پہلی قرآنی وحی

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۸۹
دیبا چه تفسیر القرآن
اُن کا لڑکا مکہ میں ہے ۔ چنانچہ وہ مکہ میں آئے اور پتہ لیتے ہوئے محمد ر ہوئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی مجلس میں پہنچے اور آپ سے عرض کیا کہ آپ ہمارے بچہ کو آزاد کر دیں اور جتنا روپیہ چاہیں
لے لیں ۔ آپ نے فرمایا زید کو تو میں آزاد کر چکا ہوں وہ بڑی خوشی سے آپ لوگوں کے ساتھ
جا سکتا ہے۔ پھر آپ نے زید کو بلوا کر اُس کے باپ اور چچا سے ملوا دیا ۔ جب دونوں فریق مل
چکے اور آنسوؤں سے اپنے دل کی بھڑاس نکال چکے تو زید کے باپ نے اُس سے کہا کہ اِس
شریف آدمی نے تم کو آزاد کر دیا ہے تمہاری ماں تمہاری یاد میں تڑپ رہی ہے اب تم جلدی چلو
اور اُس کے لئے راحت اور تسکین کا موجب بنو ۔ زید نے کہا ماں اور باپ کس کو پیارے نہیں
ہوتے میرا دل بھی اس محبت سے خالی نہیں ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اس قدر میرے دل
میں داخل ہو چکی ہے کہ اس کے بعد میں آپ سے جدا نہیں ہو سکتا ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے آپ
لوگوں سے مل لیا لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا ہونا میری طاقت سے باہر ہے۔ زید کے باپ اور
چچا نے بہت زور دیا مگر زید نے اُن کے ساتھ جانا منظور نہ کیا۔ زید کی اس محبت کو دیکھ کر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا۔ زید آزاد تو پہلے ہی تھا مگر آج سے یہ میرا بیٹا ہے ہے ۔ ۔ ۱۷ ۱۷ اس نئی
صورت حالات کو دیکھ کر زید کے باپ اور چا واپس وطن چلے گئے اور زید ہمیشہ کے لئے مکہ
کے ہو گئے ۔
غار حرا میں خدا کی عبادت کرنا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر جب میں سال
سے زیادہ ہوئی تو آپ کے دل میں خدا تعالیٰ کی
عبادت کی رغبت پہلے سے زیادہ جوش مارنے لگی ۔ آخر آپ شہر کے لوگوں کی شرارتوں ،
بدکاریوں اور خرابیوں سے متنفر ہو کر مکہ سے دو تین میل کے فاصلہ پر ایک پہاڑی کی چوٹی پر ایک
پتھروں سے بنی ہوئی چھوٹی سی غار میں خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے لگ گئے ۔ حضرت خدیجہ چند
دن کی غذا آپ کے لئے تیار کر دیتیں ۔ ۱۸۸ آپ وہ لے کر حرا میں چلے جاتے تھے اور اُن دو
تین پتھروں کے اندر بیٹھ کر خدا تعالیٰ کی عبادت میں رات اور دن مصروف رہتے تھے ۔
پہلی قرآنی وحی جب آپ چالیس سال کے ہوئے تو ایک دن آپ نے اسی غار میں ایک
کشفی نظارہ دیکھا کہ ایک شخص آپ سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ ” پڑھیئے۔
وو

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۹۰
دیبا چه تفسیر القرآن
آپ نے فرمایا میں تو پڑھنا نہیں جانتا ۔ اس پر اُس نے دوبارہ اور سہ بارہ کہا اور آخر یا نچ
فقرے اُس نے آپ سے کہلوانے اقرا با شو رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الإِنْسَانَ
مِنْ عَلَقٍ - اقرأ وَ رَبُّكَ الأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ - عَلَّمَ الا نْسَانَ
مَا لَمْ يَعْلَمْ - ۱۸۹ یہ قرآنی ابتدائی وحی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اس
کا مفہوم یہ ہے کہ یہ ہے کہ تمام دنیا کو اپنے رب کے نام پر جس نے تجھ کو اور کل مخلوق کو پیدا کیا ہے پڑھ کر
آسمانی پیغام سنا دے ۔ وہ خدا جس نے انسان کو ایسے طور پر پیدا کیا ہے کہ اُس کے دل میں خدا
تعالیٰ اور اس کی مخلوق کی محبت کا بیج پایا جاتا ہے ۔ ہاں سب دنیا کو یہ پیغام سنا دے کہ تیرا رب جو
سب سے زیادہ عزت والا ہے تیرے ساتھ ہوگا ۔ وہ جس نے دنیا کو علوم سکھانے کے لئے قلم بنایا
ہے اور انسان کو وہ کچھ سکھانے کے لئے آمادہ ہوا ہے جو اس سے پہلے انسان نہیں جانتا تھا۔
یہ چند الفاظ قرآن کریم کی اُن سب تعلیموں پر حاوی ہیں جو آئندہ محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم
پر نازل ہونے والی تھی اور دنیا کی اصلاح کا ایک اہم بیج اُن کے اندر پایا جاتا تھا۔ ان کی تفسیر تو
قرآن شریف میں اپنے موقع پر آئے گی اس موقع پر ان آیتوں کا اِس لئے ذکر کر دیا گیا ہے کہ
رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا یہ ایک اہم واقعہ ہے اور قرآن کریم کے لئے یہ آیات
ایک بنیادی پتھر کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جب یہ کلام نازل ہوا تو آپ
کے دل میں یہ خوف پیدا ہو گیا کہ کیا میں خدا تعالیٰ کی اتنی بڑی ذمہ داری ادا کر سکوں گا ؟ کوئی
اور ہوتا تو کبر اور غرور سے اُس کا دماغ پھر جاتا کہ خدائے قادر نے ایک کام میرے سپرد کیا
ہے۔ مگر محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کام جانتے تھے کام پر اترانا نہیں جانتے تھے۔ آپ اس الہام
خدیجہ کے پاس آئے ۔ آپ کا چہرہ اُترا ہوا تھا اور گھبراہٹ کے آثار ظاہر تھے۔
حضرت خدیجہ نے پوچھا آخر ہوا کیا ؟ آپ نے سارا واقعہ سنایا اور فرمایا میرے جیسا کمزور
انسان اس بوجھ کو کس طرح اُٹھا سکے گا ۔ حضرت خدیجہ نے کہا كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيْكَ اللَّهُ أَبَدًا
إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِي الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى
نَوَائِبِ الْحَقِّ ٩٠ خدا کی قسم ! یہ کلام خدانا ! یہ کلام خدا تعالیٰ نے اس لئے آپ ؟ اس لئے آپ پر نازل نہیں کیا کہ آپ نا کام
اور نامراد ہوں اور خدا آپ کا ساتھ چھوڑ دے ۔ خدا تعالیٰ ایسا کب کر سکتا ہے ۔ آپ تو وہ ہیں
کے بعد بعد حضرت خد۔

آج 10 میں سے 10 باقی