دیدوں میں تحریف و تبدیل کا ثبوت
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۱
دیا چه تفسیر القرآن
ویدوں میں تحریف و تبدیل کا ثبوت
تیسرا مذہب جو اپنے ماننے والوں کی تعداد کے لحاظ سے خاص طور پر اہمیت رکھتا ہے،
ہندو مذہب ہے ۔ قرآنی تعلیم کے مطابق ہمارا یقین ہے کہ ہندو مذہب کی بنیاد بھی الہی الہام کے
ذریعہ پڑی ہے اور چونکہ اس مذہب والوں کے نزدیک وید ہی شرعی کتاب ہے ہمیں ماننا پڑتا
ہے کہ یہی الہام اُس کے نبیوں پر نازل ہوا تھا لیکن اس کتاب کی موجودہ حالت یہ ہے کہ جن
لوگوں پر یہ کتاب نازل ہوئی تھی اُن کے نام تک معلوم نہیں ، وید منتروں کے شروع میں بعض
لوگوں کے نام درج ہیں لیکن اُن کے متعلق خود ہندو علماء یہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ وہ نہیں جن پر
الہام ہوا تھا بلکہ ویدوں کے جمع کرنے والے تھے۔ ایسی صورت میں ویدوں کی تاریخی حیثیت
کچھ باقی نہیں رہتی ۔ ویدوں کے علماء کی ویدوں کے متعلق مندرجہ ذیل رائیں ہیں :
ا ۔ پنڈت ویدک منی صاحب اپنی کتاب وید سروس کے صفحہ ۹۷ پر لکھتے ہیں :۔
وو
حقیقت میں جس قدر بُری حالت اس اتھر و وید کی ہوئی ہے اتنی اور کسی وید کی
نہیں ہوئی ۔ سائن آچاریہ کے بعد بھی کئی سوکت اِس میں ملا دیئے گئے ہیں ۔ ملانے کا
ڈھنگ بہت اچھا سوچا گیا ہے۔ وہ یہ کہ پہلے اُس کے شروع اور آخر میں ” اتھ
(شروع) اور آتی (ختم) لکھ دیا جاتا ہے ۔ جب دیکھا کسی نے پوچھا تک نہیں تب
شروع آخر میں اتھ آتی لکھنا بند کر دیا جاتا ہے بس صرف اتنے سے وہ ( یعنی اضافہ )
سنهتا ( ویدک مجموعہ ) میں مل جاتا ہے، جیسے رگوید سنہتا میں بالکھلیتہ سوکت ملائے
جا رہے ہیں ویسے ہی اتھر و وید کے آخر میں آجکل کشتاپ سوکت ملائے جا رہے ہیں ۔
اگر پوچھا جائے کہ پانچویں انو واک سے لے کر کٹتاپ سوکتوں سمیت جتنے سُوکت
اتھر وید میں ملائے جارہے ہیں وہ کہاں سے آئے تو کوئی جواب نہیں ملتا۔ جہالت کا
اتنا دور دورہ ہے کہ آخر میں اتھر و وید سنہتا سما پتا لکھا ہوا دیکھ کر ہی یہ یقین کر لیا جاتا ہے
-
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۲
دیبا چه تفسیر القرآن
کہ بس جو کچھ اس خاتمہ تک چھپا ہوا یا لکھا ہوا ہے وہ سب اتھر و وید سنہتا ہے یہ خیال
نہیں کیا جاتا کہ چھاپنے والا یا لکھنے والا کون اور کتنی قابلیت رکھتا ہے ۔“
وو
66
۲۔ پنڈت مہیش چندر پر شاد بی ۔ اے سنسکرت ساہتیہ کا اتہاس جلد دوم کے صفحہ ۱۶۰ پر لکھتے ہیں:
واجنئی شکل یجر وید سمہتا بالکل نئی طرز پر ہے۔ اِس میں وید اور برہمن بھاگ
( حصے ) الگ الگ پائے جاتے ہیں ۔ اس میں چالیس ادھیائے ہیں ۔ مگر لوگوں کا
وشواش ہے کہ ان میں ۱۸ ۔ اصل ہیں اور باقی بعد میں ملائے گئے ہیں ۔ ادھیائے
