پانچویں پیشگوئی۔ یسعیاہ نبی نے بھی ایک عظیم الشان نبی کے ظہور کی خبردی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۰
دیبا چه تفسیر القرآن
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی چسپاں ہو سکتی ہیں اور اُنہی کی خبر غزل الغزلات میں دی گئی
ہے۔ غزل الغزلات در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق کے اظہار میں لکھی گئی ہے۔
پانچویں پیشگوئی ۔ یسعیاہ نبی نے بھی یسعیاہ کی کتاب بھی رسول کریم صلی اللہ
ایک عظیم الشان نبی کے ظہور کی خبر دی علیہ ہے وسلم اور کی اس پیشگوئیوں سے معلوم سے ہوتا بھری ہے پڑی کہ
پرو
ایک عظیم الشان نبی اور آنے والا ہے جو دنیا کیلئے سلامتی اور امن لائے گا لیکن جیسا کہ سنت الہی
ہے پیشگوئیوں میں ایک رنگ اخفاء کا بھی پایا جاتا ہے ۔ چنانچہ یسعیاہ کی پیشگوئیوں میں بھی
شلم اور صیہوں وغیرہ کے نام آئے ہیں جس کی وجہ سے مسیحی مصنفوں نے دھوکا دھوکا کھایا ہے کہ یہ
پیشگوئیاں مسیح کے متعلق ہیں ۔ حالانکہ یروشلم یا بنو اسرائیل یا صیہوں کے الفاظ اپنی ذات میں تو
پیشگوئی کا کوئی حصہ نہیں ۔ اگر پیشگوئی کی تفصیلات مسیح پر چسپاں نہیں ہوتیں تو صرف یروشلم
اور صیہوں کے الفاظ سے کیا دھوکا لگ سکتا ہے۔ اس صورت میں ہمیں یہی ماننا پڑے گا کہ یروشلم
اور صیہوں اور بنی اسرائیل سے مراد صرف یہ ہے کہ میرے مقدس مقامات اور میری پیاری قوم
نہ کہ حقیقی طور پر یروشلم اور صیہوں اور بنی اسرائیل ۔
و
ہے:۔
(الف) اس سلسلہ میں سب سے پہلی پیشگوئی میں یسعیاہ باب ۴ سے نقل کرتا ہوں ۔ لکھا۔
” اُس دن سات عورتیں ایک مرد کو پکڑ کر کہیں گی کہ ہم اپنی روٹی کھائیں گی اور
اپنے کپڑے پہنیں گی تو ہم سب سے صرف اتنا کر کہ ہم تیرے نام کی کہلاویں تا کہ
ہماری شرمندگی مٹے ۔ اُس دن خداوند کی شان شوکت اور حشمت ہوگی اور زمین
کا پھل اُن کے لئے جو بنی اسرائیل میں سے بچ نکلے لذیذ اور خوشنما ہوگا اور ایسا ہوگا
کہ ہر ایک جو صیہوں میں چھوٹا ہوا ہو گا اور یروشلم میں باقی رہے گا۔ بلکہ ہر ایک جس کا
نام یروشلم کے زندوں میں لکھا ہو گا مقدس کہلائے گا ۔ ۱۳۵
اس پیشگوئی میں اگر صیہوں اور یروشلم کو استعارہ قرار دیا جائے تو جو مفہوم اس پیشگوئی کا
نکلتا ہے وہ سوائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور کسی پر صادق نہیں آتا۔ ان آیتوں میں
یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ آنے والے موعود کے ساتھ شوکت اور حشمت ہوگی اور اُس کو دنیا کی
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۱
دیبا چه تفسیر القرآن
قیمتیں ملیں گی اور اُس کی قوم کے لوگ مقدس کہلائیں گے اور اُس کے زمانہ میں کثرت ازدواج
کی ضرورت ہوگی ۔ کیا یہ باتیں مسیح اور اُس کے حواریوں پر چسپاں ہوتی ہیں؟ کیا مسیح کا زمانہ
شوکت اور حشمت والا تھا یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ شوکت اور حشمت والا تھا ؟ کیا
دنیا کی غنیمتیں مسیح اور اُس کے حواریوں کو ملیں یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے صحابہ کو؟
کیا مسیح کے زمانہ میں کثرت ازدواج کی ضرورت پیش آئی یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں؟ مسیح نے تو کثرت ازدواج کو ناپسند کیا ہے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
کثرت ازدواج کو مناسب حالات میں جائز بلکہ پسندیدہ کہا ہے ۔ آپ ہی کے زمانہ میں
لڑائیاں ہوئیں اور لڑائیوں میں جوان آدمی مارے گئے اور عورتیں یا بیوہ ہو گئیں یا جوان
عورتوں کے لئے رشتے میسر نہ آئے ۔ پس آپ نے اپنی قوم کو حکم دیا کہ ایسی صورت میں مردوں
کا فرض ہے کہ ایک سے زیادہ عورتوں سے شادیاں کریں تا کہ قوم میں بدکاری اور آوارہ گردی
پیدا نہ ہو۔
( ب ) یسعیاہ نبی اپنی کتاب کے باب ۵ میں پیشگوئی فرماتے ہیں:۔
وو
” وہ قوموں کے لئے دُور سے ایک جھنڈا کھڑا کرتا ہے اور اُنہیں زمین کی اشیاء
سے سیٹی بجا کے بلاتا ہے اور دیکھ وے دوڑ کے جلد آتے ہیں ۔ کوئی اُن میں نہ تھک
جاتا اور نہ پھل پڑتا ہے۔ ولے نہیں اُونگھتے اور نہیں ہوتے ۔ اُن کا کمر بند کھلتا نہیں ہے
اور نہ اُن کی جوتیوں کا تسمہ ٹوٹتا ہے۔ اُن کے تیر تیز ہیں اور ان کی ساری کمانیں کشیدہ
ہیں ۔ اُن کے گھوڑوں کے سم چقماق کے پتھر کی مانند ٹھہرتے اور اُن کے پہلے گرد باد کی
مانند وے شیرنی کی مانند گرجتے ہیں۔ ہاں وے جوان شیروں کی مانند گرجتے ہیں
وے غراتے اور شکار پکڑتے اور اُسے بے روک ٹوک لے جاتے ہیں اور کوئی بچانے
والا نہیں اور اُس دن اُن پر ایسا شور مچائیں گے جیسا سمندر کا شور ہوتا ہے اور یہ زمین
کی طرف تاکیں گے اور کیا دیکھتے ہیں کہ اندھیرا اور تنگ حالی ہے اور روشنی اُس کی
بدیوں سے تاریک ہو جاتی ہے ۔ ۱۳۶
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک زمانہ میں تمام قوموں کے لئے فلسطین سے
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۲
دیبا چه تفسیر القرآن
ڈور کسی جگہ پر ایک جھنڈا کھڑا کرے گا اور اس جھنڈے والا دنیا کی مختلف قوموں کو بلائے گا اور
وہ جلدی سے دوڑ کر اُس کے پاس جمع ہو جائیں گی ۔ وہ لوگ بڑی بڑی قربانیاں کرنے والے
ہوں گے اور غفلت اور سستی سے محفوظ ہوں گے ۔ اُنہیں لڑائیاں کرنی پڑیں گی ۔ اُن کے
گھوڑوں کے سموں سے آگ نکلے گی اور جب وہ حملہ کرنے کے لئے چلیں گے تو ہوا میں
گر داڑے گی ۔ وہ اپنے شکار پر غالب آجائیں گے اور اُن کے شکار کو کوئی بچانے والا نہیں ہو
گا۔ وہ ایسا کیوں کریں گے؟ اس لئے کہ وہ دیکھیں گے کہ زمین میں تاریکی اور ظلمت پھیلی ہوئی
ہے اور لوگ ایک عظیم الشان انقلاب کے محتاج ہیں ۔
یہ پیشگوئی گلی طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نہ صرف چسپاں ہوتی ہے بلکہ
قرآن کریم میں اس پیشگوئی کے مطابق فلسطین سے دُور یعنی مکہ میں آپ ظاہر ہوئے اور
آپ کا جھنڈا مدینہ میں کھڑا کیا گیا ۔ آپ ہی ۔ آپ ہی تھے جنہوں نے قرآنی الفاظ میں یہ اعلان کیا
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا ۳۷ اے انسانو! میں تمام لوگوں
کی طرف خدا کی طرف سے رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔ آپ ہی کی آواز پر چاروں طرف سے
لوگ دوڑ نے لگ گئے اور جلد جلد آپ کے گرد جمع ہو گئے ۔ مسیح کی زندگی میں تو ایک شخص بھی
غیر قوموں میں سے اُس پر ایمان نہیں لایا تھا۔ اُس کے سارے کے سارے حواری چالیس
پچاس میل کے حلقہ کے اندر رہنے والے تھے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر یمن کے
رہنے والے اور نجد کے رہنے والے یہودیوں میں سے بھی اور ایرانیوں میں سے بھی اور
عیسائیوں میں سے بھی ایمان لائے اور آپ کے گرد جمع ہو گئے اور اس پیشگوئی کے مطابق
اُنہوں نے ایسی قربانیاں اور ان تھک کوششیں کیں کہ دشمن سے دشمن بھی اُن کی قربانیوں کی
تعریف کئے بغیر نہیں رہتا اور خدا تعالیٰ نے بھی اپنے کلام میں اُن کی نسبت فرمایا ہے
رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۳۸ اُنہوں نے ایسی قربانیاں کیں کہ خد اُن سے
راضی ہو گیا اور وہ خدا سے راضی ہو گئے ۔ اور پھر قرآن کریم میں اُن کا یوں ذکر بھی آتا ہے کہ
مِنْهُمْ مِّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ ٣٩ کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنے عہد پورے
کر دیئے ہیں اور کچھ وہ ہیں جو اپنے عہد کے پورا کرنے کے انتظار میں ہیں ۔ پھر اُن کو جنگیں بھی
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۳
دیبا چه تفسیر القرآن
پیش آئیں اور تیروں اور کمانوں سے اُنہوں نے کام لیا ۔ اُن کے گھوڑے چقماق کی طرح ہو
گئے اور اُن کے پہیئے گرد باد کی مانند جس کی طرف خود قرآن کریم میں اشارہ کیا گیا ہے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالْعَدِيتِ ضَبْحًا فَالْمُوْرِيتِ قَدْحًا فَالْمُغِيرَتِ صُبْحًا ۔
فَارْنَ بِهِ نَفْعًا فَوَسَطنَ بِهِ جَمْعًا- اس یعنی ہم قسم کھاتے ہیں اُن اسپ سواروں کی
جو تیزی سے دشمن پر حملہ کرنے کے لئے آگے بڑھتے ہیں ایسی تیزی سے کہ اُن کے گھوڑوں کے
ٹاپوں سے آگ نکلنے لگتی ہے اور ان کے حملہ سے گردو غبار کا ایک طوفان اُٹھ پڑتا ہے اور وہ ایسی
شان اور طاقت کے ساتھ اپنے دشمن کی صفوں میں گھس کر اُسے مغلوب کر لیتے ہیں ۔ کس طرح
لفظ بلفظ اس پیشگوئی کی طرف قرآن کریم نے اشارہ کیا ہے ۔
وو
پھر یہ جو اس پیشگوئی میں کہا ہے کہ ” وہ زمین کی طرف تاکیں گے اور کیا دیکھتے ہیں کہ
اندھیرا اور تنگ حالی ہے اور روشنی اس کی بدلیوں سے تاریک ہو جاتی ہے۔
اسی کی طرف قرآن کریم میں اِن الفاظ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ظَهَرَ الْفَسَادُ
في البر و البحر ۱۴۲ تمام دنیا میں خشکی اور تری میں فساد اور خرابی پیدا ہو گئی ہے اور خدا
تعالیٰ کے ایک مامور کے ظاہر ہونے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح فرماتا ہے ۔ قَدْ انْزَلَ اللهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ أَيْتِ اللَّهِ
مُبَيِّنَتٍ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَتِ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى التَّوْدِ ١٣
یہ
خدا کا رسول اس لئے آیا ہے کہ دنیا سب کی سب تاریکی میں پڑی ہے اور وہ اس کو تاریکی سے
نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے ۔
( ج ) یسعیاہ باب ۸ میں لکھا ہے:۔
وو
رب الافواج جو کہے تم اُس کی تقدیس کرو اور اُس سے ڈرتے رہو اور اس کی
ہی دہشت رکھو۔ وہ تمہارے لئے ایک مقدس ہوگا ۔ پر اسرائیل کے دونوں گھرانوں
کے لئے ٹکر کا پتھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان اور یروشلم کے اور یروشلم کے باشندوں کے لئے پھندا اور
دام ہووے گا ۔ بہت لوگ اُن سے ٹھوکر کھائیں گے اور گریں گے اور ٹوٹ جائیں
گے اور دام میں پھنسیں گے اور پکڑے جائیں گے۔ شہادت نامہ بند کر لو اور میرے
انوار العلوم جلد ۲۰
ママ
دیبا چه تفسیر القرآن
شاگردوں کے لئے شریعت پر مہر کرو۔ میں بھی خداوند کی راہ دیکھوں گا جو اب
یعقوب کے گھرانے سے اپنا منہ چھپاتا ہے میں اُس کا انتظار کروں گا ۔ ۱۴۴
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایک مقدس ظاہر ہوگا لیکن وہ بنی اسرائیل کے
دونوں گھرانوں کے لئے ٹھوکر کا کا موجب ہوگا اور پیرو
اور یروشلم کے باشندوں کے لئے پھندا اور دام
دام
بنے گا۔ اگر وہ اس کا مقابلہ کریں گے تو وہ شکست کھائیں گے اور پکڑے جائیں گے۔ اُس کے زمانہ
میں یہودی شریعت ختم کر دی جائے گی اور یعقوب کے گھرانے سے خدا تعالیٰ منہ پھیر لے گا۔
انجیل نویس اس پیشگوئی کے متعلق خاموش ہیں اور شاید وہ اسرائیل کے دونوں گھرانوں
سے وہ دو گھرانے مراد لیتے ہیں جن میں سے ایک نے سلیمان کے بیٹے کا ساتھ دیا تھا اور
دوسرے نے اُن سے بغاوت کر کے الگ حکومت قائم کر لی تھی ۔ لیکن یہ درست نہیں ہو سکتا ۔
اس پیشگوئی میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ خدا کا ایک مقدس کھڑا ہوگا اور اُس کے زمانہ میں یہ باتیں
ہوں گی ۔ یا تو اس مقدس سے مراد مسیح ہے اور یا پھر مسیح کے بعد کوئی اور آنے والا شخص ہے۔
کیونکہ یسعیاہ اور مسیح کے درمیان کوئی ایسا با عظمت انسان نہیں گزرا جس کے ساتھ بنواسرائیل
