ویدوں میں ظالمانہ احکام
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
١٠٦
دیبا چه تفسیر القرآن
کیا واہمہ پر رکھی ہوئی بنیاد روحانیت کو کچھ فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمیشہ سے
اتھرو وید کی اصلیت کے متعلق شبہ پیدا ہوتا چلا آیا ہے اور یجروید اور رگ وید بھی اسی طرح آپس
میں ملے ہوئے ہیں ۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ ادھر کے منتر اُڑا کر کسی نے اُدھر رکھ دیئے ہیں
جہاں اس قدر گڑ بڑ ہو وہاں کوئی شخص قطعی طور پر یہ فیصلہ کس طر حکر سکتا ہے کہ فلاں منتر
خدا کی طرف سے ہے اور فلاں منتر لوگوں کا داخل کردہ ہے ۔ اور جس کتاب کے متعلق ایسے
شک و شبہات پیدا ہو چکے ہوں اُس پر دنیا کی ہدایت اور رہنمائی کی بنیاد رکھی ہی کب جا سکتی
ہے۔ یقیناً جب کسی کتاب کی یہ حالت ہو جائے تو اس کے بعد کسی اور کتاب کی ضرورت ہوگی جو
انسانی دست برد سے پاک اور محفوظ ہو اور جس پر انسان یقین اور قطعیت کے ساتھ اپنے
عقیدوں کی بنیاد رکھ سکے اور جس کے متعلق وہ ویسا ہی یقین رکھے جیسے اُسے سورج اور چاند بلکہ
اپنے نفس کے وجود پر یقین ہے اور وہ کہہ سکے کہ اس کا لفظ لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
اور میں اُس کی رہنمائی میں یقیناً خدا تعالیٰ کو پا سکتا ہوں اور اس ضرورت کو پورا کرنے والی
کتاب قرآن کریم ہے۔
ویدوں میں ظالمانہ احکام
ا۔ اتھرو وید کا نڈ نمبر ۴ سوکت ۲۲ منتر میں لکھا ہے:۔
اے ویدک دھرمی را جاؤ اور دوسرے ویدک دھرمیو! تم شیر جیسے بن کر
رعیتوں کو کھا جاؤ اور چیتے جیسے بن کر اپنے دشمنوں کو باندھ کر جکڑ لو ۔ اس کے بعد اپنی
مخالفت کرنے والوں کے کھانے تک اُٹھا لو۔“
-۲- سام ویدا تر آرچک پر پھاٹک گیا رہ منتر میں لکھا ہے:۔
اے مخالف تم سر کٹے ہوئے سانپوں کی طرح بے سر اور اندھے ہو جاؤ ۔ اس
کے بعد پھر جو تم میں چیدہ چیدہ ہوں اُن کو اندر اور آگ دیوتا نباہ کریں۔
۳۔ سام و یدا تر آرچک ادھیائے اا منترا میں لکھا ہے :۔
اے اندر دیوتا ! ہمارا دیا ہوا سوم رس تجھے خوش اور متوالا کرے تو ہمیں
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۷
دھن و دولت دے اور وید کے دشمنوں کو تباہ اور ہلاک کر۔
۴ ۔ سام و یدا تر آرچک ادھیائے ۱۰ منتر ۳ میں لکھا ہے :۔
دیبا چه تفسیر القرآن
”اے اندر دیوتا تو غیر ویدک دھرمیوں کو کب یوں کچل کر تباہ کرے گا جیسے
چھتری دار پھول کو پاؤں سے کچل کر تباہ کر دیا جاتا ہے۔اے اِندر! تُو کب تک
ہماری ان دعاؤں کو سنے گا“۔
۵ ۔ اتھر و وید کا نڈ نمبر ۱۹ سوکت ۲۸ منتر ۴ تا ۱۰ میں لکھا ہے:۔
اے دیکھ ! تو ہمارے دشمنوں کے دلوں کو توڑ دے جیسے تو اُگتے وقت میں
زمین کی کھال کو چیرتی ہوئی اوپر کو نکل آتی ہے ویسے ہی اِن ہمارے دشمنوں کے سروں
کو چیر کرا و پر کو نکل کر ان کو گرا کر تباہ کر دے۔
۶ ۔ اتھرو وید کا نڈ نمبر ۱۹ سوکت ۲۹ منترا تا ۹ میں لکھا ہے:۔
وو
” اے دیکھ ! تو میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے والوں کو چبھ اور میرے
دوسرے ہر قسم کے مخالفین کو بھی چھ جا۔ اے دکھ! میرے دشمنوں اور مقابلہ کرنے
والوں کو تباہ کر اور ہمارے مخالفین کو بھی تباہ و برباد کر وغیرہ وغیرہ۔
ے۔ یجر ویدا دھیائے ۲۷ منتر ۲ میں لکھا ہے:۔
اے آگ ہم براہمن لوگ جو تیرے پجاری ہیں تو ہمیں عزت و دولت دے
مگر ہمارے مخالفوں کو سمجھ نہ دے۔
۔ یجر ویدا دھیائے ۱۱ منتر ۸۰ میں لکھا ہے۔
اے آگ دیوتا جو لوگ ہم کو دھن و دولت نہیں دیتے بلکہ ہماری مخالفت کرتے
ہیں ، تو اُن کو جلا کر راکھ کر دے۔
ویدوں کے علاوہ دوسری مذہبی کتب میں بھی اسی قسم کی تعلیم ہے۔ چنانچہ منوسمرتی جو تمام
ہندوؤں کے نزدیک ویدوں کی حقیقی تفسیر ہے اُس میں لکھا ہے کہ :۔
وو
ویدوں پر اعتراض کرنے والوں کو ملک سے باہر نکال دو۔‘20
۹۔ ” جو شو در براہمن کے برابر بیٹھنا چاہے راجہ یا تو اُس کی کمر پر گرم لوہے کے داغ دے،
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۰۸
دیبا چه تفسیر القرآن
اُسے ملک سے نکال دے یا سرین کٹوا دئے۔
۱۰۔ پھر ادھیائے نمبر ۸ شلوک ۴۱ میں بھی لکھا ہے کہ : ۔
براہمن بغیر کسی شک و شبہ کے شودر کا مال و دولت لے لے کیونکہ شودر کا تو اپنا
کچھ بھی نہیں بلکہ اُس کا سب کچھ اُس کے مالک براہمن کا ہی ہے“۔
ا۔ ادھیائے نمبر ۸ شلوک ۴۱۳ میں لکھا ہے :۔
وو
شودر چاہے براہمن کا خریدا ہوا ہو یا نہ خریدا ہوا ہو براہمن اُس سے ضرور
غلامی کرائے کیونکہ برہما جی نے شودر کو پیدا ہی غلامی کے لئے کیا ہے۔
۱۲ ۔ پھر ادھیائے نمبر ۸ شلوک ۴۱۴ میں لکھا ہے :۔
وو
شو در آزاد کر نے پر بھی آزاد نہیں ہو سکتا بلکہ غلام ہی رہتا ہے کیونکہ غلامی شو در
کی فطرتی چیز ہے وہ بھلا اُس سے علیحدہ ہو سکتی ہے۔
۱۳ ۔ پھر ادھیائے نمبر ۸ شلوک ۲۷۲ میں لکھا ہے:۔
اگر شو در فخر کے ساتھ مذہبی مسائل بتانے شروع کر دے تو تیل کو خوب گرم کر
کے اُس کے کانوں میں بھر دو۔
اس تعلیم سے ظاہر ہے کہ ہندو دھرم کے نزدیک سوائے چند مخصوص ذاتوں کے باقی سب
لوگ خدا تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم سے محروم ہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے بعض بندے ایسے بھی
ہیں جن کے لئے ویدوں کا پڑھنا یا سنایا جانا گناہ ہے اور اگر وہ ایسی عبادت سے کام لیں کہ
ویدوں کو پڑھیں یا سنیں یا یاد کریں تو اُن کو سخت سے سخت سزا دینی چاہئے حتی کہ انہیں قتل تک کر
دینا چاہئے ۔ یہ تعلیم بتاتی ہے کہ ویدک دھرم صرف چند اقوام کے لئے تھا اور عالمگیر مذہب نہیں
تھا۔ برہمنوں ، کھتریوں اور ویشوں کے سوا خدا تعالیٰ کی بہت سی مخلوق دنیا میں اور بھی پائی جاتی
ہے۔ یہ قومیں تو صرف ہندوستان کی آبادی کا ایک حصہ ہیں مگر اُن سے کئی گنا آبادی اور
ہندوستان سے باہرملتی ہے ۔ اس تعلیم کی موجودگی میں کون کہہ سکتا ہے کہ وہ لوگ کسی صورت میں
بھی ہدایت پا سکتے ہیں ۔ مگر کیا خدائے رحیم و کریم کا یہ قانون ہو سکتا ہے؟ کیا ممکن ہے کہ وہ دنیا
کے ایک حصہ کو ہدایت کے لئے پیدا کر دے اور دوسرے حصہ کو اپنی تقدیر کے ساتھ دوزخی