انجیل کی خلاف اخلاق باتیں
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
ه لوقا باب اا آیت ۲۴ تا ۲۶ میں لکھا ہے :۔
دو
۹۵
دیباچه تفسیر القرآن
جب ناپاک روح آدمی سے باہر نکلتی ہے تو سوکھی جگہوں میں آرام ڈھونڈتی
ہے اور جب نہیں پاتی تو کہتی ہے کہ میں اپنے گھر کو جس سے نکلی ہوں پھر جاؤں گی اور
یہ کہ اسے جھاڑا ہوا اور آراستہ پاتی ہے تب جا کے اور سات روحیں جو اُس سے بدتر
ہیں اپنے ساتھ لاتی ہے اور وے اس میں داخل ہو کے وہاں بستی ہیں اور اُس آدمی کا
پچھلا حال پہلے سے بُرا ہوتا ہے۔
یہ کیسے وہمی خیالات ہیں ۔ اول یہ بیان کرنا کہ نا پاک روح آدمی میں سے نکل کر سوکھی ۔ یہ بیان کرنا نا ۔
جگہ لہ میں آرام ڈھونڈتی پھرتی ہے اور اور پھر سات اور گندی روحیں لے کر واپس آجاتی جاتی ہے ۔ کیا
کوئی عقلمند انسان ان باتوں کو تسلیم کر سکتا ہے؟ اور کیا ان باتوں کو حضرت مسیح اور خدا کے کلام کی
طرف منسوب کرنا جائز ہو سکتا ہے؟ جھوٹ بہت ہی بری چیز ہے اور وہم بھی ایک نہایت گندی
مرض ہے ۔ لیکن جھوٹ اور وہم کو خدا تعالیٰ کے نبیوں اور خدا تعالیٰ کے کلام کی طرف منسوب کرنا
تو اور بھی ظالمانہ فعل ہے اور انجیل کے نادان دوستوں نے اس جرم کا ارتکاب کر کے اُسے دنیا
کی ہدایت دینے والی کتابوں سے ہمیشہ کے لئے نکال دیا ہے ۔
لے
انجیل کی خلاف اخلاق باتیں
ا مرقس باب ۱۱ آیت ۱۲ تا ۱۴ میں لکھا ہے :
وو
صبح کو جب وہ بیت عنیاہ سے باہر آئے تو اُس کو بھوک لگی اور دور سے انجیر کا
ایک درخت پتوں سے لدا ہوا دیکھ کے وہ گیا کہ شاید اس میں کچھ پاوے۔ جب وہ
اُس پاس آیا تو پتوں کے سوا کچھ نہ پایا کیونکہ انجیر کا موسم نہ تھا۔ تب یسوع نے اُس
سے خطاب کر کے کہا کہ کوئی تجھ سے پھل نہ کھاوے“۔
اس حوالہ سے معلوم ہوتا ہے کہ:۔
(الف) مسیح با وجود یکہ ایک ایسے ملک کے رہنے والے تھے جہاں انجیر کثرت سے ہوتی
ہے مگر وہ ایسے نا واقف تھے کہ انہیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ انجیر کے درخت کو کب
انوار العلوم جلد ۲۰
پھل لگتا ہے ۔
۹۶
دیباچه تفسیر القرآن
( ب ) وه نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِكَ ایسے بد اخلاق تھے کہ بجائے اپنی غلطی پر شرمندہ ہونے کے
انہوں نے ایک بے جان درخت کو بد دعا دی اور کہا کہ آئندہ کوئی تجھ سے کبھی پھل نہ
کھاوے ۔ ہم مسلمان جو مسیح کی خدائی کے قائل نہیں انہیں خدا کا ایک نبی مانتے ہیں ہم
بھی تو ان سے ایسی بدتہذیبی کے ارتکاب کو تسلیم نہیں کر سکتے ۔ پھر تعجب ہے ان لوگوں
پر جو اُن کو خدا کا بیٹا بناتے ہیں اور اخلاق کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہیں اور پھر بھی
انجیل میں ایسی باتیں ان کے متعلق پڑھتے ہیں اور انہیں برداشت کر لیتے ہیں اور اُن نجیل میں ایہ
کے دل میں یہ کبھی خیال نہیں آتا کہ یہ باتیں مسیح نے کبھی نہیں کہی ہوں گی بلکہ دوسرے
لوگوں نے اُن کی طرف منسوب کر دی ہوں گی ۔
آجکل کے بعض پادری اس حوالہ کے متعلق کہا کرتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہودی
قوم اب پھل دینے کے ناقابل ہو گی اس لئے آئندہ یہودیوں میں سے کوئی نیک پھل پیدا نہیں
ہوگا ۔ لیکن کیا کوئی شخص جو علم ادب سے ذرا بھی حصہ رکھتا ہو اس عبارت کے ایسے معنی کر سکتا ۔
ہے؟ کیا انجیر کے درخت سے یہودیوں کو تمثیل دینے کیلئے اس بات کی بھی ضرورت تھی کہ مسیح
اُس وقت انجیر کے درخت کے پاس جائے جب اُسے بھوک لگی ہو۔ پھر اُس درخت کے پاس
جائے جس میں پتے موجود تھے اور پھر راوی اُس کے متعلق یہ الفاظ بھی کہے کہ مسیح اس لئے اُس
درخت کے پاس گیا تھا کہ شاید اُس میں کچھ پاوے ۔ مگر جب وہ اس کے پاس پہنچا تو پتوں کے
سوا کچھ نہ پایا کیونکہ انجیر کا موسم نہ تھا ۔ مسیح کا بھوک لگنے پر درخت کے پاس جانا اور ایسے درخت
کے پاس جانا جس میں پتے لگے ہوئے تھے اور اس امید کے ساتھ جانا کہ اس سے پھل ملے گا
جیسا کہ فقرہ شاید اس میں کچھ پاوے سے ظاہر ہے اور پھر راوی کا یہ کہنا کیونکہ انجیر کا موسم
نہ تھا صاف بتاتا ہے کہ کسی تمثیل کے لئے مسیح اُس درخت کے پاس نہیں گیا تھا بلکہ اپنی بھوک کو ڈور
کرنے کیلئے گیا اور ایسے موسم میں گیا جبکہ ممکن تھا کہ درخت میں پھل لگا ہوا ہوتا۔ مگر ابھی پورا وقت
نہیں آیا تھا یا شاید اس درخت میں پھل عام موسم سے ذرا دیر میں لگتا تھا یا شاید اُس کی بیماری کی وجہ
سے اس درخت میں پھل ہی نہیں لگتا تھا ۔ اس پر مسیح ناراض ہو گیا اور اس درخت پر لعنت کی ۔
وو
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۷
دیبا چه تفسیر القرآن
کیا درختوں، دریاؤں، پہاڑوں اور پتھروں کو لعنت کرنے والے انسان معقول اور
با اخلاق انسان سمجھے جاتے ہیں؟ کیا انجیل میں تبدیلی کرنے والا انسان یہ خیال کرتا تھا کہ مسیح
جیسے شریف انسان کو آنے والی دنیا ایسے بُرے اخلاق سے متصف سمجھ لے گی ؟ عیسائی تو بیشک
اُس کے دھوکا میں آگئے مگر ہم مسلمان یہ باتیں کبھی مسیح کی طرف منسوب نہیں کر سکتے ۔ اس لئے
نہیں کہ مسیح کی شخصیت دوسرے نبیوں سے نرالی تھی بلکہ اس لئے کہ کسی شریف انسان سے بھی ہم
ایسی اُمید نہیں کر سکتے خواہ وہ نبی نہ بھی ہو۔
۲۔ متی باب ۷ آیت ۶ میں لکھا ہے:۔
وہ چیز جو پاک ہے کتوں کو مت دو اور اپنے موتی سؤروں کے آگے نہ پھینکو۔
ایسا نہ ہو کہ وے انہیں پامال کر دیں اور پھر کر تمہیں پھاڑیں“۔
یہ چیز جسے پاک اور موتی قرار دیا گیا ہے خدا تعالیٰ کی وحی اور اس کے نشانات ہیں اور کتے
اور سؤر سے مراد وہ لوگ ہیں جو اُس وقت تک حضرت مسیح پر ایمان نہ لائے تھے ۔ اس میں کوئی
شک نہیں کہ خدا تعالیٰ کے نشانات پاکیزہ چیزوں سے بھی پاک ہیں اور موتیوں سے بھی زیادہ
قیمتی ہیں ۔ مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک چیزیں اور موتی ایسے ہی لوگوں کے لئے آتے ہیں
جن کو ایمان نصیب نہیں ہوتا ۔ کیا خدا تعالیٰ کے نبی ان لوگوں کو ایمان دینے کے لئے آتے ہیں
جو پہلے سے مؤمن ہوتے ہیں؟ ہم تو دیکھتے ہیں کہ کبھی بھی خدا تعالیٰ کے نبی ایسے زمانہ میں نہیں
آئے جب دنیا مومن تھی ہمیشہ تاریکی اور ظلمت کے زمانہ میں خدا کے نبی آیا کرتے ہیں اور اُن
کا کام یہی ہوتا ہے کہ دنیا کے بھولے بھٹکوں کو راہِ ہدایت کی طرف لائیں ۔ دنیا کی بھولی ہوئی
روحیں اُن کا مقصود ہوتی ہیں اور دنیا کے بھٹکے ہوئے لوگوں کو ہدایت د۔ ایت دینا ہی اُن کا مدعا ہوتا ہے ۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ خدا کا پیارا اُن کو کتا اور سؤر قرار دے، محض اس جرم پر کہ ابھی تک ہدایت
اُن پر ظاہر نہیں ہوئی ؟ اور کیا خدا کا نبی یہ کہہ سکتا ہے کہ اُن کے آگے خدا کی تعلیمیں پیش نہ کرو
کیونکہ وہ اُن کو پاؤں تلے روندیں گے؟ اگر خدا تعالیٰ کے نشانات نہ ماننے والے کے سامنے
پیش نہ کئے جائیں تو وہ اُن کو قبول کس طرح کریں گے اور دنیا ہدایت کی طرف آئے گی کیونکر؟
پس یہ مسیح پر بہت بڑا الزام ہے کہ جن لوگوں کی ہدایت کے لئے اُسے بھیجا گیا تھا اُنہی کو اُس نے
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۸
دیبا چه تفسیر القرآن
کتے اور سؤر قرار دیا۔ کسی شرارت کی وجہ سے نہیں ، کسی خاص معاندانہ فعل کی وجہ سے نہیں بلکہ
صرف اس لئے کہ اب تک اُن پر صداقت ظاہر نہ ہوئی تھی ۔
۸۷
اس کے مقابلہ میں ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق اللہ تعالی قرآن کریم میں
فرماتا ہے ۔ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ ۷ اے ہمارے رسول ! تو اپنی
جان کو ہلاک کر رہا ہے اس لئے کہ کافر لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے ۔ کیا ہی زمین و آسمان کا
فرق ہے اِن دونوں مدعیانِ ہدایت و ارشاد میں کہ ایک تو ایمان نہ لانے والوں کے غم میں اپنی
جان کو ہلاک کر رہا ہے اور دوسرا اپنے حواریوں کو حکم دے رہا ہے کہ ان کتوں اور سؤروں کی
پرواہ نہ کرو اور ان کو خدا تعالیٰ کا کلام مت پہنچاؤ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اپنے عالی اخلاق کی وجہ سے تمام انبیاء سے بڑھ کر تھے مگر میں یہ ماننے کے لئے تیار نہیں
ہوں کہ حضرت مسیح اخلاق سے اتنا گرے ہوئے تھے ۔ بیشک وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
مرتبہ کو نہیں پہنچے تھے مگر وہ خدا کے نبی تھے خدا تعالیٰ کی طرف سے اخلاق اور روحانیت سکھانے
کے لئے لوگوں کی طرف آئے تھے اور یقیناً اُن کا نمونہ لاکھوں کروڑوں لوگوں سے اچھا تھا۔
افسوس ہے اُس شخص پر جس نے ایسی بُری بات مسیح علیہ السلام کی طرف منسوب کی ۔ اس سلسلہ
میں اُس کنعانی عورت کا واقعہ بھی نہیں بھلایا جا سکتا جس کا ذکرمتی باب ۱۵ آیت ۲۱ تا ۲۶ اور
مرقس باب ۷ آیت ۲۴ تا ۲۷ میں آتا ہے ۔ اُس عورت نے نہایت عاجزی سے مسیح سے عرض کی
اور اپنے قومی رواج کے مطابق اُسے سجدہ بھی کیا اور اُس سے صرف اتنا چاہا کہ وہ اُس کو بھی اپنی
لائی ہوئی ہدایت سے روشناس کرے ۔ مگر مسیح نے بقول انجیل یہ جواب دیا کہ :۔
مناسب نہیں کہ لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو پھینک دیں۔
وہ مسکین عورت کسی اشتیاق اور تمنا کے ساتھ مسیح کے پاس آئی ہوگی ۔ اس لئے نہیں کہ وہ
اُس سے روٹی مانگے ، اِس لئے نہیں کہ وہ اُس سے کپڑا مانگے ، اس لئے نہیں کہ وہ اُس سے پانی
مانگے ، وہ صرف اتنا چاہتی تھی کہ اُس کو کوئی ایسا رستہ بتا دیا جائے جس سے وہ اپنے خدا سے مل
سکے ۔ وہ اسی چیز کو طلب کرنے آئی تھی جس کے دینے کا مسیح مدعی تھا ۔ مگر موجودہ اناجیل کہتی ہیں
مسیح نے اُسے دھتکار دیا۔ ایک طاقتور اور قوی مرد نے ایک کمزور اور مسکین عورت کومنہ در منہ
انوار العلوم جلد ۲۰
۹۹
دیبا چه تفسیر القرآن
کہہ کر اُس کی تذلیل کی ۔ کیا اس حوالہ سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ مسیح نے اُس کنعانی عورت کی
تذلیل نہیں کی بلکہ جنس نسوانی کی تذلیل کر کے اپنی نسبت یہ ثابت کر دیا کہ وہ مسکین عورتوں کا
رہنما نہیں ہے اور یہودی نسل کا اس قدر دلدادہ ہے کہ یہودی کنچینیوں سے اپنے پاؤں پر عطر ملوانا
پسند کرتا ہے لیکن غیر یہودی عورت کو ہدایت دینا پسند نہیں کرتا ۔ ۸۸
اگر عیسائی دنیا اس حوالہ کو تسلیم کرتی ہو تو بیشک کرے مگر میں کبھی مان نہیں سکتا کہ حواریوں
نے اُس کی نسبت ایسا کہا ہو۔ میرے نزدیک یہ باتیں بعد کے لوگوں نے اپنے پاس سے بنائی
ہیں اور ایسے وقت میں بنائی ہیں جبکہ مسیح کی حقیقی حیثیت لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ ہو چکی تھی ۔
اصلی مسیح دنیا سے غائب ہو چکا تھا اور ایک خیالی مسیح اُس زمانہ کے نادان اور دین سے ناواقف
لوگ بنا رہے تھے۔
۔ یوحنا باب ۲ آیت ا تام میں لکھا ہے :۔
اور تیسرے دن قانائے جلیل میں کسی کا بیاہ ہوا اور یسوع کی ماں وہاں تھی اور
یسوع اور اُس کے شاگردوں کی بھی اُس بیاہ میں دعوت تھی اور نئے گھٹ گئی ۔ یسوع
کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مئے نہ رہی ۔ یسوع نے اُس سے کہا ”اے
عورت مجھے تجھ سے کیا کام!
