تیسری پیشگوئی۔جبل فاران سے دس ہزار قدوسیوں کیساتھ ایک عظیم الشان نبی کا ظہور

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۷
دیبا چه تفسیر القرآن
خلاصہ یہ کہ موسیٰ علیہ السلام نے بعثت محمد یہ سے قریباً ۱۹ سو سال پہلے یہ خبر دی تھی کہ
موسوی شریعت الہی کلام کا آخری نقطہ نہیں ابھی انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مزید ہدایتوں کی
ضرورت ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ آخری زمانہ میں ایک اور ما مور بھیجے گا وہ ما مور دنیا
کے سامنے سب سچائیوں کو پیش کرے گا اور وہی انسان کی روحانی ترقی کا آخری نقطہ ہوگا اس
پیشگوئی کے مطابق دنیا میں ابھی ایک اور کتاب اور ایک اور نبی کی ضرورت تھی ۔ پس قرآن کریم
اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بائبل اور موسیٰ اور عیسیٰ کی بعثت کے بعد اگر دنیا کی ہدایت کا
دعوی کیا تو وہ بالکل حق بجانب اور خدا تعالیٰ کے کلام کو پورا کرنے والے تھے۔ قرآن کریم
غیر ضروری نہ تھا بلکہ اگر قرآن کریم نہ آتا تو خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بہت سی باتیں ظہور میں نہ
آتیں اور دنیا بداعتقادی اور شک کے مرض میں مبتلا ہو جاتی ۔
تیسری پیشگوئی ۔ جبل فاران سے دس ہزار استثناء باب ۳۳ میں لکھا ہے۔
اور اُس نے کہا کہ خداوند قدوسیوں کیساتھ ایک عظیم الشان نبی کا ظہور بینا سے آیا اور شعیر سے ان پر
طلوع ہوا۔ فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا ۔ دس ہزار قد وسیوں کے ساتھ آیا اور اُس کے
دینے ہاتھ میں ایک آتشی شریعت اُن کے لئے تھی ۔ 119
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس کلام میں اپنے تین جلوے بتائے ہیں ۔ ان
میں سے پہلا جلوہ سینا سے ظاہر ہوا ۔ اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تو رات میں لکھا ہے:۔
اور خداوند کو و سینا پہاڑ کی چوٹی پر نازل ہوا اور خدا وند نے پہاڑ کی چوٹی پر
موسی کو بلایا اور موسی چڑھ گیا ۱۲۰۰
یہ خدا ئی جلوہ ظاہر ہوا اور جو جو برکتیں اس میں پوشیدہ تھیں وہ دنیا پر ظاہر کر کے چلا گیا۔
اس کے بعد دوسرے جلوے کا ذکر کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ وہ شعیر سے طلوع ہوگا ۔ شعیر وہ
مقام ہے جس کے آس پاس حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات ظاہر ہوئے ۔ پس شعیر سے طلوع
ہونے کے معنی حضرت مسیح علیہ السلام کے ظہور کے ہیں ۔ مسیحی علمائے اناجیل نے نہ معلوم کیوں
شعیر کو سینا کا مترادف قرار دیا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شعیر فلسطین کا حصہ ہے۔ یہ نام مختلف

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۸
دیبا چه تفسیر القرآن
میں
شکلوں میں بگڑ کر آیا ہے اور یہ نام ایک قوم کا بھی ہے جو حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد :
سے تھی اور بنو آشر کہلاتی تھی اور یہ شمال مغربی فلسطین کے علاقے کا بھی نام ہے۔ پس شعیر سے
