موجودہ اناجیل کی حالت
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۰
دیا چه تفسیر القرآن
لئے بھی تیار نہیں ہو سکتا ۔ کیا عیسائی اور یہودی دنیا خدا کے نبیوں کی نسبت ایسی باتیں سن سکتی
ہے؟ اگر سن سکتی ہے تو یہ اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ ایک ایسی پاک اور منزہ کتاب خدا تعالیٰ
کی طرف سے نازل ہوتی جو اس قسم کے ذہنوں کا علاج کرتی ۔
۳۔ تو رات میں لکھا ہے اگر کئی بھائی ایک جا رہتے ہوں اور ایک ان میں سے بے اولا دمر
جائے ، تو اُس مرحوم کی جورو کا بیاہ کسی اجنبی سے نہ کیا جائے بلکہ اس کے شوہر کا بھائی اس سے
خلوت کرے اور اُسے اپنی جو رو کرلے اور بھاوج کا حق اُسے ادا کرے اور یوں ہوگا کہ اُس کا
پلوٹھا جو اس سے پیدا ہو تو اس کے مرحوم بھائی کے نام پر قائم ہوگا تا کہ اس کا نام اسرائیل میں
سے مٹ نہ جائے ۔
اگر کسی اور شخص کی اولاد کے ذریعہ سے کسی شخص کا نام قائم رہ سکتا ہے تو بھائیوں کی اولاد
کے ہونے کی صورت میں کیا ضرورت ہے کہ اس کے بھائیوں کے نطفہ سے اس کی بیوی کے
ہاں بھی کوئی بیٹا پیدا ہو۔ اگر بھائیوں کا بیٹا اس کا بیٹا ہو سکتا ہے تو پھر اس کی بیوی سے بدکاری ہو ،
کروانے کا فائدہ ہی کیا ہے ۔ بائبل یہی کہہ دیتی کہ بھائیوں کے بیٹوں میں سے ایک بیٹا مر نے
والے کی طرف منسوب کر دیا جائے ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ چونکہ یہودی علماء نے حضرت لوط پر
ایک گندہ الزام لگایا تھا خدا نے ایسی تعلیم ان کے ہاتھوں سے تو رات میں لکھوا دی تاکہ لوط پر
جھوٹا الزام لگانے والے یہودی سارے کے سارے خود اُس گند میں مبتلا ہو جائیں جو کام
اُنہوں نے حضرت لوط کی طرف منسوب کیا تھا۔ یقیناً عہد نامہ قدیم کی یہ خرابیاں اس بات کی
مین دلیل تھیں کہ دنیا کو اس قسم کی کامل کتاب کی ضرورت تھی جو عیبوں اور نقصوں سے پاک ہو
اور وہ کتاب قرآن کریم ہے۔
موجودہ اناجیل کی حالت میں اوپر بتا چکا ہوں کہ عہد نامہ قدیم ظاہری اور بالغنی
دونوں طور پر محرف و مبدل ہو چکا ہے اور اس کی تعلیم اور
اس کی روشنی سے کسی انسان کا ہدایت پانا نا ممکن ہے ۔ اب میں عہد نامہ جدید کو لیتا ہوں ۔
(1) عہد نامہ جدید کا کوئی وجود نہیں ہے جو کتابیں عہد نامہ جدید کے نام سے ہمارے
سامنے پیش کی جاتی ہیں ، وہ ہرگز نہ مسیح کے اقوال پر مشتمل ہیں اور نہ ان کے حواریوں کے اصل
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۱
دیبا چه تفسیر القرآن
اقوال پر مسیح یہودی النسل انسان تھے اور ان کے حواری بھی یہودی النسل تھے ۔ اس لئے اگر
مسیح کا کوئی قول اپنی اصل شکل میں محفوظ ہو سکتا ہے تو عبرانی زبان میں ۔ اور اگر ان کے
حواریوں کا کوئی قول اپنی شکل میں محفوظ ہو سکتا ہے تو وہ بھی عبرانی زبان میں ہی محفوظ ہو سکتا
ہے۔ لیکن انجیل کا کوئی نسخہ پرانی عبرانی زبان میں محفوظ نہیں ہے بلکہ اناجیل تمام کی تمام یونانی
زبان میں ہیں ۔ عیسائی پادری اس عظیم الشان نقص کو چھپانے کے لئے کہہ دیا کرتے ہیں کہ اُس
زمانہ میں لوگوں کی زبان یونانی ہوگئی تھی لیکن کیا ایسا ہونا ممکن ہے؟ تو میں اپنی زبان آسانی سے
نہیں چھوڑا کرتیں بلکہ وہ اپنی زبان کو ایسا ہی قیمتی ورثہ سمجھتی ہیں جیسا کہ جائیداد و املاک کو مشرقی و کومش
یورپ کی درجنوں قو میں روس کے ماتحت تین تین چار چار سو سال سے چلی آئیں ہیں لیکن اب
تک ان کی زبانیں موجود ہیں ۔ الجزائر اور مراکش پر فرانس اور سپین کا قبضہ ایک لمبے عرصے سے
چلا آیا ہے، مگر باوجود اس کے وہاں کے لوگوں کی زبان عربی ہے۔ ان قوموں کو بھی نظر انداز کر
دو خود یہودیوں کو ہی لے لو۔ حضرت مسیح کے زمانہ پر ساڑھے اُنیس سو سال گزر جانے کے بعد
بھی انہوں نے اپنی زبان پوری طرح نہیں چھوڑی۔ اب بھی یورپ اور امریکہ کے مختلف
ممالک کے رہنے والے یہودی پیش (YIDDISH ) زبان بولتے ہیں جو مختلف ممالک کی
بگڑی ہوئی یہودی زبان ہے۔ اگر اُنیس سو سال کی رہائش جو کلی طور پر دوسری اقوام کے ماحول
میں گزری ہے وہ بھی یہودیوں کی زبان نہیں مٹا سکی تو ایک قلیل عرصہ کی اطالوی صحبت یہود کی
زبان کو کس طرح بدل سکتی ہے؟ یاد رکھنا چاہئے کہ اطالوی حکومت فلسطین میں حضرت مسیح سے
صرف چالیس سال پیشتر شروع ہوئی تھی اور یہ اتنا لمبا عرصہ نہیں جس میں کوئی قوم اپنی زبان کو
چھوڑ دے۔ لیکن اس کے علاوہ یہ باتیں بھی یاد رکھنے کے قابل ہیں کہ :۔
ا۔ تاریخی قو میں اپنی زبان کو کبھی نہیں چھوڑا کرتیں اور یہودی ایک تاریخی قوم ہے۔
ب ۔ یہودیوں کا مذہب عبرانی زبان میں تھا اس لئے اس زبان کو چھوڑ نا ان کے لئے بالکل
نا نا ممکن تھا ۔
ج ۔ یہودی لوگ تہذیب و شائستگی کے لحاظ سے اپنے آپ کو اطالوی قوم سے کم نہیں سمجھتے تھے
بلکہ بالا سمجھتے تھے اس لئے بھی یہودی اپنی زبان کے چھوڑنے پر تیار نہیں ہو سکتے تھے ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۲
دیبا چه تفسیر القرآن
د یہودی قوم آئندہ کی حکومت کی امیدوار تھی ، جو قو میں آئندہ کے متعلق امیدیں کھو بیٹھتی ہیں
اُن کا دل بھی کمزور ہو جاتا ہے اور بعض دفعہ وہ اپنی زبان کی حفاظت سے بے پروا ہو جاتی
ہیں ۔ لیکن حضرت مسیح کے زمانہ میں تو یہودی یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ جلد یہودیوں کا
بادشاہ ظاہر ہوگا اور وہ پھر دوبارہ یہودی حکومت قائم کرے گا ۔ پس یہ کس طرح ممکن ہو
سکتا تھا کہ اُس زمانہ میں وہ اپنی زبان کو ترک کر دیتے ۔
ہ ۔ اُس زمانہ کے یہودی مصنفوں کی کتابیں اصل یا بگڑی ہوئی یہودی زبان میں ہیں ۔ اگر
ان لوگوں کی زبان بدل چکی تھی تو چاہئے تھا کہ اُس صدی یا اُس کے قریب کی لکھی ہوئی
کتا بیں اصل عبرانی یا بگڑی ہوئی عبرانی زبان کی بجائے کسی اور زبان میں ہوتیں ۔
و۔ پرانی اناجیل کے نسخے یونانی زبان میں ملتے ہیں لیکن حضرت مسیح کے وقت میں ابھی تک
اطالوی شہنشاہیت دو ٹکڑوں میں تقسیم نہیں ہوئی تھی ۔ اس کا مرکز ابھی روم میں ہی تھا اور
رومی زبان اور یونانی زبان میں بہت کچھ فرق ہے اگر اطالوی حکومت کا کوئی اثر یہودیوں
کی قوم پر پڑا بھی تھا تو اس کے نتیجہ میں اطالوی الفاظ عبرانی میں داخل ہونے چاہئیں تھے
نہ کہ یونانی ۔ لیکن اناجیل کے پرانے نسخے یونانی زبان میں پائے جاتے ہیں اور یہ اس
بات کا ثبوت ہے کہ انا جیل اُس وقت لکھی گئیں جبکہ رومی ایمپائر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی تھی اور
اس کے مشرقی مقبوضات یونانی ایمپائر کے حصہ میں آگئے تھے اور یونانی زبان نے بھی
عیسائیت اور اس کے لٹریچر پر اثر انداز ہونا شروع کر دیا تھا۔
ز۔ جتنے فقرے اناجیل میں اپنی اصل شکل میں محفوظ ہیں وہ سب کے سب عبرانی زبان میں
ہیں مثلاً هوشعنا - ايلى ايلى لما سبقتانی ۲۸ ربّی ۲۹ تلیشا قومی *
ح ۔ اعمال باب ۲ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کے صلیب پر لٹکائے جانے کے بعد تک
یہودی لوگ عبرانی زبان میں باتیں کرتے تھے ۔ چنانچہ لکھا ہے:۔
وو
” تب وے سب روح مقدس سے بھر گئے اور غیر زبا نہیں جیسے روح نے انہیں
بولنے کی قدرت بخشی بولنے لگے اور خدا ترس یہودی ہر ایک قوم میں سے جو آسمان
کے تلے ہے یروشلم میں آ رہے ہیں ۔ سو جب یہ آواز آئی تو بھیٹر لگ گئی اور سب دنگ
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۳
دیبا چه تفسیر القرآن
ہو گئے کیونکہ ہر ایک نے انہیں اپنی اپنی بولی بولتے سنا اور سب حیران ہوئے اور تعجب
کر کے آپس میں کہنے لگے دیکھو کیا یہ سب جو بولتے ہیں جلیلی نہیں ! پس کیونکر ہم میں
سے اپنے اپنے وطن کی بولی سنتا ہے ۔ ہم پارتھی اور میدی اور عیلامی اور رہنے والے
مسوپوتامیہ، یہودیہ اور کپد کیہ۔ نیطس اور آسیہ کے فروگیہ اور پمفو لیہ ۔ مصر اور لیبیا کے
اس حصہ کے جو قرینی کے علاقہ میں ہے اور رومی مسافر یہودی اور یہودی مرید ۔
کریتی اور عرب کے ہو کے ہم اپنی اپنی زبانوں میں انہیں خدا کی بڑی باتیں بولتے
سنتے ہیں اور سب حیران ہوئے اور گھبرا کے ایک دوسرے سے کہنے لگا کہ یہ کیا ہوا
چاہتا ہے اوروں نے ٹھٹھے سے کہا کہ یہ نئی مے کے نشے میں ہیں ۔ اسے
اِس حوالہ سے ثابت ہے کہ اُس وقت تک فلسطین کے لوگوں کی زبان عبرانی تھی اور
غیر زبانوں کی بولیاں بولنا اُن کے لئے ایک غیر معمولی بات تھی ۔ جو نام او پر گنائے گئے ہیں ان
میں صاف طو پر رومیوں کا ذکر آتا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ اُس زمانہ میں رومی زبان فلسطین کی
زبان نہیں تھی اور اس میں باتیں کرنا لوگوں کے لئے ایک اچنبھے کی بات تھی ۔ اس بات سے
قطع نظر کر کے کہ یہ واقعہ کس حد تک صحیح ہے اس حوالہ سے اس بات کا تو یقینی طور پر ثبوت مل جاتا
ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے صلیب کے واقعہ کے بعد بھی یہودیوں کی زبان عبرانی ہی
تھی ۔ غیر زبانیں جاننے والے اُن میں بہت ہی کم پائے جاتے تھے۔ حتیٰ کہ جب مسیح کے
حواریوں نے بعض غیر زبانوں میں باتیں کیں جن میں رومی زبان بھی شامل تھی تو لوگوں نے اُن
پر یہ الزام لگا دیا کہ وہ کے کے نشہ میں بکواس کر رہے ہیں ۔ اگر سارے ملک کی زبان رومی یا
یونانی ہوتی تو کس طرح ہو سکتا تھا کہ عوام الناس ان زبانوں کو نہ سمجھ سکتے اور ان کی تقریروں کو
بے معنی قرار دے کر انہیں شراب کے نشہ میں مخمور سمجھ لیتے ۔
مندرجہ بالا تمام دلائل سے یہ بات قطعی طور پر ثابت ہو جاتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
اور آپ کے حواریوں کی زبان عبرانی تھی لاطینی یا یونانی نہیں تھی ۔ پس جو اناجیل یونانی یا لاطینی
میں ہمارے سامنے پیش کی جاتی ہیں وہ یقیناً حضرت مسیح کے بہت عرصہ بعد لکھی گئی ہیں اور اُس
زمانہ میں لکھی گئی ہیں جبکہ عیسائیت رومیوں میں پھیل گئی تھی بلکہ رومن شہنشاہیت دو ٹکڑے ہو کر
انوار العلوم جلد ۲۰
اٹلی اور یونان کی حکومتوں میں تقسیم ہو گئی تھی ۔
۷۴
دیبا چه تفسیر القرآن
اس قسم کی کتابیں جو سو یا دو سو سال بعد غیر معلوم مصنفوں نے لکھی تھیں اور زبردستی
حضرت مسیح اور ان کے حواریوں کی طرف منسوب کر دی گئی تھیں اُن سے انسان کی روحانیت کو کیا
فائدہ پہنچ سکتا تھا۔ ضرور تھا کہ ان کے ہوتے بھی نیا آسمانی صحیفہ نازل ہو جو اس قسم کی خرابیوں
سے پاک ہو اور انسان اس یقین سے اس پر غور کر سکے کہ یہ پاک اور صاف کلام میرے پیدا
کرنے والے کا تھا۔
دوسری دلیل : انجیل میں حضرت مسیح ناصری صاف طور پر بیان فرماتے ہیں کہ میں پرانی کتابوں
کو منسوخ کرنے نہیں بلکہ قائم کرنے آیا ہوں ۔ چنانچہ متی میں لکھا ہے:۔
وو
یہ خیال مت کرو کہ میں تو رات یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا ، میں
منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں ۔ کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ
جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ تو رات کا ہرگز نہ مٹے گا
جب تک سب کچھ پورا نہ ہو ۔ ۲
اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح ناصری کا اصل کام یہودیوں کو دوبارہ موسوی مذہب
پر قائم کرنا تھا ، مگر انجیل کی موجودہ شکل ہمیں بتاتی ہے کہ موسوی شریعت اس کے ذریعہ سے بالکل
منسوخ کر دی گئی ہے یہ امر اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اناجیل در حقیقت وہ نہیں جو حضرت عیسی
علیہ السلام نے پیش کی تھیں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم یقیناً وہی ہو گی جو حضرت موسیٰ
علیہ السلام دنیا میں لائے تھے۔ صرف ایسے امور جو فقیہوں اور فریسیوں نے موسوی شریعت میں
اپنی طرف سے داخل کر کے اسے بگاڑ دیا تھا ، مٹا دیئے گئے ہوں گے۔ لیکن انجیل فقیہوں اور
فریسیوں کے احکام کو نہیں مٹاتی بلکہ موسی علیہ السلام اور ان کے بعد آنے والے نبیوں کے احکام
کو بھی مٹاتی ہے ۔ اس طرح اس کا ایک حصہ اس کے دوسرے حصہ کو باطل قرار دیتا ہے اور ظاہر
ہے کہ جس کتاب کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو باطل قرار دے، وہ کتاب کسی ایک مصنف کی لکھی
ہوئی نہیں ہو سکتی یا کسی معقول مصنف کی لکھی ہوئی نہیں ہو سکتی ۔ چونکہ کہا جاتا ہے کہ یہ کتا بیں
حضرت مسیح کے حواریوں کی لکھوائی ہوئی ہیں اس لئے یہ تو کہنا مشکل ہے کہ ان کتابوں کے