور لغو اور مفتر یا نہ باتوں سے پاک ہو اور وہ
قرآن کریم ہے۔
۲۔ پیدائش باب ۱۹ آیت ۳۰ تا ۳۵ میں لکھا ہے کہ:
دو
لوط اپنی دونوں بیٹیوں سمیت اپنے شہر سے نکل کر ایک غار میں رہنے لگا ۔ تب
پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ ہمارا باپ بوڑھا ہے اور زمین پر کوئی مرد نہیں ہے جو تمام
جہان کے دستور کے موافق ہمارے پاس اندر آوے۔ آؤ ہم اپنے باپ کو مے پلاویں
اور اس سے ہم بستر ہوویں تا کہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں سو انہوں نے اُسی
رات اپنے باپ کو مے پلائی اور پلوٹھی اندر گئی اور اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی ۔ پر
اُس نے لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُسے نہ پہچانا اور دوسرے روز ایسا ہوا کہ پلوٹھی نے
چھوٹی سے کہا کہ دیکھ کل رات میں اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی آؤ آج رات بھی اس
کو مے پلاویں اور تو بھی جا کر اُس سے ہم بستر ہو کہ ہم اپنے باپ سے نسل باقی
رکھیں ۔ سو اس رات بھی اُنہوں نے اپنے باپ کو مے پلائی اور چھوٹی اُٹھ کے اُس
سے ہم بستر ہوئی اور اس نے اُٹھتے اور بیٹھے وقت اُسے نہ پہچانا۔
کیا یہ تعلیم واقعہ کے لحاظ سے ممکن اور اخلاق کے لحاظ سے قابل برداشت ہے؟ مگر تو رات
خدا تعالیٰ کے ایک نبی کی نسبت ایسی کہانی بیان کرنے سے دریغ نہیں کرتی ۔ لیکن تو رات سے
مراد اس جگہ وہ تو رات نہیں جو خدا نے موسی پر نازل کی تھی بلکہ یہ وہ تو رات ہے جو بنی اسرائیل
کے علماء نے اُس وقت لکھی جب اُنہیں حضرت لوط کی حقیقی یا نام نہا د اولا دمو آب یا بنی عمون سے
اختلاف پیدا ہو گیا تھا اور بنی اسرائیل کا ایمان اتنا کمزور ہو چکا تھا اور دل اتنے سخت ہو چکے تھے
کہ اُنہوں نے موآب اور بنی عمون کو ملعون کرنے کے لئے خدا کے نبی حضرت لوط پر حملہ کیا اور
خدا کی کتاب میں ایسی گندی باتیں لکھیں جن کو خدا تعالیٰ کے نبیوں کی نسبت کوئی شخص سننے کے