دوسری پیشگوئی۔حضرت موسیٰ کے بعد ایک شرعی نبی کا ظہور

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۰
دیباچه تفسیر القرآن
کنعان کی حکومت دی گئی اور بنو اسمعیل کو اُن کے وعدہ کے مطابق عرب کی حکومت دی گئی ۔ آخر
جب بنو اسحاق کی قیامت آگئی تو داؤد کی پیشگوئی کے مطابق نسلی لحاظ سے نہیں بلکہ راستباز ہونے
کے لحاظ سے کنعان پر غلبہ بن اسمعیل کو دے دیا گیا ۔ گویا نسلی وعدہ ابراہیم کے مطابق مسلمانوں کو
مکہ اور اس کے ارد گرد کا علاقہ ملا ۔ جس کا دعویٰ قرآن کریم نے سورۃ بقرہ رکوع ۱۵/۱۵ میں کیا
ہے اور راستباز ہونے کے لحاظ سے بنو اسحاق کی مذہبی تباہی کے بعد وہ کنعان کے بھی وارث
قرار پائے ۔
دوسری پیشگوئی ۔ حضرت موسیٰ حضرت موسیٰ علیہ السلام جب خدا تعالیٰ کے حکم
سے طور پر گئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ کے بعد ایک شرعی نبی کا ظہور علیہ السلام سے کہا کہ :۔
وو
:۔
خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں میں
سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا۔ ۱۰۵
پھر لکھا ہے۔
د میں اُن کے لئے اُن کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک بنی بر پا کروں گا اور اپنا
کلام اُس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب اُن سے کہے گا
اور ایسا ہو گا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا نہ سنے گا تو میں
اس کا حساب اُس سے لوں گا ۔ لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے
نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اُسے حکم نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کہے
تو وہ نبی قتل کیا جائے ۔ ۱۰۶
ان آیتوں سے ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد ایک نئے صاحب شریعت نبی
کی پیشگوئی کی گئی تھی جو بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے ہوگا۔ صاحب شریعت ہونے کی
پیشگوئی ان الفاظ سے نکلتی ہے کہ وہ موسیٰ کی مانند ہو گا اور موسیٰ صاحب شریعت نبی تھے ۔ دوسری
خبر اس پیشگوئی میں یہ دی گئی ہے کہ سب باتیں جو اُسے کہی جائیں گی وہ لوگوں سے بیان کر
دے گا ۔ یہ علامت بھی بتاتی ہے وہ صاحب شریعت ہوگا کیونکہ صاحب شریعت نبی قوم کی بنیاد

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۱
دیبا چه تفسیر القرآن
رکھنے والا ہوتا ہے محض ایک مصلح نہیں ہوتا اس لئے اُسے حکم ہوتا ہے کہ وہ اپنی ساری تعلیم لوگوں
کے سامنے بیان کرے کیونکہ شریعت کے بغیر قوم کی تکمیل نہیں ہو سکتی ۔ مگر جو غیر تشریعی نبی ہوتا
ہے وہ چونکہ صرف پہلی کتاب کا شارح ہوتا ہے اُس کے لئے ضروری نہیں ہوتا کہ وہ اپنی ساری
وجی لوگوں کو سنائے ۔ ہو سکتا ہے کہ بعض باتیں اُس کے ذاتی علم کے طور پر اُسے کہی گئی ہوں لیکن
ضروری نہ ہو کہ وہ اپنی قوم سے اُن کا ذکر کرے ۔ یہ بھی ان آیتوں میں بتایا گیا ہے کہ اس
پیشگوئی کا موعود نبی اپنی تعلیم کو خدا تعالیٰ کا نام لے کر دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور جو لوگ اُس
کی تعلیم کو نہ سنیں گے اُن کو سزا دی جائے گی اور وہ خدا کے عذاب کے نیچے آئیں گے۔ یہ بھی
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اس پیشگوئی سے ناجائز فائدہ اُٹھا کر اس پیشگوئی کا
مستحق ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرے گا تو ایسا شخص قتل کر دیا جائے گا۔ اب پیشگوئی کے ان تمام
اجزاء کو سامنے رکھتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام تک اس پیشگوئی کو پورا
