یہودیت اور عیسائیت کی تعلیم دربارہ جنگ

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۹۱
دیبا چه تفسیر القرآن
وقفہ پڑ جانا اُس زمانہ میں جنگ کے ختم ہو جانے کے مترادف نہیں سمجھا جاتا تھا بلکہ وقفہ بھی جنگ
بعض لوگوں کے دلوں میں اس موقع پر یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ کیا ایک سچے مذہب کے
ہی میں شمار کیا جاتا تھا ۔
لئے لڑائی کرنا جائز ہے؟
یہودیت اور عیسائیت کی تعلیم دربارہ جنگ میں اس جگہ اس سوال کا
کی در جنگ میں بھی بی این ابزار
جواب بھی دے دینا ضروری
سمجھتا ہوں جہاں تک مذاہب کا سوال ہے لڑائی کے بارہ میں مختلف تعلیمیں ہیں ۔ موسیٰ علیہ السلام ہے کے بارہ علیہ
کی اُوپر کر آیا ۔ کی تعلیم لڑائی کے بارہ میں اُو پر درج کر آیا ہوں ۔ تو رات کہتی ہے کہ موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ علیہ کوحکم دیا
کہ وہ بزور کنعان میں گھس جائیں اور اُس جگہ کی قوموں کو شکست دے کر اس علاقہ میں اپنی قوم
آباد کریں ۲۹۸ مگر باوجود اس کے کہ موسیٰ نے یہ تعلیم دی اور باوجود اس کے کہ یوشع ، داؤد
اور دوسرے انبیاء نے اس تعلیم پر متواتر عمل کیا یہودی اور عیسائی اُن کو خدا کا نبی اور تو رات کو
خدا کی کتاب سمجھتے ہیں ۔ موسوی سلسلہ کے آخر میں حضرت مسیح ظاہر ہوئے اُن کی جنگ کے متعلق
یہ تعلیم ہے کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے دوسرا بھی اُس کی طرف
پھیر دے ۲۹۹ اس سے استنباط کرتے ہوئے عیسائی قوم یہ دعوی کرتی ہے کہ میں نے لڑائی سے
قوموں کو منع کیا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ انجیل میں اس تعلیم کے خلاف اور تعلیمیں بھی آئی ہیں۔
یہ
مثلاً انجیل میں لکھا ہے :۔ ہے:۔
وو
یہ مت سمجھو کہ میں زمین پر صلح کروانے آیا ہوں صلح کروانے نہیں بلکہ تلوار
چلانے آیا ہوں‘۳۰۰
اسی طرح لکھا ہے:۔
اُس نے اُنہیں کہا پر اب جس کے پاس بٹوا ہو لیوے اور اسی طرح جھولی
بھی ۔ اور جس کے پاس تلوار نہیں اپنے کپڑے بیچ کر تلوار خریدے۔۳۰۱
یہ آخری دو تعلیمیں پہلی تعلیم کے بالکل متضاد ہیں ۔ اگر مسیح جنگ کرانے کے لئے آیا تھا تو پھر ایک
گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا گال پھیر دینے کے کیا معنی تھے؟ پس یا تو یہ دونوں قسم کی تعلیمیں متضاد ہیں

انوار العلوم جلد ۲۰
۲۹۲
دیبا چه تفسیر القرآن
یا ان دونوں تعلیموں میں سے کسی ایک کو اس کے ظاہر سے پھرا کر اس کی کوئی تاویل کرنی پڑے
گی ۔ میں اس بحث میں نہیں پڑتا کہ ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا گال پھیر دینے کی تعلیم قابلِ عمل
ہے یا نہیں ۔ میں اس جگہ پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اوّل عیسائی دنیا نے اپنی ساری تاریخ میں جنگ
سے دریغ نہیں کیا۔ جب عیسائیت شروع شروع میں روما میں غالب تھی تب بھی اُس نے
غیر قوموں سے جنگیں کیں ۔ دفاعی ہی نہیں بلکہ جارحانہ بھی ۔ اور اب جبکہ عیسائیت دنیا میں
غالب آگئی ہے اب بھی وہ جنگیں کرتی ہے۔ دفاعی ہی نہیں بلکہ جارحانہ بھی ۔ صرف فرق یہ ہے
کہ جنگ کرنے والوں میں سے جو فریق جیت جاتا ہے اُس کے متعلق کہہ دیا جاتا تھا کہ وہ
کرسچن سویلزیشن کا پابند تھا۔ کرسچن سویلیزیشن اس زمانہ میں صرف غالب اور فاتح کے طریق کا
نام ہے اور اس لفظ کے حقیقی معنی اب کوئی بھی باقی نہیں رہے ۔ جب دوقو میں آپس میں لڑتی ہیں
تو ہر قوم اس بات کی مدعی ہوتی ہے کہ وہ کرسچن سویلزیشن کی تائید کر رہی ہے اور جب کوئی قوم
جیت جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ اس جیتی ہوئی قوم کا طریق کا رہی کرسچن سویلزیشن ہے ۔ مگر
بہر حال مسیح کے زمانہ سے آج تک عیسائی دنیا جنگ کرتی چلی آرہی ہے اور قرائن بتاتے ہیں کہ
دو
جنگ کرتی چلی جائے گی ۔ پس جہاں تک مسیحی دنیا کے فیصلہ کا تعلق ہے۔ یہی معلوم ہوتا ہے کہ ” تم
وو
اپنے کپڑے بیچ کر تلوار خریدو ۔ اور میں صلح کرانے کے لئے نہیں بلکہ تلوار چلانے کے لئے آیا
ہوں۔ یہ اصل قانون ہے اور تو ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا بھی پھیر دے۔ یہ قانون یا تو
ابتدائی عیسائی دنیا کی کمزوری کے وقت مصلحتاً اختیار کیا گیا تھا یا پھر عیسائی افراد کے باہمی تعلقات
کی حد تک یہ قانون محدود ہے۔ حکومتوں اور قوموں پر یہ قانون چسپاں نہیں ہوتا۔ دوسرے اگر
یہ بھی سمجھ لیا جائے کہ مسیح کی اصل تعلیم جنگ کی نہیں تھی بلکہ صلح ہی کی تھی تب بھی اس تعلیم سے یہ
نتیجہ نہیں نکلتا کہ جو شخص اس تعلیم کے خلاف عمل کرتا ہے وہ خدا کا برگزیدہ نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ
عیسائی دنیا آج تک موسی اور یوشع اور داؤد کو خدا کا برگزیدہ قرار دیتی ہے بلکہ خود عیسائیت کے
زمانہ کے بعض قومی ہیرو جنہوں نے اپنی قوم کے لئے جان کو خطرہ میں ڈال کر دشمنوں سے جنگیں
کی ہیں مختلف زمانہ کے پوپوں کے فتویٰ کے مطابق آج سینٹ کہلاتے ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی