حبشہ کی طرف ہجرت
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۰۲
دیبا چه تفسیر القرآن
رؤساء کے لئے زندہ رہتی تھی ۔ یہ بات سن کر ابو طالب بیتاب ہو گئے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کو بلوایا اور کہا کہ اے میرے بھتیجے ! میری قوم میرے پاس آئی ہے اور اس نے مجھے یہ پیغام
دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مجھے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر تمہارا بھتیجا ان باتوں میں سے کسی
ایک بات پر بھی راضی نہ ہو تو پھر ہماری طرف سے ہر ایک قسم کی پیشکش ہو چکی ہے اگر وہ اس پر
بھی اپنے طریقہ سے باز نہیں آتا تو آپ کا کام ہے کہ اسے چھوڑ دیں اور اگر آپ اسے چھوڑ نے
کے لئے تیار نہ ہوں تو پھر ہم لوگ آپ کی ریاست سے انکار کر کے آپ کو چھوڑ دیں گے ۔
جب ابو طالب نے یہ بات کی تو اُن کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ اُن کے آنسوؤں کو دیکھ کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے اور آپ نے فرمایا اے میرے چچا!
میں یہ نہیں کہتا کہ آپ اپنی قوم کو چھوڑ دیں اور میرا ساتھ دیں ۔ آپ بیشک میرا ساتھ چھوڑ دیں
اور اپنی قوم کے ساتھ مل جائیں ۔ لیکن مجھے خدائے وحدہ لاشریک کی قسم ہے کہ اگر سورج کو
میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کر کھڑا کر دیں تب بھی میں خدا تعالیٰ کی توحید کا وعظ
کرنے سے باز نہیں رہ سکتا ۔ میں اپنے کام میں لگا رہوں گا جب تک خدا مجھے موت دے۔ آپ
اپنی مصلحت کو خود سوچ لیں ۔ یہ ایمان سے پُر اور یہ اخلاص سے بھرا ہوا جواب ابو طالب کی
آنکھیں کھولنے کیلئے کافی تھا۔ اُنہوں نے سمجھ لیا کہ گو مجھے ایمان لانے کی توفیق نہیں ملی لیکن اس
ایمان کا نظارہ دیکھنے کی توفیق ملنا ہی سب دولتوں سے بڑی دولت ہے اور آپ نے کہا اے میرے
بھتیجے ! جا اور اپنا فرض ادا کرتا رہ ۔ قوم اگر مجھے چھوڑ نا چاہتی ہے تو بیشک چھوڑ دے میں تجھے نہیں
چھوڑ سکتا ۔ ۲۰۷
حبشہ کی طرف ہجرت جب مکہ والو کا لم انتہا کو پہچ گیا تو حمدرسول الہصلی اللہ علیہ سلم
نے ایک دن اپنے ساتھیوں کو بُلوایا اور فرمایا مغرب کی طرف
سمندر پار ایک زمین ہے جہاں خدا کی عبادت کی وجہ سے ظلم نہیں کیا جاتا۔ مذہب کی تبدیلی کی
وجہ سے لوگوں کو قتل نہیں کیا جاتا وہاں ایک منصف بادشاہ ہے، تم لوگ ہجرت کر کے وہاں چلے
جاؤ شاید تمہارے لئے آسانی کی راہ پیدا ہو جائے ۔ کچھ مسلمان مرد اور عورتیں اور بچے آپ کے
اس ارشاد پر ایسے سینیا کی طرف چلے گئے ۔ ان لوگوں کا مکہ سے نکلنا کوئی معمولی بات نہ تھی ۔ مکہ
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۰۳
دیبا چه تفسیر القرآن
کے لوگ اپنے آپ کو خانہ کعبہ کا متولی سمجھتے تھے اور مکہ سے باہر چلے جانا ان کے لئے ایک
نا قابل برداشت صدمہ تھا۔ وہی شخص یہ بات کہہ سکتا تھا جس کے لئے دنیا میں کوئی اور ٹھکا نہ باقی
نہ رہے ۔ پس ان لوگوں کا نکلنا ایک نہایت ہی درد ناک واقعہ تھا ۔ پھر نکلنا بھی اُن لوگوں کو چوری
ہی پڑا۔ کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر مکہ والوں کو معلوم ہو گیا تو وہ ہمیں نکلنے نہیں دیں گے اور اس
وجہ سے وہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی آخری ملاقات سے بھی محروم جا رہے تھے۔ اُن کے
دلوں کی جو حالت تھی سو تھی ، اُن کے دیکھنے والے بھی ان کی تکلیف سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ
سکے۔ چنانچہ جس وقت یہ قافلہ نکل رہا تھا حضرت عمر جو اُس وقت تک کافر اور اسلام کے شدید
دشمن تھے اور مسلمانوں کو تکلیف دینے والوں میں سے چوٹی کے آدمی تھے اتفاقاً اُس قافلہ کے
بعض افراد کو مل گئے ۔ اُن میں ایک صحابیہ ام عبد اللہ نامی بھی تھیں ۔ بندھے ہوئے سامان اور
تیار سواریوں کو جب آپ نے دیکھا تو آپ سمجھ گئے کہ یہ لوگ مکہ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ آپ
نے کہا ام عبداللہ یہ تو ہجرت کے سامان نظر آ رہے ہیں ۔ اُمِ عبد اللہ کہتی ہیں میں نے جواب میں
کہا ہاں خدا کی قسم ! ہم کسی اور ملک میں چلے جائیں گے کیونکہ تم نے ہم کو بہت دکھ دیئے ہیں اور
ہم پر بہت ظلم کئے ہیں ہم اُس وقت تک اپنے ملک میں نہیں لوٹیں گے جب تک خدا تعالیٰ
ہمارے لئے کوئی آسانی اور آرام کی صورت نہ پیدا کر دے ۔ اُم عبداللہ بیان کرتی ہیں کہ عمر نے
جواب میں کہا اچھا خدا تمہارے ساتھ ہو اور میں نے اُن کی آواز میں رفت محسوس کی جو اس سے
پہلے میں نے کبھی محسوس نہیں کی تھی ۔ پھر وہ جلدی سے منہ پھیر کر چلے گئے اور میں نے محسوس کیا
کہ اس واقعہ سے ان کی طبیعت نہایت ہی غمگین ہوگئی ہے ۔
ہے۔ ۲۰۸
جب اُن لوگوں کے ہجرت کرنے کی مکہ والوں کو خبر ہوئی تو اُنہوں نے ان کا تعاقب کیا اور
سمندر تک ان کے پیچھے گئے مگر یہ قافلہ ان لوگوں کے سمندر تک پہنچنے سے پہلے ہی حبشہ حبشہ کی کی طرف
روانہ ہو چکا تھا۔ جب مکہ والوں کو یہ معلوم ہوا تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایک وفد بادشاہ حبشہ کے
پاس بھیجا جائے جو اُ سے مسلمانوں کے خلاف بھڑکائے اور اُسے تحریک کرے کہ وہ مسلمانوں کو
مکہ والوں کے سپرد کر دے تاک رد کر دے تا کہ وہ اُنہیں ان کی اس شوخی کی سزا دیں کہ رؤسائے شہر کے ظلموں
کو برداشت نہ کرتے ہوئے وہ مکہ سے کیوں بھاگے تھے۔ اس وفد میں عمرو بن العاص بھی تھے
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۰۴
دیبا چه تفسیر القرآن
جو بعد میں مسلمان ہو گئے تھے اور مصر نہی کے ہاتھوں فتح ہوا ۔ یہ وفد حبشہ گیا اور بادشاہ سے ملا
اور امرائے دربار کو اُ نہوں نے خوب اُکسایا، لیکن اللہ تعالیٰ نے بادشاہ حبشہ کے دل کو مضبوط کر
دیا اور اُس نے باوجود ان لوگوں کے اصرار کے اور باوجود درباریوں کے اصرار کے مسلمانوں
کو کفار کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا۔ جب یہ وفد نا کام واپس آیا تو مکہ والوں نے ان
مسلمانوں کو بلانے کے لئے ایک اور تدبیر سوچی اور وہ یہ کہ حبشہ جانے والے بعض قافلوں میں
یہ خبر مشہور کر دی کہ مکہ کے سب لوگ مسلمان ہو گئے ہیں ۔ جب یہ خبر حبشہ پہنچی تو اکثر مسلمان خوشی
سے مکہ کی طرف واپس لوٹے مگر مکہ پہنچ کر اُن کو معلوم ہوا کہ یہ خبر محض شرارتاً مشہور کی گئی تھی اور
اس میں کوئی حقیقت نہیں ۔ اس پر کچھ لوگ تو واپس حبشہ چلے گئے اور کچھ مکہ میں ہی ٹھہر گئے ۔ ان
مکہ میں ٹھہرنے والوں میں سے عثمان بن مظعون بھی تھے جو مکہ کے ایک بہت بڑے رئیس کے
بیٹے تھے۔ اس دفعہ ان کے باپ کے ایک دوست ولید بن مغیرہ نے ان کو پناہ دی اور وہ امن
سے مکہ میں رہنے لگے ۔ مگر اس عرصہ میں انہوں نے دیکھا کہ بعض دوسرے مسلمانوں کو دکھ دیئے
جاتے ہیں اور اُنہیں سخت سے سخت تکلیفیں پہنچائی جاتی ہیں ۔ چونکہ وہ غیرتمند نوجوان تھے ولید
کے پاس گئے اور اُسے کہدیا کہ میں آپ کی پناہ کو واپس کرتا ہوں کیونکہ مجھ سے یہ نہیں دیکھا
جاتا کہ دوسرے مسلمان دکھ اُٹھائیں اور میں آرام میں رہوں ۔ چنانچہ ولید نے اعلان کر دیا کہ
عثمان اب میری پناہ میں نہیں ۔ اس کے بعد ایک دن لبید عرب کا مشہور شاعر مکہ کے رؤساء میں
بیٹھا اپنے شعر سنا رہا تھا کہ اُس نے ایک مصرع پڑھا
وَكُلُّ نَعِيمٍ لَا مَحَالَةَ زَائِلٌ
جس کے معنی یہ ہیں کہ ہر نعمت آخر مٹ جانے والی ہے۔ عثمان نے کہا یہ غلط ہے جنت کی نعمتیں
ہمیشہ قائم رہیں گی ۔ لبید ایک بہت بڑا آدمی تھا یہ جواب سن کر جوش میں آگیا اور اُس نے کہا
اے قریش کے لوگو! تمہارے مہمان کو تو پہلے اس طرح ذلیل نہیں کیا جا سکتا تھا اب یہ نیا رواج
کب سے شروع ہوا ہے؟ اس پر ایک شخص نے کہا یہ ایک بیوقوف آدمی ہے اس کی بات کی پرواہ
نہ کریں ۔ حضرت عثمان نے اپنی بات پر اصرار کیا اور کہا بیوقوفی کی کیا بات ہے جو بات میں نے
کہی ہے وہ سچ ہے۔ اس پر ایک شخص نے اُٹھ کر زور سے آپ کے منہ پر گھونسا مارا جس سے آپ