مومن غلاموں پر کفّارِ مکہ کا ظلم و ستم

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۹۳
دیبا چه تفسیر القرآن
دے رہا تھا۔ اسلام ایک نیا آسمان اور ایک نئی زمین بنا تا ہوا نظر آتا تھا۔ جس نئے آسمان اور
زمین کے ہوتے ہوئے عرب کا پرانا آسمان اور پُرانی زمین قائم نہیں رہ سکتے تھے۔ اب یہ سوال
مکہ والوں کے لئے ہنسی کا سوال نہیں رہا تھا اب یہ زندگی اور موت کا سوال تھا۔ اُنہوں نے
اسلام کے چیلنج کو قبول کیا اور اُسی روح کے ساتھ قبول کیا جس روح کے ساتھ نبیوں کے دشمن
نبیوں کے چیلنج کو قبول کرتے چلے آئے تھے اور وہ دلیل کا جواب دلیل سے نہیں بلکہ تلوار اور
تیر کے ساتھ دینے پر آمادہ ہو گئے ۔ اسلام کی خیر خواہی کا جواب ویسے ہی بلند اخلاق کے ذریعہ
سے نہیں بلکہ گالی گلوچ اور بدکلامی سے دینے کا اُنہوں نے فیصلہ کر لیا ۔ ایک دفعہ پھر دنیا میں کفر
اور اسلام کی لڑائی شروع ہوگئی ۔ ایک دفعہ پھر شیطان کے لشکروں نے فرشتوں پر ہلہ بول دیا۔
بھلا اُن مٹھی بھر آدمیوں کی طاقت ہی کیا تھی کہ مکہ والوں کے سامنے ٹھہر سکیں ۔ عورتیں بے شرمانہ
طریقوں سے قتل کی گئیں ۔ مرد ٹانگیں چیر چیر کر مار ڈالے گئے ، غلام تپتی ہوئی ریت اور کھردرے
پتھروں پر گھسیٹے گئے ۔ اس حد تک کہ اُن کے چمڑے انسانی چمڑوں کی شکلیں بدل کر حیوانی چمڑے
بن گئے ۔ ایک مدت بعد اسلام کی فتح کے زمانہ میں جب اسلام کا جھنڈا مشرق و مغرب میں لہرا
رہا تھا ایک دفعہ ایک ابتدائی نو مسلم غلام خباب کی پیٹھ ٹنگی ہوئی تو اُن کے ساتھیوں نے دیکھا کہ
اُن کی پیٹھ کا چمڑا انسانوں جیسا نہیں جانوروں جیسا ہے وہ گھبرا گئے اور اُن سے دریافت کیا کہ
آپ کو یہ کیا بیماری ہے؟ وہ ہنسے اور کہا بیماری نہیں یہ یاد گار ہے اُس وقت کی جب ہم نو مسلم
غلاموں کو عرب کے لوگ مکہ کی گلیوں میں سخت اور کھردرے پتھروں پر گھسیٹا کرتے تھے اور متواتر
یہ ظلم ہم پر روا رکھے جاتے تھے اُسی کے نتیجہ میں میری پیٹھ کا چمڑہ یہ شکل اختیار کر گیا ہے ۔
مؤمن غلاموں پر کفار مکہ ظلم و ستم یہ غلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لائے مختلف اقوام کے تھے ان
میں حبشی بھی تھے جیسے بلال ، رومی بھی تھے جیسے صہیب ۔ پھر اُن میں عیسائی بھی تھے جیسے جبیر
اور صہیب ۔ اور مشرکین بھی تھے جیسے بلال اور عمار ۔ بلال کو اُس کے مالک تپتی ریت پر لٹا
کر او پر یا تو پتھر رکھ دیتے یا نو جوانوں کو سینہ پر کودنے کے لئے مقرر کر دیتے ۔ حبشی النسل بلال
اُمیہ بن خلف نامی ایک مکی رئیس کے غلام تھے ۔ اُمیہ انہیں دو پہر کے وقت گرمی کے موسم میں مکہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۹۴
دیبا چه تفسیر القرآن
سے باہر لے جا کر تپتی ہوئی ریت پر ننگا کر کے لٹا دیتا تھا اور بڑے بڑے گرم پتھر اُن کے سینہ پر
رکھ کر کہتا تھا کہ لات اور عزیٰ کی الوہیت کو تسلیم کر اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے علیحدگی کا
اظہار کر۔ بلال اُس کے جواب میں کہتے اَحَدٌ اَحَدٌ (۱۹۶، یعنی اللہ ایک ہی ہے اللہ ایک ہی
ہے۔ بار بار آپ کا یہ جواب سن کے کا یہ جواب سن کر اُمیہ کو اور غصہ آجاتا اور وہ آپ ا تا اور وہ آپ کے گلے میں رسہ ڈال کر شریر
لڑکوں کے حوالے کر دیتا اور کہتا کہ ان کو مکہ کی گلیوں میں پتھروں کے اُوپر سے گھسیٹتے ہوئے لے
جائیں ۔ جس کی وجہ سے اُن کا بدن خون سے تر بتر ہو جاتا مگر وہ پھر بھی اَحَدٌ أَحَدٌ کہتے چلے
جاتے ، یعنی خدا ایک خدا یک ۔ عرصہ کے بعد جب خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو مدینہ میں امن دیا
جب وہ آزادی سے عبادت کرنے کے قابل ہو گئے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کو
اذان دینے کے لئے مقرر کیا ۔ یہ حبشی غلام جب اذان میں اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللہ کی بجاۓ
أَسْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله کہتا تو مدینہ کے لوگ جو اُس کے حالات سے ناواقف تھے ہنسنے لگ
جاتے ۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بلال کی اذان پر ہنستے ہوئے پایا تو
آپ لوگوں کی طرف مڑے اور کہا تم بلال کی اذان پر ہنستے ہو مگر خدا تعالیٰ عرش پر اُس کی اذان
سن کر خوش ہوتا ہے ۔ آپ کا اشارہ اسی طرف تھا کہ تمہیں تو یہ نظر آتا ہے کہ یہ تا ہے کہ یہ ”ش“ نہیں بول
سکتا ۔ مگر ”ش“ اور ”س“ میں کیا رکھا ہے خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ جب تپتی ریت پر ننگی پیٹھ کے
ساتھ اس کو لٹا دیا جاتا تھا اور اس کے سینہ پر ظالم اپنی جوتیوں سمیت کو دا کرتے تھے اور پوچھتے
تھے کہ کیا اب بھی سبق آیا ہے یا نہیں؟ تو یہ اپنی ٹوٹی پھوٹی زبان میں اَحَدٌ اَحَدٌ کہہ کر خدا تعالیٰ کی
توحید کا اعلان کرتا رہتا تھا اور اپنی وفاداری ، اپنے توحید کے عقیدہ اور اپنے دل کی مضبوطی کا
ثبوت دیتا تھا ۔ پس اُس کا اَشْهَدُ بہت سے لوگوں کے اَشْهَدُ سے زیادہ قیمتی تھا۔
۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جب اُن پر یہ ا پر یہ فلم دیکھے تو اُن کے مالک کو ان کی قیمت ادا کر
کے اُنہیں آزاد کروا دیا۔ اسی طرح اور بہت سے غلاموں کو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے
مال سے آزاد کرایا۔ ان غلاموں میں سے صہیب ایک مالدار آدمی تھے۔ یہ تجارت کرتے تھے
اور مکہ کے باحیثیت آدمیوں میں سمجھے جاتے تھے مگر باوجود اس کے کہ وہ مالدار بھی تھے اور آزاد
بھی ہو چکے تھے قریش اُن کو مار مار کر بیہوش کر دیتے تھے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۱۹۵
دیبا چه تفسیر القرآن
کی طرف ہجرت کر گئے تو آپ کے بعد صہیب نے بھی چاہا کہ وہ بھی ہجرت کر کے مدینہ چلے
جائیں مگر مکہ کے لوگوں نے اُن کو روکا اور کہا کہ جو دولت تم نے مکہ میں کمائی ہے تم اُسے مکہ سے
باہر کس طرح لے جا سکتے ہو ہم تمہیں مکہ سے جانے نہیں دیں گے ۔ صہیب نے کہا اگر میں یہ سب
کی سب دولت چھوڑ دوں تو کیا پھر تم مجھے جانے دو گے؟ وہ اس بات پر رضا مند ہو گئے اور آپ
اپنی ساری دولت مکہ والوں کے سپرد کر کے خالی ہاتھ مدینہ چلے گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی خدمہ خدمت میں حاضر ہوئے ۔ آپ نے فرمایا ۔ صہیب ! تمہارا یہ سو دا سب پہلے سودوں سے
نفع مند رہا۔ یعنی پہلے اسباب کے مقابلہ میں تم روپیہ حاصل کیا کرتے تھے مگر اب روپیہ کے
مقابلہ میں تم نے ایمان حاصل کیا ہے۔
ان غلاموں میں اکثر تو ظاہر و باطن میں مستقل رہے، لیکن بعض سے ظاہر میں کمزوریاں بھی
ظاہر ہوئیں ۔ چنانچہ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمار نامی غلام کے پاس سے گزرے تو
دیکھا کہ وہ سسکیاں لے رہے تھے اور آنکھیں پونچھ رہے تھے۔ آپ نے پوچھا عمار ! کیا معاملہ
ہے؟ عمار عمار ۔ نے کہا اے اللہ کے رسول ! بہت ہی بُرا۔ وہ مجھے مارتے گئے اور دکھ دیتے گئے اور
اُس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک میرے منہ سے آپ کے خلاف اور دیوتاؤں کی تائید میں
کلمات نہیں نکلوا لئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا لیکن تم اپنے دل میں کیا محسوس کر
تے تھے؟ عمار نے کہا دل میں تو ایک غیر متزلزل ایمان محسوس کرتا تھا۔ آپ نے فرمایا اگر دل
ایمان پر مطمئن تھا تو خدا تعالیٰ تمہاری کمزوری کو معاف کر دے گا ۔ ۱۹۷
آپ کے والد یا سر اور آپ کی والدہ سمیہؓ کو بھی کفار بہت دکھ دیتے تھے ۔ چنانچہ ایک
دفعہ جبکہ ان دونوں کو دکھ دیا جا رہا تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے پاس سے گزرے۔
سے مخاطب ہو
آپ نے اُن دونوں کی تکلیفوں کو دیکھا اور آپ کا دل درد سے بھر آب بھر آیا۔ آپ اُن سے مخاد
کر بولے صَبْراً الَ يَاسِر فَإِنَّ مَوْعِدَ كُمُ الْجَنَّةَ - ۱۹۸ اے یا سر کے خاندان ! صبر سے کام
لو ۔ خدا نے تمہارے لئے جنت تیار کر چھوڑی ہے ۔ اور یہ پیشگوئی تھوڑے ہی دنوں میں پوری
ہو گئی کیونکہ یا سر مار کھاتے کھاتے مر گئے مگر اس پر بھی کفار کو صبر نہ آیا اور اُنہوں نے اُن کی
بڑھیا بیوی سمیہ پر ظلم جاری رکھے ۔ چنانچہ ابو جہل نے ایک دن غصہ میں اُن کی ران پر زور

آج 10 میں سے 10 باقی