عرب کے دیگر حالات و عادات و خصائل

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۸۳
دیبا چه تفسیر القرآن
ہو
کے شہروں کے ہاتھ میں تھیں بقیہ عرب سوائے یمن اور بعض شمالی علاقوں کے بدوی زندگی بسر
کرتے تھے۔ نہ اُن کے کوئی شہر تھے نہ اُن کی کوئی بستیاں تھیں ۔ صرف قبائل نے ملک کے
علاقے تقسیم کر لیے تھے ۔ ان علاقوں میں وہ چکر کھا۔ ھاتے پھرتے تھے۔ جہاں کا پانی ختم ہو جاتا تھا
وہاں سے چل پڑتے تھے اور جہاں پانی مل جاتا تھا وہاں ڈیرے ڈال دیتے تھے۔ بھیڑ،
بکریاں، اونٹ اُن کی پونجی ہوتے تھے اُن کی صوف اور اُون سے کپڑے بناتے ۔ اُن کی
کھالوں سے خیمے تیار کرتے اور جو حصہ بچ جاتا اُسے منڈیوں میں لے جا کر بیچ ڈالتے ۔
عرب کے دیگر حالات و عادات و خصائل سونے چاندی سے وہ نا آشنا تو تھے مگر سونا اور چاندی ان
کے لئے ایک نہایت ہی کمیاب جنس تھی ۔ حتی کہ اُن کے عوام اور غرباء میں زیورات کوڑیوں اور
خوشبو دار مصالحوں سے بنائے جاتے تھے ۔ لونگوں اور خربوزوں اور کٹڑیوں وغیرہ کے بیجوں اور
اسی قسم کی اور چیزوں سے وہ ہار تیار کرتے اور اُن کی عورتیں یہ ہار پہن کر زیوروں سے مستغنی ہو
جاتی تھیں۔ فسق و فجور کثرت سے تھا۔ چوری کم تھی مگر ڈا کہ بے انتہاء تھا۔ ایک دوسرے کوٹوٹ
لینا وہ ایک قومی حق سمجھتے تھے مگر اس کے ساتھ ہی قول کی پاسداری جتنی عربوں میں ملتی ہے اتنی
اور کسی قوم میں نہیں ملتی ۔ اگر کوئی شخص کسی طاقتور آدمی یا قوم کے پاس آ کر کہہ دیتا کہ میں تمہاری
پناہ میں آ گیا ہوں تو اُس شخص یا اُس قوم کے لئے ضروری ہوتا تھا کہ وہ اُس کو پناہ دے۔ اگر وہ
قوم اُسے پناہ نہ دے تو سارے عرب میں وہ ذلیل ہو جاتی تھی ۔ شاعروں کو بہت بڑا اقتدار
حاصل تھا وہ گویا قومی لیڈ ر سمجھے جاتے تھے۔ لیڈروں کے لئے زبان کی فصاحت اور اگر ہو سکے تو
شاعر ہونا نہایت ضروری تھا۔ مہمان نوازی انتہاء درجہ تک پہنچی ہوئی تھی ۔ جنگل میں بھولا بھٹکا
مسافر اگر کسی قبیلہ میں پہنچ جاتا اور کہتا کہ میں تمہارا مہمان آیا ہوں تو وہ بے دریغ بکرے اور
دینے اور اُونٹ ذبح کر دیتے تھے ۔ اُن کے لئے مہمان کی شخصیت میں کوئی دلچسپی نہ تھی ، مہمان کا
آجانا ہی اُن کے نزدیک قوم کی عزت اور احترام کو بڑھانے والا تھا اور قوم پر فرض ہو جاتا تھا
کہ اُس کی عزت کر کے اپنی عزت کو بڑھائے ۔ عورتوں کو کوئی حقوق اُس قوم میں حاصل نہیں
تھے۔ بعض قبائل میں یہ عزت کی بات سمجھی جاتی تھی کہ باپ اپنی لڑکی کو مار ڈالے ۔ مؤرخین یہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۸۴
