پہلی پیشگوئی۔ حضرت ابراہیم کی اولاد سے وعدہ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۱۵
دیبا چه تفسیر القرآن
چوتھا سوال اور اُس کا جواب
چوتھا سوال جو پہلی کتب کی موجودگی میں قرآن کریم کے نزول کی ضرورت کے متعلق روشنی
ڈال سکتا ہے یہ ہے کہ کیا سابق مذاہب اپنی تعلیم کو حتمی اور آخری قرار دے رہے تھے؟ یا وہ خود
بھی ایک ارتقاء کے قائل تھے؟ اور روحانیت کی ترقی کے لئے ایک ایسے نقطہ کی خبر دے رہے
تھے جس پر جمع ہو کر بنی نوع کو انسانی پیدائش کے مقصد کو حاصل کرنا تھا ؟
بائبل میں قرآن مجید کے نزول اور آنحضرت اس سوال کے متعلق یہ امر
- مد نظر رکھنا چاہئے کہ انبیاء
صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے متعلق پیشگوئیاں کی ایک مسلسل کڑی جو ہمیں
کا
الہی منشاء سے آگاہ کر سکے در حقیقت ہمیں بائبل میں ہی ملتی ہے۔ انبیاء کے حالات کو محفوظ رکھنے
میں بائبل نے جو کام کیا وہ قرآن کریم سے پہلے اور کسی کتاب نے نہیں کیا اس لئے ہم اس سوال
کا جواب دینے کیلئے کہ آیا پہلی کتا بیں اپنے بعد کسی اور کتاب کی اور پہلے نبی اپنے بعد کسی اور نبی
حد ا۔
کی خبر دیتے ہیں یا نہیں جو دنیا میں ہدایت اور راستی کی تعلیم کو مکمل کرنے والا اور بنی نوع انسان دیتے ہیں یا جو دنیا
کی روحانی ترقی کا آخری نقطہ بننے والا تھا ، بائبل پر نظر ڈالتے ہیں ۔
پہلی پیشگوئی ۔ حضرت ابراہیم بائبل کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم
کی اولاد
سے
علیہ السلام سے خدا
وعدہ تھے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کسدیوں کے اور
سے خدا تعالیٰ کے بہت سے وعدے
روانہ
میں پیدا ہوئے اور وہاں سے اپنے باپ کے ساتھ ہجرت کر کے کنعان کی طرف
ہوئے لیکن اُن کے والد حاران میں آ کر ٹھہر گئے ۔ اُن کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا کہ وہ حاران سے نکل کر کنعان کو روانہ ہوں اور فرمایا :۔
اور میں تجھے ایک بڑی قوم بناؤں گا اور تجھ کو مبارک اور تیرا نام بڑا کروں گا اور

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۱۶
دیبا چه تفسیر القرآن
تو ایک برکت ہوگا اور اُن کو جو تجھے برکت دیتے ہیں برکت دوں گا اور اُس کو جو تجھ پر
لعنت کرتا ہے لعنتی کروں گا اور دنیا کے سب گھرانے تجھ سے برکت پاویں گے ۔ ۹۲
اسی طرح لکھا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا :۔
66
کہ یہ تمام ملک جو تو اب دیکھتا ہے میں تجھ کو اور تیری نسل کو ہمیشہ کے لئے
دوں گا ۹۳
پھر پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰ تا ۱۲ میں لکھا ہے:۔
پھر خدا وند کے فرشتے نے اُسے ( یعنی ہاجرہ سے ) کہا کہ میں تیری اولا د کو
بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گنی نہ جائے اور خداوند کے فرشتے نے اُسے کہا کہ تو
حاملہ ہے اور ایک بیٹا جنے گی اُس کا نام اسماعیل رکھنا کہ خدا وند نے تیرا دُ کھ سن لیا ۔ وہ
گورخر سا ہوگا اُس کا ہاتھ سب کے اور سب کے ہاتھ اُس کے برخلاف ہوں گے اور
وہ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بود و باش کرے گا“۔
پھر اسی بائبل میں لکھا ہے:۔
وو
پھر خدا نے ابراہام سے کہا کہ تو اور تیرے بعد تیری نسل پشت در پشت میرے
عہد کو نگاہ رکھیں اور میرا عہد جو میرے اور تمہارے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل
کے درمیان ہے جسے تم یا در کھوسو یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے
اور تم اپنے بدن کی کھلڑی کا ختنہ کرو اور یہ اُس عہد کا نشان ہوگا جو میرے اور تمہارے
درمیان ہے ۔
پھر لکھا ہے:۔
وو
” اور وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا وہی شخص اپنے لوگوں میں سے کٹ
جائے کہ اُس نے میرا عہد توڑا ۔۹۵
پھر لکھا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی سارہ کو بھی ایک بیٹے کی بشارت دی
تھی اور فرمایا کہ:۔
میں اُسے برکت دوں گا اور اُس سے بھی تجھے ایک بیٹا بخشوں گا یقیناً میں اُسے

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۱۷
دیبا چه تفسیر القرآن
برکت بخشوں گا یقیناً میں اُسے برکت دوں گا اور وہ قوموں کی ماں ہوگی اور ملکوں کے
بادشاہ اُس سے پیدا ہوں گے ۔ 24
پھر سارہ کی اولاد کے متعلق لکھا ہے کہ :۔
وو
” میں اُس سے اور بعد اُس کے اُس کی اولاد سے اپنا عہد جو ہمیشہ کا عہد ہے
قائم کروں گا۔ ۹۷
پھر اسماعیل کے متعلق لکھا ہے :۔
اور اسماعیل کے حق میں میں نے تیری سنی ۔ ۹۸
اسماعیل کے حق میں حضرت ابراہیم نے یہ دعا کی تھی کہ :۔
وو
کاش ! کہ اسماعیل تیرے حضور جیتا ر ہے ۔ 29
دیکھ! میں اُسے برکت دوں گا اور اُسے برومند کروں گا اور اُسے بہت
بڑھاؤں گا اور اُس سے ۱۲ سردار پیدا ہوں گے اور میں اُسے بڑی قوم بناؤں گا لیکن
میں اضحاق کو جس کو سرہ دوسرے سال اُسی وقت معین میں جنے گی اپنا عہد قائم
کروں گا۔
پھر لکھا ہے:۔
اور اُس لونڈی کے بیٹے سے بھی میں ایک قوم پیدا کروں گا اس لئے کہ وہ بھی
تیری نسل ہے ۔ انا
پھر حضرت اسماعیل کے متعلق لکھا ہے ۔ خدا نے حضرت ہاجرہ کو الہام کیا کہ :۔
اس لڑکے کی آواز جہاں وہ پڑا ہے خدا نے سنی ۔ اُٹھ اور لڑکے کو اُٹھا اور اُسے
اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اُس کو ایک بڑی قوم بناؤں گا ۔۱۰۲
پھر لکھا ہے:۔
خدا اس لڑکے کے ساتھ تھا اور وہ بڑھا اور بیابان میں رہا کیا اور تیر انداز ہو
گیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اُس کی ماں نے ملک مصر سے ایک عورت
اُس سے بیاہنے کو لی ۔۱۰۳

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۱۸
دیبا چه تفسیر القرآن
ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹے اسمعیل اور اسحاق
تھے ۔ اسمعیل بڑے بیٹے تھے اور اسحاق دوسرے بیٹے تھے خدا تعالیٰ کا حضرت ابراہیم علیہ السلام
سے عہد تھا کہ وہ اُن کی نسل کو بڑھائے گا اور بابرکت کرے گا ۔ یہ با برکت کرنے کے الفاظ
حضرت اسحاق کے متعلق بھی ہیں اور حضرت اسماعیل کے متعلق بھی ہیں ۔ اسی طرح نسل کے
بڑھانے کے الفاظ بھی حضرت اسحاق کے متعلق بھی ہیں اور حضرت اسماعیل کے متعلق بھی ہیں
اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمعیل فاران کے بیابان میں رہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنعان کی
زمین حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کو دے دی گئی تھی اور پھر یہ بھی کہ خدا تعالیٰ کے اس عہد کی
علامت یہ ہوگی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نرینہ نسل کا ختنہ کیا جائے گا۔ ان پیشگوئیوں کے
ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت اسحاق کی نسل کو بڑی ترقی نصیب ہوئی اور خدا تعالیٰ نے جو عہد
حضرت اس اسحاق سے باندھا تھا وہ بڑی شان سے پورا ہوا۔ حضرت موسیٰ اور حضرت داؤد اور
حضرت حز قیل اور حضرت دانی ایل اور حضرت عیسیٰ علیہم السلام اُن کی نسل سے ظاہر ہوئے
اور دنیا کے لئے بڑی رحمت کا موجب ثابت ہوئے ۔ کنعان کا ملک دو ہزار سال تک اُن کے
قبضہ میں رہا سوائے ایک خفیف وقفہ کے کہ اس وقفہ میں بھی وہ ملک کلی طور پر اُن کے ہاتھ سے
نہیں نکلا ۔ صرف وہ اس میں کمزور ہو گئے تھے۔ لیکن ساتویں صدی بعد مسیح میں اسحاق کی اولاد
اور موسیٰ کی تعلیم پر ظاہری طور پر چلنے والے لوگوں کو کلی طور پر کنعان کے ملک سے دست بردار
ہونا پڑا اور اس ملک میں اسمعیل کی اولا د سیاسی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی غالب آگئی ۔
بنی اسرائیل کا اُس زمانہ میں کنعان سے نکالا جانا صاف بتاتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
معرفت جو وعدہ کیا گیا تھا اب اُس کے مستحق بنی اسرائیل یا اُن کے متعلق خاندان نہیں رہے تھے
مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں قیامت تک یہ ملک بنی اسرائیل کے قبضہ میں رکھوں گا اور خدا کی
بات جھوٹی نہیں ہو سکتی ۔ پس صاف ظاہر ہے کہ قیامت کے معنی ظاہری قیامت کے نہیں بلکہ ایک
نئی شریعت کے ظہور کے ہیں جو الہامی اصطلاح میں نیا آسمان اور نئی زمین بنانا کہلاتا ہے اور
لازماً قیامت کے برپا ہوئے بغیر نیا آسمان اور نئی زمین نہیں بنائے جا سکتے ۔ پس قیامت تک
بنو اسحاق کے قبضہ کے یہی معنی تھے کہ جب ایک نیا شرعی نبی آئے گا تو اُس وقت یہ ملک بنوا سحاق

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۱۹
دیبا چه تفسیر القرآن
کے قبضہ میں نہ رہے گا ۔ چنانچہ اس طرف حضرت داؤڑ کے ایک کلام سے اشارہ بھی نکلتا
ہے جہاں تو رات میں لکھا ہے کہ قیامت تک بنو اسحاق اس ملک پر قابض رہیں گے وہاں
حضرت داؤد نے اس پیشگوئی کو دوسرے الفاظ میں پیش کیا ہے وہ فرماتے ہیں :۔
صادق زمین کے وارث ہوں گے اور ابد تک اُس میں بسیں گے ۔۱۰۴
ان الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنو اسحاق کی تباہی کا وقت قریب آ رہا تھا ۔ اب نبیوں کا کلام
دنیا کی توجہ اس طرف پھرا رہا تھا کہ اب وہ نسلی وعدہ بدل کر روحانی شکل اختیار کرنے والا ہے
اور بنو اسمعیل راستباز بن کر ابراہیمی پیشگوئیوں کے وارث بننے والے ہیں اور ایک نیا عہد ان
کے ذریعہ سے شروع ہونے والا ہے۔ اگر یہ بات نہیں تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے ماننے
والے بنو اسمعیل کو فلسطین کی زمین میں کیوں غالب کر دیا۔ اُس نے تو صاف طور پر عہد کیا تھا کہ
فلسطین کی زمین بنو اسحاق کو دی جائے گی ۔ اگر وہ عہد ایک اور قوم کے ذریعہ سے پورا نہیں ہونا
تھا تو یہ تبدیلی خدا تعالیٰ نے کس طرح گوارا کی ۔ اگر یہ تبدیلی چند سال کے لئے عارضی طور پر
ہوتی تو کوئی بات نہ تھی کیونکہ قومی زندگیوں میں اُتار چڑھاؤ ہو ہی جایا کرتے ہیں لیکن یہ تبدیلی تو
اتنی لمبی چلی کہ آج تیرہ سو سال کے بعد بھی فلسطین کے اکثر حصہ پر مسلمان اور اسمعیل کی اولاد
قابض ہیں ۔ یورپ اور امریکہ زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح ان حالات کو بدل دیں لیکن اب
تک وہ کامیاب نہیں ہوئے اور اگر کوئی کامیابی اُن کو حاصل بھی ہوئی تو وہ عارضی ہو گی یا
بنواسرائیل مسلمان ہو کر نئے عہد کے ذریعہ سے ایک نئی زندگی فلسطین میں پائیں گے اور یا پھر وہ
دوبارہ فلسطین میں سے نکال دیئے جائیں گے کیونکہ فلسطین اُن لوگوں کے ہاتھ میں رہے گا جو
ابراہیمی عہد کو پورا کرنے والے ہوں گے ۔ مسیحی لوگ بھی اپنے آپ کو ابراہیمی عہد کا پورا کرنے
والا قرار دیتے ہیں لیکن تعجب ہے وہ یہ نہیں دیکھتے کہ اس عہد کی علامت ہی یہ ہے کہ وہ قوم ختنہ
کروائے گی لیکن عیسائی تو ختنہ سے آزاد ہو چکے ہیں ۔ ہاں بنو اسمعیل جو تیرہ سو سال سے فلسطین
پر قابض ہیں وہ قرآن کریم کے نازل ہونے سے پہلے بھی ختنہ کرواتے تھے اور اب بھی ختنہ
کرواتے ہیں ۔ غرض جیسا کہ ان پیشگویوں میں بتایا گیا تھا کہ اسمعیل اور اسحاق دونوں کو برکت
دی جائے گی وہ پیشگوئیاں پوری ہونی ضروری تھیں ۔ بنو اسحاق کو اُن کے وعدہ کے مطابق

آج 10 میں سے 10 باقی