پندرہ سو صحابہؓ کے ساتھ آںحضرتﷺ کی مکہ کو روانگی
انوارالعلوم (جلد 20)
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۰۵
دیبا چه تفسیر القرآن
پندرہ سو صحابہؓ کے ساتھ اس عرصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
صلى الله
آنحضرت ﷺ کی مکہ کو روانگی ایک رویا دیکھی جس کا قرآن کریم میں ان
عروسه
الفاظ میں ذکر آتا ہے ۔ لَقَدْ صَدق الله
رَسُولَهُ الرُّعْيَا بِالْحَقِّ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِن شَاءَ اللَّهُ أَمِنِيْنَ
مُحَلِقِينَ رُءُوسَكُمْ وَمُقَصِّرِينَ لا تَخَافُونَ ، فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا فَجَعَلَ
مِن دُونِ ذَلِكَ فَتْحًا قَرِيبًا ۲۴ سے یعنی ضرور تم اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت مسجد
حرام میں امن کے ساتھ داخل ہو گے۔ تم میں سے بعضوں کے سرمنڈے ہوئے ہوں گے اور
بعضوں کے بال کٹے ہوئے ہوں گے ( حج کے وقت سر منڈانا اور بال کٹانا ضروری ہوتا ہے ) تم
کسی سے نہ ڈر رہے ہو گے ۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تم نہیں جانتے ۔ اس وجہ سے اُس نے اِس
خواب کے پورا ہونے سے پہلے ایک اور فتح مقرر کر دی ہے جو خواب والی فتح کا پیش خیمہ ہوگی ۔
اس رویا میں در حقیقت صلح اور امن ۔ کے ساتھ اتھ مکہ کو فتح کرنے کی خبر دی گئی تھی لیکن رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تعبیر یہی سمجھی کہ شاید ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خانہ کعبہ کا طواف
کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور چونکہ اس غلط فہمی سے اس قسم کی بنیاد پڑنے والی تھی اللہ تعالیٰ نے
اس غلطی پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ نہ کیا ۔ چنانچہ آپ نے اپنے صحابہ میں اس بات کا
اعلان کیا اور اُنہیں بھی اپنے ساتھ چلنے کی تلقین کی ۔ مگر فرمایا ہم صرف طواف کی نیت سے
جا رہے ہیں کسی قسم کا مظاہرہ یا کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو دشمن کی ناراضگی کا موجب ہو۔
چنانچہ آخر فروری ۶۲۸ء میں پندرہ سو زائرین کے ساتھ آپ مکہ کی طرف روانہ ہوئے ( ایک
سال بعد کل پندرہ سو آدمیوں کا آپ کے ساتھ جانا بتاتا ہے کہ اس سے ایک سال پہلے جنگ
احزاب کے موقع پر اس تعداد سے کم ہی سپاہی ہوں گے ۔ کیونکہ ایک سال میں مسلمان بڑھے
تھے گھٹے نہ تھے ۔ پس جنگ احزاب میں لڑنے والوں کی تعداد جن مؤرخوں نے تین ہزار لکھی
ہے یہ غلطی کی ہے۔ درست یہی ہے کہ اُس وقت بارہ سو سپاہی تھے ) حج کے قافلہ کے آگے ہیں
سوار کچھ فاصلہ پر اس لئے چلتے تھے تا کہ اگر دشمن مسلمانوں کو نقصان پہنچانا چاہے تو اُن کو وقت پر
اطلاع مل جائے ۔ جب مکہ والوں کو آپ کے اس ارادہ کی اطلاع ہوئی تو باوجود اس کے کہ اُن
انوار العلوم جلد ۲۰
۳۰۶
دیباچه تفسیر القرآن
کا اپنا مذہب بھی یہی تھا کہ طواف کعبہ میں کسی کے لئے روک نہیں ڈالنی چاہئے اور باوجود اس
کے کہ مسلمانوں نے وضاحت سے اعلان کر دیا تھا کہ وہ صرف اور صرف طواف کعبہ کے لئے
جارہے ہیں کسی قسم کی مخالفت یا جھگڑے کے لئے نہیں جارہے مکہ والوں نے مکہ کو ایک قلعہ کی
صورت میں تبدیل کر دیا اور اردگرد کے قبائل کو بھی اپنی مدد کے لئے بلوایا۔ جب آپ مکہ کے
قریب پہنچے تو آپ کو یہ اطلاع ملی کہ قربه به اطلاع ملی کہ قریش نے چیتوں کی کھالیں پہن لی ہیں اور اپنی بیویوں اور
بچوں کو ساتھ لے لیا ہے اور یہ قسمیں کھالی ہیں کہ وہ آپ کو گزرنے نہیں دیں گے ۔ یہ عرب کا
رواج تھا کہ جب قوم موت کا فیصلہ کر لیتی تھی تو اس کے سردار چیتے کی کھالیں پہن لیتے تھے جس
کے معنی یہ ہوتے تھے کہ اب عقل کا وقت نہیں رہا ، اب دلیری اور جرات سے ہم جان دے دیں
گے۔ اس اطلاع کے ملنے کے تھوڑی دیر بعد ہی مکہ کی فوج کا ہر اول دستہ مسلمانوں کے سامنے
آکھڑا ہوا اب اس مقام سے صرف اسی صورت میں آگے بڑھا جا سکتا تھا کہ تلوار کے زور سے
دشمن کو زیر کیا جاتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم چونکہ فیصلہ کر کے آئے تھے کہ بہر حال ہم نہیں