اسے ۱۸ تک کا بھاگ تیئیستری سنہتا و کرشن بجر روید کے نظم و نثر سے مطابقت رکھتا ہے ۔
ان ۱۸ ادھیاؤں کے ہر ایک لفظ کی تشریح اُس کے براہمن میں ملتی ہے۔ مگر باقی ۱۷
ادھیاؤں کے صرف تھوڑے تھوڑے منتروں پر ہی اس میں ٹمپنی ( حواشی ) پائی جاتی
ہے۔ کا تیائن نے ادھیائے ۲۶ سے ۳۵ ادھیائے ۲۶ سے ۳۵ تک کو کھل ( ملاوٹ ) ۔ ( ملاوٹ ) کے نام سے لکھا ہے ۔
ادھیائے ۱۹ سے ۲۵ میں بھی یگیہ کے طریقوں کا ذکر ہے۔ یہ تیکستری سنہتا سے نہیں
ملتے ۔ ۲۶ سے لے کر ۲۹۔ ادھیاؤں تک کچھ خاص طور پر انہی یکیوں کے متعلق
منتروں کا ذکر ہے جس کے بارہ میں پہلے ادھیاؤں میں بیان ہے اور اس سے خیال
کیا جاتا ہے کہ یہ ضرور بعد میں دیئے گئے ہیں۔
۔ پنڈت شانتی دیو شاستری رسالہ گنگا فروری ۱۹۳۱ ء صفحہ ۲۳۲ پر لکھتے ہیں:۔
وو
پہلے تو آج تک یہ بھی فیصلہ نہیں ہوا کہ وید چار ہیں یا تین ۔ منوسمرتی اور
شت پتھ براہمن کی رو سے رگوید، یجروید اور سام وید۔ یہ تین وید ہیں اور واجنئی
اپنشد براہمنوا پنیشد اور منڈک اپنشد کی رو سے چار وید ہیں۔
۴۔ پنڈت ہر دے نرائن ایم ۔ ایس ۔ سی رسالہ گنگا بابت ماہ جنوری ۱۹۳۱ ء میں لکھتے ہیں:۔
شونک رشی کے چرن دیوہ وغیرہ تصانیف میں وید منتروں اور اُن کے لفظوں
اور حرفوں تک کی جو گنتی دی ہوئی ہے وہ موجودہ ویدوں میں نہیں ملتی ۔ اِس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ویدوں میں کئی منتر ملائے گئے ہیں اور کئی نکالے گئے ہیں۔
پنڈت شانتی و یوشاستری رساله گنگا بابت ماہ فروری ۱۹۳۱ ء صفحہ ۱ ۲۳ پر لکھتے ہیں :۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۳
دیبا چه تفسیر القرآن
جس وقت شونک رشی کا چرن دیوہ تصنیف ہوا اُس وقت شاکل سنہتا ( رگوید )
کے ایک لاکھ ۵۳ ہزار آٹھ سو چھبیس لفظ ، چار لاکھ ۳۲ ہزار حروف اور دس ہزار چھ سو
بائیس منتر تھے مگر آجکل گنتی کرنے پر یہ تعداد نہیں ملتی۔
۔ ڈاکٹر تارا پر چودہری ایم اے ۔ پی۔ ایچ۔ ڈی پروفیسر پٹنہ کالج رسالہ گنگا کے وید نمبر
بابت ماه جنوری ۱۹۳۲ء کے صفحہ ۷۴ پر لکھتے ہیں:۔
ان کے علاوہ ( ویدوں میں ) ایسے الفاظ بھی ہیں جن کو دیکھنے سے معلوم ہوتا
ہے کہ یہ اشدھ پاٹھ ( غلط متن ) معلوم ہوتا ہے کہ بولنے والوں اور لکھنے والوں کی
خامیوں کے باعث کئی قسم کی غلطیاں واقع ہوگئی ہیں۔
۔ پنڈت ویدک منی جی اپنی کتاب وید سر وسو کے صفحہ ۵ ۱۰ و ۱۰۶ پر لکھتے ہیں :۔
و گو پتھ براہمن کا زمانہ تصنیف عین وہ زمانہ ہے جبکہ یگوں کا عروج تھا ۔ اُس
زمانہ رگویدی ، بجر ویدی ، سام ویدی اور اتھرو ویدی ایک دوسرے سے اینٹھے
ہوئے تھے اور مختلف قسم کے فرائض اور من گھڑت طریقوں سے یک وغیرہ کرنے
میں محو تھے اور ان میں سے جس جس کو رگوید کے جس قدر منتر مطلوب تھے وہ اُس اُس
نے اپنے اپنے وید میں شامل کر لئے تھے اور ہر ایک اپنے آپ کو بے نیاز سمجھتا تھا اور
دوسروں سے نفرت کرتا تھا۔ یہی نہیں بلکہ شاکھا بھید ( نسخوں ) کے اختلاف کے
باعث رگویدی رگویدی سے یجرویدی پیجر ویدی سے ۔سام ویدی سام ویدی سے
اور اتھر و ویدی اتھر و ویدی سے بھی الگ ہو گیا ۔ واشکل سنہتا والا شاکل سن ہتا ( یہ
رگ وید کے دو مختلف نسخوں کے نام ہیں ) ما دھنیدن سنہتا والا کا نو سنہتا ( یہ یجرویدی
کے دو مختلف نسخوں کے نام ہیں ) کو تھم سنہتا والا را نائنی سنہتا ( یہ سام وید کے دو مختلف
نسخوں کے نام ہیں ) اور شونک سنہتا والا پیلا دسنہتا ( یہ اتھرو وید کے دو مختلف نسخوں
کے نام ہیں ) کے پاٹھ ( متن ) کو سب سے اعلیٰ اور خالص اور دوسری شاکھا ( نسخے )
کے متن کو قطعی برا اور غلط کہتا تھا۔ آج جو وید کے مختلف نسخوں میں طرح طرح کے
اختلافات نظر آتے ہیں یہ اکثر اُسی بُرے زمانہ میں جنم پائے ہوئے ہیں۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۔ اسی کتاب کے صفحہ ۱۰۸ پر لکھا ہے:۔
۱۰۴
دیباچه تفسیر القرآن
ان کے علاوہ براہمن گرنتھوں کا بھی بہت سا حصہ ان ( ویدوں ) میں شامل
ہے، جو پڑھنے سے فوراً معلوم ہو جاتا ہے۔ اتھر ووید کی بھی یہی حالت ہے۔
و دوانوں (علماء) کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔ دینی کتاب کی ایسی حالت
افسوسناک ہے“۔
۹۔ پھر اس کتاب کے صفحہ ۱۰۹ پر لکھا ہے:۔
وو
یہ پہلے کہا جا چکا ہے کہ اس وقت اتھرو وید کی صرف دوشا کھا سنہتا ( مختلف
نسخے ) ملتے ہیں ۔ ایک پیلا دسنہتا اور دوسری شونک سنہتا ۔ دونوں میں پلا د زیادہ
لائق تسلیم ہے ، لیکن وہ چھپی نہیں اور نہ ہی اُس پر سائن آچاریہ نے تفسیر کی ہے۔
دوسری شونک سنہتا چھپی ہوئی ملتی ہے جس کے تین ایڈیشن مختلف پریسوں میں چھپے
ہوئے ملتے ہیں ۔ جن میں دومول ( صرف متن ) اور ایک سائن اچاریہ کی تفسیر کے
ساتھ چھپی ہے۔ دونوں مول میں سے ایک ویدک پریس اجمیر کی اور دوسری بمبئی
پریس کی چھپی ہوئی ہے۔ اس کا چھاپنے والا سیوک لال ہے ۔ تینوں میں سوکتوں
( بابوں ) اور منتروں کا اختلاف ہے۔
بعض آریہ سماجی عالموں نے اس اختلاف کو مٹانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اپنی کوششوں
میں ناکام رہے ہیں۔ چنانچہ آریہ سماجی عالم پنڈت رگھونندن شر ما ساہتیہ بھوشن و یدک سمپتی صفحه
۵۷۰ و ۵۷۱ پر اس اختلاف کی اہمیت کو کمزور کرنے کے لئے لکھتے ہیں:۔
وو
جہاں تک ہمیں علم ہے اب تک اس قسم کا کوئی ایک بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا
جس سے معلوم ہو کہ ویدوں میں فلاں جگہ ملاوٹ ہے جس کو آج تک کوئی نہیں جانتا
تھا۔ جن مقامات میں ملاوٹ بتائی جاتی ہے وہ بہت دنوں سے ( براہمن گرنتھوں کی
