آنحضرتﷺ کا مدینہ منورہ میں درود

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۲۶
دیبا چه تفسیر القرآن
دوسرے آدمیوں کا آپ کے پیچھے اس لئے گھوڑے دوڑانا کہ آپ کو مار کر یا زندہ کسی صورت
میں بھی مکہ والوں تک پہنچا دیں تو وہ سو اونٹوں کے مالک ہو جائیں گے اور اُس وقت آپ کا
سراقہ سے کہنا سراقہ اُس وقت تیرا کیا حال ہوگا جب تیرے ہاتھوں میں کسری کے کنگن ہوں
گے۔ کتنی بڑی پیشگوئی تھی کتنا مصفی غیب تھا۔ حضرت عمرؓ نے اپنے سامنے کسری کے کنگن دیکھے تو
خدا کی قدرت اُن کی آنکھوں کے سامنے پھر گئی۔ اُنہوں نے کہا سراقہ کو بلاؤ ۔ سراقہ بلائے گئے
تو حضرت عمرؓ نے انہیں حکم دیا کہ وہ کسری کے کنگن اپنے ہاتھوں میں پہنیں ۔ سراقہ نے کہا۔اے
خدا کے رسول کے خلیفہ ! سونا پہننا تو مسلمانوں کے لئے منع ہے ۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا ہاں منع
ہے مگر ان موقعوں کے لئے نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمہارے ہاتھ میں
سونے کے کنگن دکھائے تھے یا تو تم یہ کنگن پہنو گے یا میں تمہیں سزا دوں گا۔ سراقہ کا اعتراض تو
محض شریعت کے مسئلہ کی وجہ سے تھا ورنہ وہ خود بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا
ہوتے دیکھنے کا خواہش مند تھا۔ سراقہ نے وہ کنگن اپنے ہاتھ میں پہن لئے اور مسلمانوں نے اس
عظیم الشان پیشگوئی کو پورا ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
مکہ سے بھاگ کر نکلنے والا رسول آنحضرت ﷺ کا مدینہ منورہ میں ورود
اب دنیا کا بادشاہ تھا ، وہ خود اس
دنیا میں موجود نہیں تھا مگر اُس کے غلام اُس کی پیشگوئیوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے تھے۔
سراقہ کو رخصت کرنے کے بعد چند منزلیں طے کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچ گئے
مدینہ کے لوگ بے صبری سے آپ کا انتظار کر رہے تھے اور اس سے زیادہ اُن کی خوش قسمتی اور
کیا ہوسکتی تھی کہ وہ سورج جو مکہ کے لئے نکلا تھا مد بینہ کے لوگوں پر جا طلوع ہوا ۔
جب انہیں یہ خبر پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے غائب ہیں تو وہ اُسی دن سے آپ
کی انتظار کر رہے تھے۔ اُن کے وفد روزانہ مدینہ سے باہر کئی میل تک آپ کی تلاش کے لئے نکلتے
تھے اور شام کو مایوس ہو کر واپس آ جاتے تھے۔ جب آپ مدینہ کے پاس پہنچے تو آپ ۔ آپ نے فیصلہ کیا
کہ پہلے آپ قبا میں جو مدینہ کے پاس ایک گاؤں تھا ٹھہریں ۔ ایک یہودی نے آپ کی اُونٹیوں کو
آتے دیکھا تو سمجھ گیا کہ یہ قافلہ محمد رسول الله اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے وہ ایک ٹیلے پر چڑھ گیا اور اُس

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۲۷
دیبا چه تفسیر القرآن
نے آواز دی اے قیلہ کی اولاد! (قیلہ مدینہ والوں کی ایک دادی تھی ) تم جس کی انتظار میں تھے
آ گیا ہے۔ اس آواز کے پہنچتے ہی مدینہ کا ہر شخص قبا کی طرف دوڑ پڑا۔ قبا کے باشندے اس خیال
سے کہ خدا کا نبی اُن میں ٹھہرنے کے لئے آیا ہے خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے۔
اس موقع پر ایک ایسی بات ہوئی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی کے کمال پر دلالت
کرتی تھی ۔ مدینہ کے اکثر لوگ آپ کی شکل سے واقف نہ تھے ۔ جب قبا سے باہر آپ ایک
درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ بھاگتے ہوئے مدینہ سے آپ کی طرف آ رہے تھے تو
چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت زیادہ سادگی سے بیٹھے ہوئے تھے اُن میں سے نا واقف
لوگ حضرت ابو بکر کو دیکھ کر جو عمر میں گو چھوٹے تھے مگر اُن کی ڈاڑھی میں کچھ سفید بال آئے
ہوئے تھے اور اسی طرح اُن کا لباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ بہتر تھا یہی سمجھتے تھے کہ
ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور بڑے ادب سے آپ کی طرف منہ کی پ کی طرف منہ کر کے بیٹھ جاتے
ابو بکر نے جب یہ
دیکھی تو سمجھ لیا کہ لوگوں کو غلطی لگ رہی ہے ۔
چادر پھیلا کر سورج کے سامنے کھڑے ہو گئے اور کہا یا رَسُولَ الله ! آپ پر دھوپ پڑ رہی
میں آپ پر سایہ کرتا ہوں ۲۳۶ اور اس لطیف طریق سے اُنہوں نے لوگوں پر اُن کی غلطی کو
ظاہر کر دیا۔ قبا میں دس دن رہنے کے بعد مدینہ کے لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ لے
گئے ۔ جب آپ مدینہ میں داخل ہوئے مدینہ کے تمام مسلمان کیا مرد کیا عورتیں اور کیا بچے سب
تھے۔ حضرت ابوبا
یہ بات و
۔ وہ جھٹ
گلیوں میں نکلے ہوئے آپ کو خوش آمدید کہہ رہے تھے ۔ بچے اور عورتیں یہ شعر گارہے تھے
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا
رہی ہے
مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوِدَاعِ
وَجَبَ الشُّكُرُ عَلَيْنَا ما دَعَا لِلَّهِ دَاع
أَيُّهَا الْمَبْعُوتُ فِينَا جئْتَ بِالَا مُرِ الْمُطَاعِ ١٣
یعنی چودھویں رات کا چاند ہم پر وداع کے موڑ سے چڑھا ہے اور جب تک خدا کی طرف بلانے
والا دنیا میں کوئی موجود رہے ہم پر اس احسان کا شکریہ ادا کرنا واجب ہے اور اے وہ جس کو خدا
نے ہم میں مبعوث کیا ہے تیرے حکم کی پوری طرح اطاعت کی جائے گی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس جہت سے مدینہ میں داخل ہوئے تھے وہ مشرقی جہت نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی