بت پرستی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۸۰
دیا چه تفسیر القرآن
شروع سے ہی اس امر کی اہمیت سمجھی گئی تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت عائشہ
تیرہ چودہ سال کی عمر میں آپ سے بیاہی گئیں اور کوئی سات سال کا عرصہ آپ کی صحبت میں
بھی
رہیں ۔ جب رسول رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوئے تو اُن کی عمر ۲ سال تھی اور وہ پڑھی لکھ
نہیں تھیں لیکن با وجود اس کے اُن پر یہ فلسفہ روشن تھا۔ ایک دفعہ آپ سے کسی نے سوال کیا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے متعلق تو کچھ فرمائیے تو آپ نے فرمایا كَانَ خُلُقه
كُلُّهُ الْقُرْآنُ ۱۸۴ یعنی آپ کے اخلاق کا پوچھتے ہو جو کچھ آپ کہا کرتے تھے اُنہی باتوں کا
قرآن کریم میں حکم ہے اور قرآن کریم کی لفظی تعلیم آپ کے عمل سے جدا گا نہ نہیں ہے ۔ ہر خلق
جو قرآن کریم میں بیان ہوا ہے اُس پر آپ کا عمل تھا اور ہر عمل جو آپ کرتے تھے اُسی کی
قرآن کریم میں تعلیم ہے۔ یہ کیسی لطیف بات ہے ۔ معلوم ہوتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے اخلاق اتنے وسیع اور اتنے اعلیٰ تھے کہ ایک نوجوان لڑکی جو تعلیم یافتہ بھی نہیں تھی اُس کی توجہ کو
بھی اس حد تک پھرانے میں کامیاب ہو گئے کہ ہندو، یہودی اور مسیحی فلسفی جس امر کی حقیقت کو نہ
سمجھ سکے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اس امر کی حقیقت کو پاگئیں اور ایک چھوٹے سے فقرہ میں
آپ نے یہ لطیف فلسفہ بیان کر دیا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ایک راستباز اور مخلص انسان دنیا
کو ایک تعلیم دے اور پھر اس پر عمل نہ کرے یا خود ایک نیکی پر عمل کرے اور دنیا سے اُسے
چھپائے اس لئے تمہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق معلوم کرنے کے لئے کسی تاریخ
کی ضرورت نہیں ۔ وہ ایک راستباز اور مخلص انسان تھے جو کہتے تھے وہ کرتے تھے اور جو کرتے تھے
وہ کہتے تھے۔ ہم نے اُن کو دیکھا اور قرآن کریم کو سمجھ لیا۔ تم جو بعد میں آئے ہو قرآن پڑھو اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھ لو ۔ اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ
وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ
محمد ﷺ کے ظہور کے وقت عرب کی عرب کی حالت
بت پرستی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس زمانہ میں پیدا ہوئے اُس زمانہ کے حالات کو
بھی آپ کے حالات کا ایک حصہ ہی سمجھنا چاہئے کیونکہ اسی پس پردہ کو مدنظر
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۸۱
دیبا چه تفسیر القرآن
رکھ کر آپ کی زندگی کے حالات کی حقیقت کو انسان اچھی طرح سمجھ سکتا ہے ۔ آپ مکہ مکرمہ میں
پیدا ہوئے اور آپ کی پیدائش شمسی حساب سے اگست ۵۷۰ء میں بنتی ہے۔ آپ کی پیدائش پر
آپ کا نام محمد رکھا گیا جس کے معنے تعریف کئے گئے کے ہیں ۔ جب آپ پیدا ہوئے اُس وقت
تمام کا تمام عرب سوائے چند مستثنیات کے مشرک تھا۔ یہ لوگ اپنے آپ کو ابراہیم کی نسل میں
سے قرار دیتے تھے اور یہ بھی مانتے تھے کہ ابراہیم مشرک نہیں تھے لیکن اس کے باوجود وہ شرک
کرتے تھے اور دلیل یہ دیتے تھے کہ بعض انسان ترقی کرتے کرتے خدا تعالیٰ کے ایسے قریب
ہو گئے ہیں کہ اُن کی شفاعت خدا تعالیٰ کی درگاہ میں ضرور قبول کی جاتی ہے اور چونکہ خدا تعالیٰ کا
وجود بہت بلندشان والا ہے اُس تک پہنچنا ہر ایک انسان کا کام نہیں کامل انسان ہی اُس تک پہنچ
سکتے ہیں اس لئے عام انسانوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی وسیلہ بنائیں اور اس وسیلہ
کے ذریعے سے خدا تعالیٰ کی رضا مندی اور مدد حاصل کریں ۔ اس عجیب و غریب عقیدہ کی رو سے وہ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو موحد مانتے ہوئے اپنے لئے شرک کا جواز بھی پیدا کر لیتے تھے ۔
ابراہیم بڑا پاکباز تھا۔ وہ خدا کے پاس براہ راست پہنچ سکتا تھا مگر مکہ کے لوگ اس درجہ کے نہیں
تھے اس لئے انہیں بعض بڑی ہستیوں کو وسیلہ بنانے کی ضرورت تھی ۔ جس غرض کے حصول کے
لئے وہ ان ہستیوں کے بُتوں کی عبادت کرتے تھے اور اس طرح بخیال خود اُن کو خوش کر کے
خدا تعالیٰ کے دربار میں اپنا وسیلہ بنا لیتے تھے ۔اس عقیدہ میں جو نقائص اور بے جوڑ حصے ہیں اُن
کے حل کرنے کی طرف اُن کا ذہن کبھی گیا ہی نہیں تھا کیونکہ کوئی موحد معلم ان کو نہیں ملا تھا۔ جب
شرک کسی قوم میں شروع جاتا ہے تو پھر بڑھتا ہی چلا جاتا ہے ایک سے دو بنتے ہیں اور دو سے
تین ۔ چنانچہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے وقت خانہ کعبہ میں ( جواب مسلمانوں
کی مقدس مسجد ہے اور حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل علیھما السلام کا بنایا ہوا عبادت خانہ
ہے ) مؤرخین کے قول کے مطابق تین سو ساٹھ بت تھے گویا قمری مہینوں کے لحاظ سے ہر دن کے
لئے ایک علیحدہ بہت تھا۔ ان بتوں کے علاوہ ارد گرد کے علاقوں کے بڑے بڑے قصبات میں
اور بڑی بڑی اقوام کے مراکز میں علیحدہ بُت تھے گویا عرب کا چپہ چپہ شرک میں مبتلا ہو رہا تھا ۔
عرب لوگوں میں زبان کی تہذیب اور اصلاح کا خیال بہت زیادہ تھا انہوں نے اپنی زبان کو