جنگ اُحد

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۴۷
دیباچه تفسیر القرآن
ہم نے آپ کی تکلیف کو دیکھ کر اُن کے بندھن ڈھیلے کر دیئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا نہیں ! نہیں !!
یہ بے انصافی نہیں ہونی چاہئے ۔ جس طرح عباس میرا رشتہ دار ہے دوسرے قیدی بھی تو
دوسروں کے رشتہ دار ہیں یا تو سب قیدیوں کے بندھن ڈھیلے کر دو تا کہ وہ آرام سے سو جائیں
اور یا پھر عباس کے بندھن بھی کس دو ۔ صحابہ و۔ صحابہؓ نے آپ کی بات سن کر سہ ابات سن کر سب قیدیوں کے بندھن
ڈھیلے کر دیئے اور حفاظت کی ساری ذمہ داری اپنے سر پر لے لی ۔ ۲۵۶ جولوگ قید ہوئے تھے
اُن میں سے جو پڑھنا جانتے تھے آپ نے اُن کا صرف یہی فدیہ مقرر کیا کہ وہ مدینہ کے دس دس
لڑکوں کو پڑھنا سکھا دیں ۔ بعض جن کا فدیہ دینے والا کوئی نہیں تھا اُن کو یونہی آزاد کر دیا۔ وہ
امراء جو فدیہ دے سکتے تھے اُن سے مناسب فدیہ لے کر اُن کو چھوڑ دیا اور اس طرح اس پرانی
رسم کو کہ قیدیوں کو غلام بنا کر رکھا جاتا تھا آپ نے ختم کر دیا۔
جنگ اُحد کفار کے لشکر نے میدان سے بھاگتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ اگلے سال ہم
دوبارہ مدینہ پر حملہ کریں گے اور اپنی شکست کا مسلمانوں سے بدلہ لیں گے
چنانچہ ایک سال کے بعد وہ پھر پوری تیاری کر کے مدینہ پر حملہ آور ہوئے ۔ مکہ والوں کے غصہ کا
یہ حال تھا کہ بدر کی جنگ کے بعد اُنہوں نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ کسی شخص کو اپنے مردوں پر
رونے کی اجازت نہیں اور جو تجارتی قافلے آئیں گے اُن کی آمد آئندہ جنگ کے لئے محفوظ رکھی
جائے گی۔ چنانچہ بڑی تیاری کے بعد تین ہزار سپاہیوں سے زیادہ تعداد اس کا ایک لشکر
ابوسفیان کی قیادت میں مدینہ پر حملہ آور ہوا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہؓ سے مشورہ لیا
کہ آیا ہم کو شہر میں ٹھہر کر مقابلہ کرنا چاہئے یا با ہر نکل کر ۔ آپ کا اپنا خیال یہی تھا کہ دشمن کو حملہ
کرنے دیا جائے تا کہ جنگ کی ابتداء کا بھی وہی ذمہ دار ہو اور مسلمان اپنے گھروں میں بیٹھ کر
اُس کا مقابلہ آسانی سے کر سکیں ، لیکن وہ نوجوان مسلمان جن کو بدر کی جنگ میں شامل ہونے کا
موقع نہیں ملا تھا اور جن کے دلوں میں حسرت رہی تھی کہ کاش! ہم کو بھی خدا کی راہ میں شہید
ہونے کا موقع ملتا اُنہوں نے اصرار کیا کہ ہمیں شہادت سے کیوں محروم رکھا جاتا ہے۔ چنانچہ
آپ نے اُن کی بات مان لی ۔
مشورہ لیتے وقت آپ نے اپنی ایک خواب بھی سنائی ۔ فرمایا خواب میں میں نے چند گائیں

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۴۸
دیبا چه تفسیر القرآن
دیکھی ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ میری تلوار کا سرا ٹوٹ گیا ہے اور میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ
وہ گائیں ذبح کی جا رہی ہیں اور پھر یہ کہ میں نے اپنا ہاتھ ایک مضبوط اور محفوظ زرہ کے اندر
ڈالا ہے اور میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ میں ایک مینڈھے کی پیٹھ پر سوار ہوں ۔ صحابہ نے کہا
يَا رَسُولَ الله! آپ نے ان خوابوں کی کیا تعبیر فرمائی ؟ آپ نے فرمایا گائے کے ذبح ہونے کی
تعبیر یہ ہے کہ میرے بعض صحابہ شہید ہوں گے اور تلوار کا سرا ٹوٹنے سے مراد یہ معلوم ہوتی ہے
کہ میرے عزیزوں میں سے کوئی اہم وجود شہید ہوگا یا شاید مجھے ہی اس مہم میں کوئی تکلیف پہنچے
اور زرہ کے اندر ہاتھ ڈالنے کی تعبیر میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارا مدینہ میں ٹھہر نا زیادہ مناسب ہے
اور مینڈھے پر سوار ہونے وا۔ والے خواب کی تعبیر یہ معلوم ہوتی ہے کہ کفار کے لشکر کے سردار سردار ہے پر ہم
غالب آئیں گے یعنی وہ مسلمانوں کے ہاتھ سے مارا جائے گا۔ ۲۵۷
گو اس خواب میں مسلمانوں پر یہ واضح کر دیا گیا تھا کہ اُن کا مدینہ میں رہنا زیادہ اچھا ہے
مگر چونکہ خواب کی تعبیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی تھی ، الہامی نہیں تھی آپ نے اکثریت
کی رائے کو تسلیم کر لیا اور لڑائی کے لئے باہر جانے کا فیصلہ کر دیا۔ جب آپ باہر نکلے تو نو جوانوں
کو اپنے دلوں میں ندامت محسوس ہوئی اور اُنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! جو آپ کا مشورہ ہے
وہی صحیح ہے ہمیں مدینہ میں کا بینہ میں ٹھہر کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہئے ۔ آپ نے فرمایا خدا کا نبی جب زرہ
پہن لیتا ہے تو اُتارا نہیں کرتا اب خواہ کچھ ہو ہم آگے ہی جائیں گے ۔ اگر تم نے صبر سے کام لیا تو
خدا کی نصرت تم کو مل جائے گی ۔ ۲۵۸ یہ کہہ کر آپ ایک ہزار لشکر کے ساتھ مدینہ سے نکلے اور
تھوڑے فاصلہ پر جا کر رات بسر کرنے کے لئے ڈیرہ لگا دیا ۔ آپ کا ہمیشہ طریق تھا کہ آپ دشمن
کے پاس پہنچ کر اپنے لشکر کو کچھ دیر آرام کرنے کا موقع دیا کرتے تھے تا کہ وہ اپنا سامان وغیرہ
تیار کر لیں ۔ صبح کی نماز کے وقت جب آپ نکلے تو آپ کو معلوم ہوا کہ کچھ یہودی بھی اپنے معاہد
قبیلوں کی مدد کے بہانہ سے آئے ہیں ۔ چونکہ یہود کی ریشہ دوانیوں کا کا آپ آپ کے کو علم ہو چکا تھا آ آپ
نے فرمایا کہ ان لوگوں کو واپس کر دیا جائے ۔ اس پر عبداللہ بن ابی بن سلول جو منافقوں کا رئیس
تھا وہ بھی اپنے تین سو ساتھیوں کو لے کر یہ کہتے ہوئے واپس لوٹ گیا کہ اب یہ لڑائی نہیں
رہی ۔ ۲۵۹ یہ تو ہلاکت کے منہ میں جانا ہے کیونکہ خود اپنے مددگاروں کو لڑائی سے روکا جاتا

آج 10 میں سے 10 باقی