انجیل میں بعض تو ہمات کا ذکر
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۰
دیبا چه تفسیر القرآن
۱۵ ۔ متی باب ۱۰ آیت ۱۰ میں لکھا ہے کہ مسیح نے اپنے حواریوں سے کہا کہ راستہ کے لئے نہ
جھولی دو نہ کرتے نہ جوتیاں نہ لاٹھی لو۔ لیکن مرقس باب ۶ آیت ۸، ۹ میں لکھا ہے کہ مسیح
نے اپنے حواریوں کو حکم دیا کہ سفر کے لئے سوائے لاٹھی کے کچھ نہ لو۔ پھر لکھا ہے کہ جو تیاں
پہنو۔ گویا متی کی روایت کے مطابق تو جوتی سے بھی منع کیا گیا تھا اور لاٹھی سے بھی ۔ لیکن
مرقس کی روایت کے مطابق لاٹھیاں لینے اور جوتیاں پہننے کا حکم تھا۔
انجیل میں بعض تو ہمات کا ذکر انجیل کی تعلیم کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ
ا مرقس بابا آیت ۱۲ ، ۱۳ میں لکھا ہے:
تو ہمات سے بھی خالی نہیں ۔ چنانچہ :۔
اور روح اسے فی الفور بیابان میں لے گئی اور وہ وہاں بیابان میں چالیس دن
تک رہ کے شیطان سے آزمایا گیا اور جنگل کے جانوروں کے ساتھ رہتا تھا اور فرشتے
اُس کی خدمت کرتے تھے۔
یہ واقعات بالکل وہم ہیں اور الہی سنت ان امور کے بالکل خلاف ہے۔ اِس دنیا میں
انسان انسانوں کے ساتھ ہی رہتا ہے نہ کہ جانوروں اور شیطانوں یا فرشتوں کے ساتھ ۔ کیا
کوئی عقلمند یہ تسلیم کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا قانون پہلے اس دنیا کے لئے کچھ اور تھا اور اب کچھ اور
ہو گیا ہے۔ نہ تو اس دنیا میں شیطان کسی کے ساتھ ظاہری طور پر رہتے ہیں نہ فرشتے ظاہری طور پر
خدمت کرتے ہیں ۔ کشفی طور پر ان نظاروں کا نظر آنا اور بات ہے۔ ایسے کشفی نظارے نہ صرف
پہلے ہوتے تھے بلکہ اب بھی ہوتے ہیں اور میں خود اس معاملہ میں تجربہ رکھتا ہوں ۔ لیکن یہ بات
نہ پہلے ہوتی تھی نہ اب ہوتی ہے کہ انسان جانوروں میں رہ رہا ہو بھیڑیئے اور شیر اُس کے
اردگرد بیٹھے ہوئے ہیں شیطان آتا ہے اور اُس کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے اور خدا کا وہ بندہ اُس
کے پیچھے پیچھے پھرتا رتا اور بلا وجہ اُس کے احکام کو مانتا چلا جاتا ہے اور کبھی کبھی اُس سے بغاوت بھی
کر دیتا ہے ۔ اسی طرح فرشتے آتے ہیں اُس کے لئے روٹی پکاتے ہیں ، اس کے لئے ہنڈ یا تیار
کرتے ہیں ، اس کے لئے پانی مہیا کرتے ہیں ۔ کہانیوں کی کتابوں میں تو ایسی باتیں آسکتی ہیں
لیکن مذہبی کتابوں کا ایسی باتوں سے کیا تعلق ۔ اگر نیا عہد نامہ کپلنگ کی ” جنگل بک“ کی طرح
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۱
دیبا چه تفسیر القرآن
ہوتا یا الف لیلیٰ کی مانند ہوتا تو اس قسم کی باتیں قابل اعتراض نہ ہوتیں لیکن نیا عہد نامہ تو لوگوں
کی مذہبی اور روحانی رہنمائی کیلئے ہے اس میں اس قسم کی کہانیوں کا کیا مطلب؟ ہم مسیح ناصری
جیسے نیک اور پاک آدمی کی نسبت کسی صورت میں بھی یہ نہیں مان سکتے کہ اُس نے ایسی باتیں کہی
ہوں ۔ وہ خدا تعالیٰ کا ایک برگزیدہ رسول تھا اور دنیا کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے آیا تھا۔ کیا
