حضرت خدیجہؓ اور ابو طالب کی وفات کے بعد تبلیغ میں رکاوٹیں اور آنحضرتﷺ کا سفر طائف

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۰۹
دیبا چه تفسیر القرآن
بعد ابو طالب بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔
حضرت خدیجہ اور ابو طالب کی وفات کے بعد تبلیغ محمد سول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم اور آپ کے صحابہ میں رکاوٹیں اور آنحضرت ﷺ کا سفر طائف اب ابو طالب کے
رض
-
مصالحانہ اثر سے محروم ہو گئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گھریلو زندگی کی ساتھی حضرت
خدیجہ بھی آپ سے جدا ہو ہو گئیں ۔ اِن دونوں دونوں کی وفات سے طبعی طور طور پر اُن لوگوں کی ہمدردیاں
بھی آپ سے اور آپ کے صحابہؓ سے کم ہو گئیں جو ان کے تعلقات کی وجہ سے ظالموں کو ظلم سے
روکتے رہتے تھے ۔ ابو طالب کی وفات کے تازہ صدمہ کی وجہ سے اور ابو طالب کی وصیت کی وجہ
سے چند دن آپ کے شدید دشمن اور ابو طالب کے چھوٹے بھائی ابولہب نے آپ کا ساتھ
دیا۔ لیکن جب مکہ والوں نے اس کے جذبات کو یہ کہہ کر اُبھارا کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو تمام
اُن لوگوں کو جو توحید الہی کے قائل نہیں مجرم اور قابل سزا سمجھتا ہے تو اپنے آباء کی غیرت کے
جوش میں ابولہب نے آپ کا ساتھ چھوڑ دیا اور عہد کیا کہ وہ آئندہ پہلے سے بھی زیادہ آپ کی
مخالفت کرے گا ۔ محصوری کی زندگی کی وجہ سے چونکہ تین سال تک لوگ اپنے رشتہ داروں سے
جدار ہے تھے اس لئے تعلقات میں ایک سردی پیدا ہو گئی تھی ۔ مکہ والے مسلمانوں سے قطع کلامی
کے عادی ہو چکے تھے اس لئے تبلیغ کا میدان محدود ہو گیا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
جب یہ حالت دیکھی تو آپ نے فیصلہ فرمایا کہ وہ مکہ کی بجائے طائف کے لوگوں کو جا کر اسلام کی
دعوت دیں ۔ آپ یہ سوچ ہی رہے تھے کہ مکہ والوں کی مخالفت نے اس ارادہ کو اور بھی مضبوط کر
دیا۔ اوّل تو مکہ والے بات سنتے ہی نہیں تھے دوسرے اب انہوں نے یہ طریقہ اختیار کر لیا کہ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کو گلیوں میں چلنے ہی نہ دیتے ۔ جب آپ باہر نکلتے آپ کے سر پر مٹی پھینکی جاتی
تا کہ آپ لوگوں سے مل ہی نہ سکیں ۔ ایک دفعہ اسی حالت میں واپس لوٹے تو آپ کی ایک بیٹی
آپ کے سر پر مٹی ہٹاتے ہوئے رونے لگی ۔ آپ نے فرمایا او میری بچی! رونہیں کیونکہ یقیناً خدا
تمہارے باپ کے ساتھ ہے ۔ ۲۱۴
آپ تکالیف سے گھبراتے نہ تھے، لیکن مشکل یہ تھی کہ لوگ بات سننے کو تیار نہ تھے۔ جہاں

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۰
دیبا چه تفسیر القرآن
تک تکالیف کا سوال ہے آپ اُن کو ضروری سمجھتے تھے بلکہ آپ کے لئے سب سے زیادہ تکلیف کا
دن تو وہ ہوتا تھا جب تھا جب کو ئی شخص آپ کو آپ کو تکلیف نہیں دیتا تھا ۔ لکھا ہے کہ ایک دن محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کی گلیوں میں تبلیغ کے لئے نکلے مگر اُس دن کسی منصوبہ کے تحت کسی شخص نے
آپ سے کلام نہ کیا اور نہ آپ کو کسی قسم کی کوئی تکلیف دی نہ کسی غلام نے نہ کسی آزاد نے ۔ تب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم صدمہ اور غم سے خاموش لیٹ گئے ۔ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ نے آپ
کو تسلی دی اور فرمایا جاؤ اور اپنی قوم کو پھر اور پھر اور پھر ہوشیار کرو اور ان کی عدم توجہی کی پرواہ
نہ کرو۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ بات گا وسلم پر یہ بات گراں نہ گزرتی تھی کہ لوگ آپ کو دکھ دیتے
تھے لیکن خدا کا نبی جو دنیا کو ہدایت دینے کے لئے مبعوث ہوا تھا وہ اس بات کو کب برداشت کر
سکتا تھا کہ لوگ اُس سے بات ہی نہ کریں اور اس کی بات سننے کے لئے تیار ہی نہ ہوں ۔ ایسی
بیکار زندگی اس کے لئے سب سے زیادہ تکلیف دہ تھی ۔ پس آپ نے پختہ فیصلہ کر لیا کہ اب آپ
طائف کی طرف جائیں گے اور طائف کے لوگوں کو خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچائیں گے اور
خدا تعالیٰ کے نبیوں کے لیے یہی مقدر ہوتا ہے کہ وہ اِدھر سے اُدھر مختلف قوموں کو مخاطب
کرتے پھریں ۔ حضرت موسی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ، کبھی وہ آل فرعون سے مخاطب ہوا تو
کبھی آل اسحاق سے اور کہ اور کبھی مدین کے لوگوں سے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی تبلیغ کے شوق
میں کبھی جلیل کے لوگوں ، کبھی بردن پار کے لوگوں ، کبھی یروشلم کے لوگوں ، اور کبھی ا می اور دوسرے
لوگوں کو مخاطب کرنا پڑا ۔ جب مکہ کے لوگوں نے باتیں سننے سے ہی انکار کر دیا اور یہ فیصلہ کر لیا
کہ مارو اور پیو مگر بات بالکل نہ سنو ، تو آپ نے طائف کی طرف رخ کیا۔ طائف مکہ سے کوئی
ساٹھ میل کے قریب جنوب مشرق کی طرف ایک شہر ہے جو اپنے جو اپنے پھلوں اور اپنی زراعت کی وجہ
سے مشہور ہے۔ یہ شہر بت پرستی میں مکہ والوں سے کم نہ تھا۔ ۔ خانہ خانہ کہ کعبہ میں رکھے : ہوئے بتوں کے
سوالات نامی ایک مشہور بت طائف کی اہمیت کا موجب تھا جس کی زیارت کیلئے عرب کے
لوگ دور دور سے آتے تھے ۔ طائف کے لوگوں کی مکہ سے بہت رشتہ داریاں بھی تھیں اور
طائف اور مکہ کے درمیان کی سرسبز مقامات میں مکہ والوں کی جائدادیں بھی تھیں ۔ جب آپ
طائف پہنچے تو وہاں کے رؤساء آپ سے ملنے کے لئے آنے شروع ہوئے لیکن کوئی شخص حق کو
رکھے ہوئے :

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۱
دیبا چه تفسیر القرآن
قبول کرنے کے لئے تیار نہ ہوا ۔ عوام الناس نے بھی اپنے رؤساء کی اتباع کی اور خدا کے پیغام
کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا۔ دنیا داروں کی نگاہ میں بے سامان اور بے مددگار نبی حقیر ہی ہوا
کرتا ہے وہ تو اسلحہ اور فوجوں کی آواز سننا جانتے ہیں آپ کی نسبت با تیں تو پہنچ ہی چکی تھیں جب
آپ طائف پہنچے اور انہوں نے دیکھا کہ بجائے اس کے کہ آپ کے ساتھ کوئی فوج اور جتھا ہوتا
آپ صرف زید ہی کی ہمراہی میں طائف کے مشہور حصوں میں تبلیغ کرتے پھرتے ہیں تو دل کے
اندھوں نے اپنے سامنے خدا کا نبی نہیں بلکہ ایک حقیر اور دھتکارا ہوا انسان پایا اور سمجھے کہ شاید
اس کو دکھ دینا اور تکلیف پہنچانا قوم کے رؤساء کی نظروں میں ہم کو معز ز کر دے گا ۔ وہ ایک دن
جمع ہوئے ، کتے انہوں نے اپنے ساتھ لئے ، لڑکوں کو اُکسایا اور پتھروں سے اپنی جھولیاں بھر
لیں اور بیدردی سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھراؤ کرنا شروع کیا۔ وہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کو شہر سے دھکیلتے ہوئے باہر لے گئے ۔ آپ کے پاؤں لہولہان ہو گئے اور زیڈ آپ کو
بچاتے ہوئے سخت زخمی ہوئے مگر ظالموں کا دل ٹھنڈا نہ ہوا وہ آپ کے پیچھے چلتے گئے اور چلتے
گئے جب تک شہر سے کئی میل دور کی پہاڑیوں تک آپ نہ پہنچ گئے اُنہوں نے آپ کا پیچھا نہ
چھوڑا۔ جب یہ لوگ آپ کا پیچھا کر رہے تھے تو آپ اس ڈر سے کہ خدا تعالیٰ کا اڈر سے کہ خدا تعالیٰ کا غضب ان پر نہ
بھڑک اُٹھے آسمان کی طرف نظر اُٹھا کر دیکھتے اور نہایت الحاح سے دعا کرتے ۔ الہی ! ان لوگوں
کو معاف کر کہ یہ نہیں جانتے کہ یہ کیا کر رہے ہیں ۔ ۲۱۵
زخمی ، تھکے ہوئے اور دنیا کے لوگوں کی طرف سے دھتکارے ہوئے آپ ایک انگورستان
کے سایہ میں پناہ گزیں ہوئے ۔ یہ انگورستان مکہ کے دوسرداروں کا تھا۔ یہ سردا ر اس وقت اس
انگورستان میں تھے پرانے اور شدید دشمن جنہوں نے دس سال تک آپ کی مخالفت میں اپنی
زندگی گزاری تھی شاید اُس وقت اس بات سے متاثر ہو گئے کہ ایک مکہ کے آدمی کو طائف کے
لوگوں نے زخمی کیا ہے یا شاید وہ گھڑی ایسی گھڑی تھی جب نیکی کا بیج اُن کے دلوں میں سر اُٹھارہا
تھا اُنہوں نے ایک تھال انگوروں کا بھرا اور اپنے غلام عداس کو کہا کہ جاؤ اور ان مسافروں کو
اسے دو۔ عداس نینوا کا رہنے والا ایک عیسائی تھا۔ جب اُس نے یہ انگور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے سامنے پیش کئے اور آپ نے یہ کہتے ہوئے اُن انگوروں کو لیا کہ خدا کے نام پر جو

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۲
دیبا چه تفسیر القرآن
بے انتہاء کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے میں یہ لیتا ہوں تو عیسائیت کی یاد اُس کے
دل میں پھر تازہ ہو گئی ۔ اُس نے محسوس کیا کہ اُس کے سامنے خدا کا ایک نبی بیٹھا ہے جو
اسرائیلی نبیوں کی سی زبان میں باتیں کرتا ہے ۔ اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تم
کہاں کے رہنے والے ہو؟ جب اُس نے کہا نینوا کا ۔ تو آپ نے فرمایا وہ نیک انسان یونس جو
متی کا بیٹا تھا اور نینوا کا باشندہ وہ میری طرح خدا کا ایک نبی تھا۔ پھر آپ نے اُس کو اپنے مذہب
کی تبلیغ شروع کی ۔ عداس کی حیرانی چند ہی لمحوں میں تعجب سے بدل گئی ۔ تعجب ایمان میں تبدیل
ہو گیا اور تھوڑی ہی دیر میں وہ اجنبی غلام آنسوؤں سے بھری ہوئی آنکھوں کے ساتھ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے لپٹ گیا اور آپ کے سر اور ہاتھوں اور پیروں کو بوسہ دینے لگا ۔ ۲۱۶
عداس کی باتوں سے فارغ ہو کر آپ اللہ تعالیٰ کی طرف مخاطب ہوئے اور آپ نے خدا
سے یوں دعا مانگی ۔
اللَّهُمَّ إِلَيْكَ اَشْكُرُ ضُعْفَ قُوَّتِي وَقِلَّةَ حِيلَتِي وَ هَوَ انِي عَلَى النَّاسِ
يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ أَنْتَ رَبُّ الْمُسْتَضْعَفِينَ وَأَنْتَ رَبِّي إِلَى مَنْ تَكِلُنِي إِلَى
بَعِيدٍ يَتَجَهَّمُنِي أَمْ إِلَى عَدُوٌّ مَلَكْتَهُ اَمْرِى إِنْ لَّمْ يَكُنُ بِكَ عَلَيَّ غَضَبٌ فَلَا
أُبَالِي وَلَكِنْ عَافِيَتُكَ هِيَ أَوْسَعُ لِى - اَعُوذُ بِنُورِ وَجْهِكَ الَّذِي أَشْرَقَتْ
لَهُ الظُّلُمْتُ وَصَلُحَ عَلَيْهِ اَمْرُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ مِنْ أَنْ تُنَزِّلَ بِي غَضَبَكَ أَوْ يَحِلَّ
