آزاد مسلمانوں پر ظلم
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۹۶
دیبا چه تفسیر القرآن
سے نیزہ مارا جو ران کو چیرتا ہوا اُن کے پیٹ میں گھس گیا اور تڑپتے ہوئے اُنہوں نے جان
دے دی۔ ۱۹۹
زنبیرہ بھی ایک لونڈی تھیں اُن کو ابوجہل نے اتنا مارا کہ اُن کی آنکھیں ضائع
ہو گئیں ۔ ۲۰۰
رض
ابوفلیہہ صفوان بن امیہ کے غلام تھے ۔ اُن کو اُن کا مالک اور اُس کا خاندان گرم تپتی ہوئی
زمین پر لٹا دیتا اور بڑے بڑے گرم پتھر اُن کے سینہ پر رکھ دیتا یہاں تک کہ اُن کی زبان باہر نکل
آتی ۔ یہی حال باقی غلاموں کا بھی تھا ۔ ۲۰۱
بیشک یہ ظلم انسانی طاقت سے بالا تھے، مگر جن لوگوں پر یہ ظلم کئے جا رہے تھے وہ ظاہر میں
انسان تھے اور باطن میں فرشتے ۔ قرآن صرف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل اور کانوں
پر نازل نہیں ہورہا تھا خدا اُن لوگوں کے دلوں میں بھی بول رہا تھا اور کبھی کوئی مذہب قائم نہیں ہو
سکتا جب تک اس کے ابتدائی ماننے والوں کے دلوں میں سے خدا کی آواز بلند نہ ہو۔ جب
انسانوں نے اُن کو چھوڑ دیا ، جب رشتہ داروں نے اُن سے منہ پھیر لیا تو خدا تعالیٰ اُن کے دلوں دیا،
میں کہتا تھا میں تمہارے ساتھ ہوں ، میں تمہارے ساتھ ہوں اور یہ سب ظلم اُن کے لئے راحت
ہو جاتے تھے۔ گالیاں دعا ئیں بن کر لگی تھیں۔ پتھر مرہم کے قائمقام ہو جاتے تھے مخالفتیں بڑھتی
گئیں مگر ایمان بھی ساتھ ہی ترقی کرتا گیا۔ ظلم اپنی انتہاء کو پہنچ گیا مگر اخلاص بھی تمام گزشتہ
حد بندیوں سے اُو پر نکل گیا۔
آزاد مسلمانوں پر ظلم ظلم
لم آزاد مسلمانوں پر بھی کچھ کم ظلم نہیں ہوتے تھے۔ اُن کے بزرگ
پانی
اور خاندانوں کے بڑے لوگ انہیں بھی قسم قسم کی تکلیفیں دیتے
تھے۔ حضرت عثمان چالیس سال کی عمر کے قریب کے تھے اور مالدار آدمی تھے مگر باوجود اس کے
جب قریش نے مسلمانوں پر ظلم کرنے کا فیصلہ کیا تو اُن کے چا حکم نے اُن کو رسیوں سے باندھ کر
خوب پیٹا۔ زبیر بن العوام ایک بہت بڑے بہادر نوجوان تھے ۔ اسلام کی فتوحات کے زمانہ میں
وہ ایک زبر دست جرنیل ثابت ہوئے ۔ ان کا چچا بھی اُن کو خوب تکلیفیں دیتا تھا۔ چٹائی میں
لپیٹ دیتا تھا اور نیچے سے دُھواں دیتا تھا تا کہ اُن کا سانس رُک جائے اور پھر کہتا تھا کہ کیا اب
انوار العلوم جلد ۲۰
۱۹۷
دیبا چه تفسیر القرآن
بھی اسلام سے باز آؤ گے یا نہیں ؟ مگر وہ ان تکالیف کو برداشت کرتے اور جواب میں یہی کہتے
کہ میں صداقت کو پہچان کر اُس سے انکار نہیں کر سکتا ۔
حضرت ابوذر غفار قبیلہ کے ایک آدمی تھے وہاں اُنہوں نے سنا کہ مکہ میں کسی شخص نے
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ تحقیقات کے لئے مکہ آئے تو مکہ والوں نے
اُنہیں ورغلایا اور کہا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو ہمارا رشتہ دار ہے ۔ ہم جانتے ہیں کہ اُس
نے ایک دکان کھولی ہے ۔ مگر ابوذر اپنے ارادہ سے باز نہ آئے اور کئی تدابیر اختیار کر کے آخر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا پہنچے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی تعلیم بتائی
اور آپ اسلام لے آئے ۔ آپ نے رسو پ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لی کہ اگر میں کچھ
عرصہ تک اپنی قوم کو اپنے اسلام کی خبر نہ دوں تو کچھ حرج تو نہیں؟ آپ نے فرمایا اگر چند دن
خاموش رہیں تو کوئی حرج نہیں ۔ اس اجازت کے ساتھ وہ اپنے قبیلہ کی طرف واپس چلے اور
دل میں فیصلہ کر لیا کہ کچھ عرصہ تک میں اپنے حالات کو درست کرلوں گا تو اپنے اسلام کو ظاہر
کروں گا۔ جب وہ مکہ کی گلیوں میں سے گزر رہے تھے تو اُنہوں نے دیکھا کہ رؤسائے مکہ
اسلام کے خلاف گالی گلوچ کر رہے ہیں۔ کچھ دنوں کے لئے اپنے عقیدہ کو چھپائے رکھنے کا
خیال اُن کے دل سے اُسی وقت محو ہو گیا ۔ اور بے اختیار ہو کر اُنہوں نے اس مجلس کے سامنے یہ
اعلان کیا اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ
وَرَسُولُهُ ۔ یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا
ہوں کہ محمد اُس کے بندے اور رسول ہیں ۔ دشمنوں کی اس مجلس میں اس آواز کا اُٹھنا تھا کہ سب
لوگ ان کو مارنے کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے اور اتنا مارا کہ وہ بیہوش ہو کر جا پڑے لیکن پھر بھی
ظالموں نے اپنے ہاتھ نہ کھینچے اور مارتے ہی چلے گئے ۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
چا عباس جو اُس وقت تک مسلمان نہیں : ہوئے تھے وہاں آگئے اور اُنہوں نے اِن لوگوں کو و سمجھایا
کہ ابوذر کے قبیلہ میں سے ہو کر تمہارے غلے کے قافلے آتے ہیں اگر اُس کی قوم کو غصہ آگیا تو
مکہ بھوکا مر جائے گا۔ اِس پر اُن لوگوں نے اُن کو چھوڑ دیا۔ ابوذر نے ایک دن آرام کیا اور
دوسرے دن پھر اُسی مجلس میں پہنچے۔ وہاں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف باتیں کرنا