جنگ احد سے واپسی اور اہل مدینہ کے جذبات فدائیت

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۵۵
دیبا چه تفسیر القرآن
مسلمان شہداء کے ناک کان بھی کاٹ دیئے ہیں ۔ چنانچہ یہ لوگ جن کے ناک کان کاٹے گئے
ہیں اُن میں خود آپ کے چا حمزہ بھی تھے۔ آپ کو یہ نظارہ دیکھ کر افسوس ہوا اور آپ نے فرمایا
کفار نے خود اپنے عمل سے اپنے لئے اُس بدلہ کو جائز بنا دیا ہے جس کو ہم نا جائز سمجھتے تھے ۔ مگر
خدا تعالیٰ کی طرف سے اُس وقت آپ کو وحی ہوئی کہ کفار جو کچھ کرتے ہیں اُن کو کرنے دو تم رحم
اور انصاف کا دامن ہمیشہ تھامے رکھو ۔ ۲۶۶
جنگ احد
سے
واپسی اور جب اسلامی لشکر واپس مدینہ کی طرف لوٹا تو
اُس وقت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اہل مدینہ کے جذبات فدائیت کی شہادت اور اسلامی لشکر کی پراگندگی کی
خبر مدینہ پہنچ چکی تھی ۔ مدینہ کی عورتیں اور بچے دیوانہ وار اُحد کی طرف دوڑے جا رہے تھے۔
اکثر کو تو راستہ میں خبر مل گئی اور وہ رک گئے ، مگر بنو دینار قبیلہ کی ایک عورت دیوانہ وار آگے
بڑھتے ہوئے اُحد تک جا پہنچی ۔ جب وہ دیوانہ وار اُحد کے میدان کی طرف جارہی تھی اُس
عورت کا خاوند اور بھائی اور باپ بھائی اور باپ اُحد میں مارے گئے تھے اور بعض روایتوں میں ہے کہ ایک بیٹا
بھی مارا گیا تھا۔ جب اُسے اُس کے باپ کے مارے جانے کی خبر دی گئی تو اُس نے کہا مجھے بتاؤ
کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ چونکہ خبر دینے والے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی طرف سے مطمئن تھے وہ باری باری اُسے اس کے بھائی اور خاوند اور بیٹے کی موت کی خبر
66
دیتے چلے گئے مگر وہ یہی کہتی چلی جاتی تھی مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم “ ۔
ارے ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا ؟ بظاہر یہ فقرہ غلط معلوم ہوتا ہے اور اسی وجہ سے
مؤرخوں نے لکھا ہے کہ اُس کا مطلب یہ تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ہوا ۔ لیکن
حقیقت یہ ہے کہ یہ فقرہ غلط نہیں بلکہ عورتوں کے محاورہ کے مطابق بالکل درست ہے۔ عورت
کے جذبات بہت تیز ہوتے ہیں اور وہ بسا اوقات مُردوں کو زندہ سمجھ کر کلام کرتی ہے۔ جیسے بعض
عورتوں کے خاوند یا بیٹے مر جاتے ہیں تو اُن کی موت پر اُن سے مخاطب ہو کر وہ اس قسم کی باتیں
کرتی رہتی ہیں کہ مجھے کس پر چھوڑ چلے ہو؟ یا بیٹا ! اس بڑھاپے میں مجھ سے کیوں منہ موڑ لیا ؟ یہ
شدت غم میں فطرت انسانی کا ایک نہایت لطیف مظاہرہ ہوتا ہے۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۵۶
دیباچه تفسیر القرآن
علیہ وسلم کی وفات کی خبر سن کر اُس عورت کا حال ہوا ۔ وہ آپ کو فوت شدہ ماننے کے لئے تیار نہ
تھی اور دوسری طرف اس خبر کی تردید بھی نہیں کر سکتی تھی ۔ اس لئے شدت غم میں یہ کہتی جاتی تھی
ارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیا کیا ۔ یعنی ایسا وفا دار انسان ہم کو یہ صدمہ پہنچانے پر
کیونکر راضی ہو گیا۔
جب لوگوں نے دیکھا کہ اُسے اپنے باپ، بھائی اور خاوند کی کوئی پرواہ نہیں تو وہ اس کے
سچے جذبات کو سمجھ گئے اور اُنہوں نے کہا۔ فلانے کی اماں ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو جس
طرح تو چاہتی ہے خدا کے فضل سے خیریت سے ہیں ۔ اس پر اُس نے کہا مجھے دکھاؤ وہ کہاں
ہیں؟ لوگوں نے کہا۔ آگے چلی جاؤ وہ آگے کھڑے ہیں ۔ وہ عورت دوڑ کر آپ تک پہنچی اور
آپ کے دامن کو پکڑ کر بولی يَا رَسُولَ الله! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، جب آپ
سلامت ہیں تو کوئی مرے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ ۲۶۷
مردوں نے جنگ میں وہ نمونہ ایمان کا دکھایا اور عورتوں نے یہ نمونہ اخلاص کا دکھایا ، جس
کی مثال میں نے ابھی بیان کی ہے۔ عیسائی دنیا مریم مگر لینی اور اس کی ساتھی عورتوں کی اس
بہادری پر خوش ہے کہ وہ مسیح کی قبر پر صبح کے وقت دشمنوں سے چھپ کر پہنچی تھیں ۔ میں اُن سے