عَلَيَّ سَخَطُكَ لَكَ الْعُقْبَى حَتَّى تَرْضَى وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ عَلَ
یعنی اے میرے رب ! میں تیرے ہی پاس اپنی کمزوریوں اور اپنے سامانوں کی
کمی اور لوگوں کی نظروں میں اپنے حقیر ہونے کی شکایت کرتا ہوں ۔ لیکن تو غریبوں
اور کمزوروں کا خدا ہے اور تو میرا بھی خدا ہے تو مجھے کس کے ہاتھوں میں چھوڑے گا۔
کیا اجنبیوں کے ہاتھوں میں جو مجھے اِدھر اُدھر دھکیلتے پھریں گے یا اُس دشمن کے ہاتھ
میں جو میرے وطن میں مجھ پر غالب ہے ۔ اگر تیرا غضب مجھ پر نہیں تو مجھے ان دشمنوں
کی کوئی پرواہ نہیں ۔ تیرا رحم میرے ساتھ ہے اور تیری عافیت میرے لئے زیادہ وسیع
ہے۔ میں تیرے چہرہ کی روشنی میں پناہ چاہتا ہوں ۔ یہ تیرا ہی کام ہے کہ تو تاریکی کو

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۳
دیبا چه تفسیر القرآن
دنیا سے بھگا دے اور اس دنیا اور اگلی دنیا میں امن بخشے ۔ تیرا غصہ اور تیری غیرت مجھ
پر نہ بھڑکیں۔ تو اگر ناراض بھی ہوتا ہے تو اس لئے کہ پھر خوشی کا اظہار کرے اور تیرے
سوا کوئی حقیقی طاقت اور کوئی حقیقی پناہ کی جگہ نہیں ۔
یہ دعا مانگ کر آپ مکہ کی طرف روانہ ہوئے لیکن درمیان میں نخلہ نامی مقام پر ٹھہر گئے ۔
چند دن وہاں سستا کر پھر آپ مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ لیکن عرب کے دستور کے مطابق لڑائی
کی وجہ سے مکہ چھوڑ دینے کے بعد آپ مکہ کے باشندے نہیں رہے تھے اب مکہ والوں کا اختیار تھا
کہ وہ آپ کو مکہ میں آنے دیتے یا نہ آتے دیتے اس لئے آپ نے مکہ کے ایک رئیس مطعم بن عدی
کو کہلا بھیجا کہ میں مکہ میں داخل ہونا چاہتا ہوں کیا تم عرب کے دستور کے مطابق مجھے داخلہ کی
اجازت دیتے ہو؟ مطع ہو؟ مطعم با وجود شدید دشمن ہونے کے ایک شریف الطبع انسان تھا اُس نے اُسی
وقت اپنے بیٹوں اور رشتہ داروں کو ساتھ لیا اور مسلح ہو کر کعبہ کے صحن میں جا کھڑا ہوا اور آپ کو
پیغام بھیجا کہ وہ مکہ میں آپ کو آنے کی اجازت دیتا ہے ۔ آپ مکہ میں داخل ہوئے کعبہ کا طواف
کیا اور مطعم اپنی اولاد اور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تلواریں کھینچے ہوئے آپ کو آپ کے گھر
تک پہنچانے کے لئے آیا ۔ ۲۱۸ یہ پناہ نہیں تھی کیونکہ اس کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
پر ظلم ہوتے رہے اور مطعم نے کوئی حفاظت آپ کی نہیں کی بلکہ یہ صرف مکہ میں داخلہ کی قانونی اور
اجازت تھی ۔
قربانی
آپ کے اس سفر کے متعلق دشمنوں کو بھی یہ تسلیم کرنا پڑا ہے کہ اس سفر میں آپ نے بے نظیر
اور استقلال کا نمونہ دکھایا ہے۔ سرولیم میور اپنی کتاب ”لائف آف محمد“ میں لکھتے ہیں:
" محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے طائف کے سفر میں ایک شاندار اور شجاعانہ رنگ
پایا جاتا ہے ۔ اکیلا آدمی جس کی اپنی قوم نے اُس کو حقارت کی نگاہ سے دیکھا اور اُسے
دھتکار دیا خدا کے نام پر بہادری کے ساتھ نینوا کے یوناہ نبی کی طرح ایک بت پرست
شہر کو توبہ کی اور خدائی مشن کی دعوت دینے کے لئے نکلا ۔ یہ امر اس کے اس ایمان پر
66
کہ وہ اپنے آپ کو کلی طور پر خدا کی طرف سے سمجھتا تھا ایک بہت تیز روشنی ڈالتا ہے ۔ ۲۱۹
مکہ نے پھر ایذاء دہی اور استہزاء کے دروازے کھول دیئے ۔ پھر خدا کے نبی کے لئے اُس

آج 10 میں سے 10 باقی