اناجیل میں اختلافات
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۶
دیبا چه تفسیر القرآن
نشان ظاہر ہوا۔ یعنی جیسے یونس نبی تین دن اور تین رات مچھلی کے پیٹ میں رہا ویسے ہی ابن آدم
تین دن اور تین رات قبر میں رہے گا تو وہ تین دن اور تین رات زمین کے اندر کس طرح رہے؟
وہ واقعات جو اناجیل میں بیان کئے گئے ہیں وہ تو اس کی تصدیق نہیں کرتے ۔ جب عیسائیوں
نے دیکھا کہ ان کیلئے اس اعتراض سے بچاؤ کی کوئی صورت نہیں تو انہوں نے اس آیت میں
تحریف سے کام لیا اور موجود اناجیل میں بجائے تین دن اور تین رات کے تین رات دن
66
کر دیا ۔ اس طرح انہوں نے گو اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے اعتراض سے بچانے کی کوشش کی ہے لیکن در حقیقت انہوں نے اپنے
عمل سے ایک دفعہ پھر اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ اناجیل میں تحریف و تبدیل ہوتی چلی آئی
ہے اور اب بھی عیسائی ضرورت محسوس ہونے پر اس میں تحریف و تبدیل کرنے کے لئے ہر وقت
تیار رہتے ہیں ۔ جب حالات یہ ہیں تو ایسی کتاب کے متعلق یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ وہ
بنی نوع انسان کی رہنمائی کا فرض سرانجام دے سکتی ہے ۔ یا کوئی شخص کس طرح اس کی آیات
کے متعلق یہ یقین سے کہہ سکتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں ۔ جب عیسائی آج بھی اس کی
آیات میں تبدیلی کرنے سے احتراز نہیں کرتے تو کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ پہلے جو کچھ انہوں
نے لکھا تھا وہ خدا تعالیٰ کا کلام تھا۔ پس اناجیل میں تحریف و تبدیل کا متواتر ہوتے چلے آنا
ثبوت ہے اس بات کا کہ موجودہ اناجیل خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور وہ روحانی نقطۂ نگاہ
سے بنی نوع انسان کے لئے کسی صحیح راہنمائی کا باعث نہیں ہو سکتیں ۔
انا جیل میں اختلافات
انا جیل کے اندر جو اختلافات پائے جاتے ہیں وہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ یہ خدا تعالیٰ کی
کتاب نہیں ۔ یا یہ کہ بعد میں انسانی دست بُرد نے اس کو بالکل بدل ڈالا کیونکہ ایک معقول
انسان اپنی لکھی ہوئی کتاب میں اختلافات کو روانہیں رکھتا تو پھر خدا کی کتاب میں اختلافات
کیونکر پائے جا سکتے ہیں ۔ ہم ذیل میں مثال کے طور پر نئے عہد نامہ کے چند اختلافات بیان
کرتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۷
دیبا چه تفسیر القرآن
ا۔ مسیح کی پیدائش کی نسبت متی بابا آیت ۲۱ ، ۲۲ اور لوقا بابا آیت ۳۳،۳۲ میں لکھا ہے
که مسیح عام انسانوں میں سے ہوگا۔ ہاں وہ خدا کا بیٹا کہلائے گا۔ لیکن یوحنا کی انجیل
میں لکھا ہے کہ مسیح کلمہ ہے جو ہمیشہ سے خدا کے ساتھ تھا اور خود خدا تھا ۔ سب چیزیں اسی
سے پیدا ہوئیں ۔۲
۲۔ متی باب ۳ آیت ۱۳ تا ۱۷ مرقس باب ۱ آیت ۹ تا ۱۲ لوقا باب ۳ آیت ۲۱-۲۲ اور باب ۴
آیت ا میں بتایا گیا ہے کہ مسیح نے یوحنا سے بپتسمہ پایا اور بتپسمہ پاتے ہی وہ اُسی وقت یا
اُسی دن اُس کے پاس سے چلا گیا ۔ لیکن انجیل یوحنا میں بپتسمہ پانے کا ذکر نہیں اور مسیح کی
ملاقات یوحنا سے دو دن تک بتا ن تک بتائی گئی ہے ۔۳
۳۔ یوحنا باب ۱ آیت ۱۹ تا ۴۴ سے پتہ لگتا ہے کہ مسیح یوحنا اور اُن کے ساتھیوں سے کچھ دن
ملاقات کرنے کے بعد سیدھا جلیل چلا گیا۔ لیکن متی باب ۴ آیت ۱ مرقس باب ۱ آیت ۱۲
اور لوقا باب ۴ آیت ا میں لکھا ہے کہ مسیح یوحنا سے بتپسمہ پانے کے فوراً بعد شیطان کے
ساتھ امتحان دینے کی خاطر جنگل کو گیا اور چالیس دن وہاں رہا۔
ا
۴ - یوحنا باب ۱ آیت ۳۵ تا ۵۱ میں لکھا ہوا ہے کہ یوحنا کی ملاقات کے معاً بعد یوحنا کے شاگرد
اندر یاس اور ایک غیر معلوم شاگر د مسیح نے اپنے حواری بنائے اور جلیل کو جاتے ہوئے
، پطرس ، نائیل کو اُس نے اپنا مرید بنایا۔ لیکن متی بات ۴ آیت ۱۲ تا ۲۲ - م
باب ۱ آیت ۱۲ تا ۲۰ ۔ لوقا باب ۴ آیت ۱۴ ، ۱۵ اور لوقا باب ۵ آیت ۱ تااا سے معلوم ہوتا
ہے کہ یوحنا کی ملاقات کے بعد چالیس دن جنگل میں رہ کر مسیح نے روزہ رکھا ۔ پھر یوحنا
کے قید ہونے کی خبر سن کر جلیل گیا۔ وہاں کئی جگہ اور کئی دن اس نے وعظ کئے ۔ پھر جلیل کی
جھیل کے کنارہ پر جا کر اُس نے شمعون اور پطرس اور اندریاس اور یوحنا اور یعقوب کو اپنا
شاگرد بنایا۔ گویا یوحنا نے ان لوگوں کے ایمان لانے کی جو جگہ بتائی ہے دوسری اناجیل
اُس کے خلاف بتاتی ہیں اور یوحنا نے جو وقت بتایا ہے دوسری اناجیل اُس وقت کے
قریباً دو ماہ بعد کا وقت بتاتی ہیں ۔
۵ - یوحنا باب ۴ آیت ۳ و آیت ۴۳ تا ۴۵ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کا وطن یہود یہ تھا اور
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۸
دیبا چه تفسیر القرآن
مسیح اس خیال سے کہ پیغمبر کی عزت اپنے وطن میں نہیں ہوتی اُسے چھوڑ کر جلیل چلے گئے
جہاں کے لوگوں نے اُن کی بہت قدر کی ۔
لیکن اس کے خلاف متی باب ۱۳ آیت ۵۴ تا ۵۸ ، لوقا باب ۴ آیت ۲۴ اور مرقس باب ۶
آیت ۴ میں لکھا ہے کہ مسیح کا وطن یہود یہ نہیں تھا بلکہ جلیل تھا۔ جب جلیل میں ان کی قدر نہ ہوئی تو
اُنہوں نے کہا کہ کسی نبی کی قدر اس کے وطن میں نہیں ہوتی ۔
- یوحنا باب ۳ آیت ۲۲ تا ۲۶ اور یوحنا باب ۴ آیت ۱ تا ۳ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے یوحنا
کی قید سے پہلے ہی اپنی تعلیم بیان کرنی شروع کر دی تھی اور بپتسمہ دینا بھی شروع کر دیا
تھا۔ لیکن متی باب ۴ آیت ۱۲ تا ۱۷ مرقس باب ۱ آیت ۱۴ - ۱۵ ہمتی باب ۲۸ آیت ۱۹ اور مرقس
۱۶ آیت ۱۵ - ۱۶ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے اپنی تعلیم کی تبلیغ تو یوحنا کے قید ہونے کے
باب
بعد شروع کی اور بپتسمہ کا حکم اپنے مرنے سے جی اُٹھنے کے بعد دیا۔ جیسا کہ لکھا ہے:۔
پھر وے گیارہ شاگر د جلیل کے اُس پہاڑ کو جہاں یسوع نے اُنہیں فرمایا تھا
گئے اور اُسے دیکھ کر اُنہوں نے اُس کو سجدہ کیا ۔ پھر بعضے دیدہ ۴ میں رہے اور یسوع
نے پاس آکر ان سے کہا کہ آسمان اور زمین کا سارا اختیار مجھے دیا گیا اس لئے تم جا کر
سب قوموں کو شاگرد کرو اور انہیں باپ اور بیٹے اور روح قدس کے نام سے
بپتسمہ دو۔
ے۔ یوحنا باب ۱۳ سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح نے آخری کھانا عید سے ایک روز پہلے کھایا اور عید
کے روز وفات پائی۔ لیکن متی باب ۲۶ آیت ۱۷ مرقس باب ۱۴ آیت ۱۲ تا ۱۶ - لوقا باب
۲۲ آیت ۷ تا ۱۳ متی باب ۲۷ آیت ۱۵ تا ۱ ۳ - مرقس باب ۱۲ /۱۴ اور باب ۱۵ آیت ۶ تا
۲۰ لوقا باب ۲۳ آیت ۱۳ تا ۲۵ اور باب ۲۲ آیت ۱۳ تا ۲۷ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح نے
آخری کھا نا عید کی شام کو کھایا تھا اور عید سے دوسرے دن رے دن صلیب پائی ۔
۔ یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۵ تا ۳۱ اور باب ۱۶ آیت ا تا اا سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح کے بعد
فارقليط يا روح القدس آئیں گے۔ اس کے دوبارہ زندہ ہو کر واپس آنے کا کہیں صاف
طور پر ذکر نہیں ۔ لیکن متی باب ۱۷ آیت ۲۳ اور مرقس باب ۹ آیت ۳۱ سے معلوم ہوتا ہے
انوار العلوم جلد ۲۰
۸۹
دیباچه تفسیر القرآن
که مسیح تو دوبارہ زندہ ہو کر آئے گا لیکن فارقلیط کے دوبارہ آنے کا کوئی ذکر نہیں ۔
یوحنا کی انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ مسیح کے حواریوں میں سے یوحنا اُس کا سب سے بڑا اور
پیارا حواری تھا اِس لئے اُس کا نام مسیح کا پیارا ہو گیا تھا ۔ دیکھو یوحنا باب ۱۳ آیت ۲۳۔
اور باب ۱۸ آیت ۱۵ ۔ اور باب ۱۹ آیت ۲۶ ، ۲۷ ۔ لیکن دوسری انجیلوں سے پتہ لگتا ہے
کہ مسیح کا سب سے پیارا حواری پطرس تھا اور تین شاگرد خاص تھے ۔ پطرس ۔ یوحنا ۔
یعقوب ۔ تعجب ہے کہ یوحنا کی انجیل میں یعقوب کا تو ذکر ہی نہیں کیا گیا اور پطرس اور یوحنا
میں سے یوحنا کو زیادہ مقرب قرار دیا گیا ہے حالانکہ دوسری انا جیل پطرس کو زیادہ مقرب
قرار دیتی ہیں ۔ دیکھومتی باب ۱۷ آیت ۱ ۔ باب ۲۶ آیت ۳۷۔ مرقس باب ۵ آیت
۳۷۔ باب ۹ آیت ۲ ۔ باب ۱۳ آیت ۳ باب ۱۴ آیت ۳۳۔ لوقا باب ۹ آیت ۲۸۔
باب ۲۲ آیت ۳۲۔
۱۰ ۔ لوقا ( باب ۳ آیت ۳۳) نے یوسف کو ہیلی کا بیٹا بتایا ہے اور م کا بیٹا بتایا ہے اور متنی ( بابا آیت ۱۶ (۱۶) نے
یوسف کو یعقوب کا بیٹا بتایا ہے ۔
۱۱ لوقا ( باب ۲ آیت (۴) نے مسیح کو داؤد کی اولاد ناتھن سے لکھا ہے اور متی نے ناتھن کے
بھائی سلیمان بادشاہ کی نسل سے اُسے قرار دیا ہے ۔ ۸۵
۱۲ ۔ متی کے نسب نامہ میں یوسف سے ابراہیم تک ۴۱ اشخاص کے نام ہیں اور لوقا کے
نسب نامہ میں ۵۶ ۔ اور پھر ہر دو شجرہ نسب کے ناموں میں کئی جگہ اختلاف پایا جاتا ہے ۔
۱۳ ۔ لوقا کا خود اپنا کلام بھی مختلف معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ اپنی انجیل کے باب ۲۴ آیت
۵۱-۵۰ میں لکھتے ہیں کہ :۔
د مسیح اپنے شاگردوں کے سامنے بیت علیا میں آسمان پر چلے گئے۔
لیکن یہی لوقا اپنی تصنیف اعمال میں لکھتے ہیں کہ یہ واقعہ زیتون کے پہاڑ پر ہوا تھا۔
۱۴ ۔ لوقا اپنی انجیل کے باب ۲۴ آیت ۲۱ ، ۲۹ ، ۳۶ اور ۵۱ میں لکھتے ہیں کہ جس روز مسیح جی
اُٹھے تھے اُسی دن یا پہلی رات جو آئی تھی اُس میں آسمان پر چلے گئے۔ لیکن یہی لوقا اعمال
بابا آیت ۳ میں لکھتے ہیں کہ وہ جی اٹھنے کے چالیس دن بعد آسمان پر چلے گئے تھے ۔