چھٹی پیشگوئی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۵۹
دیباچه تفسیر القرآن
چنانچہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اعلان
فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے میری اُمت کا نام مسلم اور میرے مذہب کا نام اسلام رکھا ہے ۔
چھٹی پیشگوئی دانیال نبی کی کتاب کے دوسرے باب ، دوسرے باب میں ایک خواب لکھی ہے جو نہ ی ہے جو نبو کد نضر
بادشاہ نے دیکھی تھی۔ لیکن وہ اُسے دیکھنے کے بعد بھول گیا۔ تب اُس
نے اپنے وقت کے حکیموں سے خواب اور اُس کی تعبیر دریافت کی ۔ باقی لوگ تو نہ بتا سکے
دانیال نے خدا تعالیٰ سے دعا کر کے وہ خواب معلوم کر لی اور بادشاہ کے سامنے بیان کی وہ
خواب یہ تھی ۔
تو نے اے بادشاہ! نظر کی تھی اور دیکھ ایک بڑی مورت تھی ۔ وہ بڑی مورت
جس کی رونق بے نہایت تھی تیرے سامنے کھڑی ہوئی اور اُس کی صورت ہیبت ناک
تھی ۔ اُس مورت کا سر خالص سونے کا تھا۔ اُس کا سینہ اور اُس کے باز و چاندی کے ۔
اُس کا شکم اور رانیں تابنے کی تھیں ۔ اُس کی ٹانگیں لوہے کی اور اُس کے پاؤں کچھ
لوہے کے اور کچھ مٹی کے تھے اور تو اُسے دیکھتا رہا یہاں تک کہ ایک پتھر بغیر اس کے
کوئی ہاتھ سے کاٹ کے نکالے آپ سے آپ نکلا جو اس شکل کے پاؤں پر جولو ہے
اور مٹی کے تھے لگا اور اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کیا ۔ تب لوہا اور مٹی اور تانبا اور چاندی اور
سونا ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور تابستانی کھلیان کی بھوسی کی مانند ہوئے اور ہوا اُنہیں
اُڑا لے گئی یہاں تک کہ اُن کا پتہ نہ ملا اور وہ پتھر جس نے اُس مورت کو مارا ایک بڑا مارا
پہاڑ بن گیا اور تمام زمین کو بھر دیا ۔ ۱۶۸
اس کی تعبیر دانیال نبی نے جو کی وہ یہ ہے :۔
تو اے بادشاہ! بادشاہوں کا بادشاہ ہے اس لئے کہ آسمان کے خدا نے تجھے
ایک بادشاہت اور توانائی اور قوت اور شوکت بخشی ہے اور جہاں کہیں بنی آدم سکونت
کرتے ہیں اُس نے میدان کے چوپائے اور ہوا کے پرندے تیرے قابو میں کر دیئے
اور تجھے اُن سبھوں کا حاکم کیا۔ تو ہی وہ سونے کا سر ہے اور تیرے بعد ایک اور
سلطنت بر پا ہوگی جو تجھ سے چھوٹی ہو گی اور اُس کے بعد ایک اور سلطنت تانبے کی جو
انوار العلوم جلد ۲۰
١٦٩
۱۶۰
دیبا چه تفسیر القرآن
تمام زمین پر حکومت کرے گی اور چوتھی سلطنت لوہے کی مانند مضبوط ہوگی اور جس
طرح کہ لوہا توڑ ڈالتا ہے اور سب چیزوں پر غالب ہوتا ہے ہاں لوہے کی طرح سے
جوسب چیزوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے اُس ہی طرح وہ ٹکڑے ٹکڑے کرے گی اور کچل
ڈالے گی اور جو کہ تو نے دیکھا کہ اُس کے پاؤں اور اُنگلیاں کچھ تو کمہار کی مائی کی اور
کچھ لوہے کی تھیں تو اس سلطنت میں تفرقہ ہوگا ۔ مگر جیسا کہ تو نے دیکھا کہ اس میں لوہا
گلا دے ۱۶۹ء سے ملا ہوا تھا۔ تھا۔ سولو سولوہے ۔ کی توانائی اُس میں ہوگی اور جیسا کہ پاؤں کی
اُنگلیاں کچھ لوہے کی اور کچھ مائی کی تھیں سو وہ سلطنت کچھ قوی کچھ ضعیف ہوگی اور جیسا
تو نے دیکھا کہ لوہا گلاوے گلاوے ۔ سے ملا ہوا ہے وے اپنے انسان کی نسل سے ملاویں۔ گے
لیکن جیسا لوہا مٹی سے میل نہیں کھاتا تیسا وے باہم میں نہ کھاویں گے اور اُن
بادشاہوں کے ایام میں آسمان کا خدا ایک سلطنت بر پا کرے گا جو تا ابد نیست نہ
ہووے گی اور وہ سلطنت دوسری قوم کے قبضہ میں نہ پڑے گی وہ اُن سب مملکتوں کو
ٹکڑے ٹکڑے اور نیست کرے گی اور وہی تا ابد قائم رہے گی جیسا کہ تو نے دیکھا کہ
وہ پتھر بغیر اس کے کہ کوئی ہاتھ سے اُس کو پہاڑ سے کاٹ نکالے آپ سے آپ نکلا اور
اُس نے لوہے اور تانبے اور مٹی اور چاندی اور سونے کو ٹکڑے ٹکڑے کیا ۔ خدا تعالیٰ
نے بادشاہ کو وہ کچھ دکھایا جو آگے کو ہونے والا ہے اور یہ خواب یقینی ہے اور اُس کی
تعبیر یقینی کا
اس تعبیر میں خود حضرت دانیال نے سونے کے سر سے بابل کا بادشاہ مراد لیا ہے ۔ چاندی
کے ۔ سینہ اور چاندی کے بازو سے مراد فارس اور مادہ فارس اور مادہ کی حکومت تھی جو بابل کی بادشاہت ۔ بادشاہت کے بعد
آئی ۔ تانبے کی رانوں سے مراد سکندر کی حکومت تھی جو اُس کے بعد دنیا پر غالب ہوا ۔ ہوا ۔ اور لو ہے
کی ٹانگوں سے مراد روما کی حکومت تھی جو ایرانی حکومت کے تنزل کے وقت دنیا میں طاقتور
وو
ہوئی ۔ اس آخری حکومت کے متعلق لکھا ہے اُس کے پاؤں کچھ لو ہے اور کچھ مٹی کے تھے۔
جس کی تعبیر یہ تھی کہ یہ حکومت ایشیا سے یورپ میں پھیل جائے گی ۔ لوہے کی ٹانگوں سے مراد
یوروپین حکومت ہے کہ وہ بوجہ ایک قوم اور ایک مذہب ہونے کے زیادہ مضبوط تھی لیکن پاؤں
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۶۱
دیبا چه تفسیر القرآن
مٹی اور لوہے کے مشترک بنے ہوئے تھے۔ لیکن وہ یورپین قوم بعض مشرقی اقوام کو فتح کر کے
ایک شہنشاہیت کی صورت اختیار کرلے گی اور جیسا کہ شہنشاہیتوں کا قاعدہ ہے وہ اپنی وسعت
اور سامانوں کی فراہمی کے لحاظ سے قوی ہوتی ہیں لیکن غیر قوموں کے اشتراک کی وجہ سے اُن
میں ضعف بھی پیدا ہو جاتا ہے وہ حکومت اپنے آخری زمانہ میں بوجہ غیر قوموں کی شمولیت کے
کمزوری کی طرف مائل ہو جائے گی ۔ اس کے بعد لکھا ہے :۔
ایک پتھر بغیر اس کے کوئی ہاتھ سے کاٹ کے نکالے آپ سے آپ نکلا جو اُس
شکل کے پاؤں پر جو لو ہے اور مٹی کے تھے لگا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کیا تب لوہا اور مٹی
اور تانبا اور چاندی اور سونا ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور تابستانی کھلیان کی بھوسی کے
مانند ہوئے اور ہوا انہیں اڑا لے گئی یہاں تک کہ اُن کا پتہ نہ ملا اور وہ پتھر جس نے
اُس مورت کو مارا ایک بڑا پہاڑ بن گیا اور تمام زمین کو بھر دیا۔
ان الفاظ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اتباع کی خبر دی گئی ہے۔ آپ کی
جماعت کا ٹکراؤ پہلے قیصر روما سے اور پھر ایران کی حکومت سے ہوا۔ اور جب قیصر روما سے آپ
کی جماعت کا ٹکراؤ ہوا اُس وقت وہ سکندر کی وراثت پر بھی قابض تھا اور روما کی وراثت کا بھی
وارث تھا اور جب آپ کا ٹکراؤ ایرانی حکومت سے ہوا ہوا تو وہ بابل اور فارس اور مید اور میدیا دونوں
حکومتوں کی قائمقام تھی ۔ جب آپ کے صحابہؓ سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ دونوں حکومتیں تباہ ہوئیں
تو دانیال کے قول کے مطابق لوہا اور مٹی اور تانبا اور چاندی اور سونا ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور
تابستانی کھلیان کی بھوسی کی مانند ہو گئے ۔ خواب کی ترتیب اور دانیال کی کی ہوئی تعبیر دونوں ہی
اس مضمون کی تائید کرتی ہیں ۔ اس میں کیا شبہ ہے کہ بابل کی جگہ فارس اور میدیا نے لی اور
فارس اور میڈ یا کا زور سکندر نے توڑا اور سکندر کی حکومت کو رومی حکومت کھا گئی جس نے اپنے
مشرقی مرکز میں بیٹھ کر ایک زبردست یورپین ایشیائی شہنشاہیت قائم کی ۔ اس شہنشاہیت کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ نے ہی تو ڑا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود ایک
لشکر لے کر قیصر کی سرحدوں کی طرف تشریف لے گئے تھے لیکن یہ معلوم کر کے کہ قیصر کی فوجوں کی
عرب پر حملہ آور ہونے کی خبر قبل از وقت تھی واپس تشریف لے آئے ۔ مگر اس کے بعد رومی حکومت
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۶۲
دیبا چه تفسیر القرآن
کی سرحدوں سے برابر چھیڑ چھاڑ جاری رہی جس کے نتیجہ میں خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک لشکر تیار کر کے اس طرف بھجوایا اور آخر حضرت ابوبکر کے زمانے میں رومیوں اور
مسلمانوں میں باقاعدہ لڑائی چھڑ گئی اور حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایران اس لڑائی میں شامل ہو گیا
اور آپ کی زندگی میں ہی دونوں حکومتیں تباہ اور برباد ہو گئیں اور ڈور سرحدوں پر چھوٹی چھوٹی
ریاستیں بن کر رہ گئیں ۔ اس پتھر کے متعلق یسعیاہ اور متی میں بھی خبریں دی گئی ہیں ۔ چنانچہ
یسعیاہ باب ۸ آیت ۱۴ میں ایک آنے والے موعود کے متعلق لکھا ہے:۔
وہ تمہارے لئے ایک مقدس ہو گا پر اسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لئے ٹکر
کا پتھر اور ٹھو کر کھانے کی چٹان ۔“
پھر آیت ۱۵ میں لکھا ہے :۔
66
بہت سے لوگ اُن سے ٹھو کر کھائیں گے اور گریں گے اور ٹوٹ جائیں اور گے۔“
اور متی باب ۲۱ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موعود جسے پتھر کہا گیا ہے مسیح نہیں بلکہ مسیح کے بعد آنے والا
دوسرا شخص ہے:۔
اور آیت ۴۴ میں اس کی یہ شان بیان کی گئی ہے کہ: ۔
اسی طرح زبور باب ۱۱۸ آیت ۴۲ میں لکھا ہے:
وو
جو اس پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا پر جس پر وہ گرے گا اُسے پیس ڈالے گا۔
وہ پتھر جسے معماروں نے رڈ کیا کونے کا سرا ہو گیا“۔
متی باب ۲۱ میں بھی اس پیشگوئی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور لکھا ہے:
یسوع نے اُنہیں کہا کیا تم نے نوشتوں میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو
راجگیروں نے ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔
جیسا کہ بتایا جا چکا ہے اس پیشگوئی کے متعلق خود حضرت مسیح کا فیصلہ ہے کہ یہ پیشگوئی اُن پر
صادق نہیں آتی بلکہ اُس وجود پر صادق آتی ہے جو بیٹے کے صلیب پر لٹکا دینے کے بعد ظاہر ہو
گا۔ عیسائی لوگ اپنی خوش فہمی سے اس سے مراد کلیسیا لیتے ہیں حالانکہ کلیسیا اس پیشگوئی سے مراد
ہو ہی نہیں سکتا ۔ کیونکہ دانیال نبی کی خواب میں رومی حکومت جو کلیسیا کی نمائندہ تھی تانبے کی
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۶۳
دیبا چه تفسیر القرآن
رانیں اور لوہے کے پاؤں قرار دی گئی ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ پتھر بت کے پاؤں پر گرے گا
یعنی مشرقی رومی حکومت کے آخری حصہ سے اس کا ٹکراؤ ہو گا اور وہ رومی حکومت یعنی کلیسیا کی
نمائندہ حکومت کو توڑ دے گا ۔ پس اس پیشگوئی سے مراد کلیسیا کسی صورت میں نہیں ہو سکتا۔ مسیح تو
مشرقی رومی حکومت سے پہلے آیا تھا اور کلیسیا کا رومی حکومت کو توڑ نا کیا معنی ! رومی حکومت تو اس
کی نمائندہ تھی جس نے رومی حکومت کو توڑا وہی اس پتھر والی پیشگوئی کا موعود تھا۔ پس یہ پیشگوئی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اتباع کے سوا اور کسی کے ذریعہ سے پوری نہیں ہوئی ۔
پھر جیسا کہ پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ وہ پتھر تمام دنیا میں پھیل جائے گا اور پہاڑ کی طرح بن
جائے گا ویسا ہی ہوا ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ نے قیصر و کسری کو شکست دی تو
تمام دنیا پر اسلامی حکومت پھیل گئی اور وہ چھوٹا سا پتھر ایک پہاڑ بن کر دنیا پر چھا گیا اور ایک ہزار
سال تک دنیا کی قسمت کا فیصلہ مسلمانوں کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