ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۴۴
دیبا چه تفسیر القرآن
کہاں جاتے ہیں۔ مگر اُس شخص نے کہا۔ اے مکہ والو! میری نصیحت تم کو یہی ہے کہ تم ان لوگوں
سے نہ لڑو کیونکہ میں نے جتنے آدمی مسلمانوں کے دیکھے ہیں اُن کو دیکھ کر مجھ پر یہی اثر ہوا ہے کہ
اونٹوں پر آدمی سوار نہیں موتیں سوار ہیں ۲۵۱ یعنی اُن میں سے ہر شخص مرنے کیلئے اس میدان
میں آیا ہے زندہ واپس جانے کے لئے نہیں آیا۔ اور جو شخص موت کو اپنے لئے آسان کر لیتا ہے
اور موت سے ملنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اُس کا مقابلہ کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہوا کرتی ۔
ایک عظیم الشان پیشگوئی کا پورا ہونا جب جنگ شروع ہونے کا وقت آیا۔ رسول کریم ہے اس جگہ سے جہاں آپ
بیٹھ کر دعا کر رہے تھے باہر تشریف لائے اور فرما یا سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ -۲۵۲
دشمنوں کا لشکر شکست کھا جائے گا اور پیٹھ پھیر کر میدان چھوڑ جائے گا۔ یہ الفاظ جو آپ نے
فرمائے یہ قرآن کریم کی ایک پیشگوئی تھی جو مکہ میں ہی اس جنگ کے متعلق قرآن کریم میں نازل
ہوئی تھی ۔ مکہ میں جب مسلمان کفار کے ظلموں کا تختہ مشق ہو رہے تھے اور اِدھر اُدھر ہجرت کر
کے جا رہے تھے خدا تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کی یہ آیات نازل فرمائیں
ولقد جاءَ الَّ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ - كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا كُلَّهَا فَأَخَذْتُهُمْ أَخْذَ عَزِيزِ
مُقْتَدِرٍ - أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُولَئِكُمْ أَمْ لَكُمْ - بَرَاءَةً فِي الزُّبُرِ أَمْ يَقُولُونَ
نَحْنُ جَمِيع مُنتَصِرُ - سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ الدُّبُرَ بَلِ السَّاعَةُ
مَوْعِدُ هُمْ وَ السَّاعَةُ آدهى وَ آمَرُ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَلٍ وَسُعُرٍ -
يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلى وُجُ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَر - ۲۵۳ یعنی اے مکہ والو!
فرعون کی طرف بھی انذار کی باتیں آئی تھیں، لیکن اُنہوں نے ہماری تمام آیتوں کا انکار کیا پس
ہم نے اُن کو اس طرح پکڑ لیا جیسے ایک طاقتور غالب ہستی پکڑا کرتی ہے ۔ ( اے مکہ والو! ) بتاؤ
کیا تمہارے کفار ان (کفار) سے اچھے ہیں یا تمہارے لئے پہلی کتابوں میں حفاظت کا کوئی
وعدہ آچکا ہے؟ وہ کہتے ہیں ہم تو ایک بڑی طاقت ہیں جو دشمنوں سے ہارتی نہیں بلکہ دشمنوں
سے بدلے لیا کرتی ہے ( وہ یہ باتیں کرتے رہیں ) اُن کے جتھے عنقریب اکٹھے ہوں گے اور پھر
اُنہیں شکست ملے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے ، بلکہ اُن کی تباہی کی گھڑی کا خدا تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۴۵
دیباچه تفسیر القرآن
کی طرف سے وعدہ ہے اور یہ تباہی کی گھڑی بڑی ہلاکت والی اور بڑی کڑوی ہو گی اُس دن
مجرم پریشانی اور عذاب میں مبتلا ہوں گے اور اپنے مونہوں کے بل گھسیٹ کر اُن کو آگ کے
گڑھوں میں ڈال دیا جائے گا اور کہا جائے گا اب پڑے عذاب چکھو۔
یہ آیتیں سورہ قمر کی ہیں اور سورہ قمر تمام اسلامی رواتیوں کے مطابق مکہ میں نازل ہوئی
تھی ۔ مسلمان علماء بھی اس سورۃ کو پانچویں سے دسویں سال بعد دعویٰ نبوت قرار دیتے ہیں ۔
یعنی ہجرت سے کم سے کم تین سال پہلے یہ نازل ہوئی تھی بلکہ غالباً آٹھ سال پہلے ۔ یورپین محقق ۔
بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں ۔ چنانچہ نولڈ کے اس سورۃ کو دعوی نبوت کے پانچ سال بعد کی
قرار دیتا ہے۔ ریورنڈ ویری لکھتے ہیں کہ میرے نزدیک نولڈ کے نے اس سورۃ کے نزول کا وقت
کسی قدر پہلے قرار دے دیا ہے ۔ وہ اپنا اندازہ یہ بتاتے ہیں کہ چھٹے یا ساتویں سال ہجرت سے
پہلے یہ نازل ہوئی ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ اُن کے نزدیک یہ سورۃ چھٹے یا ساتویں سال بعد
دعوی نبوت کی ہے۔ بہر حال مسلمانوں کے دشمنوں نے بھی اس سورۃ کو ہجرت سے کئی سال پہلے
کا قرار دیا ہے۔ اُس زمانہ میں کس صفائی کے ساتھ اس جنگ کی خبر دی گئی تھی اور کفار کا انجام بتا
دیا گیا تھا اور پھر کس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے
ان آیات کو پڑھ کر مسلمانوں کو توجہ دلائی کہ خدا کا وعدہ پورا ہونے کا وقت آگیا ہے ۔
غرض چونکہ وہ وقت آگیا تھا جس کی خبر یسعیاہ نبی نے قبل از وقت دے چھوڑی تھی ۲۵۴
اور جس کی خبر قرآن کریم نے دوبارہ جنگ شروع ہونے سے چھ یا آٹھ سال پہلے دی تھی اس
لئے باوجود اس کے کہ مسلمان اس جنگ کے لئے تیار نہ تھے اور باوجود اس کے کہ کفار کو بھی اُن
کے بعض ساتھیوں نے یہ مشورہ دیا تھا کہ لڑائی نہیں کرنی چاہئے ۔ لڑائی ہو گئی اور ۳۱۳ آدمی جن
میں سے اکثر نا تجربہ کار اور سب ہی بے سامان تھے کفار کے تجربہ کار لشکر کے مقابلہ میں جس کی
تعداد ایک ہزار سے زیادہ تھی کھڑے ہو گئے ۔ جنگ ہوئی اور چند ہی گھنٹوں کے اندر عرب کے
بڑے بڑے سردار مارے گئے ۔ یسعیاہ کی پیشگوئی کے مطابق قیدار کی حشمت جاتی رہی اور مکہ کی
فوج کچھ لاشیں اور کچھ قیدی پیچھے چھوڑ کر سر پر پاؤں رکھ کر مکہ کی طرف بھاگ پڑی ۔ جو قیدی
پکڑے گئے اُن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا عباس بھی تھے جو ہمیشہ آپ کا ساتھ دیا