بنو قریظہ کو ان کی غداری کی سزا
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۲
دیبا چه تفسیر القرآن
تھے وہ ایک جنگل کی طرح ویران ہو گیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُس وقت اللہ تعالیٰ نے
الہام کے ذریعہ بتا ، ، ذریعہ بتایا کہ تمہارے دشمن کو ہم نے نے بھگا دیا ہے ۔ آپ نے حقیقت حال معلوم کرنے
کے لئے کسی شخص کو بھیجنا چاہا اور اپنے اردگرد بیٹھے ہوئے صحابہؓ کو آواز دی ۔ وہ سرد واز دی ۔ وہ سردی کے ایام
تھے اور مسلمانوں کے پاس کپڑے بھی کافی نہ ہوتے تھے۔ سردی کے مارے زبانیں تک جمی جا رہی
تھیں ۔ بعض صحابہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سنی اور ہم جواب بھی
دینا چاہتے تھے مگر ہم سے بولا نہیں گیا۔ صرف ایک حذیفہ تھے جنہوں نے کہا يَا رَسُولَ الله! کیا
کام ہے؟ آپ نے فرمایا تم نہیں مجھے کوئی اور آدمی چاہئے ۔ پھر آپ نے فرمایا کوئی ہے؟ مگر پھر
سردی کی شدت کی وجہ سے جو جاگ بھی رہے تھے وہ جواب نہ دے سکے ۔ حذیفہ نے پھر کہا میں
يَا رَسُولَ الله! موجود ہوں ۔ آخر آپ نے حذیفہ کو یہ کہتے ہوئے بجھوایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی
ہے کہ تمہارے دشمن کو ہم نے بھگا دیا ہے، جاؤ اور دیکھو کہ دشمن کا کیا حال ہے حذیفہ خندق کے پاس
گئے اور دیکھا کہ میدان گلی طور پر دشمن کے سپاہیوں سے خالی تھا۔ واپس آئے اور کلمہ شہادت
پڑھتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دشمن میدان چھوڑ کر
بھاگ گیا ہے۔ صبح مسلمان اپنے خیمے اُکھیڑ کر اپنے اپنے گھروں کی طرف آنے شروع ہوئے ۔ ۲۹۳
بنو قریظہ کو اُن کی غداری کی سزا میں دنوں کے بعد مسلمانوں نے اطمینان کا کی سزا سانی لایا اور کامعاملہ طے ہوان کے
نظر
والا تھا۔ اُن کی غداری ایسی نہیں تھی کہ نظر انداز کی جاتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس
آتے ہی اپنے صحابہ سے فرمایا گھروں میں آرام نہ کرو بلکہ شام سے پہلے پہلے بنو قریظہ کے قلعوں
تک پہنچ جاؤ اور پھر آپ نے حضرت علیؓ کو بنو قریظہ کے پاس بجھوایا کہ وہ اُن سے پوچھیں کہ
اُنہوں نے معاہدہ کے خلاف یہ غداری کیوں کی ؟ بجائے اس کے کہ بنو قریظہ شرمندہ ہوتے یا
معافی مانگتے یا کوئی معذرت کرتے اُنہوں نے حضرت علیؓ اور اُن کے ساتھیوں کو بُرا بھلا کہنا
شروع کر دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاندان کی مستورات کو گالیاں دینے
لگے اور کہا ہم نہیں جانتے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کیا چیز ہیں ہمارا اُن کے ساتھ کوئی معاہدہ
نہیں ۔ حضرت علی اُن کا یہ جواب لے کر واپس لوٹے تو اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۳
دیبا چه تفسیر القرآن
صحابہ کے ساتھ یہود کے قلعوں کی طرف جارہے تھے چونکہ یہود گندی گالیاں دے رہے تھے اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں اور بیٹیوں کے متعلق بھی نا پاک کلمات بول رہے تھے حضرت
علی نے اس خیال سے کہ آپ کو ان کلمات کے سننے سے تکلیف ہوگی ، عرض کیا يَا رَسُولَ الله!
آپ کیوں تکلیف کرتے ہیں ہم لوگ اس لڑائی کے لئے کافی ہیں، آپ واپس تشریف لے
جائیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں سمجھتا ہوں کہ وہ گالیاں دے رہے ہیں اور تم یہ
نہیں چاہتے کہ میرے کان میں وہ گالیاں پڑیں ۔ حضرت علی نے عرض کیا ہاں يَا رَسُولَ الله!
بات تو یہی ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کیا ہوا اگر وہ گالیاں دیتے ہیں ، موسیٰ
نبی تو ان کا اپنا تھا اُس کو اِس سے بھی زیادہ انہوں نے تکلیفیں پہنچائی تھیں ۔ یہ کہتے ہوئے آپ
یہود کے قلعوں کی طرف چلے گئے ۔ مگر یہو د دروازے بند کر کے قلعہ بند ہو گئے اور مسلمانوں کے
ساتھ لڑائی شروع کر دی ۔ حتی کہ اُن کی عورتیں بھی لڑائی میں شریک ہوئیں ۔ چانچہ قلعہ کی دیوار
کے نیچے کچھ مسلمان بیٹھے تھے کہ ایک یہودی عورت نے اُوپر سے پتھر پھینک کر ایک مسلمان کو مار
دیا لیکن کچھ دن کے محاصرہ کے بعد یہود نے یہ محسوس کر لیا کہ وہ لمبا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ تب اُن
کے سرداروں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خواہش کی کہ وہ ابولبا بہ انصاری کو جو اُن کے
دوست اور اوس قبیلہ کے سردار تھے اُن کے پاس بھجوائیں تا کہ وہ اُن سے مشورہ کرسکیں ۔ آپ
نے ابولبابہ کو بجھوا دیا۔ ان سے یہود نے یہ مشورہ پوچھا کہ کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
اس مطالبہ کو کہ فیصلہ میرے سپرد کرتے ہوئے تم ہتھیار پھینک دو، ہم یہ مان لیں؟ ابولبابہ نے
منہ سے تو کہا ہاں! لیکن اپنے گلے پر اس طرح ہاتھ پھیرا جس طرح قتل کی علامت ہوتی ہے ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت تک اپنا کوئی فیصلہ ظاہر نہیں کیا تھا مگر ابولبابہ نے اپنے
دل میں یہ سمجھتے ہوئے کہ اُن کے اس جرم کی سزا سوائے قتل کے اور کیا ہوگی بغیر سوچے سمجھے
اشارہ کے ساتھ اُن سے ایک بات کہہ دی جو آخر ان کی تباہی کا موجب ہوئی۔ چنانچہ یہود نے
کہہ دیا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ مان لیتے تو دوسرے یہودی قبائل کی طرح
اُن کو زیادہ سے زیادہ یہی سزادی جاتی کہ اُن کو مدینہ سے جلا وطن کر دیا جاتا ، مگر اُن کی بد قسمتی
تھی اُنہوں نے کہا ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ماننے کے لئے تیار نہیں ، بلکہ ہم اپنے