دیباچه تفسیر القرآن
بات غلط لکھتے ہیں کہ سارے عرب میں لڑکیوں کو مارنے کا رواج تھا۔ یہ رواج تو طبعی طور پر
سارے ملک میں نہیں ہو سکتا کیونکہ اگر سارے ملک میں یہ رواج جاری ہو جائے تو پھر اُس ملک
کی نسل کس طرح باقی رہ سکتی ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ عرب اور ہندوستان اور دوسرے ممالک
میں جہاں جہاں بھی یہ رواج پایا جاتا ہے اس کی صورت یہ ہوا کرتی ہے کہ بعض خاندان اپنے
آپ کو بڑا سمجھ کر یا بعض خاندان اپنے آپ کو ایسی مجبوریوں میں مبتلا دیکھ کر اُن کی لڑکیوں کے
لئے اُن کی شان کے مطابق رشتے نہیں ملیں گے لڑکیوں کو مار دیا کرتے ہیں ۔ اس رواج کی
بُرائی اُس کے ظلم میں ہے نہ اس امر میں کہ ساری قوم میں سے لڑکیاں مٹا دی جاتی ہیں ۔ عربوں
کی بعض قوموں میں تو لڑکیاں مارنے کا طریقہ یوں رائج تھا کہ وہ لڑکی زندہ دفن کر دیتے تھے
اور بعض میں اس طرح کہ وہ اُس کا گلا گھونٹ دیتے تھے اور بعض اور طریقوں سے ہلاک کر
دیتے تھے ۔ اصلی ماں کے سوا دوسری ماؤں کو عرب لوگ ماں نہیں سمجھتے تھے اور اُن سے شادیاں
کرنے میں حرج نہیں سمجھتے تھے۔ چنانچہ باپ کے مرنے کے بعد کئی لڑ کے اپنی سوتیلی ماؤں سے
بیاہ کر لیتے تھے۔ کثرت ازدواج عام تھی ۔ کوئی حد بندی نکاحوں کی نہیں ہوتی تھی ۔ ایک سے
زیادہ بہنوں سے بھی ایک شخص شادی کر لیتا تھا۔ لڑائی میں سخت ظلم کرتے تھے جہاں بغض بہت
زیادہ ہوتا تھا زخمیوں کے پیٹ چاک کر کے اُن کے کلیجے چبا جاتے تھے ۔ ناک کان کاٹ دیتے
تھے۔ آنکھیں نکال دیتے تھے ۔ غلامی کا رواج عام تھا۔ ارد گرد کے کمزور قبائل کے آدمیوں کو پکڑ
کے لے آتے تھے اور اُن کو غلام بنا لیتے تھے ۔ غلام کو کوئی حقوق حاصل نہیں تھے۔ ہر مالک اپنے
غلام سے جو چاہتا سلوک کرتا اُس کے خلاف کوئی گرفت نہ تھی ۔ اگر وہ قتل بھی کر دیتا تو اس پر کوئی
الزام نہ آتا تھا۔ اگر کسی دوسرے آدمی کے غلام کو مار دیتا تب بھی وہ موت کی سزا سے محفوظ سمجھا
جاتا تھا اور مالک کو کچھ معاوضہ دے کر آزادی کر حاصل لیتا تھا۔ لونڈیوں کو اپنی شہوانی
ضرورتوں کے پورا کرنے کا ذریعہ بنانا ایک قانونی حق تسلیم کیا جاتا تھا۔ لونڈیوں کی اولا دیں
بھی آگے غلام ہوتی تھیں اور صاحب اولا دلونڈیاں بھی لونڈیاں ہی رہتی تھیں ۔ غرض جہاں تک
علم و ترقی کا سوال ہے عرب لوگ بہت پیچھے تھے، جہاں تک بین الاقوامی رحم اور حسن سلوک کا
سوال ہے عرب کے لوگ بہت پیچھے تھے ، جہاں تک صنف نازک کے تعلق کا سوال ہے

آج 10 میں سے 10 باقی