غزوہ احد کے بعد کفّار قبائل کے ناپاک منصوبے

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۶۰
دیبا چه تفسیر القرآن
وہ زمانہ جس نے اس قدر بڑا تمد فی انقلاب پیدا کر دیا ؟
اُحد کا واقعہ ایسی غزوہ اُحد کے بعد کفار قبائل کے ناپاک منصوبے ابھی اور ان کی بات
نه
سے
بھولا جا سکتا ۔ مکہ والوں نے خیال کیا تھا کہ یہ اُن کی اسلام کے خلاف پہلی فتح ہے اُنہوں نے
اس کی خبر تمام عرب میں شائع کی اور عرب کے قبائل کو اسلام کے خلاف بھڑکانے اور یہ یقین
دلانے کا ذریعہ بنایا کہ مسلمان نا قابلِ تسخیر نہیں ہیں ۔ اور اگر وہ ترقی کرتے رہے ہیں تو اس کی
وجہ اُن کی طاقت نہیں تھی بلکہ عرب قبائل کی بے تو جہی تھی ۔ عرب متحدہ کوشش کریں تو مسلمانوں
پر غالب آجانا کوئی مشکل امر نہیں ۔ اس پروپیگنڈا کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کے خلاف مخالفت ۔
زور پکڑتی گئی اور دیگر قبائل نے مسلمانوں کو تکلیف دینے میں مکہ والوں سے بھی بڑھ چڑھ کر
حصہ لینا شروع کیا۔ بعض نے کھلم کھلا حملے شروع کر دیئے اور بعض نے خفیہ طور پر اُن کو نقصان
پہنچانا شروع کر دیا۔
ہجرت کے چوتھے سال عرب کے دو قبائل عضل اور قارۃ نے اپنے نمائندے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیج کر عرض کیا کہ ہمارے قبائل میں بہت سے آدمی اسلام کی طرف
مائل ہیں اور درخواست کی کہ کچھ آدمی جو تعلیم اسلام سے پوری طرح سے واقف ہوں بھیج
دیئے جائیں تا کہ وہ اُن کے درمیان رہ کر اُن کو اس نئے مذہب کی تعلیم دیں ۔ دراصل یہ ایک
سازش تھی جو اسلام کے پکے دشمن بنولحیان نے کی تھی اور ان کا مقصد یہ تھا کہ جب یہ نمائندے
مسلمانوں کو لے کر آئیں گے تو وہ اُن کو قتل کر کے اپنے رئیس سفیان بن خالد کا بدلہ لیں
گے۔ چنانچہ انہوں نے عضل اور قارة کے نمائندوں کو اس غرض سے کہ وہ چند مسلمانوں کو اپنے
ساتھ لے آئیں ، انعام کے بڑے بڑے وعدے دے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی۔
میں بھیجا تھا۔ جب عضل اور قارة کے لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ کر
درخواست کی تو آپ نے اُن کی بات پر اعتبار کر کے دس مسلمانوں کو ان کے ساتھ کر دیا کہ ان کو
اسلام کے عقائد اور اصولوں کی تعلیم دیں ۔ جب یہ جماعت بنولحیان کے علاقہ میں پہنچی تو عضل
اور قارة کے لوگوں نے بنولحیان کو اطلاع بھیجوا دی ور ان کو کہلا بھیجا کہ مسلمانوں کو یا تو گرفتار کر یان
خدمت

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۶۱
دیبا چه تفسیر القرآن
لیں یا موت کے گھاٹ اُتار دیں ۔ اس ناپاک منصوبے کے ماتحت بنولحیان کے دو سو مسلح آدمی
مسلمانوں کے تعاقب میں نکل کھڑے ہوئے اور آخر مقام رجیع میں اُن کو آگھیرا۔ دس مسلمانوں
اور دوسو دشمنوں کے درمیان لڑائی ہوئی ۔ مسلمانوں کے دل نو را ایمان سے پُر تھے اور دشمن اس
سے تہی تھے۔ دس مسلمان ایک ٹیلہ پر چڑھ گئے اور دو سو آدمیوں کو دعوت مبارزت دی ۔ دشمن
نے ایک فریب کر کے اُن کو گرفتار کرنا چاہا اور اُن سے کہا کہ اگر تم نیچے اُتر آؤ تو تمہیں کچھ نہ کہا
جائے گا ، مگر مسلمانوں کے امیر نے کہا کہ ہم کافروں کے عہد و پیمان کو خوب دیکھ چکے ہیں ۔ اس
کے بعد اُنہوں نے آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر کہا اے خدا! تو ہماری حالت کو دیکھ رہا ہے اپنے
رسول کو ہماری اس حالت سے اطلاع پہنچا دے ۔ جب کفار نے دیکھا کہ مسلمانوں کی اِس
چھوٹی سی جماعت پر اُن کی باتوں کا کوئی اثر نہیں ہوتا تو انہوں نے اُن پر حملہ کر دیا اور مسلمان
بغیر خوف شکست کے لڑتے چلے گئے ، یہاں تک کہ دس میں سے سات شہید ہو گئے ۔ باقی تین جو
بچ رہے تھے اُن کو کفار نے پھر وعدہ دیا کہ ہم تمہاری جانیں بچالیں گے بشرطیکہ تم ٹیلے سے نیچے
اُتر آؤ۔ لیکن جب وہ کفار کے وعدہ پر اعتبار کر کے نیچے اُتر آئے تو کفار نے انہیں اپنی کمانوں
کی تانتوں سے جکڑ کر باندھ لیا۔ اِس پر اُن میں سے ایک نے کہا کہ یہ پہلی خلاف ورزی ہے جو
تم اپنے عہد کی کر رہے ہو اللہ ہی جانتا ہے کہ تم اس کے بعد کیا کرو گے۔ یہ کہہ کر اُس نے اُن
کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ۔ کفار نے اُس کو مارنا اور گھسیٹنا شروع کر دیا۔ مگر آخر اس کے
مقابلے اور استقلال سے اس قدر مایوس ہو گئے کہ اُنہوں نے اُس کو وہیں قتل کر دیا۔ باقی دوکو وہ
ساتھ لے گئے اور بطور غلاموں کے قریش مکہ کے پاس فروخت کر دیا ہے ان میں سے ایک کا
نام حبیب تھا اور دوسرے کا زید ۔ حبیب کا خریدار اپنے باپ کا بدلہ لینے کے لئے جسے حبیب نے
جنگ بدر میں قتل کیا تھا حبیب کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ ایک دن حبیب نے اپنی ضرورت کے لئے اُسترا
مانگا۔ اُسترا حبیب کے ہاتھ میں تھا کہ گھر والوں کا ایک بچہ کھیلتے ہوئے اُس کے پاس چلا
گیا ۔ حبیب نے اس کو اُٹھا کر اپنی ران پر بیٹھا لیا۔ بچے کی ماں نے جب یہ دیکھا تو دہشت زدہ
ہو گئی اور اُسے یقین ہو گیا کہ اب خبیب بچے کو قتل کر دے گا کیونکہ وہ خبیب کو چند دنوں میں قتل
کرنے والے تھے۔ اُس وقت اُسترا اُس کے ہاتھ میں تھا اور بچہ اُس کے اتنا قریب تھا کہ وہ

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۶۲
دیبا چه تفسیر القرآن
اُسے نقصان پہنچا سکتا تھا۔ حبیب نے اُس کے چہرے سے پریشانی کو بھانپ لیا اور کہا کہ کیا تم
خیال کرتی ہو کہ میں تمہارے بچے کو قتل کر دونگا ؟ یہ خیال کبھی دل میں نہ لاؤ میں ایسا بر افعل نہیں
کر سکتا ۔ مسلمان دھوکا باز نہیں ہوتے ۔ وہ عورت خبیب کے اس دیانتدارانہ اور صحیح طریق عمل
سے بہت متاثر ہوئی ۔ اس بات کو اُس نے ہمیشہ یاد رکھا اور ہمیشہ کہا کرتی تھی کہ میں نے خبیب
ساقیدی کوئی نہیں دیکھا۔ آخر کار مکہ والے حبیب کو ایک کھلے میدان میں لے گئے تا اُس کو قتل
کر کے جشن منائیں ۔ جب اُن کے قتل کا وقت آن پہنچا تو حبیب نے کہا کہ مجھے دو رکعت نماز
پڑھ لینے دو۔ قریش نے اُن کی یہ بات مان لی اور خبیب نے سب کے سامنے اس دنیا میں
آخری بار اپنے اللہ کی عبادت کی ۔ جب وہ نماز ختم کر چکے تو اُنہوں نے کہا کہ میں اپنی نماز
جاری رکھنا چاہتا تھا مگر اس خیال سے ختم کر دی ہے کہ کہیں تم یہ نہ سمجھو کہ میں مرنے سے ڈرتا
ہوں ۔ پھر آرام سے اپنا سر قاتل کے سامنے رکھ دیا اور ایسا کرتے ہوئے یہ اشعار پڑھے :
وَلَسْتُ أَبَالِي حِينَ اُقْتَلُ مُسْلِمًا عَلَى أَيِّ جَنْبِ كَانَ لِلَّهِ مَصْرَعِي
وَذَلِكَ فِي ذَاتِ الْإِلَهِ وَإِنْ يَّشَأْ يُبَارِكُ عَلَى أَوْصَالِ شِلْمٍ مُمَزَّعٍ ۲۷۲
یعنی جبکہ میں مسلمان ہونے کی حالت میں قتل کیا جا رہا ہوں تو مجھے پرواہ نہیں ہے کہ میں کس پہلو پر قتل
ہو کر گروں ۔ یہ سب کچھ خدا کے لئے ہے۔ اور اگر میرا خدا چاہے گا تو میرے جسم کے پارہ پارہ ٹکڑوں پر
برکات نازل فرمائے گا۔
حبیب نے ابھی یہ شعر ختم نہ کیے تھے کہ جلاد کی تلوار اُن کی گردن پر پڑی اور اُن کا سرخاک
پر آ گرا۔ جو لوگ یہ جشن منانے کے لئے جمع ہوئے تھے اُن میں ایک شخص سعید بن عامر بھی تھا جو
بعد میں مسلمان ہو گیا۔ کہتے ہیں کہ جب کبھی خبیب کے قتل کا ذکر سعید کے سامنے ہوتا تو اس کو غش
آجایا کرتا ۔ ۲۷۳
دوسرا قیدی زید بھی قتل کرنے کے لئے باہر لے جایا گیا۔ اس تماشہ کو دیکھنے والوں میں
ابوسفیان رئیس مکہ بھی تھا۔ وہ زید کی طرف متوجہ ہوا اور پوچھا کہ کیا تم پسند نہیں کرتے کہ محمد
تمہاری جگہ پر ہوا اور تم اپنے گھر میں آرام سے بیٹھے ہو؟ زید نے بڑے غصہ سے جواب دیا کہ
ابوسفیان ! تم کیا کہتے ہو؟ خدا کی قسم! میرے لئے مرنا اس سے بہتر ہے کہ آنحضرت ﷺ کے
صلى الله

آج 10 میں سے 10 باقی