رئیس بحرین کے نام خط

انوارالعلوم (جلد 20)

انوار العلوم جلد ۲۰
۳۲۳
دیبا چه تفسیر القرآن
اور اپنی ایک لونڈی کے سپرد کر دیا اور پھر اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام یہ خط لکھا :
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محمد بن عبداللہ کی طرف مقوقس قبط کا بادشاہ خط لکھتا ہے کہ آپ پر سلامتی ہو۔ اس کے بعد
میں یہ کہتا ہوں کہ میں نے آپ کا خط پڑھا ہے اور جو کچھ اس میں آپ نے پ نے ذکر کیا ہے اور جن
باتوں کی طرف بلایا ہے اُن پر غور کیا ہے اور مجھے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی پیشگوئیوں کے مطابق
ایک نبی کا آنا ابھی باقی ہے۔ لیکن میرا خیال تھا کہ وہ شام سے ظاہر ہوگا میں نے آپ کے سفیر کو
بڑی عزت سے ٹھہرایا ہے اور ایک ہزار پونڈ اور پانچ جوڑے خلعت کے طور پر اُسے دیئے ہیں
اور میں دو مصری لڑکیاں آپ کے لئے تحفہ کے طور پر بجھوا رہا ہوں ۔ قطبی قوم کے نزدیک ان
لڑکیوں کی بڑی عزت ہے اور ان میں سے ایک کا نام ماریہ ہے اور ایک کا نام سیرین ہے اور
مصری کپڑے کے اعلیٰ درجہ کے ہیں جوڑے بھی آپ کی خدمت میں بجھوا رہا ہوں اور اسی طرح
ایک خچر آپ کی سواری کے لئے بجھوا رہا ہوں اور آخر میں پھر دعا کرتا ہوں کہ خدا کی آپ پر
سلامتی ہو ۳۳۷ اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ گو مقوقس نے آپ کے خط سے ادب اور احترام کا
معاملہ کیا مگر وہ اسلام نہیں لایا ۔
رئیس بحرین کے نام خط پانچواں خط آپ نے مند ریجھی کی طرف جو بحرین کا رئیس تھا بجھوایا تھا۔ یہ خط تھا۔ یہ خط علاء ابن حضرمی کے ہاتھ بجھوایا گیا تھا۔
اس خط کی عبارت محفوظ نہیں ۔ یہ خط جب اس کے پاس پہنچا تو وہ ایمان لے آیا اور اس نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لکھا کہ میں اور میرے بہت سے ساتھی آپ پر ایمان لے آئے ہیں
اور بعض ایسے ہیں جو اسلام میں داخل نہیں ہوئے اور میرے ملک میں کچھ یہودی اور مجوسی بھی
رہتے ہیں آپ اُن کے بارہ میں مجھے حکم دیں کہ میں ان سے کیا سلوک کروں ۔ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے اس کو خط لکھا جس کی عبارت یہ تھی کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ تم نے اسلام قبول کر لیا
ہے جو پیغامبر میری طرف سے آئیں تم اُن کے احکام کی اتباع کیا کرو ۔ کیونکہ جو ان کی ابتاع
کرے گا وہ میری اتباع کرے گا ۔ جو میرا سفیر تمہاری طرف گیا تھا اُس نے تمہاری بہت تعریف
کی ہے اور ظاہر کیا ہے کہ تم نے اسلام قبول کر لیا ہے اور میں نے خدا تعالیٰ سے تمہاری قوم کے

آج 10 میں سے 10 باقی