تصنیف کے زمانہ سے ) سب کو معلوم ہے ۔ وہ ملاوٹیں نہیں بلکہ ایک قسم کے ضمیمے ہیں
جو کا تبوں اور پریس والوں کی غفلت کی وجہ سے اصل متن میں گھس کر متن جیسے ہی
معلوم ہوتے ہیں ۔ بال کھلیہ سوکت رگوید میں ( یا سوکت یعنی باب ہیں جن میں
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۵
دیبا چه تفسیر القرآن
۸۰ منتر ہیں ) کھل یعنی براہمن بھاگ یجروید میں ( یہ بھی کئی باب ہیں آرنیک اور سہا نامنی
سوکت سام وید میں ) ( یہ دو باب ۶۵ منتر ہیں ) اور گنتاپ سوکت اتھرو وید میں ملے
ہوئے ہیں ( یہ ا کھٹے دس سوکت یعنی باب ہیں جن میں ۱۵۰ منتر ہیں ) اور ان کو سبھی
جانتے ہیں اور ان سب کے متعلق مفصل ثبوت بھی موجود ہیں ۔ ان کے علاوہ کچھ
مقامات یجروید اور اتھر و وید میں اور بھی ہیں جن کا علم ان فقروں اور منتروں کے
پڑھنے سے ہو جاتا ہے کہ وہ ملاوٹی ہیں ۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح شاکھاؤں
وید کے مختلف نسخوں ) کی گڑ بڑ کا سب کو علم ہے ۔۔۔ اور شدھ و یدک شاکھائیں موجود
ہیں اس طرح ملاوٹی حصہ کا بھی سب کو علم ہے۔
ہم دیکھتے ہیں کہ واجنی ( یجروید کے مروّج نسخہ ) کے منتروں کی تعداد ۱۹۰۰ ہے
جن میں شکری کے منتر ملے ہوئے ہیں۔ کیونکہ لکھا ہے۔ یعنی سوکم دو ہزار منتر واجتی
کے ہیں اور انہی میں شکری کے بھی شامل ہیں ۔ جب یہ وا جنی سنہتا ہے تب اس میں
منتر واجنی کے ہونے چاہئیں شکری کے نہیں ۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ موجودہ واجنی سنہتا
کے منتروں کی تعداد ۱۹۷۵ ء ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ شکری کے منتر
۱۹۰۰ میں ہی گھستے ہیں اور باقی ۷۵ منتر کہیں باہر سے لا کر جوڑے گئے ہیں۔
ظاہر ہے کہ یہ بیان ویدوں کو تحریف سے بری نہیں کرتا بلکہ انہیں تحریف کا اقرار کراتا ہے۔
ان حوالہ جات سے صاف ظاہر ہے کہ ویدوں کے پُرانے اور جدید علماء سب اس بات پر متفق
ہیں کہ ویدوں میں دوسرے لوگوں کے منتر بھی شامل ہو گئے ہیں ۔ یہ کہنا کہ براہمنوں نے
دریافت کر لیا تھا کہ فلاں منتر بناوٹی ہے اور فلاں اصلی ، یہ ایک بے معنی چیز ہے۔ اگر وید کے
علماء کو یقین ہو گیا ہے کہ فلاں فلاں منتر بناوٹی ہے تو اُن کو نکال کیوں نہیں دیا۔ ان کا ویدوں کے
اندر رکھنا بتاتا ہے کہ ویدوں کے علماء کو یقین نہ تھا۔ چنانچہ آریہ سماج کے مصنف نے آخر میں یہی
لکھ دیا ہے کہ یجروید کے ۱۹۰۰ منتر اصلی ہیں باقی ۷۵ منتر کہیں باہر سے لا کر جوڑے گئے ہیں ۔
وو
اور ان ۱۹۰۰ کے متعلق بھی لکھ دیا ہے کہ ان میں بھی کچھ شکری کے منتر ہیں باقی “ اور ”کچھ“
کے الفاظ بتاتے ہیں کہ حقیقت کسی کو بھی معلوم نہیں ۔ ساری بنیا دوہم و قیاس پر رکھی جاتی ہے۔ مگر