بنو قریظہ کے اپنے مقرر کردہ حکم سعدؓ کا فیصلہ تورات کے مطابق تھا
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۴
دیبا چه تفسیر القرآن
حلیف قبیلہ اوس کے سردار سعد بن معاد کا فیصلہ مانیں گے ۔ جو فیصلہ وہ کریں گے ہمیں منظور ہو
گا ۔ لیکن اُس وقت یہود میں اختلاف ہو گیا۔ یہود میں سے بعض نے کہا کہ ہماری قوم نے
غداری کی ہے اور مسلمانوں کے رویہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اُن کا مذہب سچا ہے وہ لوگ اپنا
مذہب ترک کر کے اسلام میں داخل ہو گئے ۔ ایک شخص عمرو بن سعدی نے جو اس قوم کے
سرداروں میں سے تھا اپنی قوم کو ملامت کی اور کہا کہ تم نے غداری کی ہے کہ معاہدہ توڑا ہے۔
اب یا مسلمان ہو جاؤ یا جزیہ پر راضی ہو جاؤ۔ یہود نے کہا نہ مسلمان ہوں گے نہ جزیہ دیں گے
کہ اس سے قتل ہونا اچھا ہے ۔ پھر اُن سے اُس نے کہا میں تم سے بُری ہوں ۔ اور یہ کہہ کر قلعہ
سے نکل کر باہر چل دیا۔ جب وہ قلعہ سے باہر نکل رہا تھا تو مسلمانوں کے ایک دستہ نے جس کے
سردار محمد بن مسلمہ تھے اُسے دیکھ لیا اور اُس سے پوچھا کہ وہ کون ہے؟ اُس نے بتایا کہ میں فلاں
ہوں ۔ اس پر محمد بن مسلمہ نے فرمایا اللهُمَّ لَا تَحْرِمُنِي اِقَا لَةَ عَشَرَاتِ الْكِرَامِ ۹۴ یعنی
آپ سلامتی سے چلے جائیے اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ الہی ! الہی ! مجھے شریفوں کی غلطیوں پر پردہ
ڈالنے کے نیک عمل سے کبھی محروم نہ کیجیو۔ یعنی یہ شخص چونکہ اپنے فعل پر اور اپنی قوم کے فعل پر
پچھتاتا ہے تو ہمارا بھی اخلاقی فرض ہے کہ اُسے معاف کر دیں اس لئے میں نے اسے گرفتار نہیں
کیا اور جانے دیا ہے۔ خدا تعالیٰ مجھے ہمیشہ ایسے ہی نیک کاموں کی توفیق بخشتا رہے۔ جب
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کا علم ہوا تو آپ نے محمد بن مسلمہ کو سر زنش نہیں کی کہ کیوں
اُس یہودی کو چھوڑ دیا بلکہ اُس کے فعل کو سراہا۔
بنو قریظہ کے اپنے مقرر کردہ حکم یہ اوپر کے واقعات انفرادی تھے۔ بنو
قریظہ بحیثیت قوم اپنی ضد پر قائم رہے اور سعد کا فیصلہ تو رات کے مطابق تھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم ماننے
سے انکار کرتے ہوئے سعد کے فیصلہ پر اصرار کیا ۔ رسول کے بہ اصرار کیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اُن کے
اس مطالبہ کو مان مان لیا لیا۔ ۔ سعد سعد کو جو جنگ میں زخمی ہو چکے تھے اطلاع دی دی کہ کہ تمہارا تمہارا فیصلہ بنو قریظہ
تسلیم کرتے ہیں آکر فیصلہ کرو۔ اس تجویز کا اعلان ہوتے ہی اوس قبیلہ کے لوگ جو بنو قریظہ کے
دیر سے حلیف چلے آئے تھے وہ سعد کے پاس دوڑ کر گئے اور اُنہوں نے اصرار کرنا شروع کیا
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۵
دیبا چه تفسیر القرآن
کہ چونکہ خزرج نے اپنے حلیف یہودیوں کو ہمیشہ سزا سے بچایا ہے آج تم بھی اپنے حلیف قبیلہ
کے حق میں فیصلہ دینا ۔
رض
سعد زخموں کی وجہ سے سواری پر سوار ہو کر بنو قریظہ کی طرف روانہ ہوئے اور ان کی قوم کے
افراد ان کے دائیں بائیں دوڑتے جاتے تھے اور سعد سے اصرار کرتے جاتے تھے کہ دیکھنا
بنو قریظہ کے خلاف فیصلہ نہ دینا ۔ مگر سعد نے صرف یہی جواب دیا کہ جس کے سپر د فیصلہ کیا جاتا
ہے وہ امانتدار ہوتا ہے اُسے دیانت سے فیصلہ کرنا چاہئے میں دیانت سے فیصلہ کروں گا ۔ جب
سعد یہود کے قلعہ کے پاس پہنچے جہاں ایک طرف بنو قریظہ قلعہ کی دیوار سے کھڑے سعد کا
انتظار کر رہے تھے اور دوسری طرف مسلمان بیٹھے تھے ، تو سعد نے پہلے اپنی قوم سے پوچھا کیا
آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ جو میں فیصلہ کروں گا وہ آپ لوگ قبول کریں گے؟ انہوں نے
کہاں ہاں ۔ پھر سعد نے بنو قریظہ کو مخاطب کر کے کہا کیا آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ جو فیصلہ
میں کروں وہ آپ لوگ قبول کریں گے؟ اُنہوں نے کہا ہاں ۔ پھر شرم سے دوسری طرف دیکھتے
ہوئے نیچی نگاہوں سے اُس طرف اشارہ کیا جدھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف رکھتے تھے
اور کہا ادھر بیٹھے ہوئے لوگ بھی یہ وعدہ کرتے ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ۔
اس کے بعد سعد نے بائبل کے حکم کے مطابق فیصلہ سنایا۔ ۲۹۵ بائبل میں لکھا ہے:
اور جب تو کسی شہر کے پاس اُس سے لڑنے کے لئے آپہنچے تو پہلے اُس سے صلح
کا پیغام کر ۔ تب یوں ہوگا کہ اگر وہ تجھے جواب دے کہ صلح منظور اور دروازہ تیرے
لئے کھول دے تو ساری خلق جو اُس شہر میں پائی جائے تیری خراج گزار ہو گی اور تیری
خدمت کرے گی ۔ اور اگر وہ تجھ سے صلح نہ کرے بلکہ تجھ سے جنگ کرے تو تو اس کا
محاصرہ کر اور جب خداوند تیرا خدا اُسے تیرے قبضہ میں کر دے تو وہاں کے ہر ایک
مرد کو تلوار کی دھار سے قتل کر ۔ مگر عورتوں اور لڑکوں اور مواشی کو اور جو کچھ اُس شہر میں
ہو اُس کا سارا لوٹ اپنے لئے لے ۔ اور تو اپنے دشمنوں کی اُس لوٹ کو جو خداوند
تیرے خدا نے تجھے دی ہے کھائیں۔ اسی طرح سے تو اُن سب شہروں سے جو تجھ سے
بہت دور ہیں اور ان قوموں کے شہروں میں سے نہیں ہیں یہی حال کیجیو۔ لیکن
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۶
دیبا چه تفسیر القرآن
ان قوموں کے شہروں میں جنہیں خدا وند تیرا خدا تیری میراث کر دیتا ہے کسی چیز کو جو
سانس لیتی ہے جیتا نہ چھوڑیو ۔ بلکہ تو اُن کو حرم کیجیؤ ۔ حتی اور اموری اور کنعانی اور
فزری اور جوی اور بیوسی کو جیسا کہ خداوند تیرے خدا نے تجھے حکم کیا ہے تا کہ وے
اپنے سارے کر یہہ کاموں کے مطابق جو اُنہوں نے اپنے معبودوں سے کئے تم کو عمل
کرنا نہ سکھائیں اور کہ تم خداوند اپنے خدا کے گنہگار ہو جاؤ ۔ ۲۹۶
بائبل کے اس فیصلہ سے ظاہر ہے کہ اگر یہودی جیت جاتے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم ہار جاتے تو بائبل کے اس فیصلہ کے مطابق اول تو تمام مسلمان قتل کر دیئے جاتے ۔ مرد
بھی اور عورت بھی اور بچے بھی ۔ اور جیسا کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں کا یہی ارادہ
تھا کہ مردوں ، عورتوں اور بچوں سب کو یکدم قتل کر دیا جائے لیکن اگر وہ اُن سے بڑی سے بڑی
رعایت کرتے تب بھی کتاب استثناء کے مذکورہ بالا فیصلہ کے مطابق وہ اُن سے دُور کے ملکوں
والی قوموں کا سا سلوک کرتے اور تمام مردوں کو قتل کر دیتے اور عورتوں اور لڑکوں ! اور سامانوں
کولوٹ لیتے ۔ سعد نے جو بنو قریظہ کے حلیف تھے اور اُن کے دوستوں میں سے تھے جب دیکھا
کہ یہود نے اسلامی شریعت کے مطابق جو یقیناً اُن کی جان کی حفاظت کرتی محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کو تسلیم نہیں کیا تو انہوں نے وہی فیصلہ یہود کے متعلق کیا جو موسیٰ نے
