مہاجرین و انصار اور یہود کے مابین معاہدہ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۳۳
دیبا چه تفسیر القرآن
اپنے بھائی کو اپنے گھر پر لے گیا اور اپنی جائیداد اُس کے سامنے پیش کر دی کہ اُسے نصف نصف
بانٹ لیا جائے ۔ ایک انصاری نے تو یہاں تک حد کر دی کہ اپنے مہاجر بھائی سے اصرار کیا کہ
میں اپنی دو بیویوں میں سے ایک کو طلاق دے دیتا ہوں تم اُس سے شادی کر لو ۔ ۲۴۵ مگر
مہاجرین نے اُن کے اس اخلاص کا شکریہ ادا کر کے اُن کی جائیدادوں میں سے حصہ لینے سے
انکار کر دیا۔ مگر پھر بھی انصار مصر رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انہوں نے عرض کیا کہ
يَا رَسُولَ الله! جب یہ مہاجرین ہمارے بھائی ہو گئے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارے مال
میں حصہ دار نہ ہوں ۔ ہاں چونکہ یہ زمیندارہ سے واقف نہیں اور تاجر پیشہ لوگ ہیں اگر یہ ہماری
زمینوں سے حصہ نہیں لیتے تو پھر ہماری زمینوں کی جو آمد نیاں ہوں اس میں ضرور ان کو حصہ دار
بنایا جائے ۔ مہاجرین نے اس پر بھی اُن کے ساتھ حصہ دار بننا پسند نہ کیا اور اپنے آبائی پیشہ
تجارت میں لگ گئے اور تھوڑے ہی دنوں میں اُن میں سے کئی مالدار ہو گئے ۔ مگر انصار اس حصہ
بٹانے پر اتنے مصر تھے کہ بعض انصار جو فوت ہوئے اُن کی اولادوں نے عرب کے دستور کے
مطابق اپنے مہاجر بھائیوں کو مرنے والے کی جائیداد میں سے حصہ دیا اور کئی سال تک اس پر
عمل ہوتا رہا۔ یہاں تک کہ قرآن کریم میں اس عمل کی منسوخی کا ارشاد نازل ہوا۔
مہاجرین و انصار اور علاوہ مسلمانوں کو بھائی بھائی بنانے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے تمام اہل مدینہ کے درمیان ایک معاہدہ کرایا۔ آپ
یہود کے مابین معاہدہ نے یہودیوں اور عربوں کے سرداروں کو جمع کیا اور فرمایا۔
پہلے یہاں صرف دوگروہ تھے مگر اب تین گروہ ہو گئے ہیں ۔ یعنی پہلے تو صرف یہود اور مدینہ کے
عرب یہاں بستے تھے مگر اب یہود، مدینہ کے عرب اور مکہ کے مہاجر تین گروہ ہو گئے ہیں ۔ اس
لئے چاہئے کہ آپس میں ایک صلح نامہ قائم ہو جائے ۔ چنانچہ آپس کے سمجھوتے کے ساتھ ایک
معاہدہ لکھا گیا اس معاہدہ کے الفاظ یہ ہیں :۔
وو
معاہدہ ما بین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، مؤمنوں اور اُن تمام
لوگوں کے جو اُن سے بخوشی مل جائیں ۔
مہاجرین سے اگر کوئی قتل ہو جائے تو وہ اُس کے خون کا ذمہ دار خود ہوں گے اور

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۳۴
دیبا چه تفسیر القرآن
اپنے قیدیوں کو خود چھڑائیں گے اور مدینہ کے مختلف مسلمان قبائل بھی اسی طرح ان
امور میں اپنے قبائل کے ذمہ دار ہوں گے۔ جو شخص بغاوت پھیلائے یا دشمنی پیدا
کرے اور نظام میں تفرقہ ڈالے تمام معاہدین اُس کے خلاف کھڑے ہو جائیں
گے۔ خواہ وہ اُن کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو ۔ اگر کوئی کافر مسلمان کے ہاتھ سے لڑائی میں
مارا جائے تو اُس کے مسلمان رشتہ دار مسلمان سے بدلہ نہیں لیں گے اور نہ کسی مسلمان
کے مقابلہ میں ایسے کافر کی مدد کریں گے ۔ جو کوئی یہودی ہمارے ساتھ مل جائے اس
کی ہم سب مدد کریں گے ۔ یہودیوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں دی جائے گی نہ کسی دشمن
کی اُن کے خلاف مدد کی جائے گی ۔ کوئی غیر مؤمن مکہ کے لوگوں کو اپنے گھر میں پناہ
نہیں دے گا نہ اُن کی جائداد اپنے پاس امانت رکھے گا اور نہ کافروں اور مؤمنوں کی
لڑائی میں کسی قسم کی دخل اندازی کرے گا ۔ اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو نا جائز طور پر مار
دے تو تمام مسلمان اُس کے خلاف متحدہ کوشش کریں گے۔ اگر ایک مشرک دشمن
مدینہ پر حملہ کرے تو یہودی مسلمانوں کا ساتھ دیں گے اور بحصہ رسدی خرچ برداشت
کریں گے۔ یہودی قبائل جو مدینہ کے مختلف قبائل کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں اُن
کے حقوق مسلمانوں کے سے حقوق ہوں گے ۔ یہودی اپنے مذہب پر قائم رہیں گے
اور مسلمان اپنے مذہب پر قائم رہیں گے ۔ جو حقوق یہودیوں کو ملیں گے وہی ان کے
اتباع کو بھی ملیں گے۔ مدینہ کے لوگوں میں سے کوئی شخص محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی اجازت کے بغیر کوئی لڑائی شروع نہیں کر سکے گا لیکن اس شرط کے ماتحت کوئی شخص
اُس کے جائز انتقام سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ یہودی اپنی تنظیم میں سے اپنے
اخراجات خود برداشت کریں گے اور مسلمان اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے
لیکن لڑائی کی صورت میں وہ دونوں مل کر کام کریں گے ۔ مدینہ ان تمام لوگوں کے
لئے جو اس معاہدہ میں شامل ہوتے ہیں ایک محترم جگہ ہوگی ۔ جو اجنبی کہ شہر کے لوگوں
کی حمایت میں آجائیں اُن کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوگا جو اصل باشدگان شہر کے
ساتھ ہوگا۔ لیکن مدینہ کے لوگوں کو یہ اجازت نہ ہوگی کہ کسی عورت کو اُس کے رشتہ داروں

آج 10 میں سے 10 باقی