اناجیل کی تحریف و تبدل کے متعلق عیسائی علماء کے خیالات
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۵
دیبا چه تفسیر القرآن
مصنف معقول آدمی نہیں تھے ۔ خدا تعالیٰ کے نبیوں کے خاص حواری معقول ہوا کرتے ہیں ۔
پس ایک ہی صورت رہ جاتی ہے اور وہ یہ کہ حواریوں نے اصل میں کوئی انجیل نہیں لکھوائی
تھی ۔ وہ زبانی باتیں کہتے تھے ۔ کچھ عرصہ کے بعد ان کے شاگردوں کے شاگردوں نے اُن
کی زبانی باتوں میں اپنے خیالات ملا دیئے اور اس طرح وہ اناجیل متضاد باتوں کا مجموعہ
بن کر رہ گئیں ۔
اناجیل کی تعریف و تبدل کے اندورنی شہادت پیش کرنے کے بعد اب ہم
انجیل کے متعلق بعض عیسائی علماء کے خیالات متعلق عیسائی علماء کے خیالات درج کرتے ہیں۔
(الف) تفسیر ہارن جلد ۴ حصہ دوم باب ۴ مطبوعہ ۱۸۸۲ ء میں لکھا ہے :۔
کلیسیا کے قدماء مورخین سے اناجیل کی تالیف کے زمانہ کے متعلق جو حالات
ہم تک پہنچے ہیں ایسے غیر معین اور ابتر ہیں کہ کسی ایک امر معین کی طرف نہیں پہنچاتے
اور پرانے قدماء نے اپنے وقت کی گیوں کو سچ سمجھ کر لکھ دیا اور اُن لوگوں نے جو اُن
کے بعد ہوئے ادب کر کے ان لوگوں کے لکھے ہوئے کو قبول کر لیا اور یہ روایات سچی
اور جھوٹی ایک لکھنے والے سے دوسرے لکھنے والے کو پہنچیں اور مدت دراز کے گزر
جانے کے بعد اُن کی تنقید مُتَعَزَّرُ ہوگئی۔
(ب) پھر اس جلد میں لکھا ہے کہ :۔
وو
پہلی انجیل ۳۷ یا ۳۸ یا ۴۱ یا ۴۳ یا ۴۸ یا ۶۱ ۶۲ یا ۶۴ عیسوی میں اور دوسری
انجیل ۵۶ سے ۶۵ تک اور غالباً ۶۰ یا ۶۳ میں اور تیسری انجیل ۵۳ یا ۶۳ میں یا ۶۴
میں اور چوتھی انجیل ۶۸ یا ۶۹ یا ۷۰ یا ۹۷ یا ۹۸ عیسوی میں تألیف ہوئیں اور نامۂ عبرانیہ
اور نامہ روم پطرس اور نامۀ دوم سوم یوحنا اور نامہ یعقوب اور نامہ یہودا اور
مشاہدات یوحنا اور نامۂ اول یوحنا کے بعض ورس ( یعنی آیات ) کا حال تو ایسا ابتر ہے
کہ کہنے کے لائق نہیں ان کو تو محض زبردستی سے بلا سند حواریوں کی طرف منسوب
کرتے ہیں اور بہت علماء فرقہ پروٹسٹنٹ نے ان کتب کا انکار کیا تھا ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۶
دیبا چه تفسیر القرآن
پر لکھا ہے:۔
( ج ) کا تھلک ہیرلڈ جلد ۷ مطبوعہ ۱۸۴۴ ء صفحہ ۲۰۵ پر لکھا۔
اسٹا ڈسن اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ یوحنا کی انجیل یقیناً بلا ریب مدرسہ اسکندریہ
کے کسی طالب علم نے لکھی ہے اور ہارن اپنی تفسیر میں لکھتا ہے کہ فرقہ ایلوجین جو دوسری
صدی میں تھا اس انجیل ( یوحنا ) اور اسی طرح یوحنا کی سب تصنیفات سے انکار
کرتا ہے۔
(و) يوسيبس اپنی تاریخ کلیسیاء کی کتاب نمبر ۳ کے باب ۳ میں لکھتا ہے کہ:۔
وو
پطرس کا پہلا خط سچا ہے مگر دوسرا خط پطرس کا کبھی پاک کتاب میں شامل نہیں کیا کا
گیا لیکن پڑھا جاتا تھا۔
(0) پھر اسی کتاب کے پچیسویں باب میں لکھتا ہے کہ :۔
وو
نامہ یعقوب اور نامہ یہودا اور نامہ روم پطرس اور نامہ دوم سوم یوحنا پر کلام
کیا گیا ہے کہ آیا یہ سب انجیل نویسوں نے لکھے ہیں یا دوسرے لوگوں نے جن کے یہی
66
نام تھے ۔
(و) تفسیر بائبل ہارن صاحب جلد ۴ میں لکھا ہے کہ :۔
پہلے اناجیل عبرانی میں تھیں پھر کسی غیر معلوم شخص نے یونانی میں ترجمہ کیا۔
(ز) انسائیکلو پیڈیا بلی کا میں لکھا ہے:۔
``The NT was written by Christians for Christians:
it was moreover written in Greek for Greek speaking
Communities, and the style of writting ( with the
exeption, possibly, of the Apocalypce) was that of current
literary composition۔ There has been no real break in the
continuity of the Greek-speaking church and we find
accordingly that few real blunders of writing are met with
in the leading types of the extent texts۔ This state of things
has not prevented Variations, but they are not for the most
part accidental۔ And over whelming majority of the
انوار العلوم جلد ۲۰
44
دیبا چه تفسیر القرآن
various readings of the MSS of the NT were from the very
first intentional alterations۔ The NT in very early times
had no canonical authority, and alterations, and additions
were actually made where they seemed improvements۷۵
یعنی عہد نامہ قدیم عیسائیوں نے عیسائیوں کی خاطر لکھا تھا۔ علاوہ ازیں یہ یونانی میں
یونانی بولنے والوں کے لئے لکھا گیا تھا اور طرز تحریر اُس وقت کے رائج طرز تحریر کے مطابق تھا۔
یونانی بولنے والے گر جا کے تاریخی تسلسل میں کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس لئے ہمیں تحریر کی کوئی حقیقی
غلطی موجودہ نسخوں میں نہیں ملتی ۔ گو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اختلافات پائے نہیں جاتے ۔ لیکن وہ
اختلافات اتفاقی نہیں ہیں بلکہ دیدہ دانستہ پیدا کئے گئے ہیں اور شروع سے ہی بعض مصنفوں نے
بالا راده وه تغیرات عہد نامہ میں پیدا کئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ عہد نامہ قدیم اپنے ابتدائی زمانہ میں
کوئی مذہبی تقدس نہیں رکھتا تھا ( یعنی اُسے خدائی کتاب نہیں کہا جاتا تھا ) اس لئے جہاں کہیں
تبدیلیوں اور زیادتیوں سے مضمون میں اصلاح کی امید کی جاتی تھی وہاں تبدیلیاں اور زیادتیاں
دلیری سے کر دی جاتی تھیں ۔
(ح) پھر لکھا ہے:۔
What is certain is that by the middle of fourth
century۔ Latin biblical MSS exhibited a most confusing
variety of text caused at least in part by revision from later
Greek MSS as well as by modifications of the Latin
phraseology۔ This confusion lasted until all the old latin
(or-ante-hieronymain) texts were supplanted by the
revised version of jerome (383-400 A۔D) which was
undertaken at the request of pope Damasus ultimately
became the vulgate of the western Church۔
یعنی جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ چوتھی صدی کے درمیان میں بائبل کا لاطینی نسخہ نہایت
ہی پراگندہ حالت میں تھا اور یہ مضامین کی پراگندگی یونانی نسخہ سے مقابلہ کی وجہ سے اور
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۸
دیبا چه تفسیر القرآن
لاطینی اصطلاحوں میں تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہوگئی تھی اور یہ اختلافات قائم رہے یہاں تک کہ
پرانے لاطینی نسخہ کی جگہ جیروم کا اصلاح شدہ نسخہ جو ۳۸۳ ء سے ۴۰۰ ء تک کے درمیان زمانہ کے
پوپ ڈیمیس کے حکم سے تیار کیا گیا تھا ، عیسائیوں میں رائج کیا گیا۔
( ط ) اسی طرح لکھا ہے:۔
More important than these external matters are
the variations which in course of time crept in the text
itself۔ Many of these variations are mere slips of the eye,
ear, memory, or judgment on the part of a copyist, who
had no intention to do otherwise than follow what lay
before him۔ But transcribers, and especilally early
transcribers, by no means aimed at that minute accuracy
which is expected of modern critical editor۔ Corrections
were made in the interests of Grammar or on style۔ Slight
changes were adopted in order to remove difficclties۔
Additions came in especially from parallel narratives in
the gospels, citations from the Old Testament were made
more exact or more complete۔ That all this was done in
perfect good Faith and simply because no strict
conception of the duty of a copyist existed, is especially
clear from the almost entire absence of deliberate
falsification of the text in the interest of doctrinal
controversy۔ It may suffice to mention, in addition to what
has been already said that glosses or notes originally
written on the margin very often ended by being taken
into the text, and that the custom of reading thus
Scriptured in public worship naturally brought in
liturgical additions, such as the doxology of the Lord's
prayer while the Commencement of an ecclesiastical
انوار العلوم جلد ۲۰
۷۹
دیبا چه تفسیر القرآن
lesson torn from its proper context had often to be
supplemented by a few explanatory words, which soon
came to be regarded as part of the original۔
ان بیرونی باتوں کی نسبت زیادہ اہم وہ تبدیلیاں اور وہ اختلافات ہیں جو کہ مرور زمانہ کی
وجہ سے متن میں شامل ہو گئیں ۔ ان تبدیلیوں میں سے بہت سی نقل نویسوں کی آنکھ، کان اور
یادداشت یا فہم کی غلطیوں کی وجہ سے ہوئیں جن کی اپنی نیت سوائے اس کے اور کوئی نہ تھی کہ جو
کچھ اُن کے سامنے ہے وہ اُسے من و عن نقل کر دیں۔ لیکن مزید نسخے تیار کرنے والوں اور ان
میں سے خاص طور پر ابتدائی لوگوں کا اصلی مقصد یہ نہیں تھا کہ بہت باریک بینی کے ساتھ صحت کا
خیال رکھیں جیسا کہ موجودہ زمانہ کے نقادوں سے توقع کی جاتی ہے ۔ گرامر اور سلام مر اور سلاست عبارت
کے پیش نظر بھی ان میں اصلاحات کی گئیں ۔ مشکلات کو دور کرنے کے لیے بعض معمولی تبدیلیاں
بھی کی گئیں ۔ عہد نامہ قدیم کے اقتباسات لینے میں یہ کوشش کی گئی کہ وہ زیادہ معین اور زیادہ
اصل صورت اختیار کر لیں ۔ یہ کام پوری نیک نیتی کے ساتھ کیا گیا کیونکہ اُس وقت ایک نقل نویس
کے فرائض کے متعلق کوئی سخت نظریہ موجود نہیں تھا۔ یہ بات اس سے ظاہر ہے کہ متن میں کوئی
دیدہ دانستہ جھوٹ کی آمیزش جو مذہبی عقائد کی بنا پر کی گئی ہے قریباً مفقود نظر آتی ہے۔ مندرجہ
بالا امور کے علاوہ اس بات کا ذکر کرنا کافی ہوگا کہ حاشیہ پر درج شدہ نوٹوں کو اکثر متن میں
شامل کر دیا جاتا تھا۔ اور اس طرح پبلک دینی اجتماعوں میں مذہبی صحیفوں کو پڑھنے کے رواج نے
ایسی زیادتیاں کر دیں جیسا کہ دعائے ربانی کے نعتیہ اشعار میں ۔ اسی طرح بعض دینی اسباق کو
اپنے اصل متن سے علیحدہ کیا جاتا تو اس کی ابتداء میں بعض تشریحی الفاظ کا اضافہ کیا جاتا ۔ اور یہ
تشریحات کچھ عرصہ کے بعد اصل عبارت کا حصہ سمجھی جانے لگیں ۔
(ی) اور پھر لکھا ہے:۔
It appears from what we have already seen that a
considerable portion of the NT is made up of writing not
directly apostolic۔ A
جن امور کا ہم اس سے پہلے جائزہ لے چکے ہیں اُن سے ظاہر ہے کہ عہد نامہ جدید کے
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۰
معتد بہ حصے ایسی تحریروں پر مشتمل ہیں جو براہ راست رسولوں کی طرف سے نہیں ہیں ۔
)ک(
دیبا چه تفسیر القرآن
Yest, as a matter of fact, evrey book in the NT with
the exception of the four great epistles of St۔ paul is at
present more or less the subject of controversy, and
interpolations are assented even in these۔ ۷۹
پھر بھی حقیقت یہ ہے کہ عہد نامہ جدید کی ہر کتاب سوائے پولوس رسول کے چار عظیم الشان
خطوط کے کم و بیش ما بہ النزاع ہے اور بیان کیا جاتا ہے کہ ان میں بھی دخل اندازی کی گئی ہے اور
زیادتیاں ہوئی ہیں ۔
-
پھر پُرانے زمانہ کی تحریف و تبدل کو تو جانے دو لطف یہ ہے کہ انجیل میں آج تک بھی
تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ۔ چنانچہ :۔ جارہی
ا ۔ یوحنا باب ۵ آیت ۲ تا ۵ لکھا تھا:۔
(۱) یروشلم میں بھیٹر دروازہ کے پاس ایک حوض ہے جو عبرانی میں بیت حسدا
کہلاتا ہے۔ اُس کے پانچ اُسارے ہیں ۔ ان میں ناتوانوں اور اندھوں اور لنگڑوں
اور پژمردوں کی ایک بڑی بھیڑ پڑی تھی جو پانی کے ہلنے کے منتظر تھے۔ کیونکہ ایک
فرشتہ بعضے وقت اُس حوض میں اُتر کے پانی کو ہلاتا تھا اور پانی کے ملنے کے بعد جو کوئی
کہ پہلے اس میں اُتر تاکیسی ہی بیماری میں گرفتار ہواُس سے چنگا ہو جاتا تھا۔
یہ واقعہ سینکڑوں سال سے انجیل میں لکھا جا رہا تھا اور کسی مسیحی کے دل میں یہ خیال پیدا نہ
ہوا تھا کہ یہ واقعہ کسی اور نے انجیل میں داخل کر دیا ہے۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بانی سلسلہ احمد یہ نے جب عیسائیت پر یہ اعتراض کیا کہ اگر فلسطین میں ایک ایسا حوض موجود تھا
جس میں گرنے سے لوگوں کو شفاء ہو جاتی تھی تو گو لوگ یہ سمجھتے تھے کہ اس میں کسی خاص تاریخ
میں گرنے سے شفاء ہوتی ہے مگر مسیح نے سمجھ لیا کہ یہ وہم ہے۔ اور اصل بات یہ ہے کہ اس پانی
میں نہانے سے شفاء ہوتی ہے۔ پس مسیح نے اس کا پانی مریضوں کو استعمال کرانا شروع کر
دیا جس سے اُن کو شفاء ہونی شروع ہو گئی اور لوگ ان کے معجزات کے قائل ہو گئے ۔ چنانچہ
انوار العلوم جلد ۲۰
یوحنا باب ۹ آیت ا تالے میں لکھا ہے:۔
M
دیباچه تفسیر القرآن
پھر اس نے جاتے ہوئے ایک شخص کو جو جنم سے اندھا تھا دیکھا اور اس کے
شاگردوں نے اُس سے پوچھا کہ اے ربی ! گناہ کس نے کیا ؟ اس شخص نے یا اس کے
ماں باپ نے کہ یہ اندھا پیدا ہوا۔ یسوع نے جواب دیا نہ تو اس شخص نے گناہ کیا نہ
اس کے ماں باپ نے لیکن یوں ہوا کہ خدا کے کام اس میں ظاہر ہوویں ۔ ضرور ہے کہ
جس نے مجھے بھیجا ہے میں اُس کے کاموں کو جب تک کہ دن ہے کروں ۔ رات آتی
ہے اور کوئی اُس وقت کام نہیں کر سکتا۔ جب تک میں جہان میں ہوں جہان کا نور
ہوں ۔ یہ کہہ کے اس نے زمین پر تھوکا اور تھوک سے مٹی گوندھی اور وہ مٹی اُس اندھے
کی آنکھ پر لیپ کی اور اُس سے کہا جا اور سلوام کے حوض میں نہا۔ تب وہ جا کے نہایا
اور بینا ہو کے آیا۔
چونکہ اس سے مسیح کے معجزات پر زد پڑتی تھی اس لئے تازہ اُردو بائبل میں سے یہ تالاب کا
واقعہ اُڑا دیا گیا ہے جس کے صاف معنی یہ ہیں کہ بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ کے اعتراض سے بچنے
کے لئے انجیل بدل دی گئی ہے ۔ اگر یہ واقعہ انجیل میں نہیں تھا تو انیس سو سال سے کس طرح اس
میں شامل ہوتا چلا آیا اور اگر یہ واقعہ انجیل میں تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ عالیہ
احمد یہ کے اعتراض سے ڈر کر عیسائی دنیا نے اس کو انجیل میں سے کیوں نکال دیا ؟
۲- متی باب ۱۹ آیت ۱۶ - ۱۷ میں لکھا تھا:۔
اور دیکھو ایک نے آکے اس سے کہا اے نیک استاد میں کونسا نیک کام کروں
کہ ہمیشہ کی زندگی پاؤں؟ اُس نے اسے کہا۔ تو کیوں مجھے نیک کہتا ہے۔ نیک تو کوئی
نہیں مگر ایک یعنی خدا۔
یہ حوالہ اس بات کا ایک بین ثبوت تھا کہ حضرت مسیح کے متعلق عیسائیوں کا یہ ادعا کہ وہ
معصوم عن الخطاء اور ہر قسم کے گناہوں اور عیوب سے منزہ تھے بالکل باطل اور بے بنیاد ہے ۔ اگر
وہ گنا ہوں سے منزہ ہوتے تو محض ایک کے نیک اُستاد کہنے پر وہ جواب میں یہ کیوں کہتے کہ تو
کیوں مجھے نیک کہتا ہے نیک تو کوئی نہیں مگر ایک یعنی خدا ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۲
دیبا چه تفسیر القرآن
نے عیسائیوں کے سامنے اس حوالہ کو پیش کیا اور انہیں بتایا کہ تم مسیح کی معصومیت کا دعوی کس
طرح کر سکتے ہو جبکہ مسیح خودا پنی معصومیت کا اعتراف نہیں کرتا بلکہ صرف اتنی سی بات پر کہ ایک
شخص نے اسے نیک استاد کہہ کر پکا را وہ کہہ اُٹھا کہ تو مجھے نیک کیوں کہتا ہے نیک تو کوئی نہیں مگر
ایک یعنی خدا ۔ یہ اعتراض ایساز بردست تھا کہ عیسائیوں سے اِس کا جواب بن نہ پڑا اور وہ اِس
بات پر مجبور ہوئے کہ اس آیت کے الفاظ اور اس کے مفہوم کو بالکل بدل ڈالیں ۔ چنانچہ موجودہ
انا جیل میں مذکورہ بالا الفاظ کو بدل کر یہ الفاظ درج کر دیئے گئے ہیں :۔
کی
دو
اور دیکھو ایک شخص نے پاس آ کر کہا اے استاد! میں کونسی نیکی کروں تا کہ ہمیشہ
زندگی پاؤں ۔ اُس نے اُس سے کہا تو مجھ سے نیکی کی بابت کیوں پوچھتا ہے نیک تو
ایک ہی ہے۔
ور
66
تو کیوں مجھے نیک کہتا ہے اور تو مجھ سے نیکی کی بابت کیوں پوچھتا۔ ابت کیوں پوچھتا ہے۔ ان دونوں
فقرات میں موجود جو فرق ہے وہ ظاہر ہے۔ ایک حوالہ میں اپنے نیک ہونے سے انکار کیا گیا
ہے اور دوسرے حوالہ میں صرف اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ تو مجھ سے نیکی کی بابت کیوں سوال
کرتا ہے۔ حالانکہ حضرت مسیح دنیا میں آئے ہی اس لئے تھے کہ وہ لوگوں کو نیکی اور ہدایت کی راہ
بتائیں۔ اگر وہ نیکی اور ہدایت کی راہ بتانے کیلئے نہیں آئے تھے تو ان کی بعثت کی غرض کیا تھی ۔
اُن کو ہمارے عقیدہ کے مطابق خدا تعالیٰ کا نبی کہو یا عیسائیوں کے عقیدہ کے مطابق اللہ تعالی کا
بیٹا سمجھو دونوں صورتوں میں یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ دنیا کو ہدایت اور نیکی کی راہ بتانے کے لئے
آئے تھے۔ پس جب وہ آئے ہی اسی غرض کے لئے تھے کہ لوگوں کو نیکی اور ہدایت کی راہ
بتائیں تو وہ یہ کس طرح کہہ سکتے تھے کہ تو مجھ سے نیکی کی بابت کیوں پوچھتا ہے پھر اگر ان سے
نیکی کی بابت کچھ پوچھنا جرم تھا یا وہ دوسروں کو بتا نہیں سکتے تھے کہ نیکی کی راہ کون سی ہے تو انجیل
کے مختلف مقامات پر انہوں نے نیکی کی تعلیم کیوں دی ہے؟ ایک طرف اُن کا لوگوں کو نیکی کی راہ
بتانا اور دوسری طرف ان کا اس منصب پر کھڑا ہونا کہ لوگوں کی ہدایت اور راہنمائی کا موجب
بنیں ، بتا رہا ہے کہ اُن سے یہ سوال نہیں کیا گیا تھا اے استاد! میں کونسی نیکی کروں؟ اور نہ انہوں
نے یہ جواب دیا کہ تو مجھ سے نیکی کی بابت کیوں پوچھتا ہے بلکہ در حقیقت ان سے وہی سوال کیا
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۳
دیبا چه تفسیر القرآن
گیا تھا جس کا پہلی اناجیل میں ذکر کیا گیا تھا اور جس کا رجس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ تو کیوں
مجھے نیک کہتا ہے نیک تو کوئی نہیں مگر ایک یعنی خدا ۔ مگر عیسائیوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ کے اعتراضات سے ڈر کر اس آیت کو بدل ڈالا جو ثبوت ہے
اس بات کا کہ موجودہ اناجیل میں اب بھی تحریف و تبدیل ہوتی رہتی ہے۔
نمبرا یوحنا باب ۵ آیت ے میں لکھا تھا :۔
اور گواہی دینے والے تین ہیں۔ روح اور پانی اور خون ۔ اور یہ تینوں ایک
ہی بات پر متفق ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس حوالہ کی بناء پر عیسائیوں پر اعتراض کیا کہ تم تو مسیح کو
خدا کہتے ہو مگر انجیل یہ بتاتی ہے کہ وہ رحم مادر میں نو ماہ تک خون کھاتا رہا اور یوحنا حواری کے
قول کے مطابق وہ خود خون تھا۔ جو شخص نو ماہ تک رحم مادر میں خون کھاتا رہا اور جسے خود خون قرار
دیا گیا ہے اُس کو خدا قرار دینا کتنی غیر معقول اور عقل و فہم سے بعید بات ہے۔ یہ حملہ بھی ایسا
زبردست تھا کہ عیسائی اس کی تاب نہ لا سکے اور اُنہوں نے اس آیت کی بجائے موجودہ اناجیل
میں یہ الفاظ لکھ دیئے کہ :۔
وو
تین ہیں جو آسمان پر گواہی دیتے ہیں ۔ باپ اور کلام اور روح قدس اور یہ
تینوں ایک ہیں۔
۴- مرقس باب ۹ آیت ۱۴ تا ۲۹ میں لکھا ہے:۔
دو
اور جب وہ اپنے شاگردوں کے پاس آیا تو دیکھا کہ ان کے چاروں طرف
بڑی بھیڑ اور فقیہوں کو ان سے بحث کرتے دیکھا اور فی الفور ساری بھیٹر اُسے دیکھ کر
نہایت حیران ہوئی ۔ اُس کے پاس دوڑ کے اُسے سلام کیا۔ تب اس نے فقیہوں سے
پوچھا تم ان سے کیا بحث کرتے ہو؟ ایک نے اس بھیڑ میں سے جواب دیا اور کہا اے
استاد! میں اپنے بیٹے کو جس میں گونگی روح ہے تیرے پاس لایا ہوں وہ جہاں کہیں
اسے پکڑتی ہے پٹک دیتی ہے اور وہ کف بھر لاتا ہے اور اپنے دانت پیتا ہے اور وہ
سوکھ جاتا ہے۔ میں نے شاگردوں سے کہا تھا کہ وہ اسے باہر کر دیں، پر وہ نہ کر سکے۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۴
دیبا چه تفسیر القرآن
اس نے اس کے جواب میں کہا اے بے ایمان قوم ! میں کب تک تمہارے ساتھ
رہوں میں کب تک تمہاری برداشت کروں اُسے میرے پاس لاؤ ۔ وہ اُسے اس کے
پاس لائے اور جب اُس نے اُسے دیکھا فی الفور روح نے اسے اینٹھایا اور وہ زمین
پر گرا اور کف بھر کے لوٹنے لگا ۔ تب اُس نے اس کے باپ سے پوچھا کتنی مدت سے
یہ اس کو ہوا ؟ وہ بولا بچپن سے ۔ اور وہ بہت بار اسے آگ میں اور پانی میں ڈالتی تھی
تا کہ اسے جان سے مار دے۔ پر اگر تو کچھ کر سکتا ہے تو ہم پر رحم کر کے ہماری مدد کر ۔
یسوع نے اسے کہا اگر تو ایمان لا سکے تو ایماندار کے لئے سب کچھ ہو سکتا ہے ۔ تب
فی الفور اُس لڑکے کا باپ چلایا اور آنسو بہا کے کہا۔اے خدا وند ! میں ایمان لاتا
ہوں ۔ تو میری بے ایمانی کا چارہ کر ۔ جب یسوع نے دیکھا کہ لوگ دور سے جمع
ہوتے ہیں تو اس نا پاک روح کو ملامت کر کے اُسے کہا اے گونگی بہری روح ! میں
تجھے حکم کرتا ہوں اس سے باہر نکل اور اس میں پھر کبھی مت داخل ہو۔ وہ چلا کر اور
اُسے بہت اینٹھا کر اُس سے نکل گئی اور وہ مردہ سا ہو گیا ایسا کہ بہتوں نے کہا کہ وہ
مر گیا ۔ تب یسوع نے اُس کا ہاتھ پکڑ کے اُسے اُٹھایا اور وہ اُٹھ کھڑا ہوا اور جب وہ
گھر میں آیا اُس کے شاگردوں نے خلوت میں اُس سے پوچھا کہ ہم اُسے کیوں نہ
نکال سکے؟ اُس نے انہیں کہا کہ یہ جنس سوا دعا اور روزہ کے کسی اور طرح سے نکل
نہیں سکتی۔
عیسائی اس بات کے قائل ہیں کہ حضرت مسیح پر ایمان لانے کے بعد اللہ تعالیٰ کی رضا اور
اس کی محبت کے حصول کے لئے کسی عمل صالح کی ضرورت باقی نہیں رہتی لیکن اوپر کے حوالہ کی یہ
آیت کہ یہ جنس سوا دعا اور روزہ کے کسی اور طرح سے نکل نہیں سکتی، بتاتی تھی کہ دعا اور روزہ
بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جذب کرنے کے ذرائع میں سے ایک اہم ذریعہ ہیں ۔ چونکہ
حضرت مسیح کے حواریوں نے ان ذرائع سے کام نہ لیا اس لئے باوجود اس بات کے کہ وہ
حضرت مسیح پر ایمان لا چکے تھے انجیل کے بیان کے مطابق وہ ایک بد روح کو نہ نکال سکے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اس آیت کو پیش کرتے ہوئے
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۵
دیبا چه تفسیر القرآن
عیسائیوں پر اعتراض کیا کہ تمہارا محض اسی بات پر انحصار رکھنا کہ تم حضرت مسیح پر ایمان لے آئے
ہو اور ہر قسم کے عمل صالح کو باطل قرار دینا درست نہیں ۔ حضرت مسیح تو خود تسلیم کرتے ہیں کہ دعا
اور روزہ بھی ضروری چیزیں ہیں اور یہ بھی کہ وہ دعا اور روزہ سے کام لیتے تھے۔ تو جب دعا اور
روزہ کی ضرورت ہے تو معلوم ہوا کہ محض حضرت مسیح پر ایمان انسان کو ہر قسم کی نیکی سے مستفیض
اور نجات کا مستحق نہیں بنا سکتا ۔ یہ اعتراض ایساز بر دست تھا کہ عیسائی اس کا کوئی جواب نہ دے
سکے اور انہوں نے اپنی خیر اسی میں سمجھی کہ اس آیت کو اناجیل میں سے نکال دیں۔ چنانچہ
موجودہ اناجیل میں ہمیں یہ آیت کہیں نظر نہیں آتی ۔ گویا ایک آیت کو کتاب میں سے خارج کر دیا
گیا اور اس طرح ثابت کر دیا گیا کہ انجیل اب تک انسانی دست بر د کا شکار ہو رہی ہے۔
۵ - متی باب ۱۲ آیت ۳۹ ، ۴۰ میں لکھا تھا کہ ایک موقع پر جب بعض فقیہوں اور فریسوں نے
حضرت مسیح سے کہا کہ :۔
اے استاد ! ہم تجھ سے ایک نشان چاہتے ہیں۔
تو حضرت مسیح نے ان کو جواب دیا کہ :۔
اس زمانہ کے بد اور حرامکار لوگ نشان ڈھوندتے ہیں پر یونس نبی کے نشان
کے سوا کوئی نشان انہیں دکھایا نہ جائے گا کیونکہ جیسا کہ یونس تین دن اور تین رات
مچھلی کے پیٹ میں رہا۔ ویسا ہی انسان کا بیٹا تین دن اور تین رات زمین کے دل میں
ہوگا۔
مذکورہ بالا آیت کے الفاظ بتاتے ہیں کہ حضرت مسیح کی اصل پیشگوئی یہ تھی کہ جس طرح
یونس نبی تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہے ، اسی طرح میں بھی تین دن اور تین رات
قبر کے اندر رہوں گا اور یونس نبی سے میری مماثلت ثابت ہو جائے گی ۔ مگر اناجیل بتاتی ہیں کہ
حضرت مسیح جمعہ کی شام کو قبر میں رکھے گئے ۵۰ اور جب اتوار کی صبح کو انہیں قبر میں دیکھا گیا تو وہ
اس جگہ سے غائب تھے۔ ان اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ وہ صرف ایک دن اور دورات قبر میں
رہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ نے عیسائی دنیا سے مطالبہ کیا کہ
جب حضرت مسیح کی پیشگوئی ہی تھی کہ لوگوں کو ویسا ہی نشان دکھایا جائے گا جیسے یونس نبی کے ذریعہ