مرا دو ہی جلوہ ہے جو خصوصیت کے ساتھ فلسطین میں ظاہر ہونے والا تھا۔ موسیٰ علیہ السلام تو کنعان
پہنچے ہی نہیں اُسی جگہ پر فوت ہو گئے جہاں کنعان کی سرحد میں نظر آتی تھیں اور موسیٰ علیہ السلام
کے بعد کوئی ایسا جلوہ ظاہر نہیں ہوا جو اس فہ ہوا جو اس قسم کی عظمت والا ہو ؟ ہو جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جلوہ
تھا۔ پس شعیر سے طلوع ہونے سے مراد حضرت مسیح کا ظہور ہے جو عین کنعان میں ظاہر ہوئے اور
جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے پھر ایک دفعہ دنیا کو اپنی شکل دکھلائی ۔
تیسرا جلوہ فاران سے ظاہر ہونا تھا۔ فاران سے مراد وہ پہاڑ ہیں جو مدینہ اور مکہ کے
درمیان ہیں ۔ چنانچہ عربی جغرافیہ نویس ہمیشہ سے ہی مدینہ اور مکہ کے درمیانی علاقہ کا نام فاران
رکھتے چلے آئے ہیں ۔ مدینہ اور مکہ کے درمیان ایک پڑاؤ ہے جس کا نام وادی فاطمہ ہے جب
قافلے وہاں سے گزرتے ہیں تو وہاں کے بچے قافلہ والوں کے پاس پھول بیچتے ہیں اور جب
اُن سے قافلہ والے پوچھیں کہ یہ پھول تم کہاں سے لائے ہو؟ تو وہ کہتے ہیں مِنْ بَرِيَّةِ فَارَانَ
فاران کے جنگل سے لائے ہیں ۔ پس فاران یقینی طور پر عرب اور حجاز کا ہی علاقہ ہے تو رات
سے ثابت ہے کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام اسی فاران کے میدان میں رہے تھے۔ لکھا ہے:۔
اور خداوند اس لڑکے ( یعنی اسمعیل ) کے ساتھ تھا اور وہ بڑھا اور بیابان میں )
رہا کیا اور تیرانداز ہو گیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اس کی ماں نے
ملک مصر سے ایک عورت اُس سے بیاہنے کو لی ۔ ۱۲۱
بائبل فاران کے مقام کو عربوں کے بیان کی نسبت کسی قدر مختلف جگہ پر قرار دیتی ہے اور
کنعان کے کناروں پر ہی بتاتی ہے ۔ لیکن جنگل اور پہاڑ شہروں کی طرح کسی چھوٹے سے علاقہ
میں محدود نہیں ہوتے بلکہ بعض دفعہ سینکڑوں اور ہزاروں میل تک پھیلتے چلے جاتے ہیں ۔ پس
اگر بائبل کا بیان صحیح تسلیم کر لیا جائے تو بھی اس کے یہی معنی ہوں گے کہ فاران کے پہاڑ اور اس
کا بیابان کنعان کے پاس سے شروع ہوتا ہے ۔ اس سے یہ تو ثابت نہ ہوگا کہ وہ ختم بھی وہیں ہو
جاتا ہے ۔ بائبل تسلیم کرتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ایک بیٹا اسمعیل نامی تھا اور بائبل
۔

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۲۹
دیبا چه تفسیر القرآن
بتاتی ہے کہ وہ فاران میں رہا۔ اب فاران کے جغرافیہ کے متعلق تو اسمعیل کی اولاد کی گواہی ہی
تسلیم کی جائے گی کیونکہ وہی فاران کی رہنے والی ہے۔ بنو اسرائیل تو تاریخ اور جغرافیہ میں اتنے
کمزور تھے کہ وہ اس رستہ کو بھی صحیح طور پر بیان نہیں کر سکے جس رستہ پر چل کر وہ مصر سے کنعان
آئے تھے دوسرے ملکوں کے متعلق اُن کی گواہی کی قیمت ہی کیا ہے ۔ دنیا میں ایک ہی قوم ہے
جو اپنے آپ کو اسمعیل کی اولا د کہتی ہے اور وہ قریش ہیں اور وہ عرب میں بستے ہیں اور مکہ مکرمہ