نے ٹکر کھائی ہو۔ صرف حضرت مسیح ہی ایسے تھے جن سے بنواسرائیل نے ٹکر کھائی ۔ مگر کیا مسیح سے
ٹکر کھا کر بنواسرائیل پکڑے گئے یا اُن کے شاگردوں کے لئے شریعت پر مہر کر دی گئی؟ مسیح تو
صاف کہتا ہے کہ:۔
وو
یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب منسوخ کرنے کو آیا ہوں ۔
میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ
جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ توریت کا ہرگز نہ مٹے گا
جب تک سب کچھ پورا نہ ہو ۔ ۱۴۵
بلکہ مسیح اپنے بعد کے زمانہ کے لئے بھی کہتا ہے کہ : ۔
کیا براتی جب تک کہ دولہا اُن کے ساتھ ہے روزہ رکھ سکتے ہیں ۔ وے جب
تک کہ دولہا اُن کے ساتھ ہے روزہ نہیں رکھ سکتے ۔ لیکن وے دن آویں گے جب
دولہا اُن سے جدا کیا جائے گا ، تب اُنہی دنوں میں وے روزے رکھیں گے ۔ ۱۴۶
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۵
دیبا چه تفسیر القرآن
ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کے فیصلہ کے مطابق حضرت مسیح علیہ السلام کے
بعد بھی آپ کے حواریوں کے لیے موسوی تعلیم پر عمل کرنا لازم ہوگا ۔ اگر یہ نہ ہوتا تو مسیح یہ کہتا کہ
میں نے تو ہمیشہ کے لئے روزے منسوخ کر دیئے ہیں مگر وہ خود روزے رکھتا ہے اور اپنے
حواریوں کے متعلق خبر دیتا ہے کہ گو آجکل اِن میں کمزوری پائی جاتی ہے لیکن آئندہ زمانہ میں وہ
روزے رکھنے لگ جائیں گے ۔
پس شریعت پر مہر کرنے کے یہ معنی نہیں ہیں کہ شریعت کو بالکل اُڑا دیا گیا بلکہ اس پیشگوئی
کے یہی معنی ہیں کہ اُس مقدس کے زمانہ میں موسوی شریعت منسوخ کر دی جائے گی اور ایک نئی
شریعت قائم کر دی جائے گی ۔ اگر یہ نہ ہوتا تو یہ کیوں کہا جاتا کہ یعقوب کے گھرانے سے خدا اپنا
منہ پھیر لے گا۔ کیا مسیح یعقوب کے گھرانے سے نہیں تھا ؟ اگر مسیح یعقوب کے گھرانے میں سے
نہیں تھا تو وہ داؤد کی نسل میں سے نہیں تھا ؟ اور اگر وہ داؤد کی نسل میں سے نہیں تھا تو پھر مسیح کے
متعلق جو پیشگوئیاں ہیں اُن کا بھی وہ مستحق نہیں تھا۔
( و ) یسعیاہ باب 9 میں لکھا ہے :۔
ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اُس کے
کاندھے پر ہو گی اور وہ اس نام سے کہلاتا ہے ۔ عجیب ۔ مشیر ۔ خدائے قادر ۔
ابدیت کا باپ ۔ سلامتی کا شہزادہ ۔ اُس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ
انتہاء نہ ہوگی ۔ وہ داؤد کے تخت پر اور اس کی مملکت پر آج سے لے کر ابد تک
بند و بست کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قیام بخشے گا ۔ رَبُّ الافواج
کی غیوری یہ کرے گی ۔ ۱۴۷
اس پیشگوئی میں ایک موعود کی خبر دی گئی ہے جو بادشاہ ہو گا اور جس کے پانچ نام
ہوں گے (۱) عجیب (۲) مشیر (۳) خدائے قادر (۴) ابدیت کا باپ ( ۵ ) سلامتی کا شہزادہ ۔
اُس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہاء نہ ہوگی اور وہ داؤد کے تخت پر ہمیشہ کے لئے
بیٹھے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قیام بخشے گا۔ اناجیل کے حاشیہ نویسوں نے اس باب
کے شروع میں لکھا ہے کہ اس میں مسیح کی پیدائش کی خبر ہے ۔ لیکن اُن علامتوں میں سے جو اس
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۶
دیبا چه تفسیر القرآن
وو
66
پیشگوئی میں بیان کی گئی ہیں کوئی ایک بھی تو حضرت مسیح پر صادق نہیں آتی ۔ وہ کب بادشاہ
ہوئے؟ کب اُن کو عجیب ۔ مشیر ۔ خدائے قادر ۔ ابدیت کا باپ اور سلامتی کا شہزادہ کہا گیا ؟
عجیب تو شاید ان کی پیدائش کے لحاظ سے اُن کو کہا بھی جا سکے گو ایسا کہا نہیں گیا کیونکہ جو اُن
کو نہیں مانتے تھے وہ تو اُن کی پیدائش کو نا جائز قرار دیتے تھے ۔ پس وہ انہیں ”عجیب نہیں قرار