کرنے والا نبی دنیا میں کوئی پیدا ہی نہیں ہوا ۔ درمیانی انبیاء کا تو ذکر جانے دو، اُن کی تو نہ کوئی
اُمت موجود ہے نہ کوئی قوم پائی جاتی ہے۔ ایک عیسیٰ علیہ السلام ہی ہیں جن کے ماننے والے دنیا
میں پائے جاتے ہیں اور جو انہیں آخری مصلح قرار دے کر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔ مگر
اس پیشگوئی کو سامنے رکھ کر دیکھو کیا اس پیشگوئی کی شرائط حضرت عیسی علیہ السلام پر پوری
اُترتی ہیں؟
اوّل: اِس پیشگوئی سے پتہ لگتا ہے کہ وہ صاحب شریعت نبی ہوگا۔ کیا عیسی علیہ السلام کوئی
شریعت لائے ؟ عیسی علیہ السلام نے تو یہ کہا ہے کہ :
وو
یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب کو منسوخ کرنے آیا۔ میں
منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جب
تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا جب
66
تک سب کچھ پورا نہ ہو ۔ ۱۷
پھر اُن کے حواریوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ :۔
شریعت کو ایمان سے کچھ نسبت نہیں ۔ مسیح نے ہمیں مول لے کر شریعت کی

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۲
دیبا چه تفسیر القرآن
لعنت سے چھڑایا۔ ۱۰۸
گو یا مسیح خود کسی شریعت کے لانے کے مدعی نہیں اور اُن کے حواری شریعت کو ہی لعنت قرار
دیتے ہیں ۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح اور اُن کی قوم اس پیشگوئی کی مستحق ہو؟
(۲) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ آنے والا بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے ہوگا لیکن
مسیح تو بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے نہیں تھا بلکہ خود بنی اسرائیل میں سے تھا۔ بعض
عیسائی صاحبان ایسے موقع پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ چونکہ اس کا کوئی باپ نہیں تھا اس لئے
وہ بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے کہلا سکتا ہے۔ لیکن یہ دلیل ہرگز معقول نہیں کیونکہ
بائبل کے الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ بھائی بہت ہوں گے اور اُن بہت سے بھائیوں کی نسل
میں سے وہ موعود نے ظاہر ہونا تھا ۔ کیا عیسیٰ علیہ السلام کی قسم کے لوگ بھی بہت سے ہیں؟
اگر نہیں تو پھر عیسی علیہ السلام پر یہ پیشگوئی کیونکر چسپاں ہو سکتی ہے؟ پر ہوسکتی
علاوہ ازیں بائبل میں تو مسیح کی نسبت لکھا ہے کہ وہ داؤد کی نسل میں سے ہو گا ۱۰۹ اگر
بن باپ ہونے کی وجہ سے حضرت مسیح کو بنی اسرائیل میں سے خارج کر دیا جائے تو ؟
کی نسل میں بھی نہیں رہ سکتے اور اس پیشگوئی سے اُنہیں جواب مل جاتا ہے۔
(۳) اس پیشگوئی میں لکھا ہے کہ میں اپنا کلام اُس کے منہ میں ڈالوں گا۔ لیکن انجیل میں تو خدا کا
کلام ہمیں کہیں نظر ہی نہیں آتا ۔ یا تو اس میں حضرت عیسی علیہ السلام کے سوانح ہیں یا اُن
کے بعض لیکچر اور یا پھر حواریوں کی باتیں ۔
(۴) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ موعود ایک نبی ہوگا۔ مگر مسیح کے متعلق تو مسیحی قوم یہ کہتی
ہے کہ وہ خدا کا بیٹا تھا نبی نہیں تھا۔ پس جب مسیح نبی ہی نہ تھے تو وہ اس پیشگوئی کے پورا
کرنے والے کس طرح ہو سکتے ہیں ؟
(۵) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ خدا کا نام لے کر اپنا الہام لوگوں کو سنائے گا مگر اناجیل
میں تو کوئی ایک فقرہ بھی ہمیں نہیں ملتا جس میں مسیح نے یہ کہا ہو کہ خدا نے مجھے یہ بات
لوگوں کو پہنچانے کا حکم دیا ہے ۔
وو
(۶) اس پیشگوئی میں یہ ذکر ہے ۔ ” جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب اُن سے کہے گا اور ساری

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۳
دیبا چه تفسیر القرآن
سچائی کی راہیں اُس کے ذریعہ دنیا پر ظاہر ہوں گی۔
لیکن مسیح خود کہتا ہے کہ وہ سچائیاں دنیا کو نہیں بتاتے ۔ وہ کہتے ہیں :۔
وو
” میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں تمہیں کہوں پر اب تم ان کی برداشت نہیں
کر سکتے ، لیکن جب وہ روحِ حق آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ بتائے گی اس
لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی، لیکن جو کچھ وہ سنے گی سو کہے گی اور تمہیں آئندہ کی خبریں
دے گی۔ لا
ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ مسیح علیہ السلام پر یہ پیشگوئی تو پوری نہیں ہوئی اور جب
حضرت مسیح پر یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تھی تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ مسیح علیہ السلام کے بعد تا پر یہ تو اسے صاف ہیں کہ علیہ السلامکے
آنے والے ایک ایسے نبی کی پیشگوئی عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید میں موجود تھی جو ساری
سچائیوں کو ظاہر کرے گا اور دنیا میں خدا تعالیٰ کے نام کو ہمیشہ کے لئے قائم کرے گا ۔ ہمارا دعویٰی
ہے کہ قرآن کریم اس پیشگوئی کو پورا کرنے والا ہے۔ چنانچہ :۔
(1) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ شخص تھے جو بنو اسمعیل میں پیدا ہوئے جو بنوا سحاق کے
بھائی تھے ۔
(۲) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ شخص تھے جنہوں نے موسیٰ کے مانند ہونے کا دعویٰ کیا
چنانچہ قرآن میں آتا ہے ۔ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا
إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُول اللہ ہم نے تمہاری طرف تم میں سے ایک رسول بھیجا جس طرح
فرعون کی طرف ہم نے رسول بھیجا تھا۔ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موسی کی طرح
نبی ہیں ۔
(۳) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ آنے والا موعود نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا نہ کہ کوئی اور
دعوئی ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا مگر اس کے برخلاف
کہا جاتا ہے کہ مسیح نے نبی ہونے کا دعوی نہیں کیا۔ چنانچہ انجیل مرقس میں لکھا ہے کہ
حضرت مسیح نے اپنے حواریوں سے پوچھا کہ
لوگ کیا کہتے ہیں کہ میں کون ہوں؟ اُنہوں نے کہا کہ یوحنا بپتسمہ دینے والا

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۴
دیبا چه تفسیر القرآن
اور بعضے الیاس اور بعضے نبیوں میں سے ایک ۔ پھر اُس نے اُنہیں کہا تم کیا کہتے ہو کہ
میں کون ہوں؟ پطرس نے جواب میں اُس سے کہا کہ تو تو مسیح ہے تب اُس نے انہیں
تاکید کی کہ میری بابت کسی سے یہ مت کہو ۔ ۱۱۲
اس آیت میں مسیح نے اپنے متعلق یوحنا یا الیاس یا نبیوں میں سے کوئی نبی ہونے سے انکار
کیا ہے۔ لیکن موسیٰ کی پیشگوئی بتاتی ہے کہ وہ جو موسیٰ کے نقش قدم پر آنے والا ہے نبی ہوگا۔
پس یقینا یہ پیشگوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں ہوتی ہے نہ کہ صیح پر ۔
(۴) اس پیشگوئی میں کہا گیا تھا کہ میں اپنا کلام اُس کے منہ میں ڈالوں گا۔ لیکن ساری انجیلوں
میں ہمیں خدا کا کلام کہیں نظر نہیں آتا ۔ اس کے برخلاف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
قرآن کریم کو پیش کیا ۔ جو شروع سے لے کر آخر تک خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور اس کا نام بھی
قرآن کریم میں کلام اللہ رکھا گیا ہے ۔ ۱۱۳
(۵) اس پیشگوئی میں کہا گیا تھا کہ جو کچھ میں اُسے فرماؤں گا وہ سب اُن سے کہے گا ۔ اوپر بتایا
جا چکا ہے کہ مسیح نے خود اقرار کیا ہے کہ جو کچھ اُسے کہا گیا تھا وہ سب کا سب لوگوں کو نہیں
سناتا تھا لیکن اُس نے یہ پیشگوئی ضرور کی تھی کہ میرے بعد ایک ایسا شخص آئے گا جو سب
سچائی کی راہیں لوگوں کو بتائے گا ۔ چنانچہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعوی یہ دعویٰ کیا ہے
کہ وہ خدا تعالیٰ کا سارا کلام لوگوں کو پہنچاتے ہیں اور کوئی بات جس کی دین کے لئے
ضرورت ہے انہوں نے چھوڑی نہیں ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی نسبت فرماتا ہے يايُّهَا الرَّسُولُ بَلغ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ ١٢
اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تیرے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ جب تو دنیا میں
آئے گا تو ساری سچائیاں دنیا کو سنائے گا ۔ اس لئے دنیا خواہ بُرا منائے یا اچھا تو
کسی کی پرواہ نہ کر اور جو وحی تجھے کی جاتی ہے وہ ساری کی ساری لوگوں کو سُنا
دے ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ قرآن کریم کے متعلق فرماتا ہے الْيَوْمَ المَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ دِينا ١٥
میں نے آج اس کلام کے ذریعہ سے تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ہے اور

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۵
دیبا چه تفسیر القرآن
ہدایت کی نعمت تمہارے لئے کمال تک پہنچادی ہے اور امن اور سلامتی کو تمہارا مذہب قرار
دے دیا ہے۔ پس محمد رسول اللہ ہی تھے جن کو ساری سچائیاں بتائی گئیں اور جنہوں نے دنیا
کو ساری سچائیاں بتادیں اور کوئی ایک سچائی بھی نہیں چھپائی ۔ کیونکہ مسیح کے زمانہ کے لوگ
ابھی تک ساری سچائیوں کو سننے اور قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوئے تھے مگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت انسان روحانی ارتقاء کی سب منزلوں کو طے کر چکا تھا
اور وقت آگیا تھا کہ ساری سچائیاں خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کا
رسول وہ ساری سچائیاں لوگوں کو سُنا دے۔
اس (۶) پیشگوئی میں یہ بتایا گیا تھا تھا کہ کہ خدا خدا تعالیٰ تعالیٰ کا کا کلام جو اُس پر نازل ہوگا وہ خدا را کا کا نام نام لے کر
دنیا کو سنائے گا۔ یہ بات بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں ہی پوری ہوئی ۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ایک ایسے نبی ہیں جن کی الہامی کتاب کا ہر باب اِس
آیت سے شروع ہوتا ہے ” میں اللہ کا نام لے کر یہ باتیں تمہیں سناتا ہوں۔ پس یہ
وو
علامت بھی اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ روحانی ارتقاء کی وہ آخری کڑی جس کی موسیٰ
نے خبر دی تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات تھی ۔
(۷) کہا گیا تھا کہ ” وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا
میں نے اُسے حکم نہیں دیا یا اور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا جائے ۔ ۶الے
اس آیت میں موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ دنیا کو یہ بتایا گیا تھا کہ جس نبی کی اس آیت میں
خبر دی گئی ہے چونکہ اُس کے لئے انسان کی روحانی ترقی کی آخری کڑی ہونا مقدر ہے اور اگر