اسی طرح متی باب ۱۲ آیت ۴۷ - ۴۸ میں لکھا ہے:۔
کسی نے اس سے کہا کہ دیکھ تیری ماں اور تیرے بھائی باہر کھڑے تجھ سے
بات کیا چاہتے ہیں۔ پر اُس نے جواب میں خبر دینے والے سے کہا کون ہے میری
ماں اور کون ہیں میرے بھائی“۔
یوحنا اور متی کے یہ دونوں حوالے بتاتے ہیں کہ مسیح اس سب سے قوی رشتہ کی بھی پرواہ نہیں
کرتا تھا جس کی عزت و احترام ہر شریف انسان کا کام ہے ۔ کیا آج مسیحی دنیا میں کوئی شریف
انسان ماں سے کہہ سکتا ہے کہ اے عورت! مجھے تجھ سے کیا کام اور کیا آج مسیحی دنیا میں یہ کہہ
کر کہ کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائی شریفوں میں گنا جا سکتا ہے؟ پھر کیا مسیح
کی ہی مقدس ذات اس تمسخر کے لئے باقی رہ گئی تھی کہ انجیل اس کی طرف ایسی بات منسوب
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۰
دیبا چه تفسیر القرآن
کرتی ہے؟ ماں کا ادب تو ادنی قوموں میں بھی پایا جاتا ہے یہ ان اخلاق میں سے ہے جن کی
ذلیل ترین انسانوں سے بھی امید کی جاتی ہے۔ مگر بنی اسرائیل کا وہ آخری تاجدار ،
موسوی سلسلہ کا وہ آخری ہیرو جو اپنی قوم کو تاریکی اور ظلمت سے نکالنے اور اسے با اخلاق بنانے
کے لئے آیا تھا اُس کی نسبت موجودہ اناجیل ہم سے منوانا چاہتی ہیں کہ اُس نے اپنی ماں کے
ساتھ ترش روئی کی اور اُس کے متعلق گستاخانہ رویہ اختیار کیا ۔ عیسائی کہتے ہیں وہ خدا کا بیٹا تھا،
وہ انسان تھا ہی نہیں ۔ سوال تو یہ ہے کہ اگر مسیح کی اصل شان خدا کا بیٹا ہونا ہی تھی تو وہ مریم کے
گھر میں کیوں پیدا ہوا تھا ، اگر مریم کے گھر میں پیدا ہونے کی حالت اُس نے اپنے لئے پسند کر
لی اور نو مہینہ تک مریم کو اُن تکالیف میں مبتلا رکھا جن تکالیف کو مائیں حمل کے ایام میں برداشت
کیا کرتی ہیں ، اگر خدا کے بیٹے نے دو سال تک مریم کی چھاتیوں سے دودھ پینے کی تکلیف گوارا
کر لی ، اگر اُس نے کئی سال اپنی تربیت اور خبر گیری کا بوجھ اُس پر ڈالا تو کیا وہ یہ بھی ذمہ داری
اپنے اوپر نہیں لے سکتا تھا کہ اُس عورت کو جسے اُس نے اپنی ماں بننے کا موقع دیا ادب و احترام
کے ساتھ یاد کرے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف مسیحی دنیا کے عذرات ہیں ۔ اُن کے دلوں میں مسیح
کی اتنی محبت نہیں ہے جتنی کہ انہیں محرف و مبدل انجیلوں کی بیچ ۵۹ ہے کیونکہ وہ انجیلیں اُن کی
بنائی ہوئی ہیں اور مسیح خدا تعالیٰ کی مقدس مخلوق تھا ۔ پس وہ سیدھا رستہ اختیار کرنے کے لئے تیار
نہیں کہ انجیلوں کی غلطی کا اقرار کریں مگر اس بات پر آمادہ ہو جاتے ہیں کہ مسیح کو بدنام ہونے
دیں ۔ لیکن دنیا کے تمام معقول انسان جنہوں نے مسیح کی زندگی کا مطالعہ کیا ہے اور اس کی
قوت قدسیہ کو پہنچاننے کی کوشش کی ہے وہ اس امر کا اقرار کئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ موجودہ اناجیل
بگڑی ہوئی ہیں ، غلط ہیں اور ایسے امور پر مشتمل ہیں جو روحانیت کے قریب نہیں کرتے بلکہ
روحانیت سے دور پھینک دیتے ہیں اور یقیناً ان کی اس حالت کے بعد خدا کی طرف سے ایک
نئے الہام کی ضرورت تھی جو اس قسم کی غلطیوں سے پاک ہو اور بنی نوع انسان کو اعلیٰ اخلاق اور
اعلیٰ روحانیت کی طرف لے جائے اور وہ کتاب قرآن کریم ہے ۔