مجلس حلف الفضول میں آپ کی شمولیت
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
عرب
۱۸۵
دیبا چه تفسیر القرآن
رب لوگ دوسری اقوام سے بہت پیچھے تھے۔ مگر بعض شخصی اور بہادرانہ اخلاق اُن میں ضرور
پائے جاتے تھے اور اس حد تک پائے جاتے تھے کہ شاید اُس زمانہ کی دوسری قوموں میں اس کی
مثال نہیں پائی جاتی ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اس ماحول میں محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ
وسلم پیدا ہوئے ۔ آپ کی پیدائش سے
پہلے ہی آپ کے والد جن کا نام عبداللہ تھا فوت ہو گئے تھے اور آپ کو اور آپ کی والدہ حضرت
آمنہ کو اُن کے دادا عبدالمطلب نے اپنی کفایت میں لے لیا تھا۔ عرب کے رواج کے مطابق
آپ دودھ پلانے کے لئے طائف کے پاس رہنے والی ایک عورت کے سپرد کئے گئے ۔ عرب
لوگ اپنے بچوں کو دیہاتی عورتوں کے سپرد کر دیا کرتے تھے تا اُن کی زبان صاف ہو جائے اور
اُن کی صحت درست ہو۔ آپ کی عمر کے چھٹے سال میں آپ کی والدہ بھی مدینہ سے آتے ہوئے
جہاں وہ ا۔ ا وہ اپنے ننھیال سے ملنے گئی تھیں مدینہ اور مکہ کے درمیان فوت ہو گئیں اور وہیں دفن ہوئیں
اور آپ کو ایک خادمہ اپنے ساتھ مکہ لائی اور دادا کے سپرد کر دیا۔ آپ آٹھویں سال میں تھے کہ
آپ کے دادا جو آپ کے نگران تھے وہ بھی فوت ہو گئے اور آپ کے چچا ابو طالب اپنے والد کی
وصیت کے مطابق آپ کے نگران ہوئے ۔ عرب سے باہر آپ کو دو تین دفعہ جانے کا موقع ملا ۔
جن میں سے ایک سفر آپ نے بارہ سال کی عمر میں اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ کیا جو کہ تجارت
کے لئے شام کی طرف گئے تھے۔ یہ سفر آپ کا غالبا شام کے جنوب مشرقی تجارتی شہروں تک ہی
حدود تھا کیونکہ اس سفر میں بیت المقدس وغیرہ جگہوں میں سے کسی کا ذکر نہیں آتا۔ اس کے بعد
آپ جوانی تک مکہ میں ہی مقیم رہے۔
مجلس حلف الفضول میں آپ کی شمولیت آپ کی طبیعت بچپن سے ہی سوچنے اور فکر کرنے کی طرف
مائل تھی اور لوگوں کی لڑائیوں جھگڑوں میں آپ دخل نہیں دیا کرتے تھے بلکہ لڑائیوں اور فسادوں
کے دور کرانے میں حصہ لیتے تھے چنانچہ مکہ اور اس کے گردونواح کے قبائل کی لڑائیوں سے تنگ
آکر جب مکہ کے کچھ نوجوانوں نے ایک انجمن بنائی جس کی غرض یہ تھی کہ وہ مظلوموں کی مدد کیا
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۸۶
دیبا چه تفسیر القرآن
کرے گی ، تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بڑے شوق سے اُس مجلس میں شامل ہو گئے ۔ اس مجلس
کے ممبروں نے ان الفاظ میں قسمیں کھائی تھیں کہ:
وو
وہ مظلوموں کی مدد کریں گے اور اُن کے حق اُن کو لے کر دیں گے جب تک
کہ سمندر میں ایک قطرہ پانی کا موجود ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکیں گے تو وہ خود اپنے
پاس سے مظلوم کا حق ادا کر دیں گے۔ ۱۸۵
شاید اس قسم پر عمل کرنے کا موقع آپ کے سوا اور کسی کو نہیں ملا ۔ جب آپ نے
دعوی نبوت کیا اور سب سے زیادہ مکہ کے سردار ابو جہل نے آپ کی مخالفت میں حصہ لیا اور
لوگوں سے یہ کہنا شروع کیا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے کوئی بات نہ کرے۔ اُن کی کوئی بات
نہ مانے ۔ ہر ممکن طریق سے اُن کو ذلیل کرے ۔ اُس وقت ایک شخص جس نے ابو جہل سے کچھ
قرضہ وصول کرنا تھا مکہ میں آیا اور اُس نے ابو جہل سے اپنے قرضہ کا مطالبہ کیا۔ ابو جہل نے
اُس کا قرض ادا کر نے سے انکار کر دیا ۔ اُس نے مکہ کے بعض لوگوں سے اس امر کی شکایت کی
اور بعض نو جوانوں نے شرارت سے اُسے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پتہ بتایا کہ اُن کے
پاس جاؤ وہ تمہاری اس بارہ میں مدد کریں گے ۔ اُن کی غرض یہ تھی کہ یا تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم اُس مخالفت کے مدنظر جو مکہ والوں کی طرف سے عموماً اور ابو جہل کی طرف سے خصوصاً ہو
رہی تھی اُس کی امداد کرنے سے انکار کر دیں گے اور اس طرح عربوں میں ذلیل ہو جائیں گے
اور قسم توڑنے والے کہلائیں گے یا پھر آپ اس کی مدد کے لئے ابو جہل کے پاس جائیں گے اور
وہ آپ کو ذلیل کر کے اپنے گھر سے نکال دے گا ۔ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
وہ شخص گیا اور اُس نے ابوج نے ابو جہل کی شکایت کی تو آپ بلا تامل اُٹھ کر اس پ بلا تامل اُٹھ کر اس کے ساتھ چل دیئے اور
ابو جہل کے دروازہ پر جا کر دستک دی ۔ ابو جہل گھر سے باہر نکلا اور دیکھا کہ اُس کا قرض خواہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اُس کے دروازہ پر کھڑا ہے ۔ آپ نے فوراً اُسے توجہ دلائی
کہ اس شخص کا تم نے فلاں فلاں حق دینا ہے اس کو ادا کرو اور ابو جہل نے بلا چون و چرا اُس کا
حق اُسے ادا کر دیا۔ جب شہر کے رؤساء نے ابو جہل کو ملامت کی کہ تم ہم سے تو یہ کہا کرتے تھے
کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ذلیل کرو اور اس سے کوئی تعلق نہ رکھو لیکن تم نے خود اُس کی بات