کوئی جھوٹا شخص اس عہدے کو اپنی طرف سے فریب سے منسوب کرے تو اس سے بڑے خطرات
پیدا ہو سکتے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا کہ جو شخص بھی جھوٹے طور پر اس پیشگوئی کو اپنی
طرف منسوب کرے گا وہ قتل کیا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے عذاب میں مبتلا ہوگا ۔ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف الفاظ میں اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
جب آپ نے دعوی کیا آپ اکیلے تھے ، آپ نہایت ہی کمزور تھے ، دشمن بڑے جتھے والا اور
بڑا طاقتور تھا مگر باوجود اس کے کہ دشمنوں نے اپنا سارا زور لگا یا وہ آپ کو قتل نہیں کر سکے
،

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۶
دیا چه تفسیر القرآن
باوجود اس کے کہ اُس وقت کی زبر دست حکومتیں آپ کے مقابلہ پر آئیں سب پاش پاش ہو
گئیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کامیاب اور با مراد انسان کی حیثیت میں فوت
ہوئے ۔ آ
وفات
۔ آپ کی ساری قوم آپ کی وفات سے پہلے آپ پر ایمان لے آئی اور آپ کی وفاء
کے چند سال بعد ہی آپ کے خلفاء کے ذریعہ سے ساری دنیا میں اسلام پھیل گیا ۔ اگر موسیٰ
خدا کا راستباز نبی تھا اور اگر استثناء کی یہ پیشگوئی واقعہ میں خدا کی طرف سے تھی تو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم جو اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کے مدعی تھے کیا اس طرح کامیاب و کامران
ہو سکتے تھے جیسا کہ وہ ہوئے ؟ اور کیا آپ کے دشمن آپ کو قتل کرنے میں اس طرح ناکام
ہو سکتے تھے جیسا کہ ہوئے ؟ یہی نہیں کہ اتفاقی طور پر آپ دشمن کے حملوں سے بچ گئے ہوں
بلکہ موسیٰ کی اس پیشگوئی کے مضمون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی نسبت قرآن کریم نے بڑے زور شور سے عربوں کے سامنے یہ اعلان کر دیا تھا کہ
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ۱۷ یعنی اللہ تعالیٰ یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانوں کے حملوں سے بچائے گا اور آپ کی جان کی حفاظت کرے گا۔ اسی طرح
آپ کے مخالفوں کو مخاطب کرتے ہوئے قرآن کریم نے یہ فرمادیا تھا کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِةٍ
أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولِ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَ مِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا ١١٨
خدا تعالیٰ عالم الغیب ہے وہ اپنے غیب کو کسی پر ظاہر نہیں کرتا سوائے برگزیدہ رسولوں کے ۔ پھر
جب وہ کسی کو اپنا رسول بنا کر بھیجتا ہے تو وہ اُس کے آگے اور پیچھے اس کی حفاظت کے سامان کرتا
رہتا ہے یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اُس نے ایک خاص کام کے لئے بھیجا ہے تو وہ
انہیں بغیر حفاظت کے نہیں چھوڑے گا اور دشمن کو آپ کے مارنے پر قادر نہیں کرے گا ۔
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انجام اتفاقی انجام نہیں تھا
بلکہ آپ نے شروع سے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ کو خدا تعالی دشمن کے حملوں سے بچائے گا اور دشمن
آپ کے قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا ۔ اس طرح آپ نے دنیا کو ہوشیار کر دیا تھا کہ میں
استثناء باب ۱۸ آیت ۲۰ کی پیشگوئی کے مطابق قتل نہیں کیا جاؤں گا کیونکہ میں جھوٹا نہیں بلکہ حقیقی
طور پر موسیٰ کی پیشگوئی کا مصداق ہوں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی