انبیاء کے اعمال فکری جذباتی ہوتے ہیں اور لوگوں کے لئے نمونہ
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۷۶
دیباچه تفسیر القرآن
لیکن عام طور پر دل کی صفائی کے مطابق انسان کے اعمال صادر ہوتے ہیں اور دل کی صفائی کا
بہترین ذریعہ اچھا نمونہ ہوتا ہے۔ قانون انسان کے دماغ پر اثر ڈالتا ہے لیکن اچھا نمونہ انسان
کے دل پر اثر ڈالتا ہے۔ ۔ ق قانون کی حکومت فکر پر ہوتی ہے لیکن اچھے نمونہ کی حکومت جذبات پر
ہوتی ہے ۔ ہم صرف فکر کی اصلاح سے انسان کی روحانی اور جسمانی اصلاح نہیں کر سکتے ۔ فکر کا
نتیجہ غیر متواتر اعمال کے ذریعہ سے ظاہر ہوتا ہے لیکن جذبات کا نتیجہ متواتر اور مسلسل اعمال کے
ذریعہ سے ظاہر ہے ، ظاہر ہوتا ہے۔ ایک عام خیر خواہ انسان جس رنگ میں ا یں اپنے گردو پیش کے لوگوں کی
خیر خواہی کرتا ہے اُس کی خیر خواہی کا نمونہ اُس خیر خواہی کے نمونہ سے بالکل مختلف ہوتا ہے جو
ماں اپنے بچہ کے متعلق دکھاتی ہے۔ اس لئے کہ جس کا دماغ اخلاقی تعلیم سے متاثر ہوا ہے وہ
اُس شخص کا مقابلہ نہیں کر سکتا جس کے جذبات اخلاقی تعلیم سے متأثر ہوں ۔ ماں کی محبت اپنے
بچہ سے اُس کے جذ با جذبات کی وجہ سے ۔ ہوتی ہے اور ایک فلاسفر کی محبت اپنے ہمسایوں
دلائل عقلیہ کی بناء پر ہوتی ہے ۔
سے
انبیاء کے اعمال فکری جذباتی جو اعمال دلائل کے نتیجہ میں پیدا ہوتے
ہیں وہ متواتر اور مسلسل نہیں ہو سکتے
ہوتے ہیں اور لوگوں کے لئے نمونہ کیونکہ بعض دفعہ انسان کی توجہ حقیقت کی
طرف نہیں پھرتی ۔ بعض دفعہ اُس کے ارادہ اور عمل کے درمیان ایک لمبی سوچ اور فکر حائل ہو
جاتی ہے مگر جو جذبات کے ماتحت لوگوں سے کوئی کام کرتا ہے اُس کے کام فوری ہوتے ہیں اور
مسلسل ہوتے ہیں ۔ ماں کو اگر کوئی لاکھ دلیل دے کہ تو اپنے بچہ کے لئے قربانی نہ کر جو کر رہی
ہے تو وہ کبھی اُس کی بات نہیں مانے گی اور بچے کی تکلیف کے متعلق وہ سوچنے نہیں بیٹھے گی ۔ وہ
اندھا دھند اور فوری طور پر اپنے بچہ کی خیر خواہی کے لئے وہ تدابیر اختیار کرنے کو آمادہ ہو جائے
گی جو تدابیر اس کے نزدیک اُس کے بچہ کے فائدہ کے لئے ضروری ہوں گی اور رات اور دن
میں کوئی وقت بھی ایسا نہیں ہو گا جب اُس کا دماغ اپنے بچہ کی خیر خواہی سے خالی ہو۔ پس
حقیقی اصلاح جبھی ہو سکتی ہے کہ اخلاق فاضلہ بنی نوع انسان کے جذبات کا حصہ بنا دیئے
جائیں ۔ وہ اخلاق کے مطالبات کو فکر کے بعد پورا نہ کریں بلکہ اخلاقی مطالبات کو اپنی ذات میں
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۷۷
دیبا چه تفسیر القرآن
