ویدوں میں تناقض

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
دیبا چه تفسیر القرآن
سے سینکڑوں سال پہلے واقعہ ہو چکی ہے ایک ایسے کلام کی ضرورت تھی جو ان تمام نقائص سے
پاک ہو اور وہ کلام قرآن کریم ہے ۔
ویدوں میں تناقض چونکہ ویدوں میں مختلف زمانوں میں مختلف لوگوں نے و اداری کی ہے اس لئے ان کے مضامین میں بہت کچھ دست اندازی کی ہے اِس لئے اُن کے مضامین میں بہت کچھ
تناقض بھی پیدا ہو گیا ہے۔ چنانچہ ہم ذیل میں اس تناقض کی چند مثالیں بیان کرتے ہیں :۔
ا۔ ویدوں میں یہ سوال اُٹھایا گیا ہے کہ سورج کو کس نے پیدا کیا ہے؟ اور اس کا جواب مختلف
ویدوں میں دیا گیا ہے۔ چنانچہ رگوید منڈل نمبر ۹ سوکت ۹۶ منتر نمبر ۵ میں لکھا ہے:
وو
سورج کو اکیلے سوم دیوتا نے پیدا کیا تھا۔
لیکن رگوید منڈل نمبر ۸ سوکت ۳۶ منتر نمبر ۴ میں لکھا ہے :۔
یہ
وو
سورج کوا کیلئے اندر دیوتا نے پیدا کیا تھا۔
یہ عجیب بات ہے کہ وہی کتاب ایک باب میں تو کہتی ہے کہ سورج کو اکیلے سوم دیوتا نے
پیدا کیا تھا اور دوسرے باب میں یہ کہتی ہے کہ سورج کو اکیلے اندر دیوتا نے پیدا کیا تھا، لیکن
دوسرے وید تو اور بھی کمال کر دیتے ہیں ۔ یجر ویدا دھیائے ۱۳ منتر ۱۲ میں لکھا ہے:۔
وو
سورج کو اکیلے برہما نے اپنی آنکھ سے پیدا کیا تھا۔
گویا ر گوید تو اکیلے سوم دیوتا اور اکیلے اندر دیوتا سے سورج کو پیدا شدہ قرار دیتا ہے لیکن
یجر وید نہ اُسے سوم دیوتا کا پیدا کیا ہوا قرار دیتا ہے نہ اندر دیوتا کا بلکہ اُسے برہما دیوتا کا پیدا کیا
ہوا بتا تا ہے اور بتاتا ہے کہ اُسے برہما نے پیدا بھی اپنی آنکھ سے کیا تھا۔ اتھر و ویداس کے بالکل
خلاف ایک اور ہی حقیقت بیان کرتا ہے ۔ اس میں لکھا ہے:۔
سب دیوتاؤں نے مل کر سورج کو پیدا کیا تھا ۔ 21
دو
اتھر و وید کی اس روایت نے حقیقت بالکل ہی بدل دی ۔ وہ سورج کو نہ اکیلے سوم دیوتا کا
پیدا کیا ہوا قرار دیتا ہے نہ اندر دیوتا کا نہ بر ہما کا بلکہ وہ سب دیوتاؤں کو اُس کی پیدائش میں
شریک قرار دیتا ہے۔
۲۔ ویدوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سورج پہلے زمین پر تھا پھر اُس کو اُٹھا کر آسمان پر لے گئے ۔

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۱۲
دیبا چه تفسیر القرآن
علم ہیئت کے لحاظ سے یہ بات کیسی ہی عجیب کیوں نہ ہو میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔
میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اِس حکایت کی تفصیلات کے متعلق بھی ویدوں میں بہت
کچھ اختلاف پایا جاتا ہے ۔ کرشن یجروید تیتری سنگتا میں لکھا ہے:۔
وو
سورج پہلے زمین پر تھا۔ دیوتا اپنی پیٹھوں پر اُسے رکھ کر او پر جنت میں لے
6
گئے اور وہیں رکھ دیا۔
کرشن یجر وید میں لکھا ہے:۔
وو
سورج کو صرف ورن دیوتا ہی زمین سے اُٹھا کر او پر جنت میں لے گیا تھا۔
لیکن رگوید منڈل نمبر، اسوکت ۱۵۶ منتر میں لکھا ہے:۔
ا کیلئے آگ دیوتا نے سورج کو اوپر جنت میں لے جا کر رکھا تھا
اور رگوید منڈل نمبر ۱۰ منتر ۳ میں لکھا ہے:۔
وو
سورج کو انگر ارشی کی اولاد نے اوپر لے جا کر جنت میں رکھا تھا۔
اتھر و وید کا نڈ نمبر ۱۳ سوکت نمبر ۲ منتر نمبر ۱۲ میں لکھا ہے:۔
اے سورج ! تجھے اوپر جنت میں لے جا کر صرف اکیلے اتری رشی نے اس
لئے رکھا تھا تا کہ تو مہینوں کو بنایا کرے۔
شکل یجر ویدا دھیائے نمبر ۴ منتر ۱ ۳ میں لکھا ہے:۔
وو
سورج کو اوپر لے جا کرا کیلے ورن دیوتا نے ہی رکھا تھا۔
قطع نظر اس کے کہ سورج کو زمین سے اُٹھا کر آسمان پر رکھنے کا عقیدہ کیسا مضحکہ خیز ہے اور
بتاتا ہے کہ پرانے زمانہ کے ہندوؤں میں یہ خیال تھا کہ سورج ایک بہت چھوٹی سی چیز ہے اور
زمین کے کسی گوشہ میں رکھی جاسکتی ہے۔ یہ بات غور طلب ہے کہ اس مضحکہ انگیز خیال کے مطابق
بھی اتنی متضاد روایتیں ہیں کہ وہ تضاد خود اپنی ذات میں مضحکہ انگیز ہو جاتا ہے۔ صرف رگوید کی
مختلف فصلوں میں یہ اختلاف پایا جاتا ہے کہ ایک فصل میں تو یہ بیان کیا گیا ہے کہ آگ دیوتا نے
سورج کو اُٹھا کر آسمان پر رکھا لیکن اس کتاب کی دوسری فصل میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نہیں بلکہ
اندر دیوتا نے ایسا کیا ۔ اور پھر اسی کتاب کے ایک اور منتر میں یہ کہا گیا ہے کہ یہ کام ان دونوں

انوار العلوم جلد ۲۰
ا الله
دیبا چه تفسیر القرآن
ہی نے نہیں کیا تھا بلکہ انگر ارشی کی اولاد نے یہ کام کیا تھا۔ اسی طرح یجروید میں ایک جگہ تو یہ کہا
ہے کہ سورج کو تمام دیوتا اپنی پیٹھ پر اُٹھا کر لے گئے لیکن دوسری جگہ یہ لکھا ہے کہ سورج کو اکیلے
ورن دیوتا نے زمین سے اُٹھا کر آسمان پر رکھا۔ اتھرو وید اِن سب سے نرالی حکایت بیان کرتا
ہے اور اتری رشی کو اس غیر معمولی شان کے کام کے لئے مخصوص کرتا ہے۔
۳۔ زمین و آسمان کی پیدائش کے متعلق بھی ویدوں نے بعض حقائق بیان کئے ہیں ۔ لیکن وہ
حقائق بھی ایک دوسرے سے ایسے ہی مختلف ہیں جیسا کہ جنوں اور پریوں کی کہانیاں آپس
میں مختلف ہوتی ہیں ۔
سام وید پورد آرچک میں لکھا ہے :۔
لیکن
وو
زمین و آسمان کو اکیلے سوم دیوتا نے پیدا کیا تھا۔
رگوید منڈل نمبر ۸ سوکت ۲۶ منتر ۴ میں لکھا ہے:۔
زمین و آسمان کو سوم رس پینے والے اکیلے اندر دیوتا نے ہی پیدا کیا تھا۔
مگر اسی رگوید کے منڈل نمبر ۲ سوکت ۴۰ منترا میں لکھا ہے :۔
زمین و آسمان کو پوشاد یوتا اور سوم دیوتا دونوں نے مل کر پیدا کیا تھا۔
مگر یجروید کہتا ہے کہ :۔
دزمین و آسمان کوا کیلے برہما نے پیدا کیا تھا۔
منوسمرتی دشت پتھ برہمن میں لکھا ہے:۔
زمین و آسمان کو اکیلے پر جاپتی نے ہی پیدا کیا تھا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ منوسمرتی وید نہیں مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہندو قوم اس کو
ویدوں کی صحیح تفسیر قرار دیتی ہے اصل ویدوں میں بھی زمین و آسمان کی پیدائش کے متعلق کچھ کم
اختلاف نہیں تھا کہ منوجی نے اس اختلاف کو اور بھی اُبھار دیا۔ سام و یدسوم دیوتا کو زمین و آسمان
کی پیدائش کا موجب قرار دیتا ہے لیکن رگوید ایک جگہ اندر دیوتا کو اور دوسری جگہ پوشا دیوتا اور
سوم دیوتا کو زمین و آسمان کی پیدائش کا موجب قرار دیتا ہے ۔ مگر منوجی نے ان تمام ویدوں کی
تشریح کرتے ہوئے سوم اور اندر اور پوشا اور برہما سب کو پیدائش کا ئنات سے جواب دے دیا

آج 10 میں سے 10 باقی