کہتا ہوں آؤ اور ذرا میرے محبوب کے مخلصوں اور فدائیوں کو دیکھو کہ کن حالتوں میں اُنہوں
نے اُس کا ساتھ دیا اور کن حالتوں میں اُنہوں نے توحید کے جھنڈے کو بلند کیا ۔
اس قسم کی فدائیت کی ایک اور مثال بھی تاریخوں میں ملتی ہے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم شہداء کو دفن کر کے مدینہ واپس گئے تو پھر عورتیں اور بچے شہر سے باہر استقبال کیلئے نکل
آئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی باگ سعد بن معا مدینہ کے رئیس نے پکڑی ہوئی
تھی اور فخر سے آگے آگے دوڑے جاتے تھے شاید دنیا کو یہ کہہ رہے تھے کہ دیکھا ہم محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو خیریت سے اپنے گھر واپس لے آئے ۔ شہر کے پاس اُنہیں اپنی بڑھیا ماں
جس کی نظر کمزور ہو چکی تھی آتی ہوئی ملی ۔ اُحد میں اُس کا ایک بیٹا عمرو بن معاد بھی مارا گیا ۔ اُسے
دیکھ کر سعد بن معاذ نے کہا يَا رَسُولَ الله! امی ۔ اے اللہ کے رسول ! میری ماں آ رہی ہے ۔
آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کی برکتوں کے ساتھ آئے آئے ۔ ۔ بڑھیا بڑھیا آگے آ۔ بڑھی اور اپنی کمزور پھٹی آنکھوں آ
رم

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۵۷
دیباچه تفسیر القرآن
سے ادھر اُدھر دیکھا کہ کہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل نظر آ جائے ۔ آخر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ پہچان لیا اور خوش ہو گئی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ مائی ! مجھے
تمہارے بیٹے کی شہادت پر تم سے ہمدردی ہے۔ اِس پر نیک عورت نے کہا۔ حضور ! جب میں
نے آپ کو سلامت دیکھ لیا تو سمجھو کہ میں نے مصیبت کو بھون کر کھا لیا۔” مصیبت کو بھون کر کھا
لیا۔ ۲۶۸ کیا عجیب محاورہ ہے۔ محبت کے کتنے گہرے جذبات پر دلالت کرتا ہے غم انسان کو
کھا جاتا ہے۔ وہ عورت جس کے بڑھاپے میں اُس کا عصائے پیری ٹوٹ گیا کس بہادری سے
کہتی ہے کہ میرے بیٹے کے غم نے مجھے کیا کھانا ہے جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زندہ
ہیں تو میں اس غم کو کھا جاؤں گی ۔ میرے بیٹے کی موت مجھے مارنے کا موجب نہیں ہو گی بلکہ یہ
خیال کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اُس نے جان دی میری قوت کے بڑھانے کا
موجب ہوگا ۔ اے انصار ! میری جان تم پر فدا ہو تم کتنا ثواب لے گئے ۔
بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خیریت سے مدینہ پہنچے ۔ گو اس لڑائی میں بہت سے
مسلمان مارے بھی گئے اور بہت سے زخمی بھی ہوئے لیکن پھر بھی اُحد کی جنگ شکست نہیں کہلا
سکتی ۔ جو واقعات میں نے اوپر بیان کئے ہیں اُن کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ ایک بہت بڑی فتح تھی
ایسی فتح کہ قیامت تک مسلمان اس کو یاد کر کے اپنے ایمان کو بڑھا سکتے ہیں اور بڑھاتے رہیں
گے۔ مدینہ پہنچ کر آپ نے پھر اپنا اصل کام یعنی تربیت اور تعلیم اور اصلاح نفس کا شروع کر دیا۔
مگر آپ یہ کام سہولت سہولت ا اور آسانی سے نہیں کر سکے ۔ اُحد کے واقعہ کے بعد یہود میں اور بھی دا دلیری
پیدا ہو گئی اور منافقوں نے اور بھی سر اٹھانا شروع کر دیا اور وہ سمجھے کہ شاید اسلام کو مٹا دینا
انسانی طاقت کے اندر کی بات ہے۔ چنانچہ یہودیوں نے طرح طرح سے آپ کو تکلیفیں دینی
شروع کر دیں ۔ گندے شعر بنا کر اُن میں آپ کی اور آپ کے خاندان کی ہتک کی جاتی تھی ۔
ایک دفعہ آپ کو کسی جھگڑے کا فیصلہ کرنے کے لئے یہودیوں کے قلعہ میں جانا پڑا تو اُنہوں نے
ایک تجویز کی کہ جہاں آپ بیٹھے تھے اُس کے اُوپر سے ایک بڑی سل گرا کر آپ شہید کر دیئے
جائیں مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو وقت پر بتا دیا اور آپ وہاں سے بغیر کچھ کہنے کے چلے
آئے ۲۶۹۔ بعد میں یہووں نے اپنے قصور کو تسلیم کر لیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی