غزوہ خندق کے وقت اسلامی لشکر کی اصل تعداد کیا تھی؟

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۶۹
دیباچه تفسیر القرآن
کیلئے دس دس آدمیوں کے سپرد کر دیا اور اس طرح قریباً ایک میل لمبی خندق کھدوائی ۔ جب
خندق کھودی جا رہی تھی تو زمین میں سے ایک ایسا پتھر نکلا جو کسی طرح لوگوں سے ٹوٹتا نہیں تھا۔
صحابہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی خبر دی تو آپ وہاں خود تشریف لے گئے ۔
اپنے ہاتھ میں کدال پکڑا اور زور سے اُس پتھر پر مارا ۔ کدال کے پڑنے سے اس پتھر میں
سے روشنی نکلی اور آپ نے فرمایا ۔ الله اَكْبَرُ ۔ پھر دوبارہ آپ نے کدال مارا تو پھر روشنی نکلی
پھر آپ نے فرمایا ۔ اللهُ اَكْبَرُ ۔ پھر آپ نے تیسری دفعہ کدال مارا اور پھر پتھر سے روشنی نکلی اور
ساتھ ہی پتھر ٹوٹ گیا ۔ اس موقع پر پھر آپ نے فرمایا ۔ اللهُ أَكْبَرُ ۔ صحابہ نے آپ سے پوچھا۔
يَا رَسُولَ الله! آپ نے تین دفعہ اللهُ أَكْبَرُ کیوں فرمایا ؟ آپ نے فرمایا پتھر پر کدال پڑنے
سے تین دفعہ جو روشنی نکلی تو تینوں دفعہ خدا نے مجھے اسلام کی آئندہ ترقیات کا نقشہ دکھایا۔ پہلی
دفعہ کی روشنی میں مملکت قیصر کے شام کے محلات دکھائے گئے اور اُس کی کنجیاں مجھے دی گئیں،
دوسری دفعہ کی روشنی میں مدائن کے سفید محلات مجھے دکھائے گئے اور مملکت فارس کی کنجیاں مجھے
دی گئیں ، تیسری دفعہ کی روشنی میں صنعاء کے دروازے مجھے دکھائے گئے اور مملکت یمن کی کنجیاں
مجھے دی گئیں ۔ ۲۷۹ پس تم خدا کے وعدوں پر یقین رکھو دشمن تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔
یہ تھوڑے سے آدمی اتنی لمبی خندق فوجی اصول کے مطابق تو نہیں کھود سکتے تھے۔ پس یہ
خندق اتنا ہی فائدہ دے سکتی تھی کہ دشمن اچانک اندر نہ گھس آئے ورنہ اس۔ رنہ اس خندق سے پار ہونا
دشمن کیلئے نا ممکن نہیں تھا۔ چنانچہ آئندہ جو واقعات بیان ہوں گے اُن سے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے
کہ دشمن نے بھی مدینہ کے حالات کو مد نظر رکھ کر اُسی طرف سے حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا تھا۔
چنانچہ دشمن کا لشکر جرار اسی طرف سے مدینہ میں داخل ہونے کیلئے آگے بڑھا۔ رسول کریم ہے
کو اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے بھی کچھ لوگوں کو شہر کے دوسرے حصوں کی حفاظت کیلئے مقرر کر دیا
روس
اور بقیہ آدمیوں کو ساتھ لے کر جو بارہ سو کے قریب تھے خندق کی حفاظت کیلئے تشریف لے گئے ۔
غزوہ خندق کے وقت اسلامی اس موقع پر مسلمانوں کے لشکر کی تعداد کے بارہ
میں مورخین میں سخت اختلاف ہے۔ یہ
بعض لوگوں
لشکر کی اصل تعداد کیا تھی؟ نے اس لشکر کی تعداد تین ہزارکھی ہے بعض نے

انوار العلوم جلد ۲۰
٢٠
دیبا چه تفسیر القرآن
بارہ تیرہ سو اور بعض نے سات سو ۔ یہ اتنا بڑا اختلاف ہے کہ اس کی : اس کی تاویل بظاہر مشکل معلوم
ہوتی ہے اور مورخین اسے حل نہیں کر سکے۔ لیکن میں نے اس کی حقیقت کو پالیا ہے اور وہ یہ کہ
تینوں قسم کی روایتیں درست ہیں ۔ یہ بتایا جا چکا ہے کہ جنگ اُحد میں منافقین کے واپس آ جانے
کے بعد مسلمانوں کا لشکر صرف سات سو افراد پر مشتمل تھا ۔ جنگ احزاب اس کے صرف دو سال
کے بعد ہوئی ہے اور اس عرصہ میں کوئی بڑا قبیلہ اسلام لا کر مدینہ میں آ کر نہیں بسا۔ پس سات سو
آدمیوں کا یکدم تین ہزار ہو جانا قرین قیاس نہیں ۔ دوسری طرف یہ امر بھی قرین قیاس نہیں کہ
اُحد کے دو سال بعد تک با وجود اسلام کی ترقی کے قابلِ جنگ مسلمان اتنے ہی رہے جتنے اُحد
کے وقت تھے ۔ پس ان دونوں تنقیدوں کے بعد وہ روایت ہی درست معلوم ہوتی ہے کہ لڑنے
کے قابل مسلمان جنگ احزاب کے وقت کوئی بارہ سو تھے ۔ اب رہا یہ سوال کہ پھر کسی نے تین
ہزار اور کسی نے سات سو کیوں لکھا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ دو روایتیں الگ الگ
حالتوں اور نظریوں کے ماتحت بیان کی گئی ہیں۔ جنگ احزاب کے تین حصے تھے ایک حصہ اس کا
وہ تھا جب ابھی دشمن مدینہ کے سامنے نہ آیا تھا اور خندق کھودی جا رہی تھی ۔ اس کام میں کم سے کم
مٹی ڈھونے کی خدمت بچے بھی کر سکتے تھے اور بعض عورتیں بھی اس کام میں مدد دے سکتی تھیں ۔
پس جب تک خندق کھودنے کا کام رہا مسلمان لشکر کی تعداد تین ہزار تھی مگر اس میں بچے بھی
شامل تھے اور صحابیہ عورتوں کے جوش کو دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس تعداد میں کچھ عورتیں بھی
شامل ہوں گی جو خندق کھودنے کا کام تو نہیں کرتی ہوں گی مگر اوپر کے کاموں میں حصہ لیتی ہوں
گی۔ یہ میرا خیال ہی نہیں تاریخ سے بھی میرے اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے۔ چنانچہ لکھا ہے
جب خندق کھودنے کا وقت آیا سب لڑکے بھی جمع کر لئے گئے اور تمام مرد خواہ بڑے تھے خواہ بچے،
خندق کھود نے یا اُس میں مدد دینے کا کام کرتے تھے، پھر جب دشمن آ گیا اور لڑائی شروع ہوئی تو
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن تمام لڑکوں کو جو پندرہ سال سے چھوٹی عمر کے تھے چلے جانے کا
حکم دیا اور جو پندرہ سال کے ہو چکے تھے ، انہیں اجازت دی کہ خواہ ٹھہریں خواہ چلے جائیں ۔ ۲۸۰
اِس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ خندق کھودنے کے وقت مسلمانوں کی تعداد زیادہ تھی اور
جنگ کے وقت کم ہو گئی کیونکہ نابالغوں کو واپس چلے جانے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ پس جن

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۷۱
دیبا چه تفسیر القرآن
روایتوں میں تین ہزار کا ذکر آیا ہے وہ خندق کھودنے کے وقت کی تعداد بتاتی ہیں جس میں
چھوٹے بچے بھی شامل تھے۔ اور جیسا کہ میں نے دوسری جنگوں پر قیاس کر کے نتیجہ نکالا ہے کچھ
عورتیں بھی تھیں ۔ لیکن بارہ سو کی تعداد اُس وقت کی ہے جب جنگ شروع ہوگئی اور صرف بالغ
مردرہ گئے ۔
اب رہا یہ سوال کہ تیسری روایت جو سات سو سپاہی بتاتی ہے کیا وہ بھی درست ہے؟ تو اس
کا جواب یہ ہے کہ یہ روایت ابن اسحق مؤرخ نے بیان کی ہے جو بہت معتبر مؤرخ ہے اور
ابن حزم جیسے زبردست عالم نے اس کی بڑے زور سے تصدیق کی ہے۔ پس اس کے بارہ میں
بھی شبہ نہیں کیا جا سکتا ۔ اور اس کی تصدیق اس طرح بھی ہوتی ہے کہ تاریخ کی مزید چھان بین
سے معلوم ہوتا ہے کہ جب جنگ کے دوران میں بنو قریظہ کفار کے لشکر سے مل گئے اور اُنہوں
نے یہ ارادہ کیا کہ مدینہ پر اچانک حملہ کر دیں اور اُن کی نیتوں کا راز فاش ہو گیا تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی اس جہت کی حفاظت بھی ضروری سمجھی جس سمت بنو قریظہ تھے اور جو
سمت پہلے اس خیال سے بے حفاظت چھوڑ دی گئی تھی کہ بنو قریظہ ہمارے اتحادی ہیں یہ دشمن کو
اس طرف سے نہ آنے دیں گے۔ چنانچہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بنو قریظہ کے غدر کا
حال معلوم ہوا تو چونکہ مستورات بنو قریظہ کے اعتبار پر اس علاقہ میں رکھی گئی تھیں جدھر بنو قریظہ
کے قلعے تھے اور وہ بغیر حفاظت تھیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اب اُن کی حفاظت ضروری
سمجھی اور دو لشکر مسلمانوں کے تیار کر کے عورتوں کے ٹھہرنے کے دونوں حصوں پر مقرر فرمائے ۔
مسلمہ ابن اسلم کو دو سو صحابہ دے کر ایک جگہ مقرر کیا اور زید بن حارثہ کو تین سو صحابہ دے کر
دوسری جگہ مقرر کیا اور حکم دیا کہ تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد بلند آواز سے تکبیر کہتے رہا کریں تا
معلوم ہوتا رہے کہ عورتیں محفوظ ہیں ۔ اس روایت سے ہماری یہ مشکل کہ سات سو سپاہی جنگ
خندق میں ابن اسحاق نے کیوں بتائے ہیں حل ہو جاتی ہے۔ کیونکہ بارہ سو سپاہیوں میں سے
جب پانچ سو سپاہی عورتوں کی حفاظت کے لئے بھجوا دیئے گئے تو بارہ سو کا لشکر صرف سات سو رہ
گیا اور اس طرح جنگ خندق کے سپاہیوں کی تعداد کے متعلق جو شدید اختلاف تاریخوں میں پایا
جاتا ہے وہ حل ہو گیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی