حبقوق نبی کی پیشگوئی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۳
دیبا چه تفسیر القرآن
غرض جس نقطۂ نگاہ سے بھی دیکھیں یہ ثابت ہے کہ قریش بنو اسمعیل تھے اور فاران بائبل
کے مطابق وہی علاقہ ہے جس میں بنو اسمعیل رہے۔
حقوق نبی کی پیشگوئی اس فاران سے ظاہر ہونے والا جلوہ یقینا جلوہ محمدی ہی تھا جس ی کی خبر موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ دی گئی اور اس کی خبر حقوق نبی
نے مسیح سے ۶۲۶ برس پہلے دی اور کہا:
خدا تیما سے اور وہ جو قدوس ہے کوہ فاران سے آیا۔ سلاہ ۔ اُس کی شوکت سے
آسمان چھپ گیا اور زمین اُس کی حمد سے معمور ہوئی اور اُس کی جگمگاہٹ نور کی مانند سے
تھی ۔ اُس کے ہاتھ سے سے کر کر نہیں نکلیں پر وہاں بھی بھی اُس کی قدرت در در پردہ تھی ۔ مری اُس
کے آگے آگے چلی اور اُس کے قدموں پر آتشی و با روانہ ہوئی ۔ وہ کھڑا ہوا اور اُس
نے زمین کو لرزہ دیا۔ اُس نے نگاہ کی اور قوموں کو پراگندہ کر دیا اور قدیم پہاڑ
یزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں اُس کے آگے پھنس گئیں ۔ اُس کی ۔ قدیم را ہیں
یہی ہیں ۔ میں نے دیکھا کہ کوشان کے خیموں پر بیت تھی اور زمین مدیان کے پردے
کانپ جاتے تھے ۔ ۱۲۷
اس پیشگوئی میں بھی تیما اور کوہ فاران سے ایک قدوس کے ظاہر ہونے کا ذکر آتا ہے۔ پس
موسیٰ کی پیشگوئی اور حقوق کی پیشگوئی سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح تک انسان اپنے ارتقاء کے
آخری نقطہ کو پہنچنے والا نہ تھا بلکہ حضرت مسیح کے بعد ایک اور جلوہ الہی ظاہر ہونے والا تھا جس کو
صرف جمالی جلوہ نہیں ہونا تھا بلکہ اُس کے ساتھ ایک آتشی شریعت کا ہونا بھی لازمی تھا اور
جیسا کہ ہم اُو پر ثابت کر چکے ہیں کہ تیما کی سرزمین اور کوہ فاران سے ظاہر ہونے والے نبی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے اور اُن کی آتشی شریعت قرآن کریم تھی جس نے گناہوں اور
شیطانی کاروبار کو جلا کر رکھ دیا ۔ موسیٰ نے کہا جب وہ کوہ فاران سے ظاہر ہوگا تو اُس کے ساتھ
دس ہزار قدوسی آئیں گے ۔ وہ کون تھا جو کوہ فاران سے ظاہر ہوا اور اُس کے ساتھ دس ہزار
قدوسی تھے؟ وہ صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے جو فاران کی پہاڑیوں پر سے ہوتے
ہوئے جب مکہ پر حملہ آور ہوئے تو آپ کے ساتھ دس ہزار آدمی تھا جس پر ساری تاریخیں متفق
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۴
دیبا چه تفسیر القرآن
ہیں ۔ کیا مسیح پر یہ پیشگوئی چسپاں ہو سکتی ہے؟ کیا داؤ د پر یہ پیشگوئیاں چسپاں ہو سکتی ہیں؟ وہ کب
فاران سے ظاہر ہوئے اور کب اُن کے ساتھ دس ہزار قدوسی تھے؟ مسیح کے ساتھ تو کل ۱۲ حواری
تھے جن میں سے ایک نے مسیح کو چند روپے لے کر بیچ دیا اور دوسرے نے اُس پر لعنت کی ۔ باقی
رہ گئے دس ۔ سو بائبل کہتی ہے کہ وہ دس بھی بھاگ گئے اگر وہ قائم بھی رہتے اور نہ بھا گئے تب
بھی دس اور دس ہزار میں بڑا بھاری فرق ہے اور تو رات تو کہتی ہے کہ وہ اُس کے ساتھ
ہوں گے اور مسیح کے دس آدمیوں کی نسبت انجیل کہتی ہے کہ وہ اُس کا ساتھ چھوڑ گئے ۔
اسی طرح حقوق میں لکھا ہے ” زمین اُس کی حمد سے معمور ہوئی ۔ وہ کون ہے جس کا نام
محمد تھا اور جس کے دشمن اُسے گالیاں دیتے تو اُس کا نام لے کر انہیں گالیاں دینے کی جرات
نہیں ہوتی تھی کیونکہ محمد یعنی تعریف والا کہہ کر وہ اُسے کیا گالی دے سکتے تھے اس لئے وہ اس کو
ندم کہہ کر گالی دیتے تھے اور جب کبھی آپ کے صحابہ کو گالیاں سن کر جوش آتا تو آپ فرماتے
تمہارے لئے جوش کی کوئی وجہ نہیں ۔ وہ مجھے تو گالیاں نہیں دیتے وہ تو کسی مذمم کو گالیاں دیتے
ہیں ۔ پس وہ جس کے نام میں ہی حمد آتی ہے اور جس کی اُمت کی شاعری کا ایک جزو ہی نعت محمد
( یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف ) ہو گیا ہے کیا اُس کے سوا کوئی اور شخص بھی اس
پیشگوئی کا مستحق ہو سکتا ہے؟
وو
پھر لکھا ہے ۔ ” مری اُس کے آگے چلی اور اُس کے قدموں پر آتشی و با روانہ ہوئی۔ یہ
پیشگوئی بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی صادق آتی ہے کیونکہ آپ کے ذریعہ خدا تعالیٰ
نے آپ کے دشمن کو تباہ دشمن کو تباہ کیا ۔ گو اس جگہ مری کے الفاظ ہیں جو بیماری پر دلالت کرتے ہیں مگر
مراد تباہی اور ہلاکت ہی ہے کیونکہ جس ذریعہ سے بھی موت عام ہو جائے وہ مری اور وبا
کہلائے گا۔ پھر لکھا ہے۔ ” وہ کھڑا ہوا اور اُس نے زمین کو لرزہ دیا۔ اُس نے نگاہ کی اور
قوموں کو پرا گندہ کر دیا۔
وو
یہ پیشگوئی بھی نہ تو موسیٰ علیہ السلام پر صادق آسکتی ہے نہ مسیح علیہ السلام پر ۔ موسیٰ
علیہ السلام تو اپنے دشمن سے لڑتے ہوئے فوت ہو گئے اور مسیح علیہ السلام کو تو بقول عیسائیوں کے
اُن کے دشمنوں نے پھانسی دے دیا۔ جس نے زمین کو لرزہ دیا اور جس کی نگاہ نے قوموں کو