اُن کا مرکز ہے۔ اگر عربوں کا یہ دعویٰ غلط ہے تو سوال یہ ہے کہ اس غلط دعویٰ کے بنانے کی یہ تو غلط
انہیں غرض کیا تھی ۔ بنو اسحاق تو اُن کو کوئی عزت دیتے ہی نہیں تھے ۔ پھر ایک جنگل میں رہنے ۔
والی قوم کو اس بات کی کیا ضرروت پیش آئی تھی کہ وہ اپنے آپ کو اسمعیل کی اولا د قرارد۔
اگر اُس نے جھوٹ بنایا ہی تھا تو اسمعیل کی اصل اولاد کہاں گئی؟ بائبل کہتی ہے کہ اسمعیل کے ۱۲
بیٹے تھے ۔ بائبل کہتی ہے کہ اُن ۱۲ بیٹوں کی نسل آگے بہت پھیلے گی ۔ لکھا ہے:۔
رو
اور اس لونڈی کے بیٹے (اسماعیل) سے بھی میں ایک قوم پیدا کروں گا اس
لئے کہ وہ بھی تیری نسل ہے ۔ ۱۲۲
پھر لکھا ہے:۔
اُٹھ اور لڑکے ( اسماعیل ) کو اُٹھا اور اُسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اُس کو
ایک بڑی قوم بناؤں گا ۔ ۱۲۲
پھر لکھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا :۔
وو
اور اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی ، دیکھ میں اُسے برکت دوں گا اور
اُسے برومند کروں گا اور اُسے بہت بڑھاؤں گا اور اس سے ۱۲ سردار پیدا ہوں گے
اور میں اُسے بڑی قوم بناؤں گا ۔ ۱۲۴
اور
ان پیشگوئیوں میں بتایا گیا ہے کہ اسمعیل کی نسل بہت پھیلے گی اور بڑی بابرکت ہوگی ۔ اگر
عرب کے لوگوں کا دعوی جھوٹا ہے تو پھر بائبل بھی جھوٹی ہے کیونکہ دنیا میں اور کوئی قوم اپنے آپ
کو بنو اسمعیل نہیں کہتی جس کو پیش کر کے بائبل کی ان پیشگوئیوں کو سچا ثابت کیا جا سکے اور اگر
قریش بنواسمعیل ہیں تو پھر ابراہیم بھی سچا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قریش کو برکت دی اور ابراہیمؑ

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۰
دیبا چه تفسیر القرآن
کی وہ پیشگوئیاں اُن کے ذریعہ پوری ہوئیں جو بنو اسمعیل کے متعلق تھیں ۔
تاریخ کا سب سے بڑا ثبوت قومی روایات ہی ہوتی ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت ہو
سکتا ہے کہ ایک قوم سینکڑوں سال سے اپنے آپ کو بنو اسمعیل کہتی چلی آئی ہے اور اُس کے بیان
کومزید تقویت اس بات سے یہ حاصل ہوتی ہے کہ دنیا کی اور کوئی قوم اپنے آپ کو بنو اسمعیل
نہیں کہتی ۔ پھر جہاں بائبل مانتی ہے کہ بنو اسمعیل فاران میں رہے وہاں عرب کے لوگ بھی مکہ
سے لے کر شمالی عرب کی سرحد تک کے علاقہ کو فاران کہتے چلے آرہے ہیں ۔ پس یقیناً یہی علاقہ
فاران تھا جیسا کہ یقیناً قریش ہی بنو اسمعیل تھے اور فاران سے ظاہر ہونے والا جلوہ عربوں سے
ہی ظاہر ہونے والا تھا۔
بنو اسمعیل کے عرب میں رہنے کا یہ بھی ثبوت ہے کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کے ۱۲ بیٹوں
کے نام جو بائبل میں آتے ہیں یہ ہیں ۔ نبیت ۔ قیدار ۔ اوبیل - مبسام - مشماع ۔ دومہ ۔ مسا۔
حدد تیما۔ بطور نفیس - قدمه - ۱۲۵
قدیم رواج کے مطابق ان کی اولادوں کے نام بھی اپنے باپوں پر ہوں گے جیسا کہ
حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد اپنے باپوں کے نام سے کہلاتی ہے اسی طرح ملکوں کے نام
بھی پُرانے دستور کے مطابق بالعموم قوموں کے نام پر رکھے جاتے ہیں ۔ اس رواج کو مدنظر
رکھتے ہوئے جب ہم دیکھتے ہیں تو سارے عرب میں ان بیٹوں کی اولا د پھیلی ہوئی نظر آتی ہے۔
پہلا بیٹا نبیت تھا جس کی اولاد جغرافیہ نویسوں کے بیان کے مطابق ۳۰ - ۳۸ ڈگری
عرض شمالی اور ۳۶ - ۳۸ ڈگری طول مشرقی کے درمیان رہی تھی ۔ چنانچہ ریورنڈ
کا تری بی کاری ایم اے نے اس کو تسلیم کیا ہے کہ اُن کے نزدیک فلسطین سے لے کر
بند رینبوع تک جو مدینہ منورہ کا بند رہے یہ قوم پھیلی ہوئی تھی ۔
دوسرا بیٹا قیدار تھا ۔ اس کی قوم بھی عربوں میں پائی جاتی ہے۔ قیدار کے معنی ہیں
اونٹوں والا یہ قبیلہ حجاز اور مدینہ کے درمیان آباد ہے۔ بطلیموس اور پلینی دونوں نے
اپنے جغرافیوں میں حجاز کی قوموں کا ذکر کرتے ہوئے کیڈری اور گڑ رونا کینی قوموں کا
ذکر کیا ہے جو صاف طور پر قیدار ہی کا بگڑا ہوا ہے تلفظ ہے اور اب تک بعض عرب اپنے

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۱
دیبا چه تفسیر القرآن
آپ کو قیدار کی نسل سے بتاتے ہیں ۔
تیسرا بیٹا او بیل تھا جو زیفس کے بیان کے مطابق او بیل نامی قوم بھی اسی عرب علاقہ میں
بستی تھی ۔
چوتھا بیٹا مبسام تھا اس کا ثبوت عام جغرافیوں میں کہیں نہیں ملتا لیکن ممکن ہے کہ یہ نام بگڑ گیا
ہو اور کسی اور شکل میں پایا جاتا ہو۔
پانچواں بیٹا مشماع تھا۔ عرب میں اب تک بنو مسماع پائے جاتے ہیں ۔
چھٹا بیٹا حضرت اسمعیل علیہ السلام کا دومہ تھا اور دومہ کا مقام اب تک عرب میں پایا جا تا
ہے جس کا ذکر عرب جغرافیہ نویس ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں کہ دومہ اسمعیل کا بیٹا تھا
جس کے نام پر یہ نام پڑا۔ چنانچہ عرب میں یہ ایک مشہور مقام ہے۔
ساتواں بیٹا مسا تھا۔ اس کے نام پر بھی ایک قوم یمن میں پائی جاتی ہے اور اس کی جائے
رہائش کے کھنڈرات وہاں موجود ہیں ۔ ریورنڈ کا تری بی کاری نے اپنی کتاب میں
اُن کا ذکر کیا ہے ۔
آٹھواں بیٹا حد د تھا اس کے نام پر یمن کا مشہور شہر حدیدہ بنا ہوا ہے۔
نواں بیٹا تیما تھا۔ نجد سے حجاز تک کا علاقہ تیما کہلاتا ہے اور یہاں یہ قوم بہستی ہے بلکہ خلیج فارس
تک پھیل گئی ہے۔
دسواں بیٹا حضرت اسمعیل علیہ السلام کا بطور تھا۔ ان کا مقام بھی عرب میں معلوم ہوتا ہے اور
جدور کے نام سے مشہور ہے جو بطور کا بگڑا ہوا ہے ۔ یا عام طور پر ج سے بدل جاتی
ہے اور طا اورت ، دسے بدل جاتے ہیں لیس جدور اصل میں بطور ہی ہے۔
گیارہواں بیٹا نفیس تھا اور مسٹر فاسٹر کا بیان ہے جو زیفس اور تو رات کی سند کے مطابق معلوم
ہوتا ہے کہ یہ قوم بھی بیابان عرب میں رہتی تھی ۔
بارہواں بیٹا قدمہ تھا ۔ ان کی جائے رہائش بھی یمن میں ثابت ہے۔ مشہور جغرافیہ نویس
مسعودی لکھتا ہے کہ مشہور قبیلہ اصحاب الرس جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی آتا ہے
حضرت اسمعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے تھا اور وہ دو قبیلے تھے ایک کا نام قدمان تھا

آج 10 میں سے 10 باقی