مقوقس شاہِ مصر کے نام خط

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۲۱
دیبا چه تفسیر القرآن
گئے اور حبشہ کے بائیں سے بھی اسلامی لشکر نکل گئے ۔ مگر اس احسان کی وجہ سے جو حبشہ کے
بادشاہ نے ابتدائی اسلامی مہاجرین کے ساتھ کیا تھا اور اس احترام کی وجہ سے جو رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کا نجاشی نے کیا تھا اُنہوں نے حبشہ کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہ دیکھا۔
قیصر جیسے بادشاہ کی حکومت کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ کسری جیسے بادشاہ کی حکومت کا نام ونشان
مٹ گیا۔ چین اور ہندوستان کی شہنشاہیاں تہہ و بالا کر دی گئیں مگر حبشہ کی ایک چھوٹی سے حکومت
محفوظ رکھی گئی اس لئے کہ اس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ابتدائی ساتھیوں کے ساتھ
ایک احسان اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خط کا ادب اور احترام کیا تھا۔ یہ تو وہ سلوک تھا
جو ایک ادنیٰ سے احسان کے بدلہ میں حبشہ والوں سے مسلمانوں نے کیا ۔ مگر عیسائی اقوام نے جو
ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسرا بھی پھیر دینے کی مدعی ہیں اپنے ہم مذہب اور ہم طریقہ بادشاہ حبشہ
اور اس کی قوم کے ساتھ جو سلوک اِن دنوں کیا ہے وہ بھی دنیا کے سامنے ظاہر ہے۔ کس طرح
حبشہ کے شہروں کو بمباری سے اُڑا دیا گیا اور بادشاہ اور اُس کی محترم ملکہ اور اُس کے بچوں کو اپنا
ملک چھوڑ کر غیر ملکوں میں سالہا سال پناہ لینی پڑی۔ کیا حبشہ سے یہ دوستم کا سلوک ایک
مسلمانوں کا ایک عیسائیوں کا اُس قوت قدسیہ کو ثابت نہیں کرتا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
میں پائی جاتی تھی اور جو آج تک بھی کہ مسلمان بہت کچھ دین سے دور جا چکے ہیں اُن کے
خیالات کو نیکی اور احسان مندی کی طرف مائل رکھتی ہے۔
مقوقس شاہ مصر کے نام خط چوتھا خط آپ نے مقوقس بادشاہ مصر کی طرف لکھا تھا اور
یہ خط حاطب بن ابی بلتعہ کی معرفت آپ نے بھجوایا۔
اس کا مضمون یہ تھا:۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمَقَوْقَسِ
عَظِيمِ الْقِبْطِ سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى - اَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَدْعُوكَ بِدِعَايَةِ
الْإِسْلَامِ أَسْلِمُ تَسْلَمْ يُؤْتِكَ اللهُ اَجْرَكَ مَرَّتَيْنِ فَإِنْ تَوَلَّيْتَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ
إِثْمُ الْقِبْطِ - وَيَا أَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَنْ لَّا نَعْبُدَ
إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِّنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۲۲
تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ ٣٦
دیبا چه تفسیر القرآن
یہ خط بعینہ وہی ہے جو روم کے بادشاہ کو لکھا گیا تھا ، صرف یہ فرق ہے کہ اُس میں یہ لکھا تھا
کہ اگر تم نہ مانے تو رومی رعایا کے گناہوں کا بوجھ بھی تم پر ہو گا اور اس میں یہ تھا کہ قبطیوں کے
گناہوں کا بوجھ تم پر ہوگا ۔ جب حاطب مصر پہنچے تو اُس وقت مقوقس اپنے دارالحکومت میں نہیں
تھا بلکہ اسکندریہ میں تھا۔ حاطب اسکندر یہ گئے جہاں بادشاہ نے سمندر کے کنارے ایک مجلس
لگائی ہوئی تھی ۔ حاطب ایک کشتی میں سوار ہو کر اُس مقام تک گئے اور چونکہ اردگرد پہرہ تھا
اُنہوں نے دور سے خط کو بلند کر کے آوازیں دینی شروع کیں ۔ بادشاہ نے حکم دیا کہ اس شخص کو
لایا جائے اور اس کی خدمت میں پیش کیا جائے ۔ بادشاہ نے خط پڑھا اور حاطب سے کہا اگر ۔
یہ
سچا نبی ہے تو اپنے دشمنوں کے خلاف دعا کیوں نہیں کرتا؟ حاطب نے کہا کہ تم عیسی بن مریم پر تو
ایمان لاتے ہو۔ یہ کیا بات ہے کہ عیسیٰ کو اُن کی قوم نے دُکھ دیا لیکن عیسی نے یہ دعا نہ کی کہ وہ
ہلاک ہو جائیں ۔ بادشاہ نے سن کر کہا کہ تم ایک عقلمند کی طرف سے ایک عقلمند سفیر ہو اور تم نے
-
خوب جواب دیا ہے ۔ اس پر حاطب نے کہا اے بادشاہ! تجھ سے پہلے ایک بادشاہ تھا جو کہا کرتا
تھا کہ میں بڑا رب ہوں یعنی فرعون ۔ آخر خدا نے اُس پر عذاب نازل کیا ۔ پس تو تکبر نہ کر اور
خدا کے اس نبی پر ایمان لے آ اور خدا کی قسم ! موسیٰ نے عیسی کے متعلق ایسی خبریں نہیں دیں جیسی
عیسی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق دی ہیں اور ہم تمہیں اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی طرف بلاتے ہیں جس طرح تم لوگ یہودیوں کو عیسی کی طرف بلاتے ہو اور ہر نبی کی
ایک اُمت ہوتی ہے اور اُس کا فرض ہوتا ہے کہ اُس کی اطاعت کرے ۔ پس جبکہ تم نے اس نبی
کا زمانہ پایا ہے تو تمہارا فرض ہے کہ اس کو قبول کرو اور ہمارا دین تم کو مسیح کی اتباع سے روکتا
نہیں بلکہ ہم تو دوسروں کو بھی حکم دیتے ہیں کہ وہ مسیح پر ایمان لائیں ۔ اس پر مقوقس نے کہا میں
نے اس نبی کے حالات سنے ہیں اور میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ وہ کسی بُری بات کا حکم نہیں د یں دیتا اور
کسی اچھی بات سے روکتا نہیں اور میں نے معلوم کیا ہے کہ وہ شخص ساحروں اور کاہنوں کی طرح
نہیں ہے اور میں نے بعض اس کی پیشگوئیاں سنی ہیں جو پوری ہوئی ہیں ۔ پھر اُس نے ایک ڈبیہ
ہاتھی دانت کی منگوائی اور اُس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خط رکھ دیا اور اُس پر مہر لگا دی

آج 10 میں سے 10 باقی