بنو قریظہ کی مشرکوں سے مل کر حملہ کے لئے تیاری اور اس میں ناکامی

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۷۹
دیباچه تفسیر القرآن
جانے کا موقع نہیں پاتے تھے اس لئے چوبیس گھنٹہ کی جنگ میں اتحادیوں کے صرف تین آدمی
مارے گئے اور مسلمانوں کے پانچ ۔ اس حملہ میں سعد بن معادی اوس قبیلہ کے رئیس اور رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائی صحابی مہلک طور پر زخمی ہوئے ۔ ان حملوں کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک جگہ
خندق کے کنارے ٹوٹ گئے اور اُس طرف سے حملہ کرنا بہت ممکن ہو گیا ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی جرات اور مسلمانوں کی خیر خواہی کا یہ حال تھا کہ آپ سردی میں رات کو اُٹھ اُٹھ کر
اُس جگہ جاتے اور اُس کا پہرہ دیتے ۔ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ پہرہ دیتے ہوئے تھک
جاتے اور سردی سے نڈھال ہو جاتے تو واپس آ کر تھوڑی دیر میرے ساتھ لحاف میں لیٹ
جاتے ، مگر جسم کے گرم ہوتے ہی پھر اُس شگاف کی حفاظت کے لئے چلے جاتے ۔ اس طرح
متواتر جاگنے سے آپ ایک دن بالکل نڈھال ہو گئے اور رات کے وقت فرمایا کاش ! اِس وقت
کوئی مخلص مسلمان ہوتا تو تو میں آرام سے سو جاتا۔ اتنے میں باہر سے سعد بن وقاص وقاص کی آواز
آئی ۔ آپ نے پوچھا کہ کیوں آئے ہو؟ اُنہوں نے کہا آپ کا پہرہ دینے کو ۔ آپ نے فرمایا
مجھے پہرہ کی ضرورت نہیں تم فلاں جگہ جہاں خندق کا کنارہ ٹوٹ گیا ہے جاؤ اور اُس کا پہرہ دوتا
مسلمان محفوظ رہیں ۔ چنانچہ سعد اُس جگہ کا پہرہ دینے چلے گئے اور آپ سو گئے ۔ ۲۹۰
( عجیب بات ہے کہ جب آپ شروع شروع میں مدینہ تشریف لائے تھے اور خطرہ بہت
بڑھا ہوا تھا تب بھی سعدہ پہرہ دینے کے لئے تشریف لائے تھے ) انہی ایام میں آپ نے ایک
دن کچھ لوگوں کے اسلحہ کی آواز سنی اور پوچھا کون ہے؟ تو عباد بن بشیر نے کہا میں ہوں ۔ آپ
نے فرمایا تمہارے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ اُنہوں نے کہا ایک جماعت صحابہ کی ہے جو آپ کے
خیمہ کا پہرہ دینے کے لئے آئے ہیں ۔ آپ نے فرمایا اس وقت مشرکین خندق پھاند نے کی
کوشش کر رہے ہیں وہاں جاؤ اور اُن کا مقابلہ کرو میرے خیمہ کو رہنے دو ۔ ۲۹۱
بنو قریظہ کی مشرکوں سے مل کر حملہ جیسا کہ او پر لکھا جا چکا ہے یہود نے مدینہ
میں چوری چھپے داخل ہونے کی کوشش کی
کے لئے تیاری اور اُس میں ناکامی اور اس میں اُن کا جاسوس مارا گیا۔ جب
یہود کو یہ معلوم ہوا کہ اُن کی سازش ظاہر ہوگئی ہے تو اُنہوں نے زیادہ دلیری سے عربوں کی مدد

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۰
دیبا چه تفسیر القرآن
شروع کر دی ۔ گو اجتماعی حملہ مدینہ کے پچھواڑے کی طرف سے نہیں کیا کیونکہ اُدھر میدان چھوٹا
تھا اور مسلمانوں کی فوجوں کی موجودگی میں بڑا حملہ اُس طرف سے نہیں ہو سکتا تھا لیکن کچھ دن بعد
دونوں فریق نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک وقت مقررہ پر یہودیوں اور مشرکوں کے لشکر یکدم مسلمانوں
پر حملہ کر دیں ۔ مگر اُس وقت اللہ تعالیٰ کی تائید ایک عجیب طرح ظاہر ہونا ظاہر ہوئی جس کی تفصیل جس کی تفصیل یہ ہے ۔
نعیم نامی ایک شخص غطفان کے قبیلہ کا دل میں مسلمان تھا۔ یہ شخص بھی کفار کے ساتھ آیا ہوا
تھا لیکن اس بات کی انتظار میں تھا کہ اگر مجھے کوئی موقع ملے تو میں مسلمانوں کی مدد کروں ۔ اکیلا
انسان کر ہی کیا سکتا ہے۔ مگر جب اُس نے دیکھا کہ یہود بھی کفار سے مل گئے ہیں اور اب بظاہر
مسلمانوں کی حفاظت کا کوئی ذریعہ نظر نہیں آتا تو ان حالات سے وہ اتنا متاثر ہوا کہ اُس نے
فیصلہ کر لیا کہ بہر حال مجھے اس فتنہ کے دور کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہئے ۔ چنانچہ جب یہ
فیصلہ ہوا کہ دونوں فریق مل کر ایک دن حملہ کریں تو وہ بنو قریظہ کے پاس گیا اور اُن کے رؤساء
سے کہا کہ اگر عربوں کا لشکر بھاگ جائے تو بتاؤ مسلمان تمہارے ساتھ کیا کریں گے؟ تم
مسلمانوں کے معاہد ہو اور معاہدہ کر کے اس کے توڑنے کے نتیجہ میں جو سزا تم کو ملے گی اُس کا
قیاس کرلو ۔ اُن کے دل کچھ ڈرے اور اُنہوں نے پوچھا پھر ہم کیا کریں؟ نعیم نے کہا جب عرب
مشتر کہ حملہ کے لئے تم سے خواہش کریں تو تم مشرکین سے مطالبہ کرو کہ اپنے ۷۰ آدمی ہمارے
پاس برغمال کے طور پر بھیج دو وہ ہمارے قلعوں کی حفاظت کریں گے اور ہم مدینہ کے پچھواڑے
سے اُس پر حملہ کر دیں گے ۔ پھر وہ وہاں سے ہٹ کر مشرکین کے سرداروں کے پاس گیا اور اُن
سے کہا کہ یہ یہود تو مدینہ کے رہنے والے ہیں اگر عین موقع پر یہ تم سے غداری کریں تو پھر کیا کرو
گے؟ اگر یہ مسلمانوں کو خوش کرنے کے لئے اور اپنے جرم کو معاف کروانے کے لئے تم سے
تمہارے آدمی بطور یرغمال مانگیں اور اُن کو مسلمانوں کے حوالے کر دیں تو پھر تم کیا کرو گے؟
تمہیں چاہئے کہ اُن کا امتحان لے لو کہ آیا وہ پکے رہتے ہیں یا نہیں اور جلد ہی اُن کو اپنے ساتھ
با قاعدہ حملہ کرنے کی دعوت دو ۔ کفار کے سرداروں نے اس مشورہ کو صحیح سمجھتے ہوئے دوسرے
دن یہود کو پیغام بھیجا کہ ہم ایک اجتماعی حملہ کرنا چاہتے ہیں تم بھی اپنی فوجوں سمیت کل حملہ
کر دو۔ بنو قریظہ نے کہا کہ اول تو کل ہمارا سبت کا دن ہے اس لئے ہم اس دن لڑائی نہیں کر

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۱
دیبا چه تفسیر القرآن
سکتے ۔ دوسرے ہم مدینہ کے رہنے والے ہیں اور تم باہر کے ۔ اگر تم لوگ لڑائی چھوڑ کر چلے جاؤ
تو ہمارا کیا بنے گا ۔ اس لئے آپ لوگ ہمیں ۔ ۷ آدمی یرغمال کے طور پر دیں گے تب ہم لڑائی میں
شامل ہوں گے۔ کفار کے دل میں چونکہ پہلے سے شبہ پیدا ہو چکا تھا اُنہوں نے اُن کے اِس
مطالبہ کو پورا کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر تمہارا ہمارے ساتھ اتحاد سچا تھا تو اس قسم کے
مطالبہ کے کوئی معنی نہیں ۔ اس واقعہ سے اُدھر یہود کے دلوں میں شبہات پیدا ہونے لگے ادھر
کفار کے دلوں میں شبہات پیدا ہونے لگے اور جیسا کہ قاعدہ ہے جب شبہات دل میں پیدا ہو
جاتے ہیں تو بہادری کی روح بھی ختم ہو جاتی ہے۔ انہی شکوک و شبہات کو ساتھ لئے ہوئے کفار
کا لشکر رات کو آرام کرنے کے لئے اپنے خیموں میں گیا ، تو خدا تعالیٰ نے آسمانی نصرت کا ایک
اور راستہ کھول دیا۔ رات کو ایک سخت آندھی چلی جس نے قناتوں کے پردے توڑ دیئے۔
چولہوں پر سے ہنڈیاں گرادیں اور بعض قبائل کی آگیں بجھ گئیں ۔ مشرکین عرب میں ایک رواج
تھا کہ وہ ساری رات آگ جلائے رکھتے تھے اور اس کو وہ نیک شگون سمجھتے تھے ۔ جس کی آگ
بجھ جاتی تھی وہ خیال کرتا تھا کہ آج کا دن میرے لئے منحوس ہے اور وہ اپنے خیمے اُٹھا کر لڑائی
کے میدان سے پیچھے ہٹ جاتا تھا۔ جن قبائل کی آگ بھی اُنہوں نے اس رواج کے مطابق
اپنے خیمے اُٹھائے اور پیچھے کو چل پڑے تا کہ ایک دن پیچھے انتظار کر کے پھر لشکر میں آشامل
ہوں ۔ لیکن چونکہ دن کے جھگڑوں کی وجہ سے سرداران لشکر کے دل میں شبہات پیدا ہو رہے
تھے، جو قبائل پیچھے ہٹے اُن کے اردگرد کے قبائل نے سمجھا کہ شاید یہود نے مسلمانوں کے ساتھ
مل کر شبخون مار دیا ہے اور ہمارے آس پاس کے قبائل بھاگے جارہے ہیں ۔ چنانچہ اُنہوں نے
بھی جلدی جلدی اپنے ڈیرے سمیٹنے شروع کر دیئے اور میدان سے بھاگنا شروع کیا۔ ابوسفیان
اپنے خیمہ میں آرام سے لیٹا تھا کہ اِس واقع واقعہ کی خبر اُسے بھی پہنچی ۔ وہ گھبرا کے اپنے بندھے
ہوئے اُونٹ پر جا چڑھا اور اُس کو ایڑیاں مارنی شروع کر دی ۔ آخر اس کے دوستوں نے اس کو
توجہ دلائی کہ وہ یہ کیا حماقت کر رہا ہے۔ اِس پر اُس کے اُونٹ کی رسیاں کھولی گئیں اور وہ بھی
اپنے ساتھیوں سمیت میدان سے بھاگ گیا ۔۲۹۲
رات کے آخری ثلث میں وہ میدان جس میں پچیس ہزار کے قریب کفار کے سپاہی خیمہ زن

آج 10 میں سے 10 باقی