یہ ممکن ہے کہ ایسا پاکیزہ انسان دنیا کو ایسی باتیں بتاتا جو اُس کو جادۂ اعتدال سے پھرا دیں
اور وہم میں مبتلا کر دیں ۔ پس یہ باتیں یقیناً بعد میں داخل کی گئی ہیں اور ان کی ذمہ داری مسیح پر
نہیں اور نہ اُس کے حواریوں پر ہے بلکہ بعد میں آنے والے ایسے عیسائیوں پر ہے جن کی
روحانیت مرچکی تھی اور جو لوگوں کی واہ وا کو صداقت اور راستی پر ترجیح دیتے تھے۔
(ب) مرقس باب ۵ آیت ۱ تا ۱۴ میں لکھا ہے۔
وو
سے
” اور وے دریا کے پار گدرینیوں کے ملک میں پہنچے اور جونہی وہ کشتی ۔
اُترے وہیں ایک آدمی جس میں ایک نا پاک روح تھی قبروں سے نکلتے ہوئے اُسے ملا
اور وہ قبروں کے درمیان رہا کرتا تھا اور کوئی اُسے زنجیروں سے بھی جکڑ نہ سکتا تھا۔
کیونکہ وہ بار بار بیڑیوں اور زنجیروں سے جکڑا گیا تھا۔ لیکن اُس نے زنجیروں کو توڑا
اور بیڑیوں کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اور کوئی اُسے قابو میں نہ لا سکا۔ وہ ہمیشہ رات دن
پہاڑوں اور قبروں کے بیچ چلایا کرتا اور اپنے تئیں پتھروں سے کاٹتا تھا۔ پر جو نہی اُس
نے یسوع کو دور سے دیکھا دوڑا اور اُسے سجدہ کیا اور بُری آواز سے چلا کے کہا۔ اے
خدا تعالیٰ کے بیٹے یسوع ! مجھے تجھ سے کیا کام ! تجھے خدا کی قسم دیتا ہوں مجھے نہ ستا۔
کیونکہ اُس نے کہا تھا کہ اے ناپاک روح اس آدمی سے نکل آ ۔ پھر اُس سے پوچھا
تیرا کیا نام ہے؟ تب اُس نے جواب دیا کہ میرا نام تمن ہے اس لئے کہ ہم بہت
ہیں ۔ پھر اُس نے اُس کی بہت منت کی کہ ہمیں اس سرزمین سے مت نکال اور وہاں
پہاڑوں کے نزدیک ایک سؤروں کا غول چرتا تھا۔ سو سب دیووں نے اُس کی منت کر
کے کہا کہ ہم کو ان سوروں کے درمیان بھیج تا کہ ہم اُن میں بیٹھیں ۔ یسوع نے انہیں
في الفور اجازت دی اور وے نا پاک روحیں نکل کر سوروں میں بیٹھ گئیں اور وہ غول
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۲
دیبا چه تفسیر القرآن
کڑاڑے پر سے دریا میں کودا اور وے قریب دو ہزار کے تھے جو دریا میں ڈوب کر مر
گئے اور وے جو سؤروں کو چراتے تھے بھاگے اور شہر اور دیہات میں خبر پہنچائی ۔ تب
وے اس ماجرے کو دیکھنے نکلے۔
ان آیات میں اس قدر وہم کی باتیں جمع کر دی گئی ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے ۔ اوّل
یہ کہ ایک شخص اتنا پاگل اور مضبوط تھا کہ کسی قسم کی زنجیریں اُس کو جکڑ نہیں سکتی تھیں ۔ وہ ہر قسم کی
زنجیریں توڑ دیتا تھا۔ کیا کوئی انسان اس قسم کا ہو سکتا ہے جو ہر قسم کی زنجیریں توڑ دے؟ ہاں یہ
ممکن ہے کہ اُس زمانہ میں لوگوں کو زنجیریں بنانی نہ آتی ہوں اور وہ گھڑیوں کی زنجیروں جیسی
کمزور زنجیروں سے لوگوں کو باندھتے ہوں ۔
پھر لکھا ہے۔ وہ دیوانہ اپنے تئیں پتھروں سے کا ٹتا تھا۔ یہ عجیب بات ہے کہ ایک شخص متواتر
سالہا سال سے اپنے آپ کو پتھروں سے کاٹتا تھا اور پھر بھی وہ مرتا نہیں تھا۔
پھر لکھا ہے ۔ مسیح نے اُس شخص کو کہا کہ اے نا پاک روح ! اس آدمی میں سے نکل آ ۔ یہ تو