دے سکتے تھے اور جو مانتے تھے وہ اُن کی پیدائش کے متعلق مختلف شبہات میں تھے ۔ کوئی انہیں
داؤد کی اولاد قرار دیتا تھا اور کوئی روح القدس کی ۔ دوسرا نام مشیر بتایا گیا ہے حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کو مشیر ہونے کا کبھی موقع نہیں ملا۔ ساری انجیل میں دیکھ لوکسی ایک جگہ بھی انہوں نے
اپنی قوم سے مشورہ نہیں لیا اور نہ انہوں نے اپنی قوم کو کوئی مشورہ دیا۔ پھر وہ مشیر کس طرح
کہلائے؟ تیسرا نام خدائے قادر بتلایا گیا ہے۔ مسیح تو ساری عمر ابن اللہ کہلاتے رہے۔ وہ
خدائے قادر کس طرح کہلا سکتے تھے؟ اور پھر مسیح تو انا جیل کے بیان کے مطابق پھانسی دے کر مار
دیا گیا تھا ، ایسا انسان قادر کس طرح کہلا سکتا ہے۔ اناجیل میں صاف آتا ہے کہ جب حضرت مسیح
صلیب پر لٹکائے گئے تو یہودیوں نے اُن کو طعنہ دیا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو صلیب پر سے اُتر آ۔
چنانچہ لکھا ہے :۔
یوں ہی سردار کاہنوں نے بھی فقیہوں اور بزرگوں کے ساتھ ٹھٹھا مار کے کہا۔
اس نے اوروں کو بچایا مگر آپ کو نہیں بچا سکتا ۔ اگر اسرائیل کا بادشاہ ہے تو اب صلیب
،
پر سے اُتر آوے تو ہم اس پر ایمان لاویں گئے ۔ ۱۴۸
حتی کہ وہ چور بھی حضرت مسیح کے ساتھ صلیب دیئے گئے تھے اُن کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بھی اُسے
طعنے مارتے تھے ۔ ۱۴۹
پس حضرت مسیح پر یہ حوالہ چسپاں نہیں ہو سکتا کیونکہ اُس کی قدرت نہ کبھی ظاہر ہوئی نہ لوگوں
نے اُس کی قدرت کا کبھی اقرار کیا ۔ اُس کے دشمن بھی اُس کی قدرتوں کا انکار کیا کرتے تھے اور
اُس کے دوست بھی اُس کی قدرتوں کے منکر تھے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو مسیح کے حواری اُس کو چھوڑ
کر بھاگ کیوں جاتے ؟ جیسا کہ لکھا ہے:۔
تب سب شاگردا سے چھوڑ کر بھاگ گئے ۔‘۱۵۰۰
انوار العلوم جلد ۲۰
کیا کبھی کوئی شخص قادر کو بھی چھوڑا کرتا ہے؟
۱۴۷
دیباچه تفسیر القرآن
چوتھا نام ابدیت کا باپ ہے۔ یہ نام بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ جیسا کہ
او پر ثابت کیا جا چکا ہے وہ خود اپنے بعد ایک مامور کے آنے کی خبر دیتے ہیں ۔
پانچواں نام سلامتی کا شہزادہ ہے۔ یہ نام بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہو سکتا کیونکہ انہیں
کبھی بادشاہت نصیب ہی نہیں ہوئی کہ اُن کے ذریعہ سے دنیا کو سلامتی ملی ہو وہ تو خود یہود سے
دُکھ پاتے رہے، آخر پکڑے گئے اور صلیب پر لٹکائے گئے ۔ پس اُنہیں سلامتی کا شہزادہ کسی
صورت میں بھی نہیں کہا جا جاسکتا۔ سکتا ۔
پھر لکھا ہے ” اُس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہاء نہ ہوگی ۔ یہ بات بھی
حضرت مسیح میں نہیں پائی جاتی ۔ نہ اُن کو سلطنت ملی نہ اُس کا اقبال اور سلامتی انہوں نے دیکھی ۔
اسی طرح لکھا ہے وہ داؤد کے تخت پر اور اُس کی مملکت میں آج سے لے کر ابد تک بند و بست بند با
کرے گا اور عدالت اور صداقت سے اُسے قیام بخشے گا۔ یہ بات بھی حضرت مسیح کو نصیب نہیں
ہوئی۔ یہ سب کی سب علامتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں ہی پائی جاتی ہیں ۔ آپ کے
کندھے پر سلطنت رکھی گئی اور گو آپ نہیں چاہتے تھے کہ آپ بادشاہ ہوں لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ
نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ آپ بادشاہ بننے پر مجبور ہو گئے ۔ کیا یہ عجیب بات نہیں کہ
حضرت مسیح تو باوجود اس کے کہ اُن کے پاس نہ کوئی حکومت تھی نہ طاقت پھر بھی بادشاہ کہلانے
کے شوقین تھے جیسا کہ متی باب ۲۱ میں لکھا ہے :۔
دو مسیح گدھے پر سوار ہو کر یروشلم میں داخل ہوا تا کہ جو نبی نے کہا تھا پورا ہو کہ
صیہوں کی بیٹی سے کہو کہ دیکھ تیرا بادشاہ فروتنی سے گدھی پر بلکہ گدھی کے بچہ پر سوار ہو
66
کر تجھ پاس آتا ہے ۔ ۱۵۱
اسی طرح متی باب ۲۷ آیت ۱۱ میں لکھا ہے :۔
یسوع حاکم کے روبرو کھڑا تھا اور حاکم نے اُس سے پوچھا کیا تو یہودیوں کا
بادشاہ ہے؟ یسوع نے اُس سے کہا ہاں تو ٹھیک کہتا ہے“۔
لوقا باب ۲۳ میں لکھا ہے:۔
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۸
دیبا چه تفسیر القرآن
اور ساری جماعت اُٹھ کے اُسے پیلاطوس کے پاس لے گئی اور اس پر نالش
کرنی شروع کی کہ اُسے ہم نے قوم کو بہکاتے اور قیصر کو محصول دینے سے منع کرتے
اور اپنے تئیں مسیح بادشاہ کہتے پایا۔ تب پیلاطوس نے اُس سے پوچھا کیا تو یہودیوں کا
66
بادشاہ ہے؟ اُس نے اُس کے جوار ، اُس کے جواب میں کہا وہی ہے جو تو وہی ہے جو تو کہتا ہے ۔ ۱۵۲
یوحنا باب ۱۸ آیت ۳۷ میں لکھا ہے:۔
تب پیلاطوس نے اُسے کہا سو کیا تو بادشاہ ہے؟ یسوع نے جواب دیا کہ جیسا
آپ فرماتے ہیں میں بادشاہ ہوں“۔
لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم باوجود حکومت اور طاقت حاصل ہونے کے بادشاہ
کہلانے سے سخت نفرت رکھتے تھے اور فرماتے تھے کہ قیصر و کسری والا رنگ ہم میں نہیں ہونا
چاہئے ۔ اُن کو جب خدا تعالی اقتدار بخشتا ہے تو وہ بنی نوع انسان کو غلام بنانے کی کوشش کرتے
ہیں لیکن ہمیں خدا تعالیٰ نے خدمت خلق کے لئے پیدا کیا ہے ۔
پھر لکھا تھا کہ اُس کا نام ”عجیب ہوگا ۔ حضرت مسیح خود تسلیم کرتے ہیں کہ یہ عجیب نام پانے والا
وہ موعود ہے جو اُن کے بعد آئے گا۔ چنانچہ انگورستان کی مثال میں حضرت مسیح کہتے ہیں :۔
ایک مالک نے انگورستان لگایا اور باغبانوں کے حوالے کر دیا۔ پھر مالک نے
نوکروں کو اُس کا پھل لانے کے لئے باغبانوں کے پاس بھیجا مگر باغبانوں نے باری
باری تمام نوکروں کو مارا پیٹا یا پتھراؤ کیا۔ اس کے بعد اور بڑے بڑے نو کر بھیجے گئے مگر
اُن کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوا۔ پھر اُس نے اپنے بیٹے کو بھیجا مگر بیٹے کو بھی انہوں
نے مار ڈالا ۱۵۳
اس کے بعد مسیح نے لوگوں سے سوال کیا کہ وہ باغبان جنہوں نے یہ معاملہ کیا بتاؤ ان کے
ساتھ کیا سلوک کرے گا ؟ لوگوں نے کہا :۔
ان بدوں کو بُری طرح مار ڈالے گا اور انگورستان کو اور باغبانوں کو سونپے گا
جو اُسے موسم میں میوہ پہنچاویں۔ یسوع نے انہیں کہا کہ کیا تم نے نوشتوں میں کبھی نہیں
پڑھا کہ جس پتھر کو راجگیروں نے ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔ یہ خدا کی طرف
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۴۹
دیبا چه تفسیر القرآن
سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب ۔ اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ خدا کی
بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور ایک قوم کو جو اُس کو میوہ لا دے دی جائے گی ۔
جو اُس پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا پر جس پر وہ گرے گا اُسے پیس ڈالے گا ۔۱۵۴
اس تمثیل کے بیان کرتے وقت حضرت مسیح نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ بیٹے کو صلیب
دینے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور مامور ظاہر ہوگا جو کونے کا پتھر کہلائے گا اور وہ مسیح
اور تمام باقی لوگوں کی نظروں میں عجیب ہوگا ۔ پس جب مسیح خود کہتا ہے کہ عجیب وہ شخص کہلائے
گا جو بیٹے کو صلیب دیئے جانے کے بعد آئے گا تو یقیناً محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی عجیب
ہیں جو مسیح کے صلیب پانے کے بعد ظاہر ہوئے ۔
صلى الله
علوسم
دوسرا نام آنے والے کا مشیر رکھا گیا ہے۔ یہ نام بھی صرف رسول کریم ﷺ پر ہی ا ہی چسپاں
ہوتا ہے کیونکہ آپ ہی تھے جن سے ساری قوم مشورہ لیا کرتی تھی اور جنہوں نے اپنی قوم میں
مشورے کا رواج ڈالا اور حکومت کے لئے یہ لازمی قرار دیا کہ وہ باشندگانِ ملک کے مشورہ سے
ہر ایک کام کیا کرے ۔ رسول کریم ﷺ کے مشوروں کا ذکر قرآن کریم کی مندرجہ ذیل آیت میں
آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ يَآيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذًا نَاجَيْتُمُ الرَّسُولَ
فَقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَي نَجْوَبِكُمْ صَدَقَةً، ذَلِكَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَاطْهَرُ، فَإِن لَّمْ تَجِدُوا
فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ (۱۵۵ اے مومنو! جب کبھی تم رسول سے مشورہ لیا کرو تو مشورہ
لینے سے پہلے غرباء اور مساکین میں تقسیم کرنے کے لئے کچھ صدقہ پیش کیا کرو۔ یہ تمہارے لئے
زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہوگا لیکن اگر تمہارے پاس کچھ نہ ہو تو پھر اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔
اس صورت میں تم بغیر صدقہ پیش کرنے کے بھی مشورہ لے سکتے ہو ۔
اس آیت سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لوگ کثرت سے مشورہ لیا
کرتے تھے۔ یہاں تک کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اصل وقت
تو تمام بنی نوع انسان کا ہے بعض لوگ اپنی خام اپنی خاص ضرورتوں کے لئے آپ کے وقت کو نسبتاً زیادہ
استعمال نہ کرنے لگ جائیں یہ قانون مقرر کر دیا گیا کہ جو شخص آپ سے مشورہ لے لے وہ غریبوں
اور مسکینوں کے لئے کچھ صدقہ کی رقم بھی بیت المال میں ادا کرے تا کہ آپ کا وقت جو افراد
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۵۰
دیبا چه تفسیر القرآن
کے کاموں میں لگے اُس کا کچھ نہ کچھ ازالہ اس صدقہ کے ذریعہ سے ہو جائے ۔ جس شخص سے
لوگ اس کثرت سے مشورہ لیا کرتے تھے کہ اُس کے مشورہ کو ایک مستقل ادارہ قرار دے دیا گیا
و ہی شخص مشیر کہلانے کا مستحق ہو سکتا ہے۔ پھر اس لئے بھی آپ مشیر کہلانے کے مستحق ہیں کہ آپ
نے حکومت کی بنیا د قومی مشوروں پر رکھی ۔ چنانچہ قرآن کریم میں جو آپ پر نازل ہونے والی وحی
ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آمُرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُمْ ۱۵۶ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ کوئی حکومتی
کام نہ کریں جب تک کہ وہ ملک کے نمائندوں سے مشورہ نہ لے لیا کریں ۔ اس کی تشریح میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ ۱۵۷ اسلامی حکومت مشورہ کے
بغیر نہیں ہو سکتی ۔ جو حکومت بھی باشندگانِ ملک کے مشورہ کے بغیر چلائی جائے گی وہ اسلامی نہیں کہلائے
گی ۔ مگر اس کے مقابلہ میں نہ مسیح نے کوئی مشورہ دنیا کو دیا نہ مشورہ کی اہمیت پر زور دیا۔ پس یقیناً
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ شخص تھے جو مشیر کہلاتے تھے اور م ہلاتے تھے اور مشیر کہلاتے ہیں ۔
تیسرا نام اُس کا خدائے قادر ہے ۔ تو رات کی رو سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو
خدا تعالیٰ سے مشابہت حاصل تھی چنانچہ خروج باب ۷ آیت میں لکھا ہے:۔
پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا دیکھ میں نے تجھے فرعون کے لئے خدا سا بنایا۔
اسی طرح خروج باب ۴ آیت ۱۶ میں اللہ تعالیٰ حضرت موسی کو فرماتا ہے:۔
تو اُس (یعنی ہارون ) کے لئے خدا کی جگہ ہوگا۔
جس طرح مسیح بائبل کے محاورہ کے مطابق ابن اللہ کہلانے کے مستحق ہیں اسی طرح بائبل
کے لحاظ سے حضرت موسیٰ مظہر خدا تھے ۔ پس جب کبھی خدا کے لفظ سے کسی انسان کی طرف