لڑیں گے، آپ نے ایک ہوشیار راہبر کو جو جنگل کے راستوں سے واقف تھا اُسے اِس بات پر
مقرر کیا کہ وہ جنگل کے اندر سے مسلمان زائرین کو لے کر مکہ تک پہنچا دے۔ یہ راہبر آپ کے کو اور
آپ کے ساتھیوں کو لے کر حدیبیہ کے مقام پر جو مکہ کے قریب تھا جا پہنچا۔ یہاں آپ کی اُونٹنی
کھڑی ہوگئی اور اُس نے آگے چلنے سے انکار کر دیا ۔ صحابہ نے کہایا رَسُولَ الله! آپ کی اونٹنی
تھک گئی ہے آپ اس کی جگہ دوسری اُونٹنی پر بیٹھ جائیں ۔ مگر آپ نے فرمایا۔ نہیں نہیں یہ تھکی نہیں
بلکہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہم یہاں ٹھہر جائیں اور میں یہیں ٹھہر کر مکہ والوں سے
ہر طریقہ سے درخواست کروں گا کہ وہ ہمیں حج کی اجازت دے دیں اور خواہ کوئی شرط بھی وہ
کریں میں اُسے منظور کرلوں گا ۔ اُس وقت تک مکہ کی فوج مکہ سے دور فاصلہ پر کھڑی تھی اور
مسلمانوں کا انتظار کر رہی تھی ۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تو بغیر مقابلہ کے مکہ میں
داخل ہو سکتے تھے۔ لیکن چونکہ آپ یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ پہلے آپ یہی کوشش کریں گے کہ مکہ
والوں کی اجازت کے ساتھ طواف کریں اور اُسی صورت میں مقابلہ کریں گے کہ مکہ والے خود
لڑائی شروع کر کے لڑنے پر مجبور کریں ۔ اس لئے باوجود مکہ کی سڑک کے کھلا ہونے کے آپ
انوار العلوم جلد ۲۰
٣٠٧
دیبا چه تفسیر القرآن
نے حدیبیہ پر ڈیرہ ڈال دیا۔ تھوڑی ہی دیر میں یہ خبر کہ آپ حدیبیہ پر ڈیرے ڈالے پڑے ہیں
مکہ کے لشکر کو بھی جا پہنچی اور اُس نے جلدی سے پیچھے ہٹ کر مکہ کے قریب صفیں بنا لیں ۔ سب
سے پہلے بدیل نامی ایک سردار آپ سے بات کرنے کے لئے بھیجا گیا ۔ جب وہ آپ کی خدمت
میں حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا۔ میں تو صرف طواف کرنے کے لئے آیا ہوں ۔ ہاں مکہ والے
اگر ہمیں مجبور کریں تو ہمیں لڑنا پڑے گا۔ اس کے بعد مکہ کے کمانڈر ابوسفیان کا داماد عروہ آپ
کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے نہایت گستاخانہ طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آ کر
کہا کہ یہ اوباشوں کا گروہ آپ اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں مکہ والے انہیں کسی صورت میں بھی
اپنے شہر میں داخل ہونے نہیں دیں گے۔ اسی طرح یکے بعد دیگرے پیغامبر آتے رہے ۔ آخر مکہ
والوں نے کہلا بھیجا کہ خواہ کچھ ہو جائے اس سال تو ہم آپ کو طواف نہیں کرنے دیں گے کیونکہ
اس میں ہماری ہتک ہے۔ ہاں اگر آپ اگلے سال آئیں تو ہم آپ کو اجازت دے دیں گے۔
بعض اردگرد کے لوگوں نے مکہ والوں سے اصرار کیا کہ یہ لوگ صرف طواف کے لئے آئے ہیں
آپ ان کو کیوں روکتے ہیں مگر مکہ کے لوگ اپنی ضد پر قائم رہے۔ اس پر بیرونی قبائل کے لوگوں
نے مکہ والوں سے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ طریق بتاتا ہے کہ آپ کو شرارت مد نظر ہے صلح مد نظر نہیں
اس لئے ہم لوگ آپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ۔ اس پر مکہ کے لوگ ڈر گئے اور اُنہوں
نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ وہ مسلمانوں کے ساتھ سمجھوتہ کی کوشش کریں گے ۔
جب ، اس اس ام امر کی اطلاع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی تو آپ نے حضرت عثمان کو جو
بعد میں آپ کے تیسرے خلیفہ ہوئے مکہ والوں سے بات چیت کرنے کے لئے بھیجا۔ جب
حضرت عثمان مکہ پہنچے تو چونکہ مکہ میں اُن کی بڑی وسیع رشتہ داری تھی اُن کے رشتہ دار ان کے
گرد اکٹھے ہو گئے اور اُن سے کہا کہ آپ طواف کر لیں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگلے
سال آکر طواف کریں ۔ مگر عثمان نے کہا کہ میں اپنے آقا کے بغیر طواف نہیں کر سکتا ۔ چونکہ
رؤسائے مکہ سے آپ کی گفتگو لمبی ہو گئی ، مکہ میں بعض لوگوں نے شرارت سے یہ خبر پھیلا دی کہ
عثمان کو قتل کر دیا گیا ہے اور یہ خبر پھیلتے پھیلتے رسول اللہ صلی علیہ وسلم تک بھی جا پہنچی ۔ اس پر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہؓ کو جمع کیا اور فرمایا سفیر کی جان ہر قوم میں محفوظ ہوتی ہے ۔