آنحضرت ﷺ کے حالات زندگی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۷۸
دیبا چه تفسیر القرآن
سکتا جو ایک انسان کو سوز و گداز سے عبادت کرتے ہوئے دیکھ کر پیدا ہوتا ہے ۔ اس میں کوئی
شبہ نہیں کہ خالی نمونہ بھی ٹھوکر کا موجب ہو جاتا ہے کیونکہ جب تک فکر پاکیزہ نہ ہو جذ بات
رسم و رواج کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اور رسم و رواج عقل اور دانائی کو قتل کر دینے والی چیزیں
ہیں ۔ پس ایک ہی وقت میں مدلل تعلیم کی بھی ضرورت ہے اور پاک نمونہ کی بھی ضرورت ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی کی آسمانی کتابیں ہمیشہ نبیوں پر نازل ہوتی رہی ہیں ۔ خالی کتاب کبھی
آسمان سے نہیں پھینکی گئی ۔ کتاب انسان کے دماغ کو نور بخشتی ہے اور نمونہ اس کتاب کے مضمون
کو انسان کے دل میں داخل کر دیتا ہے اور اُس کے جذبات کا حصہ بنا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
جن میدانوں میں خدا تعالیٰ کے انبیاء کامیاب ہوئے ہیں فلاسفران میدانوں میں ہمیشہ ناکام
ہوئے ہیں کیونکہ فلاسفر اپنے فلسفوں سے ہمیشہ لوگوں کے دماغوں کی اصلاح کی فکر کرتے ہیں مگر
اپنے اچھے نمونہ سے اُن کے دلوں کی اصلاح نہیں کرتے ۔ جبکہ انبیاء آسمانی کتابوں کے ذریعہ
سے لوگوں کے دماغوں کو بھی نور بخشتے ہیں اور اپنے نمونہ کے ذریعہ سے اُن کے دلوں کو بھی پاک
کرتے ہیں اور اُن کی ذات میں جو خدا تعالیٰ کے معجزات اور نشانات ظاہر ہوتے ہیں وہ لوگوں
کے ایمان اور یقین کو بڑھانے کا موجب ہوتے ہیں ۔ اس اصل کو مد نظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا
ہوں یہ ضروری ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے کچھ حالات بھی اس موقع پر بیان
کر دیئے جائیں ۔
صلى الله
عروسه
آنحضرت ﷺ کے حالات زندگی خدا تعالی کا یہ ایک بہت بڑا نشان اور
اسلام کی صداقت کا ایک عظیم الشان
الله
ثبوت ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات جتنے ظاہر ہیں اور کسی نبی کی
زندگی کے حالات اتنے ظاہر نہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس تفصیل کے نتیجہ میں محمد رسول
صلی اللہ علیہ وسلم پر جتنے اعتراض ہوئے ہیں اتنے اعتراض اور کسی نبی کے وجود پر نہیں ہوئے
لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ان اعتراضوں کے حل ہو جانے کے بعد جس طرح شرح صدر
اور جس اخلاص سے ایک انسان محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے محبت کر سکتا ہے اور
کسی انسان کی ذات سے اتنی محبت ہر گز نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ جن کی زندگیاں پوشیدہ ہوتی ہیں اُن
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۷۹
دیبا چه تفسیر القرآن
کی محبت میں رخنہ پڑ جانے کا احتمال ہمیشہ رہتا ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تو
ایک کھلی کتاب تھی ۔ دشمن کے اعتراضات حل ہونے کے بعد کوئی ایسا کو نہ نہیں رہتا جس پر سے
مڑنے کے بعد آپ کی زندگی کے متعلق ایک نیا زاویہ نگاہ ہمارے سامنے آ سکتا ہو۔ نہ کوئی تہہ
ایسی باقی رہتی ہے جس کے کھولنے کے بعد کسی اور قسم کی حقیقت ہم پر ظاہر ہوتی ہو۔ یہ امر ظاہر
ہے کہ ایسے انسان کی زندگی کے حالات قرآن کریم کے دیباچہ میں ضمنی طور پر مختصراً بھی نہیں بیان
کئے جا سکتے ۔ صرف اُن کی طرف ایک خفیف سا اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ
خفیف اشارہ بھی اس سے بہتر رہے گا کہ میں اس مضمون کو ہی ترک کردوں کیونکہ جیسا کہ میں
نے بتایا ہے آسمانی کتب کو صحیح معنوں میں لوگوں کے دماغوں میں راسخ کرنے کے لئے ضروری
ہوتا ہے کہ اُس کے ساتھ اعلیٰ نمونہ بھی ہوا اور سب سے اعلیٰ نمونہ وہی ہو سکتا ہے جس پر وہ کتاب
نازل ہوئی ہو۔ یہ نقطہ باریک اور فلسفیانہ ہے اور بہت سے مذاہب نے تو اس کی حقیقت کو سمجھا
ہی نہیں ۔ چنانچہ ہندو مذہب ویدوں کو پیش کرتا ہے مگر ویدوں کے لانے والے رشیوں اور منیوں
کی تاریخ کے متعلق بالکل خاموش ہے ۔ ہندو مذہب کے علماء اس کی ضرورت کو آج تک بھی نہیں
سمجھ سکے ۔ اسی طرح عیسائی اور یہودی علماء اور پادری بڑی بیبا کی سے کہہ دیتے ہیں کہ بنی اسرائیل
کے فلاں نبی میں فلاں نقص تھا اور فلاں نبی میں فلاں نقص تھا۔ وہ یہ بات نہیں سمجھ سکتے کہ جس
شخص کو خدا تعالیٰ نے اپنے کلام کے لئے چنا جب وہ کلام اُس کی اصلاح نہیں کر سکا تو کسی
دوسرے کی اصلاح کیا کرے گا اور اگر وہ شخص ایسا ہی نا قابل اصلاح تھا تو خدا تعالیٰ نے اُسے
چنا کیوں؟ کیا وجہ ہے کہ کسی اور کو نہیں چن لیا ؟ آخر خدا تعالیٰ کے لئے کیا مجبوری تھی کہ وہ زبور
کے لئے داؤد کو چنتا ۔ وہ بنی اسرائیل میں سے کسی اور انسان کا انتخاب کر سکتا تھا۔ پس یہ دونوں
باتیں غیر معقول ہیں۔ یہ خیال کر لینا کہ خدا تعالیٰ نے جس پر کلام نازل کیا وہ کلام اُس کی
اصلاح نہیں کر سکا یا یہ خیال کر لینا کہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسے شخص کو چن لیا جو نا قابل اصلاح تھا
یہ دونوں باتیں عقل کے بالکل خلاف ہیں ۔ مگر بہر حال مختلف مذاہب میں اپنے منبع سے دوری کی
وجہ سے اس قسم کے غلط خیالات پیدا ہو گئے ہیں ۔ یا یوں کہو کہ انسانی دماغ کی ترقی کے کامل نہ
ہونے کے سبب سے پرانے زمانہ میں ان چیزوں کی اہمیت کو سمجھا ہی نہیں گیا ۔ مگر اسلام میں