اشارہ کیا جائے گا تو اس سے مراد یا موسیٰ علیہ السلام ہوں گے یا کوئی مثیل موسی ہوگا ۔ اور یہ میں
او پر بتا آیا ہوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے بعد ایک ایسے نبی کے آنے کی خبر دی تھی جو اُن
جیسا ہو گا ۔ ۱۵۸ اور یہ بھی میں بتا چکا ہوں کہ اس پیشگوئی کی تمام علامتیں محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر صادق آتی ہیں ۔ پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی خدا یا صحیح لفظوں میں یوں کہو کہ
خدا کے مظہر کہلانے کے مستحق تھے۔ چنانچہ آپ کے متعلق قرآن کریم میں بھی آتا ہے
وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَضى - ۱۵۹ جب بدر کے موقع پر تو نے کنکر
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۵۱
دیباچه تفسیر القرآن
اُٹھا کر دشمن کی طرف پھینکے تھے تو ان کنکروں کو پھینکنے والا تیرا ہا تھ نہیں تھا بلکہ خدا کا ہاتھ تھا۔
اسی طرح آپ کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے ان الذين يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ ١٢٠
جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ اللہ کی بیعت کرتے ہیں ۔ یعنی تو اللہ تعالیٰ کا مظہر ہے ۔ پس اس
پیشگوئی کے مطابق اگر کوئی شخص ہو سکتا ہے تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات ہو سکتی
ہے۔ پھر لفظ قادر بھی آپ ہی کی ذات پر دلالت کرتا ہے کیونکہ آپ ہی تھے جنہوں نے اپنی
زندگی میں اپنے سارے دشمنوں کو زیر کر لیا اور تمام مخالفتوں ! وزیر کر لیا اور تمام مخالفتوں اور عداوتوں کا سر چلا
6
سر کچل د دیا۔
چوتھا نام ابدیت کا باپ بتایا گیا ہے ۔ یہ علامت بھی آپ پر ہی چسپاں ہوتی ہے کیونکہ
آپ ہی ہیں جنہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ آپ کی تعلیم قیامت تک کے لئے ہے اور یہ کہ جس آنے
والے مسیح کی خبر دی گئی ہے وہ بھی آپ کی اُمت کا ایک فرد ہوگا کوئی نیا شخص نہیں ہوگا جس کی وجہ
سے آپ کی بادشاہت میں کوئی فرق یا اختلال واقعہ ہو جائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَمَا أَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَافَّةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ
لَا يَعْلَمُونَ وَيَقُولُونَ مَتى هذا الوَعْدُ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - قُلْ لَكُمْ
مِيعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُونَ ۔ یعنی ہم نے
تجھے صرف اس لئے بھیجا ہے تا کہ تمام بنی نوع انسان کو تو اس طرح جمع کرے کہ اُن میں سے
کوئی طبقہ اور کوئی زمانہ تیری تبلیغ سے باہر نہ رہے اور تو تمام انسانوں کے لئے بشیر اور نذیر کے
طور پر کام دے۔ لیکن اکثر انسان تیری اس حیثیت سے واقف نہیں ہیں ۔ پھر فرماتا ہے دشمن
اعتراض کرتے ہیں کہ یہ وعدہ کہ تو سب دنیا کی طرف اور ہمیشہ کیلئے ہے کس طرح پورا ہوگا ۔ اگر
تم سچے ہو تو اس کی دلیل دو۔ اس کا جواب دیتا ہے کہ تو اُن سے کہہ دے کہ تمہارے لئے ہم ایک
مدت مقرر کر چکے ہیں تم نہ اس مدت سے ایک ساعت پیچھے رہ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھو گے ۔ یعنی
وہ وعدہ عین وقت پر پورا ہو جائے گا۔ یہ مدت وہی ہے جس کا ذکر سورہ سجدہ میں کیا گیا ہے ۔
سورہ سجدہ میں اللہ فرماتا اللہ فرماتا ہے يُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ يَعْرُجُ إِلَيْهِ
فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ الْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ۱۶۲ اللہ تعالی اسلام کو دنیا میں قائم
کرے گا ۔ پھر اسلام کا زور رفتہ رفتہ کم ہونا شروع ہوگا اور ایک دن میں جس کی لمبائی ایک ہزار