استثناء میں پہلے سے ایسے مواقع کے لئے کر چھوڑا تھا اور اس فیصلہ کی ذمہ داری محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر یا مسلمانوں پر نہیں، بلکہ موسیٰ پر اور تورات پر اور ان یہودیوں پر ہے جنہوں نے
غیر قوموں کے ساتھ ہزاروں سال اس طرح معاملہ کیا تھا اور جن کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے رحم کے لئے بلایا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہا ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات
ماننے کے لئے لئے تیار نہیں ، ہم سعد کی بات مانیں گے ۔ جب سعد نے موسی کے فیصلہ کے مطابق
فیصلہ دیا تو آج عیسائی دنیا شور مچاتی ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظلم کیا ۔ کیا عیسائی
مصنف اس بات کو نہیں دیکھتے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دوسرے موقع پر کیوں ظلم
نہ کیا ؟ سینکڑوں دفعہ دشمن نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رحم پر اپنے آپ کو چھوڑا اور ہر
دفعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کو معاف کر دیا۔ یہ ایک ہی موقع ہے کہ دشمن نے
انوار العلوم جلد ۲۰
۲۸۷
دیا چه تفسیر القرآن
اصرار کیا کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کو نہیں مانیں گے بلکہ فلاں دوسرے شخص
کے فیصلہ کو مانیں گے اور اُس شخص نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اقرار لے لیا کہ جو
میں فیصلہ کروں گا اُسے آپ مانیں گے ۔ اس کے بعد اُس نے فیصلہ کیا بلکہ اُس نے فیصلہ نہیں کیا
اُس نے موسی کا فیصلہ دُہرا دیا جس کی اُمت میں سے ہونے کے یہود مدعی تھے ۔ پس اگر کسی نے
ظلم کیا تو یہود نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ۔ جنہوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فیصلہ ماننے
سے انکار کر دیا۔ اگر کسی نے ظلم کیا تو موسی نے ظلم کیا جنہوں نے محصور دشمن کے متعلق تو رات
میں خدا سے حکم پا کر یہی تعلیم دی تھی ۔ اگر یہ ظلم تھا تو ان عیسائی مصنفوں کو چاہئے کہ موسیٰ کو ظالم
قرار دیں بلکہ موسی کے خدا کو ظالم قرار دیں جس نے یہ تعلیم تو رات میں دی ہے۔
احزاب کی جنگ کے خاتمہ کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ آج سے مشرک
ہم پر حملہ نہیں کریں گے اب اسلام خود جواب دے گا اور ان اقوام پر جنہوں نے ہم پر حملے کئے
تھے اب ہم چڑھائی کریں گے ۔ ۲۹۷ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ احزاب کی جنگ میں بھلا کفار کا
نقصان ہی کیا ہوا تھا چند آدمی مارے گئے تھے وہ دوسرے سال پھر دوبارہ تیاری کر کے آسکتے
تھے۔ ہمیں ہزار کی جگہ وہ چالیس یا پچاس ہزار کا لشکر بھی لا سکتے تھے ۔ بلکہ اگر وہ اور زیادہ انتظام
کرتے تو لاکھ ڈیڑھ کا لشکر لانا بھی اُن کے لئے کوئی مشکل نہیں تھا ۔ مگر اکیس سال کی متواتر
کوشش کے بعد کفار کے دلوں کو محسوس ہو گیا تھا کہ خدا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
ہے۔ اُن کے بت جھوٹے ہیں اور دنیا کا پیدا کرنے والا ایک ہی خدا ہے۔ اُن کے جسم صحیح
سلامت تھے مگر اُن کے دل ٹوٹ چکے تھے ۔ بظاہر وہ اپنے بتوں کے آگے سجدہ کرتے ہوئے نظر
آتے تھے مگر اُن کے دلوں میں سے لا اله الا اللہ کی آوازیں اٹھ رہی تھیں ۔