رومیوں کے غلبہ کی پیشگوئی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۷
دیبا چه تفسیر القرآن
عبادت کا مرکز بننے والا تھا اور آپ کے پیچھے نبیوں کے نماز پڑھنے کی تعبیر یہ تھی کہ مختلف مذاہب
کے لوگ آپ کے مذہب میں داخل ہوں گے اور آپ کا مذہب عالمگیر ہو جائے گا۔ یہ وقت مکہ
میں مسلمانوں کے لئے نہایت ہی سخت تھا اور تکالیف انتہاء کو پہنچ چکی تھیں ۔ اس کشف کا سنانا مکہ
والوں کے لئے ہنسی اور استہزاء کا ایک نیا موجب ہو گیا اور اُنہوں نے ہر مجلس میں آپ کے اس
کشف پر ہنسی اُڑانی شروع کی۔ مگر کون جانتا تھا کہ نئے یروشلم کی تعمیر شروع تھی ۔ مشرق و مغرب
کی قو میں کان دھرے خدا کے آخری نبی کی آواز سننے کے لئے متوجہ کھڑی تھیں ۔
رومیوں کے غلبہ کی پیشگوئی انہی ایام میں قیصر اور کبیری کے درمیان ایک خطرناک جنگ ہوئی اور کسری کو فتح حاصل ہوئی۔ شام میں ایرانی
فوجیں پھیل گئیں ۔ یروشلم تباہ کر دیا گیا۔ حتی کہ ایرانی فوجیں یونان اور ایشائے کو چک تک پہنچ
گئیں اور باسفورس کے دہانہ پر ایرانی جرنیلوں نے قسطنطنیہ سے صرف دس میل کے فاصلہ پر
اپنے خیمے گاڑ دیئے ۔ اس واقعہ پر مکہ کے لوگوں نے خوشیاں منانی شروع کیں اور کہا خدا کا
فیصلہ ظاہر ہو گیا ہے۔ بت پرست ایرانیوں نے اہل کتاب عیسائیوں کو شکست دے دی ۔ اُس
وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو خبر دی گئی کہ غیبتتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ
وَ هُمْ مِّنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ - فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ
قَبْلُ وَ مِنْ بَعْدُه وَ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ - بِنَصْرِ اللهِ يَنْصُرُ
مَن يَشَاءُ وَ هُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ - وَعْدَ اللهِ، لَا يُخْلِفُ اللَّهُ وَعَدَهُ وَلَكِنَّ
اكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ۲۲۴ یعنی رومی فوجیں عرب کے قریب ممالک میں شکست کھا گئی
ہیں لیکن اپنی شکست کے بعد پھر اُن کو فتح حاصل ہو گی چند سال کے اندر اندر ۔ خدا ہی کا اختیار
دنیا میں پہلے بھی رائج تھا اور آئندہ بھی رائج رہے گا۔ جب وہ فتح کا دن آئے گا اُس وقت
مؤمنوں کو بھی خدا کی مدد سے خوشی نصیب ہو گی ۔ خدا جن کو چن لیتا ہے اُن کی مدد کرتا ہے وہ بڑی
شان والا اور بڑا مہربان ہے۔ یہ اُس خدا کا وعدہ ہے جو اپنے وعدوں کو تبدیل نہیں کرتا ۔ لیکن
اکثر لوگ خدا کی قدرتوں سے ناواقف ہیں ۔ چند ہی سال بعد خدا تعالیٰ نے یہ پیشگوئی پوری کر
دی ۔ ایک طرف رومیوں نے ایرانیوں کو شکست دے کر اپنے ملک کو آزاد کرا لیا اور دوسری
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۸
دیبا چه تفسیر القرآن
طرف جیسا کہ کہا گیا تھا اُنہی ایام میں مسلمانوں کو مکہ کے لوگوں کے خلاف فتوحات حاصل ہونی
شروع ہوئیں ۔ جبکہ مکہ کے لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ اُنہوں نے لوگوں کو مسلمانوں کی باتیں سننے
سے روک کر اور مسلمانوں پر ظلم کرنے پر آمادہ کر کے اسلام کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ہے ۔ خدا کا کلام متواتر
اسلام کی فتوحات کی خبریں دے رہا تھا اور بتا رہا تھا کہ مکہ والوں کی تباہی کی گھڑی قریب سے
قریب تر آ رہی ہے۔ چنانچہ انہی ایام میں محمد رسول اللہ ﷺ نے بڑے زور سے خدا تعالیٰ کی اس
وحی کا اعلان کیا کہ وَقَالُوا لَوْلَا يَأْتِينَا بِآيَةٍ مِّن رَّبِّهِ أَوَلَمْ تَأْتِهِمْ
بَيِّنَةُ مَا فِي الصُّحُفِ الْأُولَى وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكُنْهُمْ بِعَذَابٍ مِّن قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا
لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ ايْتِكَ مِن قَبْلِ أَن نَّزِلَ وَنَخْزَى
قُلْ كُلَّ مُتَرَبِّصُ فَتَرَبَّصُوا فَسَتَعْلَمُونَ مَنْ أَصْحَبُ الصِّرَاطِ السَّوِيِّ وَ مَن
اهتدی ۲۲۵ یعنی مکہ والے کہتے ہیں کہ کیوں محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے ربّ کے پاس
سے کوئی نشان ہمارے لئے نہیں لاتا ۔ کیا پہلے نبیوں کی پیشگوئیاں جو اس کے حق میں ہیں وہ اُن
کے لئے کافی نشان نہیں ہے ۔ ہم اگر پوری تبلیغ سے پہلے ہی مکہ والوں کو ہلاک کر دیتے تو مکہ
والے کہہ سکتے تھے کہ اے ہمارے رب ! کیوں تو نے ہماری طرف کوئی رسول نہ بھیجا کہ ہم
ذلیل اور رُسوا ہونے سے پہلے تیری تعلیموں کے پیچھے چلتے ۔ تو کہہ دے ہر شخص کو اپنے وقت کا
انتظار کرنا پڑتا ہے پس تم بھی اُس گھڑی کا انتظار کرو جب حجت تمام ہو جائے گی تب تم یقیناً جان
لو گے کہ سیدھے راستہ پر اور خدا تعالیٰ کی ہدایت پر کون چل رہا ہے ۔
ہر روز خدا کی نئی وحی نازل ہو رہی تھی اور ہر روز وہ اسلام کی ترقی اور کفار کی تباہی کی خبریں دے
رہی تھی ۔ مکہ والے ایک طرف اپنی طاقت اور شوکت کو دیکھتے تھے اور دوسری طرف محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھیوں کی کمزوری کو دیکھتے تھے اور پھر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی وحی میں خدا تعالیٰ کی نصرتوں اور مسلمانوں کی کامیابیوں کی خبریں پڑھتے تھے تو حیران ہو
کر سوچتے تھے کہ آیا وہ پاگل ہو گئے ہیں یا محمد رسول اللہ پاگل ہو گیا ہے ۔ مکہ والے تو یہ
امیدیں کر رہے تھے کہ ہمارے ظلموں اور ہماری تعدّی کی وجہ سے اب مسلمانوں کو مایوس ہو کر
ہماری طرف آجانا چاہئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود بھی اور اُن کے ساتھیوں کو بھی
وو
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۱۹
دیبا چه تفسیر القرآن
اُن کے دعوئی میں شبہات پیدا ہو جانے چاہئیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ اعلان کر
رہے تھے کہ فَلا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ - وَمَا لَا تُبْصِرُونَ - إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ -
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاهِرٍ ، قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ - وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنِ، قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ
تَنْزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَلَمِينَ - وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْآفَاوِيلِ لَاخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ۔
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ - فَمَا مِنْكُمْ مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ - وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةً
لِلْمُتَّقِينَ - وَإِنَّا لَتَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ - وَإِنَّهُ لَحَسْرَةً عَلَى الْكَفِرِينَ ۔
وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ - فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ - ۲۲۶ اے مکہ والو! جن خیالات
