چوتھی پیشگوئی۔ ایک محبوب نبی کا دس ہزار آدمیوں کے ساتھ ظہور
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۵
دیبا چه تفسیر القرآن
پرا گندہ کر دیا وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے ۔ خود آپ نے دعوی فرمایا ہے نُصِرْتُ بِالرُّعْـبِ
مَسِيرَةَ شَهْرٍ ۱۲۸ خدا تعالیٰ نے مجھے رعب عطا فرما کر میری مدد کی ہے میں جہاں جاؤں ایک
مہینہ کے فاصلہ تک دشمن مجھ سے ڈر جاتا ہے ۔
صلى الله
پھر لکھا ہے قدیم پہاڑ ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں اُس کے آگے دھنس گئیں۔
یہ پیشگوئی بھی رسول کریم ﷺ کے ذریعہ ہی ثابت ہوئی، کیونکہ آپ کے دشمن آپ کے
مقابلہ میں ہلاک و تباہ ہو گئے اور پہاڑ اور پہاڑیوں سے مراد طاقتور دشمن ہی ہوا کرتے ہیں ۔
پھر لکھا ہے ” میں نے دیکھا کہ کوشان کے خیموں پر بیت تھی اور زمین مدیان کے پردے
وا
کانپ جاتے تھے۔
-
اس پیشگوئی سے صاف ظاہر ہے کہ یہ آنے والا موعود شام سے کسی باہر کے علاقے کا ہوگا
اور جب اُس کی فوجیں کیش یا کوشان اور مدائن کے علاقوں کی طرف بڑھیں گی تو اُن علاقوں کی
فوجیں اس کی فوجوں کے آگے لرز جائیں گی ۔ اس پیشگوئی کے موعود بھی موسیٰ علیہ السلام نہیں ہو
سکتے نہ مسیح علیہ السلام ہو سکتے ہیں یہ پیشگوئی بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی صادق آتی ہے۔ چنانچہ
ہم دیکھتے ہیں کہ جب آپ کی مٹھی بھر فوج آپ کے خلیفہ اول حضرت ابو بکر کے زمانہ میں فلسطین
کی طرف بڑھی تو باوجود اس کے کہ کنعان اُس وقت قیصر روما کے ماتحت تھا اور وہ آدھی دنیا کا
بادشاہ تھا مسلمانوں کی مٹھی بھر فوج کے آگے قیصر کی فوجیں اس طرح بھاگیں کہ کیش کے خیموں پر
آفت آگئی اور زمین مدیان کے پردے کانپ گئے اور ان علاقوں نے اپنی نجات اس بات میں
پائی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں کے قدموں میں اپنے ہتھیار ڈال دیں۔
چوتھی پیشگوئی ۔ ایک محبوب نبی کا
دس ہزار آدمیوں کے ساتھ ظہور حضرت سلیمان فرماتے ہیں ۔
-
:۔
(الف) ” میرا محبوب سرخ و سفید ہے ۔ دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ جھنڈے کی
مانند کھڑا ہوتا ہے اُس کا سر ایسا ہے جیسا چھو کا سونا ۔ اُس کی زلفیں پیچ در پیچ ہیں اور
کوے کی سی کالی ہیں۔ اُس کی آنکھیں اُن کبوتریوں کی مانند ہیں جو لب دریا دودھ
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۶
دیبا چه تفسیر القرآن
میں نہا کے تمکنت سے بیٹھتی ہیں ۔ اُس کے رخسارے پھولوں کے چمن اور بلسان کی
اُبھری ہوئی کیاری کی مانند ہیں ۔ اُس کے لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوا مر ٹپکتا
ہے۔ اُس کے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سونے کی کڑیاں جن میں ترسیس کے جواہر جڑے
گئے ۔ اُس کا پیٹ ہاتھی دانت کا سا کام ہے جس پر نیلم سے گل بنے ہوں ۔ اُس کے