پہاڑی اور جاہل علاقوں کے خیالات ہیں نہ کہ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ رسول کے خیالات ۔ اگر
اس قسم کی بدروحیں لوگوں میں آیا کرتی تھیں تو اب کیوں نہیں آتیں؟ اور کون سے ایسے ذرائع
ہیں جن سے ایسی بدروحوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ جس چیز کو آج ڈاکٹروں نے ”نیورس تھی نیا یا
ہسٹیریا یا جنون قرار دیا ہے اس کو پرانے زمانے کے نا اقف لوگ بدروحیں قرار دیتے تھے ۔ مگر
انجیل یہ بتاتی ہے کہ حضرت مسیح جیسا سنجیدہ اور استباز اور عقلمند انسان بھی ان جاہلوں کی طرح یہ
کہتا تھا کہ مجنونوں کے اندر کوئی بد روح داخل ہو جاتی ہے ۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ - خدا تعالیٰ
کے ایک راستباز پر یہ کتنا بڑا الزام ہے ۔ اپنی تو ہم پرستی کو دنیا کے ایک عظیم الشان رہنما
کی
طرف منسوب کر دینا یقینا ایک بہت بڑا ظلم ہے مسیح خود ایسی بات نہیں کر سکتا تھا اور نہ اُس کے
حواری ایسی بات کر سکتے تھے ۔ یقیناً یہ بعد کے جہال کی داخل کی ہوئی بات ہے جنہوں نے انجیل
کو اُس کے حقیقی معیار سے نیچے گرادیا۔
پھر آگے چل کر اس وہم کو اور بھی پکا کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ مسیح نے بد روح سے اُس کا
نام پوچھا تو اُس نے کہا ” میرا نام تمن ہے اس لئے کہ ہم بہت ہیں۔ گویا ایک روح اتفاقی طور
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۳
دیبا چه تفسیر القرآن
پر پیدا نہیں ہو گئی تھی بلکہ ایک بڑا جتھا روحوں کا اُس وقت پایا جاتا تھا۔
پھر یہ کہا گیا ہے کہ روح نے مسیح کی منتیں کیں کہ اس سرزمین سے اُس کو نہ نکالیں لیکن جب
مسیح نے نہ مانا تو سب دیووں نے اُس کی منت کر کے کہا کہ ہم کو اِن سؤروں کے درمیان بھیج
تا کہ ہم اُن پر بیٹھیں ۔ اس پر یسوع نے فی الفور انہیں اجازت دی اور وے نا پاک روحیں نکل
کے سوروں میں بیٹھ گئیں اور وہ غول (یعنی سوروں کا غول ) کڑاڑے پر سے دریا میں کودا اور
وے قریب دو ہزار کے تھے جو دریا میں ڈوب کر مر گئے ۔
ان چند فقروں میں کتنا بڑا وہم اور کتنا ظلم موجود ہے ۔ وہم تو یہ ہے کہ بدروحوں نے انسان
میں سے نکل کر سوروں میں جانے کی اجازت مانگی ۔ اور ظلم یہ کہ مسیح نے دوسرے لوگوں کے
سوروں پر بدروحوں بدروحوں کو مسلط ہونے کی اجازت دی اور اس طرح ہزاروں روپیہ کا ، پیہ کا مال لوگوں کا
ضائع کر دیا۔
سوال یہ ہے کہ جب وہ روحیں مسیح سے پوچھے بغیر آدمی کے جسم میں داخل ہو گئی تھیں تو
سؤروں میں داخل ہونے کے لئے انہیں کسی اجازت کی کیا ضرورت تھی ؟ دوسرے یہ کہ سوروں
کا گلہ کسی کی ملکیت تھا۔ جنگلی سور تو اس طرح دو ہزار کے گلے کی صورت میں شہر کے پاس آکر
نہیں پھرا کرتے ۔ اتنی تعداد میں شہر کے قریب پھرنے والے سو ر تو کسی کی ملکیت ہوا کرتے
ہیں ۔ اس پر سوال ہوتا ہے کہ کسی کی ملکیت کو تباہ کرنے کا مسیح کو کیا حق پہنچتا تھا ؟ اگر کوئی کہے کہ
خدا کے بیٹے کو سب چیزوں پر ملکیت کا حق حاصل ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کو محبت
کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ اگر خدا محض اپنی ملکیت اعلیٰ سے حق کے طور پر انسان کی ملکیت کو
تباہ اور برباد کر سکتا ہے تو پھر کونسا روحانی نظام دنیا میں کام کر رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی رحمانیت کا
ثبوت کیا ہے؟ علاوہ ازیں اس میں ایک اور عظیم الشان وہم کا بیان ہوا ہے اور وہ یہ کہ سوروں
میں جب یہ روحیں چلی گئیں تو وہ دریا میں کود کر مر گئے یہ عجیب بات ہے کہ وہ بد روحیں ایک
انسان میں گئیں تو وہ دریا میں نہ کو دا لیکن دو ہزار سوروں میں گئیں تو وہ دریا میں کود کر مر گئے ۔
پس یہ آیات و ہم پر دلالت کرتی ہیں اور ظالمانہ مضامین ان کے اندر پائے جاتے ہیں اور کوئی
عقلمند انسان جو مسیح کی عظمت کا قائل ہو وہ ان آیات کو مسیح یا اُن کے حواریوں کی طرف منسوب
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۴
دیبا چه تفسیر القرآن
نہیں کر سکتا ۔ لا ز ما ماننا پڑتا ہے کہ یہ آیات بعد میں بنا کر انجیل میں داخل کی گئی ہیں ۔
ج ۔ انجیل میں لکھا ہے مسیح مردے زندہ کیا کرتے تھے اور مردے واپس شہر میں آ کر داخل ہو
جایا کرتے تھے۔ چنانچہ یوحنا باب ۱۱ آیت ۴۳ ۴۴ میں لکھا ہے اور وہ یہ کہہ کر بلند آواز
سے چلایا کہ اے لعزر باہر نکل ! تب وہ جو مر گیا تھا کفن سے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے نکل
آیا اور اُس کا چہرہ گردا گر درو مال سے لپٹا ہوا تھا ۔
اسی طرح لکھا ہے۔
”دیکھو ہیکل کا پردہ اوپر سے نیچے تک پھٹ گیا اور زمین کا نبی اور پتھر تڑک گئے
اور قبریں کھل گئیں اور بہت لاشیں پاک لوگوں کی جو آرام میں تھے اُٹھیں اور اُٹھنے
کے بعد قبروں سے نکل کر اور مقدس شہر میں جا کر بہتوں کو نظر آئیں ۔ ۶
66
کیا کوئی عقلمند ان باتوں کو تسلیم کر سکتا ہے؟ اگر مردے پہلے زندہ ہوتے تھے تو اب کیوں
نہیں ہوتے؟ اگر کہو کہ یہ مسیح کی علامت تھی تو یہ غلط ہے ۔ مسیح کہتے ہیں اگر تم میں ایک رائی کے
دانہ کے برابر بھی ایمان ہو تو جو نشانات میں نے دکھائے ہیں اُن سے بہتر نشانات تم دکھا سکتے
ہو ۔ چنانچہ یوحنا باب یوحنا باب ۱۴ آیت ۱۲ - ۱۳ ۱۳ میں لکھا ہے:۔
دو میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے یہ کام جو میں کرتا ہوں وہ
بھی کرے گا اور اُن سے بھی بڑے کام کرے گا۔ کیونکہ میں اپنے باپ پاس جاتا ہوں
اور جو کچھ تم میرے نام سے مانگو گے وہی کروں گا تا کہ باپ بیٹے میں جلال پاوے۔
اگر تم میرے نام سے کچھ مانگو گے تو میں وہی کروں گا“۔
مگر کیا اس پیشگوئی کے مطابق اب بھی عیسائی مردوں کو زندہ کرتے ہیں؟
ور متی باب ۱۴ آیت ۲۵ تا ۲۷ میں لکھا:۔
وو
اور رات کے پچھلے پہر یسوع دریا پر چلتا ہوا اُن کے پاس آیا۔ جب
شاگردوں نے اسے دریا پر چلتے دیکھاوے گھبرا کے کہنے لگے یہ بھوت ہے اور ڈر سے
چلائے ۔ وہیں یسوع نے انہیں کہا کہ خاطر جمع رکھو میں ہوں ۔ مت ڈرو۔
یہ بھی ایک وہم ہے جس کا انجیل میں ذکر کیا گیا ، ورنہ پانی پر کون چل سکتا ہے۔