محسوس کرنے لگیں ۔ جذبات کو بعض لوگ بُرا کہتے ہیں لیکن جذبات بُرے ہی نہیں اچھے بھی
ہوتے ہیں ۔ جذبہ کے اصل معنی تو یہ ہیں کہ ارادہ اور عمل کے درمیان جو فکر کی لمبی دیوار کھڑی
ہوتی ہے وہ چھوٹی کر دی جائے یا بالکل اُڑا دی جائے تا کہ انسانی اعمال محدود ہو کر نہ رہ جائیں
بلکہ جذبات کی وجہ سے وہ سینکڑوں گنے زیادہ ترقی کر جائیں ۔ جو شخص خالی فکر سے کام لیتا ہے وہ
بہت سا وقت سوچنے اور غور کرنے میں گزار دیتا ہے۔ لیکن جو شخص ایک دفعہ سوچ کر اور غور کر
کے ایک سچائی کو معلوم کر لیتا ہے اور ایک نیکی کو پالیتا ہے پھر وہ اُس سچائی اور نیکی کو اپنے دل کی
طرف منتقل کر دیتا ہے اور اسے اپنے جذبات کا حصہ بنا دیتا ہے تو وہ اُس نیکی اور سچائی پر عمل
کرنے میں اتنا تیز اور پھر تیلا ہوتا ہے کہ وہ شخص جو صرف فکر سے کام لینے کا عادی ہے اُس کا
مقابلہ کر ہی نہیں سکتا ۔ فکر سے کام لینے والا جتنی دیر میں ایک کام کرے گا جذبات سے کام لینے
والا اُتنی دیر میں بیسیوں کام کر جائے گا اور ہم اس جذبات سے کام لینے والے شخص کو وحشی نہیں
کہہ سکتے کیونکہ یہ جذبات کا غلام نہیں ہے بلکہ پہلے اُس نے فکر اور غور سے سچائیوں اور نیکیوں کو
دریافت کیا اس کے بعد اُس نے اُن سچائیوں اور نیکیوں کو اپنے جذبات کا حصہ بنالیا ۔ پس ایسے
شخص کا جذباتی عمل غیر ارادی نہیں ہوتا بلکہ ارادہ کے تابع ہوتا ہے۔ صرف اتنی بات ہے کہ یہ
اُس کام کو جو ایک دفعہ فکر سے لے چکا ہے بار بار دہرانا نہیں چاہتا اور ایک ایسا کام جو پہلے کیا جا
چکا ہو اُس کو بغیر ضرورت دُہرانا عقلمندی تو نہیں بیوقوفی کی بات ہے۔ پس یہ ایک حقیقت ہے کہ
دنیا کی اصلاح اُس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک سچائیاں اور نیکیاں انسان کے جذبات کا جزو
نہ بن جائیں ۔ جب تک انسان صرف فکر کی اتباع کرے گا وہ دبدھا ۱۸۳ اور شک اور دیر کا
شکار رہے گا ۔ جب وہ سچائیوں اور نیکیوں کے اصول کو فکر اور غور سے معلوم کر کے اپنے جذبات
کا حصہ بنالے گا تو دُبُدھا اور شک اور دیر سے وہ محفوظ ہو جائے گا۔ وہ سچائیوں پر عمل کرے گا
اور نیکیاں ظاہر کرے گا مگر بغیر تردد کے بغیر شبہ کے بغیر دُبُدھا کے ۔ اور یہ چیز جیسا کہ میں نے
بتایا ہے بغیر اچھے نمونہ کے پیدا نہیں ہوسکتی ۔ ہم عقلی دلیل سے اپنے دماغ کو تسلی دیتے ہیں۔ عقلی
دلیل محبت کے جذبات کو نہیں اُبھارا کرتی ۔ محبت کے جذبات کو قربانی اور ایثار کا نمونہ ہی اُبھارا
کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ کی عبادت کے الفاظ کتنے ہی شاندار ہوں اُن سے وہ سوز و گداز پیدا نہیں ہو