پیرا یسے جیسے سنگِ مرمر کے ستون جو سونے کے پایوں پر کھڑے کئے جاویں ۔ اُس
کی قامت لبنان کی سی ۔ وہ خوبی میں رشک سرو ہے ۔ اُس کا منہ شیرینی ہے ہاں وہ
66
سرا پا عشق انگیز ہے۔ اسے یروشلم کی بیٹیو! یہ میرا پیارا ہے یہ میرا را ہے یہ میرا جانی ہے ۔ ۱۲۹
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ایک نبی پیدا ہونے والا ہے جو دوسرے نبیوں سے افضل
ہوگا ۔ کیونکہ لکھا ہے:
تیرے محبوب کو دوسرے محبوب کی نسبت سے کیا فضیلت ہے ۔ ۱۳۰
پھر اس میں یہ خبر دی گئی ہے کہ وہ محبوب دس ہزار آدمیوں کے درمیان جھنڈے کی مانند
کھڑا ہو گا ۔ چونکہ جھنڈا فوج کی علامت ہے اس لئے اس کے معنی یہ ہیں کہ ایک عظیم الشان
موقع پر وہ دس ہزار سپاہیوں کی افسری کرے گا۔
وا
پھر لکھا ہے ۔ ” اُس کے لب سوسن ہیں جن سے بہتا ہوامر ٹپکتا ہے۔
مر ایک گوند ہے جس کا مزہ تلخ لیکن تأخیر نہایت اعلیٰ اور خوشبو نہایت عمدہ ہوتی ہے۔
کیڑوں کے مارنے کے لئے نہایت اعلیٰ سمجھی جاتی ہے اور زخموں کے اند مال میں نہایت ہی مفید
ہے۔ کرم کش ادویہ میں پڑتی ہے اور زخموں کی مرہموں میں ڈالی جاتی ہے۔ اسی طرح
خوشبوؤں کے مصالحوں میں بھی اُس کو استعمال کیا جاتا ہے اور عطروں کے بنانے میں بھی کام
میں لائی جاتی ہے۔
پھر لکھا ہے:۔
وو
” وہ محمد یم ہے۔ اس کا ترجمہ انگریزی بائبل میں ALL TOGATHER LOVEL
کیا گیا ہے اور اُردو بائبل میں سراپا عشق انگیز کیا گیا ہے۔ یعنی اُسے دیکھ کر انسان اُس سے محبت
کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ یہ پیشگوئی واضح طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر چسپاں ہوتی ہے۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۷
دیبا چه تفسیر القرآن
آپ ہی موسیٰ کی پیشگوئی کے مطابق دس ہزار قدوسیوں کے سردار ہونے کی حیثیت میں فاران
کی چوٹیوں پر سے گزرتے ہوئے مکہ میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے ۔ آپ ہی وہ شخص تھے جن کا
کلام صحیح معنوں میں دنیا کے لئے مر ثابت ہوا ہے اور اس میں انسانی اصلاح کے لئے تمام قواعد
بیان کر دیئے گئے ہیں جو بعض قوموں کے منہ میں کڑوے معلوم ہوتے ہیں گو ہیں وہ کرم کش اور
خوشبودار ۔ اور آپ ہی ہیں جن کا نام محمد تھا۔
عیسائی مصنف اس پیشگوئی سے گھبرا کر کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس موعود کا نام محمد نہیں بلکہ
محمد یم لکھا ہے۔ لیکن یہ اعتراض ایک بے معنی اعتراض ہے۔ تو رات نے تو خدا کو بھی ”الو ہیم
لکھا ہے۔ عبرانی زبان کا قاعدہ ہے کہ وہ ا ہے کہ وہ اعزاز اور اکرام کے لئے جمع کا کا صیغہ استعمال کر دیتی
ہے۔ اُردو زبان میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اعزاز کے موقع پر جمع کے الفاظ استعمال کرتے ہیں ۔
اگر ایک اُردو لیکچرار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں کوئی لیکچر دے گا تو آخر میں کہے گا
یہ ہیں ہمارے محمد ۔ حالانکہ اس کی مراد یہ ہوگی کہ گو ہمارا آقا محمد تو ایک ہی شخص ہے لیکن میں آپ
کے اعزاز کے طور پر جمع کا لفظ بولتا ہوں ۔
( ب ) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ایک اور پیشگوئی غزل الغزلات باب ۴ میں بیان
ہوئی ہے۔ اس میں حضرت سلیمان اپنی محبوبہ کو بہن بھی کہتے ہیں اور ساتھ ہی زوجہ بھی کہتے ہیں
چنانچہ غزل الغزلات باب ۴ آیت ۹ میں اپنی محبوبہ کی نسبت کہتے ہیں :۔
اے میری بوا میری زوجہ
پھر آیت ۱۰ میں لکھا ہے:۔
اے میری بہن میری زوجہ ۔
پھر آیت ۱۲ میں لکھا ہے۔
وو
میری بوا میری زوجہ ۔
ان دونوں الفاظ کا جوڑ بتاتا ہے کہ آنے والا محبوب بنو اسمعیل میں سے ہوگا۔ جیسے حضرت
موسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے کہا کہ وہ تیرے بھائیوں میں سے ہوگا ۔ چونکہ حضرت سلیمان اس کو ایک
معشوق کی صورت میں پیش کر رہے ہیں اس لئے انہوں نے بجائے بھائی کے بہن کا لفظ استعمال
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۸
دیبا چه تفسیر القرآن
کیا ہے اور اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس کی تعلیم بنو اسحاق کے نبیوں کی طرح صرف اپنی قوم
کے لئے نہیں ہوگی بلکہ دوسری اقوام کے لئے بھی اُس کے گھر کا دروازہ کھلا ہوگا جس کی طرف
زوجہ کے لفظ سے اشارہ کیا گیا ہے۔ اس پیشگوئی میں مؤنث کے صیغوں سے دھوکا نہیں کھانا
چاہئے کیونکہ یہ ایک شاعرانہ رنگ کا کلام ہے چنانچہ اسی باب کے آخر میں جا کر کہا ہے ۔
میرا محبوب اپنے باغیچے میں آوے اور اُس کے لذیذ میوے کھاوے۔ اس
یہاں بجائے مؤنث کے مذکر کا صیغہ استعمال کر دیا گیا ہے۔ یہ پیشگوئی بھی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے سوا کسی اور پر پوری نہیں ہوتی ۔ حضرت مسیح بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے نہیں
تھے نہ اُن کی تعلیم غیر قوموں کے لئے تھی جیسا کہ پہلے ثابت کیا جا چکا ہے۔
( ج ) اسی طرح غزل الغزلات میں لکھا ہے :۔
کے
میں سیاہ فام جمیلہ ہوں ۔ اے یروشلم کی بیٹیو! قیدار کے خیموں کی مانند، سلیمان
روں کی مانند مجھے مت تا کو کہ میں سیاہ فام ہوں“ ۱۳۲
اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان نے ایک ایسے نبی کی خبر دی ہے جو
جنوب کا رہنے والا ہوگا اور بنو اسحق کی نسبت جو شمال کے رہنے والے تھے اُس کا رنگ کم اُجلا ہو
گا یا یوں کہو کہ اُس کی قوم کا رنگ کم اُجلا ہوگا ۔ چنانچہ شامیوں اور فلسطینیوں کے رنگ بوجہ شمال
میں رہنے کے عربوں کی نسبت زیادہ سفید ہوتے ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عرب میں
پیدا ہوئے تھے۔
( د ) اسی باب میں پھر آنے والے موعود کی یہ علامت بتائی گئی ہے کہ :۔
” میری ماں کے بیٹے ناخوش تھے۔ انہوں نے مجھ سے تاکستانوں کی نگہبانی
کرائی، پر میں نے اپنے تاکستانوں کی جو خاص میرا ہے نگہبانی نہیں کی ۔ ۱۳۳
-