میں تم پڑے ہے ے ہوئے ہو وہ درست ؟ ہو وہ درست نہیں ۔ میں قسم کھا کر کہتا ہوں اُن چیزوں کی جو تمہیں نظر آ رہی
ہیں اور اُن کی بھی جو تمہاری نظروں سے ابھی پوشیدہ ہیں کہ یہ قرآن ایک معزز رسول کی زبان
سے تم کو سنایا جا رہا ہے یہ کسی شاعر کا کلام نہیں مگر تمہارے دل میں ایمان کم ہی پیدا ہوتا ہے ۔ یہ
کسی کا ہن کی تک بندی نہیں ہے مگر افسوس تم کم ہی نصیحت حاصل کرتے ہو۔ یہ سب جہانوں
کے پیدا کرنے والے خدا کی طرف سے اُتارا گیا ہے اور ہم جو سب جہانوں کے رب ہیں تم
سے کہتے ہیں کہ اگر یہ ایک آیت بھی جھوٹی بنا کر ہماری طرف منسوب کرتا تو ہم اس کا دایاں
ہاتھ پکڑ لیتے اور پھر اُس کی رگِ جان کو کاٹ دیتے اور اگر تم سب لوگ مل کر بھی اُس کو بچانا
چاہتے تو تم اُس کو نہ بچا سکتے ۔ مگر یہ قرآن تو خدا سے ڈرنے والوں کے لئے ایک نصیحت ہے اور
ہم جانتے ہیں کہ تم میں اس قرآن کو جھٹلانے والے بھی موجود ہیں مگر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس
کی تعلیم اس منکروں کے دلوں میں حسرتیں پیدا کر رہی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ کاش! یہ تعلیم
ہمارے پاس ہوتی ۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ جو باتیں اس قرآن میں بتائی گئی ہیں وہ لفظاً لفظاً
پوری ہو کر رہیں گی ۔ پس اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اِن لوگوں کی مخالفتوں کی پرواہ نہ کر اور
اپنے عظیم الشان رب کے نام کی بزرگی بیان کرتا چلا جا۔
آخر تیسرا حج بھی آ پہنچا اور مدینہ کے حاجیوں کا قافلہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل
مکہ میں وارد ہوا ۔ مکہ والوں کی مخالفت کی وجہ سے مدینہ کے لوگوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم سے علیحدہ ملنے کی خواہش کی ۔ اب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذہن اِدھر منتقل ہو چکا
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۲۰
دیبا چه تفسیر القرآن
تھا کہ شاید ہجرت مدینہ ہی کی طرف مقدر ہے ۔ آپ نے اپنے معتبر رشتہ داروں سے اپنے
خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے آپ کو سمجھانا شروع کیا کہ آپ ایسا نہ کریں ۔ مکہ والے دشمن
ہی سہی پھر بھی اس میں بڑے بڑے با اثر لوگ آپ کے رشتہ داروں میں سے موجود ہیں نہ معلوم
مدینہ میں کیا ہو اور وہاں آپ کے رشتہ دار آپ کی مدد کر سکیں یا نہ کرسکیں ۔ مگر چونکہ آپ سمجھ چکے
تھے کہ خدائی فیصلہ یہی ہے آپ نے اپنے رشتہ داروں کی باتیں رڈ کر دیں اور مدینہ جانے کا
فیصلہ کر دیا۔
آدھی رات کے بعد پھر وادی عقبہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مدینہ کے مسلمان
جمع ہوئے ۔ اب آپ کے ساتھ آپ کے چچا عباس بھی تھے۔ اس دفعہ مدینہ کے مسلمانوں کی
تعداد سے تھی ۔ اُن میں ۶۲ خزرج قبیلہ کے تھے اور گیارہ اوس کے تھے ۲۲۷ اور اس قافلہ میں
دو عورتیں بھی شامل تھیں جن میں سے ایک بنی نجار قبیلہ کی اُمِ عمارہ بھی تھیں ۔ چونکہ مصعب کے
ذریعہ سے ان لوگوں تک اسلام کی تفصیلات پہنچ چکی تھیں یہ لوگ ایمان اور یقین سے پُر تھے،
بعد کے واقعات نے ظاہر کر دیا کہ یہ لوگ آئندہ اسلام کا ستون ثابت ہونے والے تھے ۔ اُمِ عمارہ
جو اُس دن شامل ہوئیں اُنہوں نے اپنی اولاد میں اسلام کی محبت اتنی داخل کر دی کہ اُن کا بیٹا
حبیب جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسیلمہ کذاب کے لشکر کے ہاتھ میں قید
ہو گیا تو مسیلمہ نے اُسے بُلا کر پوچھا کہ کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے
رسول ہیں؟ خبیب نے کہاں ہاں۔ پھر مسیلمہ نے کہا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول
وں؟ خبیب نے کہا نہیں ۔ اس پر مسیلمہ نے حکم دیا کہ ان کا عضو کاٹ لیا جائے ۔ تب مسیلمہ نے
پھر اُن سے پوچھا۔ کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد اللہ کے رسول ہیں ؟ خبیب نے کہا ہاں۔ پھر اس
نے کہا کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں ؟ خبیب نے کہا نہیں۔ پھر اُس نے آپ کا
ایک دوسرا عضو کا ٹنے کا حکم دیا۔ ہر عضو کاٹنے کے بعد وہ سوال کرتا جاتا تھا کہ کیا تو گواہی دیتا
ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور خبیب کہتا تھا کہ نہیں ۔ اسی طرح اس کے سارے اعضاء کاٹے
گئے اور آخر میں اسی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اپنے ایمان کا اعلان کرتے ہوئے وہ خدا سے
جاملا - ۲۲۸
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۲۱
دیبا چه تفسیر القرآن
خود ام عمارہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت سی جنگوں میں شامل ہوئیں ۔ غرض
یہ ایک مخلص اور ایمان والا قافلہ تھا جس کے افراد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دولت اور
مال مانگنے نہیں آئے تھے بلکہ صرف ایمان طلب کرنے آ۔ نے آئے تھے۔ عباس نے اُن کو مخاطب کر کے
کہا اے خزرج قبیلہ کے لوگو! یہ میرا عزیز اپنی قوم میں معزز ہے اِس اس کی قوم کے لوگ خواہ وہ
مسلمان ہیں یا نہیں اس کی حفاظت کرتے ہیں لیکن اب اس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمہارے پاس
جائے ۔ اے خزرج کے لوگو ! اگر یہ تمہارے پاس گیا تو سارا عرب تمہارا مخالف ہو جائے گا ۔ اگر
تم اپنی ذمہ داری کو سمجھتے اور ان خطرات کو پہچانتے ہوئے جو تمہیں اس کے دین کی حفاظت میں
پیش آنے والے ہیں اس کو لے جانا چاہتے ہو تو خوشی سے لے جاؤ ورنہ اس ارادہ سے باز
آ جاؤ ۔ اس قافلہ کے سردار البراء تھے اُنہوں نے کہا ہم نے آپ کی باتیں سن لیں ۔ ہم اپنے
ارادہ میں پختہ ہیں ہماری جانیں خدا کے نبی کے قدموں پر نثار ہیں ۔ اب فیصلہ اُس کے اختیار
میں ہے ۔ ہم اُس کا ہر فیصلہ قبول کریں گے ۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اسلام
کی تعلیم سمجھانی شروع کی اور خدا تعالیٰ کی توحید کے قیام کا وعظ کیا اور اُنہیں کہا کہ اگر وہ اسلام
کی حفاظت اپنی بیویوں اور اپنے بچوں کی طرح کرنے کا وعدہ کرتے ہیں تو وہ آپ کے ساتھ
جانے کے لئے تیار ہیں ۔ ۲۲۹ آپ اپنی بات ختم کرنے نہ پائے تھے کہ مدینہ کے ۷۲ جاں نثار
یک زبان ہو کر چلائے ہاں ! ہاں !! اُس وقت جوش میں اُنہیں مکہ والوں کی شرارتوں کا خیال نہ
رہا اور اُن کی آوازیں فضاء میں گونج گئیں ۔ عباس نے اُنہیں ہوشیار کیا اور کہا خاموش !
خاموش ! ایسا نہ ہو کہ مکہ کے لوگوں کو اس واقعہ کا علم ہو جائے ۔ مگر اب وہ ایمان حاصل کر چکے
تھے ، اب موت اُن کی نظروں میں حقیر ہو چکی تھی ۔ عباس کی بات سن کر اُن کا ایک رئیس بولا ۔
يَا رَسُولَ الله ! ہم ڈرتے نہیں ، آپ اجازت دیجئے ابھی مکہ والوں سے لڑ کر انہوں نے جو ظلم
آپ پ پر کئے ہیں اُس کا بدلہ لینے کو تیار تیا ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ابھی
خدا تعالیٰ نے مجھے اُن کے مقابل پر کھڑا ہونے کا حکم نہیں دیا۔ اس کے بعد مدینہ کے لوگوں نے
آپ کی بیعت کی اور یہ مجلس برخاست ہوئی ۔ ۲۳۰
مکہ کے لوگوں کو اس واقعہ کی بھنک پہنچ گئی اور وہ مدینہ کے سرداروں کے پاس شکایت لے