یہ در حقیقت موعود کی قوم کی طرف اشارہ ہے۔ عرب لوگ کہیں قیصر کی نوکری کرتے تھے
اور کہیں ایرانیوں کی نوکریاں کرتے تھے مگر خود اپنے ملک کی ترقی کا اُن کو کوئی خیال نہ تھا۔ یہاں
تک کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور انہوں نے اُن کے اندر بیداری پیدا کی اور اُن کی
روحانی اور علمی اور سیاسی اصلاح کی جس کے نتیجہ میں نہ صرف یہ کہ عرب اپنے تاکستانوں کے
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۳۹
دیباچه تفسیر القرآن
محافظ ہو گئے بلکہ وہ دنیا بھر کے تاکستانوں کے آزاد محافظ بن گئے ۔
( ه ) اسی طرح غزل الغزلات میں یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ اسرائیلی سلسلہ کے لوگوں کو چاہئے کہ
آنے والے موعود کو خواہ مخواہ اپنی طرف متوجہ نہ کریں ورنہ وہ اس کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔
چنانچہ لکھا ہے:۔
”اے یروشلم کی بیٹیو! میں غزالوں اور میدان کی ہرنیوں کی قسم تمہیں دیتا ہوں
66
کہ تم میری پیاری کو نہ جگاؤ اور نہ اُٹھاؤ جب تک وہ اُٹھنے نہ چاہئے ۔ ۱۳۴
یہی مضمون پھر باب ۳ آیت ۵ میں بیان کیا گیا ہے اور یہی مضمون پھر سہ بارہ باب ۸
آیت ۴ میں بیان کیا گیا ہے ۔ ان عبارتوں کا مطلب یہی ہے کہ جب وہ نبی ہوگا تو یہود اور
عیسائی بنی اسرائیل کی دوشاخیں اُسے دق کریں گی اور وہ اُس کو مجبور کریں گی کہ وہ اُن پر حملہ
کرے لیکن چونکہ وہ خد تعالیٰ کی طرف سے ہوگا یہود اور عیسائی اُس کے مقابلہ میں کامیاب نہ ہو
سکیں گے بلکہ خطر ناک شکست کھائیں گے ۔ حضرت سلیمان اپنی قوم کو نصیحت کرتے ہیں کہ دیکھ !
اُس کو جگانا نہیں یعنی اُس کو چھیڑ کر اپنی طرف متوجہ نہ کرنا۔ ہاں جب وہ آپ جاگے یعنی جب
خدا تعالیٰ کی مشیت چاہے کہ وہ تمہارے ملکوں کی طرف توجہ کرے تو پھر بے شک کرے مگر خود
اُس کو نہ چھیڑنا اس لئے کہ جو قوم خود کسی نبی کو چھیڑتی ہے وہ اپنے آپ کو سزا کا مستحق بنا لیتی ہے
جیسا کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھیڑ کر اپنے آپ کو سزا کا مستحق
بنالیا ۔ لیکن اگر کوئی قوم نہ چھیڑے تو نبی اُس کی طرف جارحانہ طور پر توجہ نہیں کرتا ۔ صرف
وعظ و نصیحت سے اُس کو مخاطب کرتا ہے۔ نبی تلوار اُس کے خلاف اُٹھاتے ہیں جو پہلے اُن کے
خلاف تلوار اُٹھاتے ہیں اور اُنہی کے خلاف جنگ کرتے ہیں جو خدا کے سچے دین کو مٹانے کے
لئے جبر اور تعدی سے کام لیتے ہیں ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اس پر شاہد ہے
اور حضرت سلیمان نے اپنی قوم کو اسی خطرہ سے آگاہ کیا ہے ۔
یہ پیشگوئیاں کسی صورت میں بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہو سکتیں ۔ نہ تو مسیح فلسطین کے
جنوب میں پیدا ہوئے نہ وہ بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے تھے نہ اُن کو کوئی ایسی طاقت
حاصل تھی کہ اُن کو چھیڑنے کی وجہ سے بنو اسرائیل تباہ ہوتے ۔ یہ ساری کی ساری پیشگوئیاں